ایک سال پھر تمام ہوا۔ امریکہ وارد ہوئے دو سال ہو گئے۔ دو سال بعد آپ اپنے آپ کو دھوبی کا کتا سمجھتے ہیں۔ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔ دوسرے تو ویسے بھی سمجھتے ہی ہیں۔ امریکہ میں دن واقعی بہت تیزی سے گزرتے ہیں۔

امریکن ایمبیسی میں ہم نے کہہ دیا تھا کہ جی اگلے دن ہم نے کوئی نہیں آ کر وصول کرنا آپ امریکن ایکسپریس سے پاسپورٹ لاہور بھجوا دیں۔ ہم وہاں وصول کر لیں گیں۔ لہذا ایمبیسی سے نکلے چیک آؤٹ کیا۔ کھانا کھایا اور بھاگے لاہور کو۔ مشرف کا اسلام آباد مجھے راس نہیں۔

امریکہ کا ویزہ بہت عجیب چیز ہے۔ شائد امریکہ خدا ہے۔ لوگوں کے روئے تبدیل ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگ بچھ بچھ جاتے ہیں کچھ طنزیہ جملے اچھالتے ہیں۔ برسوں جو ملے نہیں ہوتے ملنے آن پہنچ جاتے ہیں اور کچھ کنارہ کشی کر لیتے ہیں۔ مجھے بہت سے لوگ پوچھتے اوئے تم وہاں جا کر کتے نہلاؤ گے؟ میں نے کہا ضرور! اگر تم چاہو تو ابتدا تم سے کر سکتا ہوں۔ اور لوگ ناراض ہو گئے۔

اب امریکہ کے 45 دن 9 ہفتے ہوتے ہیں۔ کیونکہ امریکی work week 5 دنوں کا ہوتا ہے لہذا آپ کو جتنے دن ملیں اس کو 5 پر تقسیم کر لیں جو جواب آئے آپ کے کام کو اس سے ایک ہفتہ زیادہ لگے گا۔ کسی بہت ہی کم کیس میں ہو سکتا ہے کہ زیادہ وقت لگے۔ وہ بھی صرف اس صورت اگر آپ منہ زیادہ کھولنے کے عادی ہیں تو۔ امریکن ایمبیسی سے لے کر امریکہ اور ساری زندگی یہاں کم سے کم منہ کھولیں جتنی بات پوچھی جائے اس کا مکمل اور واضح جواب دیں خود سے کہانی بنانے کی ضرورت نہیں یا جو نہیں پوچھا گیا وہ سنانے کی ضرورت نہیں۔ میرے ایک ایسے ہی جاننے والے کے منہ کھولنے کی عادت کی وجہ سے اس کو ابھی تک گرین کارڈ نہیں ملا۔

سب کا خیال تھا کہ ہمارے ویزے فروری کے درمیان تک آ جائیں گیں ویسے بھی کچھ لوگ آپ کی بات نہیں سنتے۔ اب میں کہوں مارچ میں آئیں گے تو کوئی مانے نہ۔ مارچ کے درمیان میں فون آ گیا کہ جی آپ کے پاسپورٹ آ گئے ہیں آ کر لے جائیں۔

امریکن ایمبیسی آپ کو ایسے کسی بچے کی صورت میں جس کی عمر انٹرویو کے وقت یا اس کے کچھ عرصہ میں 21 سال سے تجاوز کرنے والی ہو مشورہ دیتی ہے کہ آپ ٹکٹ جاتے ساتھ خرید لیں اور جیسے ہی پاسپورٹ وصول کریں فلائی کر جائیں۔

ان کا ایک فارمولا تھا جو کاغذات میں کہیں پڑا تو ہوا تھا میں نے بہت ڈھونڈا نہیں ملا۔ اس میں شائد پٹیشن دائر کرنے والا وقت اور وہ وقت جب نمبر آنے کے بعد آپ نے کاغذات پورے کر کے امریکن ایمبیسی کو ریسپانس دیا تھا کو کچھ کیلکولیٹ کر کے آپ کو کچھ وقت دیا جاتا ہے۔ وہ 45 دن جو کہ امریکن ایمبیسی کو اپنی پراسیسنگ کے لئے چاہئے ہوتے ہیں وہ گریس پیریڈ کے طور پر ہوتا ہے اور ان 45 دنوں تک آپ کی عمر 21 سال سے کم ہی consider کی جاتی ہے۔ جیسے ہم نے تقریبا پانچ ماہ قبل امریکن ایمبیسی کو ریسپانس دیا تھا تو میری کلئیرنس آنے کے بعد مجھے 4 ماہ کا وقت ملا تھا لیکن میرے کزن کو کلئیرنس آنے کے بعد صرف پانچ دن کا وقت ملا تھا کیونکہ اس نے بھی پانچ ماہ پہلے کاغذات جمع کروا دئے تھے مگر mention کرنے سے رہ گئے تھے کہ بچے کی عمر 21 سال ہونے والی ہے میرے بار بار کہنے پر انہوں نے ایمبیسی کو مطلع کیا تو ان کو فوری طور پر انٹرویو کے بلا لیا گیا جبکہ ان کی انٹرویو ڈیٹ 6 ماہ بعد کی تھی۔ کلئیرنس آنے کے بعد اس کو صرف پانچ دن کا وقت دیا گیا تھا کہ اس کو ہر حال میں ان پانچ دنوں میں امریکہ پہنچنا ہے۔ اگر پہلے سے سیٹ نہیں کروائی ہوتی تو وہ رہ گیا تھا۔

45 دنوں کی پراسیسنگ امریکہ کی شائد 40 خفیہ ایجنسیوں سے کلئیرنس وصول کرنی ہوتی ہے کہ اس شخص کے فنگر پرنٹس کسی بھی جگہ میچ تو نہیں کرتے۔ کلئرنس وصول ہوتے ہی امریکن ایمبیسی اسلام آباد پاسپورٹ پر ویزہ لگا کر پھیج دیتی ہے۔ کلئیرنس وصول ہونے کے تیسرے دن پاسپورٹ لاہور مل جاتا ہے۔ کراچی شائد چوتھے دن پہنچتا ہو یا پھر ہوائی جہاز سے جاتا ہو تو تین ہی دن لگتے ہوں کچہ کہہ نہیں سکتا۔

جن لوگوں کو منہ زیادہ کھولنے کا شوق ہوتا ہے ان کو دس دس سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ کیونکہ ایسے لوگوں کی کلئیرنس پھر کمپیوٹر اور ہیڈ آفسز سے سب آفسز میں کاغذ کی فائلوں تک سے لی جاتی ہے کہ کہیں ماضی میں یہ کسی جگہ مشتبہ اور وانٹڈ تو نہیں رہا۔ ایسے امریکہ میں پچھلے دنوں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اداروں اور سٹیزن شب کے ادارے میں ٹھن گئی تھی۔ کچھ لوگ شائد عدالت گئے تھے اور ان کا موقف تھا کہ دس سال بعد بھی ان کو کوئی ریسپانس نہیں دیا گیا اور سٹیزن شپ کا پلان تھا کہ وہ ایسے لوگوں کو گرین کارڈ جاری کردے اور اگر کوئی سیکیورٹی رسک قرار پائے تو اس کا کارڈ منسوخ کر کے اس کو پکڑ لیا جائے لیکن ہوم لینڈ سیکیورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ گرین کارڈ ملنے کے بعد ایسے لوگوں کا سٹیٹس تبدیل ہو جائے گا اور ان کو کافی سارے حقوق حاصل ہونگے اور معاملہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ لہذا ایسی کسی صورتحال سے بچنے کے لئے فضول باتوں سے گریز کریں۔

Popularity: 12% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 12% [?]

299 views

 

 

Related Posts

    None Found


2 Responses to “بالآخر ویزہ”

  1. 1 ماوراء

    دو سال ہونے اور ویزہ ملنے کی مبارک ہو۔
    ایک اور بھی پوسٹ کرتے کہ یہ دو سال کیسے گزرے، کیا کیا، کیا نہیں کیا، کیا کرنا چاہیے تھا۔ امریکہ میں رہنے کے کتنے سال مکمل کرنے ہیں، کیا اب بھی پاکستان ہی اچھا لگتا ہے یا پسند بدل گئی ہے؟وغیرہ وغیرہ

    باقی تو اتنی مشکل باتیں لکھی ہیں کہ کچھ بھی سمجھ نہیں آئی۔ :cowboy/

    ماوراء’s last blog post..منظر نامہ

  2. 2 بدتمیز(428)

    شکریہ
    پچھلے سال پوسٹ کی تھی کہ پہلے سارا سال کیا کیا۔ اس سال کچھ قابل ذکر کام نہیں کئے ویسے بھی ساتھ ساتھ لکھتا رہا تھا کہ کیا کیا کرتا رہا۔
    پاکستان ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔ جو مزے پاکستان میں ہیں‌وہ یہاں نہیں۔ میرا ارادہ نو دس سال کا ہے۔ بیچ میں سے دو سال تو گزر گئے آگے کا پتہ نہیں۔ ویسے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نو دس سالوں بعد میرے سر سے یہ بھوت اتر ہی جائے گا کہ واپس جانا ہے۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->