لاعلمی
229 views Published April 11th, 2008 in بش کے دیس میں.تم یہ کھا تو نہیں رہے تھے نہ؟ میں جیسے ہی واپس ٹیبل پر پہنچا اس نے مجھ سے سوال کیا۔ میں نے اگلی بات سنے بغیر دوبارہ واش روم کی طرف دوڑ لگائی۔ اچھی طرح کلیاں کر کر کے منہ صاف کیا۔ واپس آ کر پوچھا جی کیا ہوا؟ اس نے بڑے اہتمام سے ریپر فولڈ کر کے میرے آگے کیا اور ایک لفظ پر انگلی رکھ دی۔ میرا دماغ ہر دفعہ کی طرح چند سیکنڈوں میں شدید غصہ سے مایوسی اور پھر دکھ کے ملے جلے جذبات سے نبرد آزما تھا۔
امریکہ میں ہر چیز میں کچھ نہ کچھ ملا ہوتا ہے۔ جہاں نہ بھی ملا ہو ملا دیا جاتا ہے۔ لہذا بہت دیکھ بھال کر کھانا کھانا پڑتا ہے۔ آپ کو جہاں کسی شیلف کے ساتھ لگ کر کھڑا بندہ ingridients دیکھتا ملے سمجھ لیں یا تو نیا ہے یا میری طرح پاگل ہے۔ میں literally دو دفعہ ingridients پڑھتا ہوں کہ کہیں ایسی ویسی چیز نہ منہ میں چلی جائے۔ اگر مجھے کسی چیز کا نہ علم ہو تو میں وہ نہیں لیتا نہیں تو سیل فون سے دیکھ لیتا ہوں کہ اس کا کیا مطلب ہے ورنہ گھر آ کر۔
عرب ایسے کسی تکلف میں نہیں پڑتے یہ فورا سے پہلے اس چیز کو حرام قرار دے دیتے ہیں یا سور سے extract شدہ۔ مجھے تو ویسے بھی ان کی عقل کل بننے والی حرکت سخت زہر لگتی ہے۔ ان کو دنیا کا ذرا علم نہیں کسی بھی بات کا پتہ نہیں لیکن کسی بھی اختلافی معاملے پر یہ پریس کرتے ہیں کہ ان کی معلومات درست ہے۔
اب سے 4٫5 ماہ قبل بھی ایک صاحب نے میرا ہاتھ روکا۔ میں نے ایک کیک کا ٹکڑا منہ میں ڈالا تو انہوں نے فرمایا تم یہ کھا رہے ہو؟ یہ تو حلال نہیں۔ میں نے منہ صاف کیا اور جناب کی خدمت میں حاظری دی۔ فرمایا یہ دیکھو اب جس لفظ پر انگلی رکھی تھی وہ تھا yellow6 میں نے کہا تو یہ کلر کا نام ہے۔ فرمایا نوووووووووو یہ سور سے ہے۔ میں نے کہا نہیں ایسا نہیں ہو سکتا اس کا کوئی سائنسی سا گٹ پٹ گٹ پٹ نام رکھ دیتے لیکن یہ نہیں ہو سکتا پر وہ نہیں مانے۔ انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو خود دیکھ لیں yellow6 کیا ہے؟
اب بھی میں یہ پیکٹ ٹیبل پر بھینک کر ریسٹ روم گیا تھا واپس آیا تو اس نے پھر میری دوڑ لگوا دی۔ اب جس لفظ پر ہاتھ رکھا گیا تھا وہ تھا enzyme اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ لاعلمی لعنت ہے۔ اگر گندم کے آٹے کو فلور کہا جاتا ہے اور کوئی پینڈو فلور پر ہاتھ رکھ کر کہے کہ یہ حرام ہے تو آپ کا کیا حال ہو گا صرف اس لئے کہ وہ لاعلم ہے کسی بھی چیز کو حرام قرار دے دے گا۔
میرے ماموں نے یہاں سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ وہ ایک عجیب واقعہ سناتے تھے کہ جب وہ شائد ہارورڈ یونیورسٹی میں تھے تب ان کے ساتھ یمن یا کسی عرب ملک کا لڑکا بھی پہلے دن لیکچر میں تھا۔ دوران لیکچر استاد نے لفظ iron بولا تو وہ ڈکشنری کھول کر اس کا مطلب دیکھنے لگ گیا۔
یہ حال صرف عربوں کا نہیں ہر ایک مسلمان کا ہے اور اس معاملے میں ہمارے علما۔ لاعلمی میں پی ایچ ڈی ہیں لہذا آپ ان سے کسی بھی قسم کا فتویٰ حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ وہ آپ کے بیانات کئے گئے واقعات و حالات کے نتیجے میں فتویٰ دیتے ہیں نہ کہ معاملے سے پوری آگاہی رکھنے کی بنا پر۔
Popularity: 11%
Popularity: 11%
229 views
Related Posts
- None Found
Random Posts









ہم غیرترقی یافتہ اسی لیے ہیںکو غیرضروری باتوں پر تو گھنٹوں وقت ضائع کرتے ہیں مگر ضروری کاموںکی طرف دھیان نہیںدیتے۔ ہم لوگ جھوٹ بولتے ہیں، اپنی نوکری کا وقت ادھر ادھر فضول کی ہانک کر ضائع کرتے ہیں، ایک دوسرے کو دھوکہ دینتے ہیں، فراڈ کرتے ہیں، ٹیکس چراتے ہیں مگر جہاںکہیںبھی ذرا سا حلال حرام کا شک پڑے شور مچا دیتے ہیں۔ غیبت ہم دن رات کرتے ہیں اور اس حدیث کی بھی پرواہ نہیںکرتے کہ غیبت کرنا مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے برابر ہے۔ یعنی مردہ بھائی کا گوشت روز کھات ہےں مگر عام کھانے کی چیزوں میں حلال حرام تلاش کرتے رہتے ہیں۔
میرا پاکستان’s last blog post..غیرمہذب احتجاج
علماء جب فتوی دیتے ہیں، تو پہلے تو بہت سارے مفتی حضرات مسئلے کے بارے میں تحقیق کرتے ہیں، پھر اس معاملے میں جومعلومات ان کو ملتی ہیں، اسکی رو سے وہ فتوی دے دیتےہیں۔
اور کچھ مفتی حضرات اگر فتوی مستفتی کے سوال کردہ مسئلے پردے بھی دیتے ہیں، تو وہ فتوی ہی میں یہ با ت صاف کردیتے ہیں، کہ یہ جواب سوال کردہ مسئلے سے معتلق ہی ہے۔
البتہ ہمارے ہاں لوگ پھران فتاوی کوحاصل کرکے اپنےمقاصد کے لئے استعمال کرتےہیں۔
معراج خٹک’s last blog post..Do not be angry!
صرف امریکہ میں ہی نہیں ہر چیز میں کچھ نہ کچھ ملا ہوتا۔۔بلکہ ہر کہیں ایسا ہی ہوتا ہے۔:p
پڑھنا پاگلوں کا تو نہیں، بلکہ یہ تو سیانوں کا کام ہوتا ہے۔ ingridients
ہمارے گھر میں ایک ڈاکٹر بن رہی ہے۔۔کھانے کی چیزوں کا اچھا معائنہ کر کے لاتی ہے۔اجزا سمیت اس میں انرجی، پروٹین، وٹامنز وغیرہ وغیرہ۔۔اس لیے کسی کو نہیں معلوم کہ آپ حلال حرام کا دیکھ رہے ہیں یا کچھ اور۔۔
میرے ایک کزن نے امی کو بتا دیا کہ آنٹی فلان نمبر اگر ہو تو حرام ہوتا ہے۔اب جو چیز لائیں، امی کہیں کہ مجھے چیک کرواؤ۔ بڑی مشکل سے امی کو یقین دلایا ہے کہ کزن فضول بول رہا تھا۔۔ایسا کچھ نہیں ہے۔
میں نے تو جو چیز لانی ہوتی ہے۔۔آنکھیں بند کر کے لے آتی ہوں۔ہاں البتہ جس کا پکا پتہ ہوتا ہے۔ وہ نہیں لیتی۔
ماوراء’s last blog post..جودھا اکبر
میرا پاکستان:
غیر ضروری باتوں پر وقت ضائع کرنے کی بات ہو تو جیو ٹی وی ایسے مباحثے کرنے کروانے میں بہت آگے ہے۔ ایسے ہی آج اس سے رائٹ لیفٹ پر بحث ہو رہی تھی کہ اسلام آباد کا کلچر ہے کہ نہین۔ اللہ سب کو عقل دے۔
معراج: انتہائی معذرت کے ساتھ علمائے اکرام دراصل لائبریریوں میں بند ہیں ان کو باہر نکل کر دنیا دیکھ کر فتاوی جاری کرنے چاہئے نہ کہ لوگوں کے سوال سن کر۔ دین اور دنیا ساتھ ساتھ ہے۔ ہم نے علما کو پادری اور پنڈت بنا کر مساجد اور مدارس میں مقید کر دیا ہے۔
ماورا بی بی:
پکا پتہ ہو ہمم