ٹیکس
239 views Published March 22nd, 2008 in بش کے دیس میں.آجکل ٹیکس سیزن ہے۔ ہر سال جنوری سے لے کر 14 اپریل تک ٹیکس سیزن ہوتا ہے۔ سیزن کا سٹارٹ مصروف ہوتا ہے یا پھر اختتام۔ عام طور پر بڑی کمپنیاں بلو کالر جاب والوں کو دسمبر کے اختتام میں ہی w2 پکڑا دیتی ہیں۔ جبکہ وائیٹ کالر جاب والوں کو جنوری تک ملتا ہے۔ بہت سے لوگ اس چکر میں کہ شروع میں کوئی بھی نہیں ٹیکس بھروا رہا ہوگا اکاؤنٹنٹس کے پاس پہنچ جاتے ہیں نتیجتہ بہت سے لوگ اس سوچ کے ساتھ جنوری میں ٹیکس بھر دیتے ہیں۔ باقی ہمارے جیسے مڈل میں اور لبرا آخری تاریخ کا انتظار کرتے ہیں۔
ٹیکس جمع کروانے کے لئے فارمز ہر لائبریری میں ملتے ہیں۔ اگر سٹیٹ ٹیکس فارم لائبریری میں نہ ہوں تو نوٹس لگا دیا جاتا ہے کہ سٹی ہال سے مل سکتے ہیں۔ اگر آپ نے پہلے بھی ٹیکس بھرا تھا تو آئی آر ایس آپ کو خود ہی ٹیکس فارم میل کر دیتا ہے جس کو آپ فل کر کے بھیج دیں۔ اور اس میں ایک ٹیب ہوتی ہے جس پر آپ کا نام پتہ Onfile سے لکھا ہوا ہوتا ہے اس کو اٹیچ کر کے بھیج دیں۔ یہ تمام فارمز بالکل مفت ہوتے ہیں لہذا دیسی لوگوں نے اگر دو ٹیکس فائل کرنے ہیں تو دس فارم اٹھا لاتے ہیں۔
فیڈرل ٹیکس کے فارمز کے ساتھ ساتھ ان کی تشریح کی چھوٹی چھوٹی بکس بھی پڑی ہوتی ہیں۔ جیسے آپ نے فارم 1040 بھرنا ہے تو اس کی ٹیکس preparation booklet بھی پڑی ہونگی۔ احتیاطا ایک وہ بھی لے لیں۔ یہ کتابچہ بہت کام آتے ہیں اگر کوئی شق آپ کے حق میں جاتی ہے تو سٹیپ بائی سٹیپ جا کر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ اس کے حقدار ہیں یا نہیں۔
چونکہ افریقن امریکن پڑھنے سے کچھ خاص شغف نہیں رکھتے لہذا یہ سب کے سب h&r block یا پھر liberty tax service کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ یہ ٹیکس سروسز برساتی طور پر ہر سال جنوری میں جگہ جگہ اگ آتی ہیں اور پھر اپریل میں ختم ہو جاتی ہیں۔ ایک بات شائد میرا وہم ہو لیکن افریقن امریکن neighborhood میں اکاونٹینٹس سارے کالے تھے لیکن white neighborhoods میں گورے تھے۔
دیسی لوگ ٹیکس خود فائل کرتے ہیں۔ کم از کم میرے علم میں ایسا کوئی نہیں جو خود فائل نہ کرتا ہو۔ باقی کچھ لوگ جیسے پیلی رنگت والی اقوام کے لوگ ایسے اکاؤنٹنٹ کو پکڑتے ہیں جو ان کا ٹیکس تو بھر دیتا ہے لیکن بھر کر یہ لوگ آئی آر ایس کو ڈائریکٹ بھیجتے ہیں۔ لیکن اس اکاؤنٹنٹ کی فیس 70 سے 90 ڈالر تک ہوتی ہے۔
افریکن امریکن شہزادے ہوتے ہیں۔ یہ ٹیکس فائل خود نہیں کرتے۔ یہ ان مذکورہ کمپنیوں کو اپنے behalf پر ٹیکس فائل کرنے اور ریٹرن وصول کرنے کا اختیار دے دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ فائل کرنے کے ایک سے دو ہفتہ کے اندر اندر آپ کا چیک آپ کو مل جاتا ہے۔ لیکن یہ لوگ جا کر کمپنی سے اسی دن پیسے لے لیتے ہیں اور نتیجتا کمپنی ان کو 20 فیصد تک کی ظالمانہ فیس چارج کرتی ہے جس کو یہ لوگ ہنسی خوشی ادا کرتے ہیں۔
کمپنی ان کو تین چار قسم کی فیس چارج کرتی ہے مجھے اس وقت صرف تین یاد ہیں۔ سب سے پہلے اکاؤنٹنٹ کے تیس ڈالر چارج ہوتے ہیں۔ پھر بینک جو کہ لبرٹی والوں کا bank of suntrust ہے جبکہ h&r کا اپنا اکاؤنٹ ہے۔ کے تیس ڈالر وصول کئے جاتے ہیں۔ پھر ٹیکس ریٹرن جو بھی بنتا ہے وہ کیونکہ ان لوگوں نے اسی وقت لینا ہوتا ہے لہذا اس کی کم از کم فیس سے لے کر 20 فیصد تک چارج کرتے ہیں۔ یعنی اگر کسی کا ٹیکس ریٹرن ان کی کم از کم فیس سے کم ہے تو اس کو کچھ نہیں ملتا سوائے اس کہ کے اس کا ٹیکس فائل ہو گیا۔
لبرٹی ٹیکس والے عام طور پر minimum wage پر بندہ یا بندی hire کرتے ہیں۔ یہ بیچارا یا بیچاری سارا دن دھوپ گرمی سردی میں چچا سام یا آزادی کی دیوی بن کر کھڑے رہتے ہیں۔ کبھی کبھار اکٹھے بھی ہوتے ہیں ایک سڑک کے اس طرف تو دوسرا دوسری طرف۔ آتی جاتی گاڑیوں کو ہاتھ ہلا ہلا کر متوجہ کرتے ہیں اور اگر ڈاؤن ٹاؤن میں ہیں تو فلائر اور 20 ڈالر آف کے کوپن بانٹتے ہیں۔ minimum wage پر بیچاروں کو ہلکان ہوتے دیکھ کر مجھے بہت ترس آتا ہے اور غصہ بھی کہ کمبختو میری گاڑی کے نیچے نہ آ جانا کہ ڈاؤن ٹاؤں میں تو یہ اچانک کسی ٹرک یا suv کے پیچھے سے برآمد ہو جاتے ہیں۔ افسوس استحصال کرنے والے ان کا بھی استحصال کرنے سے باز نہیں آتے۔
میں نے ایک گورے بلو کالر والے کا ٹیکس ریٹرن پیپر دیکھا اس کا ٹیکس ریٹرن 6800 ڈالر بنتا تھا لیکن اس کو کمپنی نے 5300 کا چیک دیا تھا۔ عام طور پر غریب لوگ کریڈٹ ہسٹری خراب کر بیٹھتے ہیں اور بینک اکاؤنٹ بھی پھر نہیں کھل سکتے لہذا یہ لوگ اپنے چیک check cashing places پر کیش کرواتے ہیں۔ ان جگہوں پر عام چیک 2 فیصد رقم لے کر کیش ہوتا ہے۔ لیکن ٹیکس ریٹرن چیک 5 فیصد پر کیش کیا جاتا ہے۔ اگر کسی دیسی کے اسٹور پر چیک کیشنگ کی جاتی ہو تو وہ تو زیادہ سے زیادہ کھال اتارنے کی کوشش کرتا ہے۔ ابھی جنوری میں میں نے ایک انڈین کو 4400 ڈالر کے چیک پر 400 ڈالر مانگتے دیکھا۔ اس لئے امریکی معاشرہ نچلی سطح پر شدید استحصال کا شکار ہے۔ سب سے بری بات اس استحصال میں زور و شور سے ملوث دیسی لوگ ہیں جو دن بدن امریکہ کے convenient store بزنس پر قبضہ کرتے جا رہے ہیں جیسے والمارٹ چیک کیش کرنے کے چاہے جتنی مرضی بڑی رقم ہو 3 سے 5 ڈالر چارج کرتا ہے لیکن دیسی اسٹورز پر 1000 ڈالر کے چیک پر 20 ڈالر وصول کئے جاتے ہیں لہذا جلد ہی امریکی ہم سے نفرت کرنے لگے گیں۔
اب اگر کسی کا ٹیکس ریٹرن وہ خود فائل کرے تو 1000 ڈالر بنتا تھا کمپنی اس سے 260 ڈالر لے کر 740 ڈالر کا چیک پکڑا دے گی۔ اب یہ اس کو لے کر نکلے گا اور نزدیکی چیک کیشنگ سٹور پر جا کر مزید 70 80 ڈالر دے کر کیش کرواتا ہے اور پھر بھی free money free money کے خواب سے نہیں جاگتا۔
ٹیکس ریٹرن کوئی مفت رقم نہیں۔ میں صرف ایک ہی مفت رقم سے واقف ہوں جو اس سال کم از کم 300 ڈالر سے 600 اور ٹوٹل 900 ڈالر مالیت کے مختلف چیکوں کی مد میں ان لوگوں کو ملیں گیں۔ جبکہ usual ٹیکس ریٹرن وہ رقم ہے جو سارا سال ان سے لی جاتی رہی ہے اور سال کے آخر پر چونکہ ان پر ٹیکس نہیں بنتا تھا یا جتنا بنتا تھا اس سے زیادہ انہوں نے پے کر دیا تو وہ ان کو واپس مل جاتا ہے۔
یہ فری رقم بھی کرسمس کے موقع پر کئے جانے والے ایکسٹرا خرچے یا پھر عیاشی میں خرچ کر دی جاتی ہے اور پھر وہی محنت مزدوری۔ یہ لوگ رقم فوری طور پر حاصل کر کے سائیڈ پر ہو جاتے ہیں جبکہ اگر خود فائل کریں تو دیر تو لگے گی لیکن رقم ساری کی ساری مل جاتی ہے۔
h&r block تو اب ایک قدم اور آگے بڑھ چکا ہے اور ان لوگوں کو کارڈ کی آفر کر دیتا ہے۔ یعنی اگر یہ چاہیں تو چیک لے لیں اور چاہیں تو اس رقم کا اکاؤنٹ بنوا کر کارڈ لے لیں۔ اب جیسے مثال میں کہا کہ 740 ڈالر کا چیک تھا اور اس کو کیش کروائے گا تو ہر کیش کرنے والا ان کی کھال اتارنے کی کوشش کرے گا لہذا کمپنی ان کو آفر کرتی ہے کہ تم نے باہر جو 70٫80 ڈالر مزید دینے ہیں تم ہم کو 10 ڈالر اور دو ہم تمکو کارڈ بنا دیتے ہیں۔ یہ کارڈ debit card کی طرز پر ہوتا ہے۔ کارڈ بنانے کا خرچہ بھی صارف کے سر اور کمپنی کی مشہوری بھی مفت میں۔ عام طور پر personalized کارڈ تین سے چار دن تک مل جاتا ہے۔ نہیں تو عام کارڈ تو فوری مل جاتا ہے لیکن اس پر آپکا نام نہیں ہوتا اور اس میں دو قباحتیں ہوتیں ہیں اول بہت سی جگہوں پر آپ سے کارڈ کے استعمال پر آئی ڈی مانگ لی جاتی ہے کارڈ پر نام نہ ہونے کی صورت میں آپ کو اس کو debit کے طور پر استعمال کرنا پڑے گا اور نتیجتا ایک ڈالر ٹرانزیکشن فیس آپ کے سر ڈالی جائے گی۔ دوسرا کارڈ گم ہونے کی صورت میں جس کو بھی ملے وہ بھی اس کو استعمال کر سکے گا۔
Popularity: 42%
Popularity: 42%
239 views
Related Posts
- google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
- Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
- مزید کارڈز پلیز On March 16, 2008, 7 Comments
- میں نے کریڈٹ کارڈ کیسے لیا یہ ایک درد بھری کہانی ہے۔ سارے درد سہہ کر مرہم ملا تھا۔ اب سال ہو چلا ہے اور دل پھر سے کریڈٹ کارڈ اپلائی کرنے کے لئے مچل رہا ہے۔ اصل میں میرے سر پر جس چیز کا خناص سوار ہو جائے وہ ہر صورت پورا کرکے چھوڑنا
- یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، آپکا بینک میرا بینک ہم سب کا بینک On July 25, 2007, 4 Comments
- 2001-2002 میں جب بینکوں کو جوش چڑھا تو انہوں نے اپنے ورکرز کی چھوٹی چھوٹی میزوں سے فائلیں اٹھا کر فائل کیبنٹس میں رکھیں اور بڑے بڑے مانیٹر اور ساتھ میں انتہائی تھکے ہوئے کمپیوٹرز رکھ دئیے۔ مجھے اس وقت بہت ہنسی آیا کرتی تھی کہ کام تو بیچاروں نے سارے کا سارا انہی رجسٹرز
- jextr On December 29, 2007, 1 Comments
- What is jaxtr? Jaxtr links your phone to the web, so you can hear from callers worldwide while keeping your existing phone number private. Can I control who calls me? Yes. Jaxtr’s PrivacyShield™ automatically routes calls to voicemail. You can then easily control which friends you want to ring through to your phone. Do I need a headset? No,
- Xdrive On November 10, 2006, 1 Comments
- xdrive had been bought by aol and now its open to general public as the plan surfaced in september. xdrive gives you 5gb of free storage to store your data, pictures, music and videos for easy access. similiar services are yet to be announced from micrososft and google as livedrive and gdrive. Popularity: 42%SHARETHIS.addEntry({ title: "ٹیکس", url: "http://www.badtamiz.com/blog/2008/03/22/tax-season-2007/"
- Digital Camera On November 13, 2006, 0 Comments
- Well I am lookin for camera now a days and I want a real good camera but I dont have much money or in other words I am not allowed to spend huge money though its the only hobby I love the most and my whole family hate the most. so I think I better stick
- t3ch On May 31, 2007, 2 Comments
- Ok when is the time you are suppose to be most excited? when you plan to visit newyork city? nah. I can imagine qadeer ahmad rana’s face turning red to dark maroon into black with steam coming out of his ears muttering somethin in my honor. Before you say some find it our where I am? well if
- amazon credit card On March 21, 2007, 0 Comments
- I applied almost every where for a credit card :P. and Every body denied. Even my own bank. Today in my mail I found an envelop, amazon issued me the credit card and I think its a good idea to purchase the first thing with the new card at amazon.com. yeah yeah its
- دیسی رے دیسی On February 15, 2008, 5 Comments
- کہا جاتا ہے کہ لڑکی دیکھنی ہو تو اس کے گھر کا کچن اور باتھ روم دیکھ لو۔ مرد کا “نصف ایمان” دیکھنا ہو تو اس کی ایڑی دیکھ لو۔ اگر Neighborhood میں پھرتے پھراتے سمجھ نہ لگ رہی ہو کہ کونسا گھر کسی دیسی کا ہو گا تو اس کا فرنٹ یارڈ دیکھ لو
- Immigration Deal On May 20, 2007, 0 Comments
- جنوری یا فروری 2006 میں ایک شخص نے ابو کو کہا کہ آپ تو بے حد خوش قسمت ہیں کہ آپ کا کام ہو گیا۔ امریکہ میں کچھ عرصے میں امیگریشن بند ہو جانی ہے یا مزید سخت کر دی جانی ہے۔ یہ صاحب ان دنوں پی ایچ ڈی سٹارٹ کر رہے تھے۔ اللہ ان
Random Posts









آپ تو ٹیکس پروفشنل لگتے ہیں۔ اگلی قسط میں انکم ٹیکس ریفنڈ کیسے زیادہ لیا جاسکتا ہے اس پر لکھئے گا تاکہ ہماری طرح دوسروں کا بھی بھلا ہو سکے۔ویسے ہم بھی پچھلے پندرہ سال سے دوسروں کو ٹیکس بھرنے میںمدد کررہے ہیںاسلیے ہم بھی تبصرے میںاپنا حصہ ڈال دیں گے۔
میرا پاکستان’s last blog post..سیاست میں کچھ بھی بعید نہیں
نہیں نہیں مجھے تو رتی بھر بھی اس بارے علم نہین مین نے تو صرف اپنا ٹیکس فارم بھرا ہے۔ آپ ابھی میرے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں کہ انکم ٹیکس ریفنڈ کیسے ذیادہ لیا جا سکتا ہے