نئے بلاگرز :(

میں نے کچھ عرصہ سے تنقید بند کی ہوئی ہے کیونکہ عام طور پر یہ سخت درشت اور کئی معنی رکھتی ہے جس سے جس پر تنقید نہ بھی کی جا رہی ہو وہ بھی offend ہو جاتا ہے۔ میں ایسا ہی رہتا اگر جہانزیب اور خاص طور پر شعیب صفدر سے بات چیت نہ ہوتی۔ شعیب کا انداز تو واقعی اچھا ہے۔ اب میں ایک دفعہ پھر مجبور ہوں کہ تبصرہ کر ڈالوں چونکہ میں کھری کھری ہی لکھونگا لہذا معذرت۔

نئے لکھنے والے جب اردو بلاگنگ کی طرف آتے ہیں تو میں کافی ایکسائیٹڈ ہو جاتا ہوں لیکن ان کا عمومی روئیہ مجھے بالکل پسند نہیں آتا۔ جس کو میں عام طور پر درگزر کر دیتا ہوں۔ ابھی خرم نے لکھا کہ ان کے بلاگ پر تبصرہ نہیں تو وہ دلبرداشتہ ہیں یا پھر رضا نے لکھا کہ ان کو تھیم پسند نہیں تو وہ دلبرداشتہ ہیں یہ باتیں بچگانہ پن ظاہر کرتی ہیں۔ آپ لکھتے ہیں اس لئے کہ آپ اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں نہ کہ آپ واہ واہ سننا چاہتے ہیں۔ بلاگ لکھنا ایک طرح سے اپنی آنلائن presentation ہے۔ کچھ لوگوں کی آنلائن موجودگی چیٹ کی حد تک ہوتی ہے کچھ لوگ ایک قدم آگے بڑھ جاتے ہیں تو سوشل نیٹورکس پر اپنا صفحہ بنا لیتے ہیں بلاگ لکھنے والے میرے خیال سے باقی دو کی نسبت سب سے زیادہ بالغ نظر ہوتے ہیں جو اپنی آنلائن presense کو enhance کرتے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

پہلے چونکہ رضا کی بات چھوٹی ہے تو کوئی بھی تھیم جیسی نظر آتی ہے وہ آپ کے بلاگ پر تب تک ویسی نظر نہیں آتی جب تک آپ اس کو ویسا ڈیزائن نہ کر لیں۔ آپ نے تھیم لگائی لیکن بلاگ کو بنے دو دن ہوئے ہیں تو لنکس اور پیجز کہاں سے نمودار ہوں؟ بلاگ کو کم از کم چھ ماہ دیں کہ وہ ٹریفک اور صورت build کر سکے۔ نہیں تو کچھ پیسے خرچ کر کے بھی جو تھیم لیں گے وہ بھی آپ کو ادھوری ادھوری سی لگے گی۔ اگر کسی کا بلاگ بہت اچھا لگ رہا ہے تو اس سے فورا پوچھ لیں کہ یہ کیسے کیا؟ وہ آپ کو بخوشی بتا دے گا۔ خاص طور پر تھیم کو جب اردو ٹرانسلیٹ کرتے ہیں تب اس کو جو بیڑہ غرق کرتے ہیں اس کے بعد تھیم بہت بھدی لگتی ہے لہذا تھیم کو انگلش میں ہی رہنے دیں کھا نہیں جائے گی۔

نئے بلاگر کو بلاگ کی تشہیر کے مشورے مل چکے ہیں لہذا اس پر لکھنا ممکن نہیں۔ سب سے پہلے کسی بھی نئے بلاگر چاہے اردو یا انگلش کو چاہئے کہ وہ جس گروپ میں شامل ہونا چاہتا ہے اس کے تمام بلاگز کو گھنگھالے۔ ایک ایک کر کے تمام بلاگ پڑھ ڈالے۔ اس سے نہ صرف مختلف بلاگرز کے بارے میں معلومات ملتی ہے بلکہ اگر کبھی انہوں نے اردو بلاگنگ سے متعلقہ کوئی ایشو ایڈریس کیا ہوتا ہے تو اس سے بھی واقفیت بڑھتی ہے۔

بلاگ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ اپنی ساری شخصیت انڈیلتے ہیں۔ کوئی بھی کبھی کسی اجنبی سے فری نہیں ہوتا تو آنلائن کیسے ہو سکتا ہے؟ جان پہچان میں کچھ وقت لگتا ہے اس عرصہ اپنی تحاریر پر اڑیں مت۔ چاہے اختلاف رائے رکھنے والا کتنی مرضی فضول زبان استعمال کرے اس کو عزت اور احترام سے پیش آئیں۔ ہرگز ہرگز اپنے بلاگ پر کسی سے بدتمیزی مت کریں۔ یہ نہ صرف اس شخص کو بھگا دے گا بلکہ مزید پڑھنے والوں کو بھی آپ سے متنفر کر دے گا۔

باقیوں کا علم نہیں لیکن تبصروں کے جواب کی بہترین جگہ جوابی تبصرہ ہی ہے۔ کسی بھی صورت تبصرے اکٹھے کر کے ان پر پوسٹ لکھنے کی غلطی مت کریں۔ اس سے نہ صرف ایسا محسوس ہو سکتا ہے کہ آپ نے ان لوگوں کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ آپ اس عادت میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں کہ کسی کی زیادہ ہنسی اڑانی ہو تو پوسٹ لکھ دو۔ کسی بات پر تبصرہ کا حوالہ دے سکتے ہیں کہ اس تبصرہ پر یہ پوسٹ سوجھی لیکن تبصرہ کے جواب میں پوسٹ غیر مناسب بات ہے۔

کوشش کریں تبصرے کرنے والوں کو ضرور مخاطب کریں۔ جیسے پوسٹ پر تین تبصرہ ہوئے ایک نے سوال کیا باقی دو نے پسندیدگی دیکھائی تو صرف سوال کا جواب دے کر بڑے بننے کی کوشش مت کریں۔ خوش اخلاقی دیکھائیں جو پسندیدگی کا اظہار کر گیا ہے اور ایک دفعہ دوبارہ چکر لگائے گا وہ توقع بھی رکھتا ہے کہ کم از کم اس کا شکریہ ادا کیا گیا ہو یہ خامی پرانے بلاگرز میں زیادہ ہے لہذا بڑے بننے کی بالکل بالکل کوشش مت کریں کیونکہ نئے بلاگرز آپ کی نظر کرم کے منتظر ہوتے ہیں۔

بلاگ پر پہلی دفعہ آنے والوں کو خوش آمدید کہیں۔ میں نے یہ اچھی عادت حجاب سے لی ہے انہوں نے اپنے بلاگ پر یہ سلسلہ شروع کیا تھا جو مجھے بہت پسند آیا۔ اس کے ساتھ ہی ماڈریشن کے لئے منتخب تبصروں پر نظر ڈالنے کی زحمت بھی کیا کریں ہو سکتا ہے کسی پوسٹ پر چار تبصرے ہوئے ہوں اور وہ ماڈریشن میں پھنسے ہوئے ہوں اور آپ سمجھ رہے ہوں کہ تبصرے ہوئے ہی نہیں۔

بلاگ پر روٹھنے اور منانے کے سلسلے مت شروع کریں کہ میں اب نہیں لکھونگا ایسی حماقتیں ہمارے پہلے ایک بلاگر صاحب کرتے رہتے ہیں اور جو ان کی عزت کا فالودہ بن چکا ہے وہ اس پر بھی دھمکیاں لگاتے رہتے ہیں۔ لہذا آپ laughin stock بننے کے خواہشمند نہیں تو سر نیہوڑے چپ چاپ اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہیں۔ اور دوسروں کو پڑھتے رہیں آپ وقت کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ اپنے انداز اور تحاریر میں نکھار لانے میں کامیاب ہو جائیں گیں۔

لنک کرنا زکریا نے بہت کوشش کی کہ اردو بلاگر سیکھ لیں لیکن نہیں سیکھا سکے۔ نئے بلاگر پرانے جیسے نہیں لہذا ہر چیز کو لنک کرنا سیکھ لیں چاہے ایک کمنٹ ہی کیوں نہ ہو۔ پوسٹ جتنی معلومات سے پر ہو گی لوگ اتنا متاثر ہونگے اگر اس پوسٹ میں سب متعلقہ جگہوں کا لنک نکال دوں تو آج ہی اس پوسٹ کو پڑھنے والے نئے بندے کے لئے سمجھنا ناممکن ہوگا کہ پوری کیا بات ہے۔ ساتھ ہی پرانے اردو بلاگر بھی باتیں کم اور اصل کام زیادہ کریں۔ کسی بھی نئے بلاگر کو پسند کرتے ہیں تو اس کا ذکر کر دیں۔ آپ کے بلاگ سے ایک لنک اس کے بلاگ پر کافی ٹریفک پہنچا سکتا ہے۔ جیسے مجھے شعیب بلوچ کی معصوم معصوم سی باتیں پسند ہیں لیکن میں تبصرہ نہیں کرتا لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ میں اس کو پڑھتا نہیں۔ سب سے بڑی بات اس کی سادہ تھیم بھی مجھے بہت attractive لگتی ہے۔

اکثر پرانے بلاگر مزاج کے اعتبار سے بڑے بنتے ہیں اور اپنی سائیٹ سے تب تک لنک نہیں دیتے جب تک آپ پہلے نہ دیں لہذا اگر کسی نئے بلاگر کو کوئی پرانا بلاگر پسند ہے اور اس نے اس کی سائیٹ کا لنک اپنے بلاگ رول میں ڈال رکھا ہے تو اس کی خدمت میں حاظر ہو کر اس پر احسان جتائیں۔ امید ہے وہ احسان کا بدلہ احسان سے دے گا۔ ہو سکتا ہے اس کو علم ہی نہ ہو کہ آپ نے اسکو لنک کر رکھا ہے۔

بلاگ لکھنا دراصل اپنے خیالات کا اظہار کرنا اور ultimately کیتھارسس کا ایک ذریعہ ہے۔ اگر آپ کا بلاگنگ کا مقصد کچھ اور ہے تو آپ اس ک باقی بہلوؤں پر بھی نظر ڈالیں کہ کیا اس کے باقی مطلوبہ کام آپ کر رہے ہیں یا نہیں؟ حتی کہ صرف بلاگرز میں مقام اور ٹریفک build کرنے کے لئے کم از کم بھی چند ماہ چاہئے جس میں آپ نے اچھے خاصے موضوعات کا احاطہ کیا ہو۔

میں کوشش کر رہا ہوں کہ اردو بلاگنگ سے متعقلہ تمام صفحات کے روابط ایک صفحہ پر رکھ سکوں تب تک نئے لوگ پرانے بلاگرز کے بلاگ چھان ماریں۔ بہت شکریہ۔

 

 

 

 

Popularity: 18% [?]

Popularity: 18% [?]

590 views

 

 

Related Posts

  • جواب آں غزل On December 1, 2007, 9 Comments
  • زکریا نے اردو بلاگنگ کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھائے بہت معذرت کے ساتھ ان کے سوالات کے جواب میں مزید سوالات ہی ملے ہیں جواب کسی بھی دوست نے دینا پسند نہیں کیا۔ میرے خیال سے اردو کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی رکاوٹ اردو کے علمبردار ہی ہیں۔ مجھے زیادہ جگہوں کا تجربہ نہیں
  • شرافت کا زمانہ ہی نہیں On November 27, 2007, 5 Comments
  • ہم سب کا ہنس ہنس کر برا حال تھا۔ وہ بھی ہنس رہا تھا ساتھ ساتھ بار بار مڑ کر اس طرف دیکھ رہا تھا جہاں وہ بندہ غائب ہوا تھا۔ پھر کہتا ایرانی بالکل صحیح کرتے ہیں۔ gays کو پھانسی لٹکا دیتے ہیں۔ ان دنوں ایرانی صدر کو واپس گئے ایک ہی ہفتہ ہوا
  • :( On January 7, 2008, 4 Comments
  • آپ نے کبھی آئینہ گر کے ٹوٹتے دیکھا ہے۔ اگر نہیں تو آپ میری بات نہیں سمجھ سکیں گیں۔ لیکن اب ایسی بھی کوئی خاص ضرورت نہیں کہ جا کر آئینہ توڑ کر دیکھیں۔ ویسے ہی تصور کریں۔ ٹوٹے ہوئے آئینہ میں دیکھیں تو آپ کو ہر ٹکڑے میں اپنی شکل نظر آتی ہے۔ میں
  • Ultimate Windows Vista Celebration On January 26, 2007, 0 Comments
  •   Exclusive Invitation to Our Valuable Windows Community,Join us as we celebrate the launch of Windows Vista around the country! You’ve heard the buzz, tested the product and drove excitement and news, now it’s time to celebrate! Join us for 24 hours of Windows Vista Launch Celebrations on January 29th and 30th taking place at
  • Thanks Giving On November 25, 2006, 0 Comments
  • Thanks giving امریکی تہوار ہے۔ یہ امریکہ میں ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ کینیڈا میں یہ اکتوبر کی دوسری پیر کو منایا جاتا ہے۔ یورپ کا پتہ نہیں وہ کب مناتے ہیں۔ اس کے بارے میں دو روائیتیں ملیں ایک تو یہ کہ چونکہ فصل پک چکی ہوتی ہے تو اس
  • کیا کچھ On May 23, 2007, 3 Comments
  • میں گزشتہ دو ماہ سے مختلف کام کرنے کا سوچتا ہوں لیکن صرف سوچتا ہی ہوں کر نہیں پاتا۔ اس میں کچھ قصور سست الوجودی کے ساتھ ساتھ عقل سمجھ کا بھی ہے۔ سستی کا تو اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بلاگ کو مووایبل ٹائپ پر کنورٹ کرنا تھا جو کہ پچھلے سال
  • crazy On November 25, 2007, 5 Comments
  •   فلو، ساری رات کھانسی کے بعد آپ کا کیا حال ہو سکتا ہے؟ بہت برا۔ بس اسی برے کے ساتھ ساتھ میں سوچ رہا تھا کہ ricky hatton یا floyd mayweather کو اگر کھانسی ہو جائے تو وہ کیا کریں گیں؟ فائیٹ کینسل ہو تو سکتی نہیں تو پھر تو بندہ بہتر ہو کر بھی
  • Microsoft LifeCam VX-7000 On September 15, 2007, 0 Comments
  • I bought a Microsoft lifecam VX-3000 a few months back. It was the cheapest and I bought it coz I am really not into webcams and I had to buy it for family. I liked the Microsoft Lifecam NX-6000 but there were reports of shorter usb cable and compatibility issues with windows vista. just now
  • whats next? On February 28, 2007, 0 Comments
  • I bought ViewSonic Q19WB Monitor a month ago. Now I wasnt allowed to buy anythin else. Then I bought windows vista. I didnt like the graphics at first when I used the beta and rcs but I liked the security features. it works perfect with the wide screen monitor. Now mom wud be fuming when she
  • Hips Don’t Lie On April 10, 2007, 0 Comments
  •   Ladies up in here tonightNo fighting, no fightingWe got the refugees up in hereNo fighting, no fighting Shakira, Shakira I never really knew that she could dance like thisShe makes a man wants to speak SpanishComo se llama (si), bonita (si), mi casa (si, Shakira Shakira), su casaShakira, Shakira Oh baby when you talk like thatYou make a

 

Random Posts


14 Responses to “نئے بلاگرز :(”

  1. 1 خاور

    باتیں تو آپ کی سوله آنے ٹھیک هیں
    جہاں تک بات رویے میں تبدیلی کی هے تو آپ سے اتفاق کرنا هی پڑے گا مگر بلاگ کو تکنیکی طور پر تبدیلیوں کا هر بندھ متحمل نهیں هو سکتا ـ
    ابهی تک بلاگنگ اس پوزیشن میں ہے که ایک لکھاری اگر تکنیکی طور پر بهی اس بات کا اہل نه هوکه کسی حد تک ہیپر ٹیکسٹ کو سمجھتا هو اس کے لیے بلاگ لکھنا مشکل هو جاتا هے ـ
    پاکستان میں ایسے ایسے لوگ هیں جو شاعر بهی هیں اور اچھی نثر بهی لکھ لیتے هیں مگر کمپیوٹر کی تکنیک کو نه سمجھنے کی وجه سے ان کوئی بهی نهیں جانتا ـ
    اردو کے زیاده تر بلاگر کمپیوٹر کی کسی نه کسی تکنیک کے ماہر هیں
    سوائے میرے ـ
    اس لیے میرے خیال میں کسی کے بلاگ کا ڈیزائین کیسا بهی ہے اس کو ایسا هی تسلیم کرکے اس بلاگر کا ایمیج سمجھاجائے ـ
    جس طرح کسی اخبار یا رسالے کی شکل دیکھتے هی هم اس کے نام سے واقف هوتے هیں اسی طرح کسی کے بلاگ کا ڈیئزائین بهی سالہاسال ایک جیسا هی رهے تو اس کے بلاگ بر انے والوں کو ایک نظر میں پہچان هو جائے گی ـ
    لنک دینے کے متعلق بات پھر وهی که کاہلی یا پهر اپنی تحریر پر هی توجه یا پهر کوئی اور وجه بهی هوسکتی هے ـ

    خاور’s last blog post..سیرت کانفرنس

  2. 2 نوائے ادب

    بہت شکرہی جناب

    نوائے ادب’s last blog post..یہ ہے میرا پاکستان

  3. 3 نعمان

    میرے بلاگ پر مجھے جو بلاگ اچھے لگتے ہیں انہیں فورا لنک کردیتے ہوں۔ صرف ایک شرط ہے کہ بلاگ کی اسٹائل شیٹ ایسی ہو کہ وہ پڑھا جاسکے۔ ویسے میں کبھی اردو بلاگرز کے بلاگ رول نہیں دیکھتا کہ انہوں نے مجھے لنک کررکھا ہے یا نہیں۔ اور اتفاق دیکھیں کہ اکثر وہ بلاگ جنہیں میں شوق سے پڑھتا ہوں وہ مجھے لنک کرنے کے لائق ہی نہیں جانتے۔ :)

    نئے بلاگرز کو میرا مشورہ یہ بھی ہوگا کہ وہ تبصرے کرنے کی عادت ڈالیں۔

    نعمان’s last blog post..بھلے دنوں کی یاد

  4. 4 شعیب صفدر

    میرے لئے تعریفی جملے کا شکریہ!
    ویسے میںبلاگ سے متعلق آنے والی ان مختلف (آپ کے علاوہ دیگر بھی( تجاویز کو اپنے پلے باندھ رہا ہو!

    شعیب صفدر’s last blog post..ٹائیں ٹائیں فش

  5. 5 عدنان زاہد

    اسلام علیکم،
    میں نے بھی اسی موضوع پر ایک تحریر لکھی اور ابھی بلاگ پر پوسٹ نہیں کی اور سوچا پہلے دوسرے بلاگز پر ایک نظر ڈال لوں تو آپ کی تحریر پڑھ کر میں نے اپنی تحریر پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کیونکہ آپ نے بہت موثر انداز میں بات سمجھائی ہے۔
    خاور کی بات بالکل درست ہے کہ اکثر بلاگر کمپیوٹر کی تکنیک سے لاواقف ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی ہائپرلنک لگانے کا طریقہ بھی بتادیں اگر کہیں بتایا جاچکا ہے تو اس کا لنک دے دیں۔

    عدنان زاہد’s last blog post..پاکستان سے محبت

  6. 6 عارف انجم

    مجھے اپنی کچھ خامیوں‌ کا پہلے ہی احساس تھا اب زیادہ شدت سے ہونے لگا ہے۔ بہرحال ان پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

    عارف انجم’s last blog post..کاپی رائٹنگ: کامیاب بلاگنگ کا اہم پہلو

  7. 7 بدتمیز(374)

    خاور: بلاگ کا لک بنانا کچھ لوگوں‌کو پسند ہے میں تو سادہ ہی پسند کرتا ہوں۔

    خرم: یو آر ویلکم۔

    نعمان: بلاگ کی سٹائل شیٹ کے حوالے سے عارف نے ایک پوسٹ لکھی ہے اس کے بعد سٹینڈ الون بلاگز پر مسئلہ نہین‌ ہوگا ہاں اردو ٹیک اور ورڈ پریس پی کے پر یہ ٹھیک کرنا پڑے گا۔ کیونکہ بہت سی تھیمز مین ڈالنا ہو گا۔
    تبصرہ کرنا ضروری نہین‌ ہر جگہ خانہ پری کے طور پر کریں۔ تبصرہ بامقصد ہو تو لوگ ضرور ان کی طرف متوجہ ہونگے۔

    شعیب صفد: صرف پلے سے نہ باندھیں اپنے بلاگ کو بھی ٹھیک کر لیں :P

    عدنان ذاہد: ضروری نہین کہ جیسا مین سوچوں ویسا کوئی اور نہ سوچ سکے۔ بہت سے انسان ایک ہی حالات و واقعات کے نتیجہ مین‌ بہت سی کامن باتیں سوچ سکتے ہیں آپ اپنی پوسٹ ضرور پوسٹ کریں۔
    ہائپر لنک لگانے کے لئے آپ اس لفظ کو ہائی لائیٹ کریں پھر زنجیر کے نشان پر کلک کر کے کھلنے والے باکس میں اس پیج کا جسکو لنک کررہے ہیں کا لنک ڈال دیں اور اوکے بس اتنا سا۔

    عارف: بیسٹ آف لک :D

  8. 8 حجاب

    شکریہ کہ آپ کو میری ویلکم کی عادت اچھی لگی ، آپ نے لکھا آپ نے ویلکم کرنے کی عادت مجھ سے لی ۔۔ تو عادت لے کے مجھے ہی ویلکم نہیں کیا واہ جناب :P

  9. 9 بدتمیز(374)

    حجاب آپ کو ویلکم کیا تو تھا۔ آپ نے شائد دوبارہ دیکھا نہیں میں عام طور پر تبصروں‌ کا جواب ایک یا دو دن بعد دیتا ہوں کہ تمام ٹائم زون والے پڑھ سکیں۔ ایک تبصرہ اور ایک جواب مجھے نہیں پسند۔ خیر دوبارہ ویلکم :P

  10. 10 حجاب

    پہلے نہیں دیکھا تھا میں نے ، شکریہ ۔

  11. 11 قدیر احمد

    تعریف کا شکریہ

    قدیر احمد’s last blog post..ورڈ پریس دو اعشاریہ پانچ

  12. 12 بدتمیز(374)

    حجاب اور قدیر: نو پرابلم :mh: :D

  13. 13 شاہدہ اکرم

    محترم
    السلامُ عليکُم
    مزاج بخير،باوجُود کوشش کے آپ نے خُود کو جو نام دے رکھا ہے وہ نہيں لکھ پائ اور لکھ بھی نہيں سکُوں گی کہ کہہ نہيں سکتی بہرحال آج نۓ بلاگرز کے لۓ جو کُچھ لکھا ہے وہ اتنا معلُوماتی ہے کہ ميں لکھے بغير رہ نہيں پائ اور وہ سب کُچھ اتنا مبنی بر حقيقت ہے کہ لگا بہت غور و خوض کيا گيا ہے سب سے زيادہ اچھی بات جو لگی کہ ہر نيا لکھنے والا اپنے دل کی باتيں لکھتا ہے اُس کے لۓ کسی واہ واہ کی تو ضرُورت نہيں ہوتی يعنی وہ اپنی ذات کا کتھارسس کررہا ہو تا ہے شُکريہ اس معلُوماتی پوسٹ کے لۓ
    خير انديش
    شاہدہ اکرم

    شاہدہ اکرم’s last blog post..وہ جو تاريک راہوں ميں مارے گۓ

  14. 14 بدتمیز(374)

    شاہدہ اکرام: ویلکم
    پسندیدگی کا شکریہ۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • DuFFeR - ڈفر: احسان کی قیمت ہوتی ہی کب ہے؟ .-= DuFFeR – ڈفر´s last blog...
    • DuFFeR - ڈفر: نا یار میرے متعلق اپنی رائے مت بدلو میں نے تو سیدھا...
    • کنفیوز کامی: ٹھیک کیا اے پا جی :cool:
    • نبیل: اس مرتبہ نشانے پرکون ہے؟
    • بلوُ: احسان کی قیمت وصول کر لی جائے تو قیمت دینے والا بھی احسان...
    • میرا پاکستان: جعفر صاحب، پہلا ہی جواب کافی تھا لیکن ہو سکتا ہے آپ...
    • افتخار اجمل بھوپال: میرے خیال کے مطابق جو احسان صرف اللہ کی...
    • ریحان: واہ
    • جعفر: ======================== احسان کی قیمت حاصل کر لی جائے تو پھر احسان...
    • جعفر: بالکل ٹھیک۔۔۔ پھر وہ احسان اللہ وڑائچ بن جاتا ہے ۔۔۔۔ :mrgreen: ...

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 748
    • Links to posts: 72
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (47) جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33)
    • Comments: 2446
    • Comments per post: 3.27
    • Top3 commenters: -بدتمیز (596) -راہبر (87) -راشد کامران (77)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 392913

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->