بچے مت پڑھیں۔ سمجھ نہیں لگے گی۔ مجھے خود بھی نہیں لگی
امریکہ پر اللہ کا عذاب آنا ہے۔ یہ لائن ہے جو ہر امریکہ مخالف بچہ بوڑے مرد عورت پر کہنی فرض ہے۔ لہذا میں نے پوچھا کیوں اب کیوں آنا ہے؟ میں سمجھا شائد امریکہ کے گناہوں کی لسٹ میں کوئی نیا اضافہ ہوا ہے لیکن وجہ تھی ہم جنس پرستی۔
سفر کرتے آپ کو بہت سے لو برڈز نظر آتے ہیں۔ کچھ لوگ پہلو بدل کر رہ جاتے ہیں کچھ اگنور کر دیتے ہیں اور کچھ گھورنا شروع کر دیتے ہیں۔ اپنا اپنا سٹائل ہے۔ عام طور پر ان لو برڈز میں خواتین چومنے چاٹنے کی شوقین ہوتی ہیں۔ بے تحاشا چومتی جاتی ہیں حتی کہ آپ کو غصہ آنے لگتا ہے کہ بی بی بس بھی کرو نہیں تو لائن میں لگے ہر بندے کو ایک ایک تو کم از کم دے ہی دو۔ (اسی لائن میں آپ بھی لگے ہوتے ہیں اور بس نیویارک جا رہی ہوتی ہے) اب یہ بس میں چڑھے ہیں تو وہاں بھی شروع۔ مجھے تو سمجھ نہیں لگتی یہ لوگ سوتے میں خود کو کیسے کنٹرول کرتی ہونگیں؟
اب ذرا سینیریو تبدیل کریں۔ اگر آپ کو دو ہم جنس پرست بوس و کنار کرتے ملیں تو آپ کیا کریں گیں؟ اگر آپ خود ہم جنس پرست نہیں تو ایکسائٹمنٹ تو نہیں ہاں ابکائیاں ضرور آ سکتی ہیں۔ کچھ لوگ متفق نہ ہوں تو وہ mute شدہ فلموں کے بجائے ذرا بوڑھے بوڑھے لوگ تصور کریں۔ امید ہے افاقہ ہو گا۔
امریکہ میں ریاستوں کی حد تک خود مختاری ہے۔ یعنی ہر ریاست اپنا قانون نافذ کرتی ہے اور فیڈرل قوانین ان کے علاوہ ہیں۔ عام عوام زیادہ تر سٹیٹ قوانین کے زیر زندگی گزارتی ہے۔ جیسے میری اسٹیٹ میں 15 سال اور 6 ماہ کی عمر میں لرنر لائسنس اپلائی کیا جا سکتا ہے لیکن ٹیکساس میں 15 سال کی عمر میں جا کر اپلائی کیا جا سکتا ہے اور نیویارک میں 16 سال کی عمر میں۔
اس طرح کچھ سٹیٹس نے ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دے رکھی ہے۔ (نومبر 2006 کے الیکشن میں اس بات پر بھی ووٹنگ ہوئی تھی کہ ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دی جائے کہ نہیں۔ نتیجہ نہ میں تھا۔ ) یعنی ان اسٹیٹس میں ہم جنس پرست شادی کر سکتے ہیں اور یا سول یونین قائم کر سکتے ہیں یعنی بینیفٹس کی خاطر اکٹھے رہ سکتے ہیں۔ بینیفٹس کو جنرلی سمجھنے کے لئے I now pronounce you chuck and lerry دیکھ سکتے ہیں۔
اب ہوا یہ کہ ان سٹیٹس میں آؤٹ آف اسٹیٹ یعنی دوسری اسٹیٹس سے لوگوں نے جا کر شادیاں کی یا سول یونینز قائم کی۔ ان سٹیٹس نے شادی کرنے پر تو کوئی پابندی نہیں رکھی لیکن طلاق لینے کے لئے اس اسٹیٹ میں ایک سال تک رہائش لازمی قرار دی۔ اب اس سے لوگوں کو مسئلہ پڑا ہے۔ جن اسٹیٹس میں وہ رہ رہے ہیں وہاں ان کے گھر بار ہیں ملازمتیں ہیں۔ لیکن اس تعلق کو ختم کرنے کے لئے وہ یہ سب ختم کر کے دوسری ریاست میں کیسے جا سکتے ہیں؟
اب اس بات پر اللہ کا عذاب آنا تھا کہ امریکہ ہم جنس پرستوں کا گڑھ بن رہا ہے۔ اور مجھے بڑے فخر سے بتایا جا رہا ہے کہ قوم لوط کے بارے میں یہ ہوا تھا۔ یہ نہیں جانتا تھا کہ تقریبا ڈیڑھ سال پہلے اس نے کسی کا کریڈٹ کارڈ adult سائیٹس پر استعمال کیا تھا اور میں نے وہ کارڈ ایسی سائیٹس کے لئے بلاک کروایا تھا۔ ( کارڈ کو کسی مخصوص کیٹیگری کے لئے قابل استعمال نہ رہنے کے لئے سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ جیسے آپ نے کسی کو کریڈٹ کارڈ بنوا کر دیا اور نہیں چاہتے کہ یہ کارڈ کو غلط استعمال کرے تو آپ اس کو adult کیٹگری میں بلاک کروا دیں نتیجتا ایسے تمام بزنس بشمول ویب سائیٹس جو ایڈلٹ کیٹگری میں لسٹڈ ہونگی پر یہ کارڈ استعمال نہیں ہو سکے گا) اب ہم جنس پرستی گناہ ہے تو پورن بھی گناہ ہے۔ اپنا گناہ کسی کو نظر نہیں آتا۔
اور جہاں تک بات ہے قوم لوط کی۔ بلاشبہ ان کا گناہ تھا لیکن عذاب تب آیا تھا جب انہوں نے ہم جنس پرستی سے بڑھ کر straight لوگوں سے زبردستی بدفعلی شروع کر دی تھی۔ میرے خیال سے یہ عذاب ہم پر نازل ہونا ہے جہاں نہ صرف خواتین بلکہ بچوں سے بھی بدفعلی زور و شور سے ہو رہی ہے۔
Popularity: 7% [?]
Popularity: 7% [?]
413 views
Related Posts
- None Found



























آخری جملہ سے مجھے شک پڑا ہے کہ تم کہیں الفاتحہ کی میلنگ لسٹ میں تو رجسٹر نہیں ہو؟ اور جہاں تک حقوق کی بات ہے، کچھ ایکسٹرا حقوق حاصل ہیں اُن کو ۔ مسلہ صرف شادی کا ہے ۔
جہانزیب’s last blog post..ویب سائٹ سانچہ کو اُردوانہ۔
مجھے اس بات پر شدید اعتراض ہے کہ اس فعل میں اللہ کے معصوم نبی حضرت لوط علیہ السلام کو کیوں شامل کیا جاتا ہے ۔ قوم لوط کی بجائے کیا صرف ہم جنس پرست کہنا کافی نہیں؟
مولویوں کو دیکھو ، انہوں نے تو بالکل ہی حضرت لوط علیہ السلام کی بے عزتی کی ٹھانی ہوئی ہے ۔ وہ اس کام کو “لواطت” یا “وطی” کرنا کہتے ہیں ۔ کیا اس پر کفر کا فتویٰ نہیں لگ سکتا؟
قدیر احمد’s last blog post..ہائے میری ویب سائیٹ
اسلام علیکم،
مولوی حضرت لوط کے متعلق نہیں کہتے بلکہ ان کی قوم کے بارے میں کہتے ہیں۔ قوم لوط کا مطلب کیا ہوتا ہے شاید آپ کو معلوم نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ یاں آپ جاننا نہیں چاہتے۔
ان کی قوم پر ان کا کوئی اختیار نہیں تھا۔جس طرح ہم کوئی غلط کام کریں تو تاریخ میں یہی کہا جائے گا کہ امت محمدی ۔ ۔ ۔
عدنان زاہد’s last blog post..بہتر مستقبل کی تلاش
جہانزیب: کیوں آخری جملے میں کیا ہوا؟
قدیر: آپ کو گرائمر وغیرہ کی سخت ضرورت ہے۔ قوم لوط سے مراد حضرت لوط علیہ سلام کی قوم ہے۔ ہم جنس پرست تو ہر زمانے میںہیں۔
عدنان: بہت شکریہ