ڈانسنگ بے بی عبداللہ یوسف
286 views Published May 19th, 2008 in پاکستان نامہ, پاکستانی سیاست.صدر پاکستان جناب پرویز مشرف، صہبا مشرف اور شوکت عزیز براجمان ہیں۔ ان کے سامنے بورڈ آف ریونیو کے چئیرمین عبداللہ یوسف کیا لہک لہک کر ڈانس کر رہے ہیں۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ خورشید قصوری نے ایمبیسیڈر ہوٹل میں بھٹو کے سامنے ڈانس کیا تھا۔ میں اس واقعے کو مذاق سمجھا یہ فلم دیکھ کر سچ مچ یقین نہیں آ رہا تھا کہ انسان کو ہیجڑا بنتے ذرا دیر نہیں لگتی۔
اس میں ایک جگہ مغنیہ نے باقاعدہ پوچھا کہ گانے کے دوران کیمرہ بند نہ کر دیا جائے جس کو میرے خیال سے ایسی محفلوں کے دلدادہ شوکت عزیز نے منع کر دیا کہ چلنے دو۔ عبداللہ یوسف کا ایک سٹیپ تو مغنیہ کو بھی اتنا بھایا کہ اس نے گزارش کی کہ یہ ذرا دوبارہ ہو جائے۔
عبداللہ یوسف پر تو لعن طعن ہو ہی رہی ہے لیکن فلم کا آخری حصہ بہت اہم ہے جہاں عبداللہ یوسف پرویز مشرف کو نشست سے اٹھ کر ڈانس کرنے کی دعوت دیتا ہے اور مشرف صاحب شوکت عزیز کے کہنے پر اٹھ بھی جاتا ہے اور تمام کیمروں کو فوری طور پر حاظرین کا شاٹ لینا پڑتا ہے۔ پیچے لگے کیمروں کا رخ دیوار کی طرف مڑا باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔
صدر پاکستان کی پوسٹ ہمیشہ ایسے بیکار شخص کے لئے کیوں پڑی رہتی ہے؟ جہانزیب نے ایک دفعہ پوچھا تھا کہ امریکہ میں پولیس کے لئے شرط ہے کہ اگر کسی نے کبھی بھی ڈرگز استعمال کی ہیں تو وہ پولیس جوائن نہیں کر سکتا لیکن امریکہ کے صدر کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں میرا خیال ہے کسی بھی جگہ صدر کے لئے ایسی شرط نہیں اور ہیجڑے باآسانی ہمارے جیسے ملکوں کے صدر وزیراعظم اور چئیرمین بن سکتے ہیں۔
Popularity: 7%
Popularity: 7%
286 views
Related Posts
- None Found
Random Posts







ڈفر’s last...
میں ذاتی طور پر وہ چیز محسوس نہ کرسکا جس کی طرف آپ اشارہ کررہے ہیں۔ ناچنے میں ایسی کیا برائی ہے کہ کوئی شخص جو کسی محفل میں دو چار ٹھمکے لگارے تو وہ حکمرانی کے لئے نااہل کیسا ہوسکتا ہے؟ ان کا محفلوں میں تھرکنا باعث شرم نہیں۔ باعث شرم ہے ان کا نااہل ہونا۔ اور آپ نے ہیجڑوں کا ذکر کرا تو میں کہوں گا کہ اگر ہیجڑے ان سے اچھی حکمرانی کرسکتے ہیں تو انہیں اس کا موقع ملنا چاہئے۔
آپ کی پوسٹ ایک عجیب طرز فکر کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے جہاں مردوں کا ناچنا عجیب سمجھا جاتا ہے اور عورتوں کا ناچنا فحاشی۔ حالانکہ ساری دنیا میں عورتیں اور مرد ناچتے گاتے ہیں مگر عجیب بات ہے کہ پاکستان میں ایسی معمولی باتوں کو موضوع سخن اور عزت بے عزتی کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔
نعمان’s last blog post..???? ???? ?? ?? ?????
نعمان صاحب
ناچنا برا نہ سہی مگر عورتوں کی طرحٹھمکے لگانا آدمی کو زیب نہیںدیتا۔ اسی طرح ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے اور جب آدمی حکمران بنتا ہے تو اسے عوام کیلیے رول ماڈل بننے کیلیے بہت سے کام ترک کرنا پڑتے ہیں۔ امریکہ کے صدر کلنٹن کو ذلیل کیوںکیا گیا وہ اسلیے کہ صدر کو یہ زیب نہیںدیتا کہ وہ وہایٹ ہاؤس میںرنگ رلیاںمناتا پھرے۔حالانکہ امریکی معاشرے میں عورت مرد کے تعلقات میںکوئی رکاوٹنہیںہے اور سروے اس بات کا گواہ ہے کہ شادی شدہ امریکی دوسری عورتوں سے بھی تعلقات رکھتے ہیں۔
میرا پاکستان’s last blog post..ہائی سکول کی یادیں
naumaan sahib in molvioon ku maaf kardain…inku khud-kush dhamakay pay itna afsoos nahain hota jitna gaanay bajaanay pay…yeah saara zia-ul-haq dur kay culture ka asar hai…
آدمی کا کچھ وقار بهی هونا چاهیے ـ
ڈانس تو سب هی کبهی کبهی ناں کبی کرتے هیں
مگر
مردون کے ڈانس اور عورتوں کے ڈانس میں تو فرق هوتاق هی ہے
اور
ایک هوتا ہے خسروں کا ڈانس ـ
مرد لوگ بھنگڑا ،دھمال وغیره تو کر هی لیتے هیں
مگر یه ان صاحب کا سٹائل کیا ہے ؟؟
اب سے پہلي بات تو یه که کیا ان صاحبان نے اپنی اپنی ذمه داریاں پوری کر لی هیں جو یه رنگ سرود کی محفلوں میں ٹھمکے لگا رہے هیں ؟؟
باقی جی یه حقیقت ہے که یه لوگ چھوٹے لوگ هیں
نیچ لوگ
جن کو اقتدار مل گيا ہے ـ
خاور’s last blog post..سیاستدان
حمیت نام ہے جس کا گئی تیمور کے گھر سے
خاور گویا قابل اعتراض بات رقص کرنا نہیں بلکہ برا رقص کرنا ہے۔ یہ تو خیر بجا ہے کہ عبداللہ صاحب کا ڈانس بے تکا اور مزاحیہ ہے۔ اور یہ چھوٹے اور نیچ لوگ کیا ہوتا ہے؟
نعمان’s last blog post..???? ???? ?? ?? ?????
چھوٹے اور نیچ لوگ
هوتے هیں جن کے کام چھوٹے هوں
جن کی عادتیں نیچ هوں وه نیچ ـ
چوری جھوٹ ، زنا کاری ، فراڈ کسی کا حق مارنا وغیرھ هوتے هیں چھوٹے کام ایسے کام کرنے والے چھوٹے لوگ
اور
خوشامد ، ٹی سی (ٹیسٹیکل کیرئیر ، پنجابی میں ٹٹــ،،، چـ،،،،،) وغیرھ کرنا محفل سے اُٹھ کر جانے والے کی برائیاں کرناغریب سے نفرت کرنے وال نیچ لوگ هوتے هیں ـ
خاور’s last blog post..پنج آب اور چار آب
نعمان: ساری دنیا میں جس ڈانس کا آپ ذکر کر رہے ہیں ویسے تو لاہور میں سڑکوں کے کنارے بھی زرق برق کپڑے پہنے بیٹے ہیں پھر ساری دنیا بشمول امریکی صدر جو ڈانس کرتے ہیں اس میں اور اس ڈانس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
میرا خیال یہی ہے کہ ہمارے معاشرے اور مذہب میں ناچنا جائز نہیں۔ یہ ایک ایسی معمولی بات نہیں۔ پچھلے ایک سال سے تو ہمارے ملک مین روزانہ لاشیں گر رہی ہیں کبھی ایم کیو ایم کا پاکستان تو کبھی طالبان کا اور کبھی صدر کا سرحدی پاکستان۔ کیا ان سب کے دوران ایسی محفل کا جواز جائز ہےِ؟
آپ خاور کی بات میں سے مین چیز نہیں سمجھ سکے خاور نے پوچھا ہے کہ کیا انہوں نے اپنے فرائض درست طور پر انجام دے لئے؟ اور انسان کا ایک وقار بھی ہوتا ہے وہ؟
حسیب: ویلکم خودکش حملے میں افسوس کیسا؟ انسان کو جان سے زیادہ کوئی چیز نہیں پیاری کیا آپ نے کبھی ایک لمحہ کو بھی حیران ہو کر سوچا ہے کہ وہ کیا وجہ ہے جو ایک انسان کو اپنی جان ختم کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ ویسے کیا آپ نے حالئہ سی آئی اے بیکڈ گروپ پکڑے جانے کی خبر پڑھی؟ کیا آپ نے کچھ عرصہ قبل جنگ میں چھپنے والے کالم کو پڑھا جو شائد عطاالحق قاسمی کا لکھا ہوا ہے ؟
میرا پاکستان: خلفائے راشدین ایسی محفلیں سجانے کے بجائے راتوں کو باہر چکر لگاتے تھے انکو ایسی کونسی آفت تھی کہ وہ اپنا آرام چھوڑ کر مصیبت برداشت کرتے یہ بات ذرا سمجھنے والی ہے۔
خاور: ساری دنیا میں ڈانس انٹرٹینمنٹ کے لٕئے ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھٹو سے لے کر مشرف تک ڈانس کرسی بچانے کے لئے ہوتا ہے۔ ویسے گانا اور ناچنے والا دونوں کی سلیکشن بے حد بھونڈی ہے۔
کیا آپ نے کبھی ایک لمحہ کو بھی حیران ہو کر سوچا ہے کہ وہ کیا وجہ ہے جو ایک انسان کو اپنی جان ختم کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
jee haan…idealogy!
بدتمیز، میں نے اپنے تبصرے میں یہی کہا کہ باعث شرم ان کا ناچنا نہیں بلکہ نااہل ہونا ہے۔ میں اوپر یہ بھی کہہ چکا ہوں کہ ڈانس کافی مزاحیہ اور بھونڈا ہے۔ لیکن پارٹیز وغیرہ میں لوگ ناچتے ہی ہیں اور اکثر کافی برا ہی ناچتے ہیں۔ عبداللہ یوسف اس ناچ میں نہ کوئی فحش اشارے کررہے ہیں اور انہوں نے لباس بھی قاعدے کا پہن رکھا ہے تو اس میں ایسی کیا بات ہے جو یہ ویڈیو جگہ جگہ پوسٹ کیا جائے؟
حسیب: تھیوری پڑھ کر اس کو مان لینا اور بات ہے خود غور کرنا اور بات ہے۔ آپ علاقے پر بمباری کر رہے ہیں کاروبار سب تباہ ہیں کھانے کو کچھ نہیں ایسے میں آپ کو آفر ہو کہ تمہارے گھرانے کی کفالت ہم کریں گیں تم اپنا آپ ہمارے حوالے کر دو تو؟ اس میں آئیڈیالوجی کہاں سے آ گئی؟ خیر یہ کافی آوٹ آف ٹاپک بات ہے۔
نعمان: میں نے بھی یہی کہا ہے کہ وہ پارٹیز اور ان کا ناچ اور ہوتا ہے۔ یہ ناچ کس جگہ ہوتا ہے؟ اس ویڈیو میں یہ بات ہے کہ اگر ایسا شخص پچھلی حکومت میں تھا تو اس کو اگلی حکومت میں نہیں ہونا چاہئے۔ چاہے کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو۔