آئے دن کوئی نہ کوئی بھوت سر پر سوار ہونا لازمی ہوتا ہے۔ ایک کے بعد ایک نئی چیز کے پیچھے پڑنے کی مجھے بیماری ہے۔ نیت کبھی سیر نہیں ہوتی۔ انسان ہونا بھی کیا عجیب بات ہے فل اسٹاپ لگنے کا نام ہی نہیں۔
زیادہ دن کی بات نہیں صرف دو ہفتہ قبل ہی مجھے ای میل موصول ہوئی۔ فرمایا گیا پچھلے سال آپ کو فون کا بھوت چڑھا تھا تو ہمارے پاس آئے تھے۔ آپ کے فون کا اگلا ورژن لانچ ہو گیا ہے صاحب مہربان قدر دان تشریف لائیے اور نیا فون مفت لے جائیے۔ قیمت بس اتنی جیسے مفت 500 ڈالر کا موبائل آپ اچھے کسٹمر ہونے کے ناطے صرف 50 ڈالر دے کر حاصل کریں۔
فون مجھے پسند ہے اور بےوقوف بھی میں بہت رج کر ہوں لیکن اتنا بھی نہیں کہ کانٹریکٹ ایکسٹینڈ بھی کرواؤ اور نیا فون بھی مفت نہ ملے بلکے پیسے دینے پڑیں لہذا میں نے اس ای میل کو دروازے کی راہ دیکھائی۔
امریکہ میں نیشن وائیڈ یعنی پورے امریکہ میں کوریج کے ساتھ چار بڑی سیل فون کمپنیاں ہیں۔ سب سے پہلے at&t پھر Verizon wireless پھر تیسرے نمبر پر sprint اور چوتھے نمر پر t-mobile ہے۔ ویسے تو بہت سارے نیٹورکس ہیں لیکن زیادہ تر ریجنل ہیں یا چند ایک سٹیٹس تک محدود ہیں اور روومنگ پر گزارہ کرتے ہیں۔ جسکے الگ سے چارجز دینے ہوتے ہیں۔
یہاں زیادہ تر لوگ ہر سال نیا فون لے لیتے ہیں۔ اول فون استعمال بھی کرتے ہیں لہذا کانٹریکٹ یعنی پوسٹ پیڈ ہی بہترین آپشن ہے۔ دوسرے یہاں اگر دو سال کا کانٹریکٹ کریں تو بہت سے فون بالکل مفت ملتے ہیں۔ کچھ فون ہیں جن پر زیادہ سے زیادہ 100 ڈالر تک دینا ہوتا ہے جیسے اگر فون 700 ڈالر کا ہے تو کمپنی آپ کو کہے گی کانٹریکٹ سائین کریں تو ہم آپکو یہی فون 79 ڈالر کا دے دیں گے۔ کمپنی کو فائدہ ہوتا ہے کہ باوجود نمبر پورٹیبیلٹی کے آپ دو سال تک ان کے ہیں۔ اور کوئی بھی جب تک سروس کے ہاتھوں تنگ نہ ہو سروس تبدیل نہیں کرتا۔ آپ کو فائدہ کہ جونسا مرضی فون لیں اور استعمال کریں۔
بہت سے لوگ ہر سال نیا فون لیتے ہیں سارا سال اس کو استعمال کرتے ہیں سال پورا ہونے پر کمپنی کے آفس پہنچ جاتے ہیں کانٹریکٹ ایکسٹینڈ کر لیتے ہیں اور ایک نیا فون مزید لے لیتے ہیں۔ پرانے والا unlock کرواتے ہیں اور اپنے ملک بھیج دیتے ہیں۔ آپ بھی خوش کمپنی بھی خوش اور اس نئی خوشی میں آپ کے دیس بیٹھا کوئی نہ کوئی عزیز بھی خوش کہ باہر سے فون بھیجا گیا ہے۔
اب اسی طرح مجھے ایک دن کسی نے کہا اگر تم کانٹریکٹ ایکسٹینڈ کروا رہے ہو تو بتانا۔ میں نے پوچھا کیوں؟ فرمایا وہ نیا فون میں لے کر اپنے ملک بھیج دونگا۔ میں نے کہا شاباش۔ خود جو ابھی لیا وہ؟ دانت نکال کر فرمایا وہ تو میں نے رکھا ہوا ہے میں نے کہا نہیں میں تو ابھی کانٹریکٹ ختم ہونے کا انتظار کر رہا ہوں ایکسٹینڈ نہیں کروانا چاہ رہا۔ لیکن نیا جنون جڑ پکڑ چکا تھا۔
میں کچھ عرصے سے gps بھی لینے کے چکروں میں ہوں۔ ان کے پیچھے reviews پڑھ پڑھ کر دماغ کا دہی بنا لیا کہ کونسا بہتر ہو گا۔ حتی کہ حالیہ دنوں جب نیویارک گیا تو لوگوں سے درجن جمع کر کے لے گیا کہ وہاں چیک کرونگا کونسا بہترین ہے۔ سمجھدار لوگ سمجھ چکے ہونگے کہ سیل فون کے ساتھ ساتھ gps بھی چارج نہیں کئے تھے لہذا جیسے گئے تھے ویسے کے ویسے آ گئے۔
لہذا اب میں ایسے فون کو لینے کے چکر میں ہوں جس میں gps بھی ہو۔ یہ ایک نئی بیماری ہے جو مجھے اور سیل فون دونوں کو ساتھ ہی لگی ہے۔ اس کی جڑیں پچھلے سال nokia n95 تک جاتی ہیں۔ فیصل نے بالکل درست کہا تھا۔ مجھے nokia n95 نہیں پسند مجھے Nokia n95 8gb پسند ہے
میں سچ میں بہت ڈھیٹ ہوں۔
تو بس ایسے ہی زکریا سے بات ہو رہی تھی ان کے فون کی پتہ نہیں کیا بات ہوئی اور میں نے نئی سرچ شروع کر دی۔ مجھے تین فون پسند آئے ہیں اور علم نہیں کونسا بہترین ہے۔ تینوں کی پسندیدگی کی دو بڑی وجوہات میں سے پہلی مفت ہونا ہے اگر 5 ڈالر بھی دینے ہوں تو میں کانٹریکٹ ایکسٹینڈ کے نام پر دینے کو تیار نہیں خاص طور پر اگر نئے کسٹمر کو وہ بالکل مفت دیا جا رہا ہو دوسرے qwert کی بورڈ کی وجہ سے کہ براؤزنگ اور میسیجنگ کے لئے یہ بہت مددگار ہے۔
BlackBerry 8310 Curve Titanium Smartphone
Popularity: 13% [?]
Popularity: 13% [?]
357 views
Related Posts
- ہزاروں خواہشیں ایسی۔ ۔ ۔ ۔ On April 21, 2007, 9 Comments
- میرا آج کل پھر دماغ خراب ہو رہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہاں آپ جس چیز کی طرف ہاتھ کریں وہ خود بخود آپ کی طرف کھسکنا شروع ہو جاتی ہے۔ اب آپ کا ہاتھ ایک چھوٹے سے بچے کی طرح ہر چیز کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے تو ذرا مشکل ہو جاتی
- Carrington mobile theme On February 1, 2010, 8 Comments
- میں نے دراصل غلطی یہ کی تھی کہ سرچ کر بیٹھا تھا کہ کتنے موبل براوزر استعمال ہوتے ہیں یعنی کتنے لوگ موبل سے ہی نیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ورڈ پریس ڈاٹ کام کے مطابق صرف اس کی سائٹ کو ساٹھ ملین پیج ویوز موبل براوزر سے ہوتے ہیں۔ بس جناب پھر میں موبل تھیم
- verizon dsl On February 10, 2007, 0 Comments
- Ok so you want verizon DSL? upto 768kbps and for 19.99/month. Well I got it and its really awsome with comparison to dial-up but verizon provides a really poor service so becareful and dont cancle your dialup subscription until after your dsl is up and rnning. So lets see what are the steps you have
- Nokia n95 8gb On November 9, 2007, 0 Comments
- 8gb nokia n95 black AKPC_IDS += "880,";Popularity: 13% [?] Share and Enjoy:
- google gogگles On January 3, 2010, 3 Comments
- اور میں نے اس بارے بہت پہلے لکھا تھا۔ http://www.google.com/mobile/goggles/#landmark AKPC_IDS += "880,";Popularity: 13% [?] Share and Enjoy:
- Setting up a Wireless Network On August 12, 2007, 0 Comments
- Setting up a home network is a breeze now a days. thanks to linksys (a branch of cisco) routers. all you have to do is to follow the instructions, sit back and relax. they ask you to insert the cd first since windows is preloaded with drivers so you may end up having a completely
- گاڑی On July 11, 2007, 0 Comments
- مجھے جمہوریت پسند نہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ بھنویں چڑھائیں اور سوچیں کہ اچھا اس لئے یہ صدر مشرف کی تھوڑی بہت حمایت کرتا ہے۔ میں صفائی پیش کردوں کہ مجھے وہ جمہوریت پسند نہیں جو کہ عام طور پر گھروں میں غیر ضروری طور پر پائی جاتی ہے۔ اس غیر ضروری جمہوریت کا
- Special Xbox 360 offer for Windows Live Mail members On December 19, 2006, 0 Comments
- Want a XBOX this season? why dont save 30 bucks with windows live mail offer? get in ur inbox to find out wether you have the invitation or not or I can give you mine link to do so. Exclusively for Windows Live™ Mail users—Windows Live Mail has teamed up with Xbox to help you
- poor me On February 10, 2009, 4 Comments
- Last night was trying to study I heard a car alarm from distance, by the time it stopped I figured out it was right across the street I parked, thought may be some body else’ car but alas it was mine apparently the clever “kala” figured out that if the gps mount is in
- jextr On December 29, 2007, 1 Comments
- What is jaxtr? Jaxtr links your phone to the web, so you can hear from callers worldwide while keeping your existing phone number private. Can I control who calls me? Yes. Jaxtr’s PrivacyShield™ automatically routes calls to voicemail. You can then easily control which friends you want to ring through to your phone. Do I need a headset? No,


























اسلام علیکم،
بلاگ سے مطلق میرے کچھ مسائل ہیں۔ جو میں نے اردو ٹیک فورم پر پوسٹ کی ہیں برائے مہربانی اس طرف توجہ کریں۔
اس کا دھاگہ اردو ٹیک بلاگر کے تحت عدنان کے مسائل کے نام سے ہے۔
آخر میں آؤٹ اُف ٹوپک بات کرنے پر معذرت۔
عدنان زاہد’s last blog post..پاکستان سے محبت
ایک لفظ: آئیفون۔
لنکس اوپن نہیں ہوتے آپ کے بلاگ پر۔ ذرا اس پر بھی توجہ فرمائیں۔
اور استعمال ہوا ہوا فون کسی کو دے دیتے ہیں؟ :haye:
ماوراء’s last blog post..جودھا اکبر
عدنان: آپ کے سوالات کا جواب دیا تھا لیکن وہاں جواب آدھا کٹ گیا۔ بہرحال میں دو ہفتہ بعد کچھ کرنے کی پوزیشن میں ہونگا۔
زکریا: آپ بھی آئی فون کے دیوانے نکلے
ماورا: آپ ذرا اپنی برراؤزر ہسٹری اور کیشے فائلز ڈیلیٹ کر کے چیک کرنا لنکس کام کرتے ہیں کہ نہین۔ اور جی استعمال ہوا فون کسی کو دے دیتے ہیں۔ سال بعد بھی بالکل نیا ہی رہتا ہے اگر صحیح طرح استعمال کیا گیا ہو۔
اسلام علیکم،
بدتمز ٹھیک ہے میں انتظار کر لیتا ہوں ۔
عدنان زاہد’s last blog post..دولت کے کرشمے