مزید کارڈز پلیز

میں نے کریڈٹ کارڈ کیسے لیا یہ ایک درد بھری کہانی ہے۔ سارے درد سہہ کر مرہم ملا تھا۔ اب سال ہو چلا ہے اور دل پھر سے کریڈٹ کارڈ اپلائی کرنے کے لئے مچل رہا ہے۔ اصل میں میرے سر پر جس چیز کا خناص سوار ہو جائے وہ ہر صورت پورا کرکے چھوڑنا میری فطرت ہے اور ویسے سکون آتا نہیں۔ لہذا زیادہ نہیں صرف تین رہ گئے ہیں جو لینے ہیں یعنی ماسٹر کارڈ، ڈسکور کارڈ اور امریکن ایکسپریس۔

میں نے ابھی مزید کچھ عرصہ انتظار کرنا تھا لیکن مجھے بینک آف امریکہ پر ذرا غصہ تھا۔ ان سے  میں نے سیکیور کریڈٹ کارڈ بنوا رکھا تھا۔ یعنی ان کو کچھ رقم بھیج دی تھی جو لمٹ تھی اور اس کے بعد خرچ کرتا تھا اور بل بھیج دیتا تھا۔ بل کی میں کوشش کرتا ہوں کہ جو بل آنلائن بغیر کسی اضافی فیس کے ادا کیا جا سکتا ہے وہ آنلائن ہی رکھوں جیسے ورائزن کا فون اور ڈش نیٹورک یعنی ٹی وی کا بل باقی چیک بھیج دیتا ہوں۔ بینک آف امریکہ میرے تجربے میں لوٹ مار کا بینک ہے اور اگر میں اس بینک کو ریٹ کر سکوں تو میں اس کو منفی میں ریٹ کرونگا۔

باقی جگہ آپشنز ہوتی ہیں کہ بل پے کرنے لگیں تو تین آپشنز ہونگی پہلی فل رقم کی، دوسری کم از کم رقم کی اور تیسری جو آپ کو سہولت ہو اتنی رقم ادا کرنے کی۔ بینک آف امریکہ میں ایسا کوئی چکر نہیں ان کی سائیٹ پر پے کرنے لگیں تو صرف کم از کم رقم خانے میں بھری ہو گی اور اگر آپ سو رہے ہیں تو کم سے کم رقم بھیج ڈالیں اور اگلی سٹیٹمنٹ میں باقی ادا نہ کی گئی رقم پر جرمانہ بھریں۔ دوسری خرابی ان کی سائیٹ میں پے کرتے وقت جس دن لاگ ان ہوئے ہیں اسی دن کا سیٹ ہونا نہیں ہے۔ اب due date کی بجائے اس سے بھی بعد کی کوئی ڈیٹ ہے لہذا آپ اس پر بھی آنکھیں کھول کر اس کو درست کریں نہیں تو جرمانہ بھریں۔

 یہ ہوشیاریاں صرف یہی پر ہیں باقی میں نے کتنی جگہوں پر آنلائن بل پے کئے کہیں ایسا نہیں اور ایک مزے کی بات اگر آپ ان کا سیکیور کارڈ لے کر اس کو استعمال نہیں کرتے تو یہ آپ کو annual fee کی رقم کا بل بھیج دیتے ہیں۔ لہذا مخلصانہ مشورہ ہے بینک آف امریکہ سے جتنی دور ہو سکے رہیں۔ Wachovia اور citi bank یہاں بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ ایک اور bb&t ہے لیکن مجھے Wachovia کے فیچز اس سے بہتر لگتے ہیں۔ جیسے ایک بہت بڑا فرق اگر Wachovia کا debit card آپ کسی جگہ پر as debit or as credit استعمال کریں تو بینک آپ کو کوئی فیس نہیں چارج کرتا لیکن bb&t کے بینک کارڈ کو as a debit card استعمال کرنے پر بینک آپ کو فیس چارج کرتا ہے لہذا آپ اس کو as credit استعمال کرنے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات آپ بینک کارڈ کو کریڈٹ کارڈ کے طور پر نہیں استعمال کر سکتے جیسے جب میں نے لیپ ٹاپ خریدا تو میں نے اپنا بینک کارڈ سرکٹ سٹی پر کریڈٹ کارڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہا لیکن ان کے سیسٹم نے گھر کا پتہ اور بلنگ ایڈریس میچ نہ ہونے پر اجازت نہ دی اور مجبورا مجھے اس کو debit card کے طور پر استعمال کرنا پڑا۔

بینک آف امریکہ کے اس کارڈ نے اور بھی بہت پریشان کیا۔ میری ہسٹری میں اس کی جگمگاہٹ نے ٹویوٹا والوں کو مجبور کر دیا کہ مجھے ہائی ریٹ پر گاڑی دیں یا میں کو سائن کرواؤ۔ ابھی میری آٹو انشورنس نے بھی وہی بات کی۔ میں نے کہا بس اس کو کینسل کرواؤ اور میں نے کارڈ کینسل کروا دیا۔ خاتون نے پوچھا وجہ؟ میں نے کہا بس دل کر رہا ہے۔ ہنس کر کہتی چلو unknown لکھ دیتی ہوں۔ لہذا اب میں صرف ایمیزون کے کارڈ کے ساتھ ہوں۔

میرے ساتھ ابو اور کزن نے کارڈ لئے۔ ان دونوں نے کارڈ پر ہمیشہ 50 ڈالر تک خرچہ کیا ان دونوں کی لمٹ 2000 ڈالر ہو چکی ہے میری 500 سے اٹھ کر صرف 800 اس کی مجھے جو وجہ سمجھ آئی وہ صرف اتنی کے کریڈٹ کارڈ کی فل لمٹ استعمال میں رہی اس لئے ایسا ہوا۔ میں نے دونوں کارڈ فل بھر رکھے ہوتے تھے لطیفہ تو یہ کہ اگر لمٹ فل ہو گئی اور پتہ ہے کہ پھر کچھ خرچہ کرنا ہے تو میں ایک ماہ میں دو دو دفعہ پے کرتا رہا ہوں۔ لہذا اگر آپ بھی میری طرح کے ہیں تو بےوقوفی مت کریں اور کریڈٹ کارڈ کو فل لمٹ تک مت استعمال کریں۔

اب میں نے دونوں کا ڈسکور اپلائی کیا اور دونوں کے منظور ہو کر آ بھی گئے۔ بلکہ ابو کا تو آنلائن منظور ہی نہیں ہوا تھا اور کہا تھا کہ مزید دیکھ کر بھیجیں گیں۔ اب کزن کی لمٹ 900 ڈالر بن کر آئی جبکہ اس کا آنلائن منظور ہو گیا تھا جبکہ ابو کی لمٹ اس کارڈ پر بھی 2000 ڈالر بن کر آئی ہے۔ میرا خیال ہے میں نے اپلائی کیا تو جھنڈی ہی دیکھائی جائے گی۔

اب میں پر تول رہا ہوں کہ میں کریڈٹ کارڈ اپلائی کروں۔ یہاں کچھ اسٹور ویزہ اور ماسٹر کارڈ نہیں لیتے جیسے sams club اور تمام ڈالر سٹورز۔ sams club نے تو ابھی چند ماہ قبل ماسٹر کارڈ لینا شروع کیا ہے نہیں تو اس سے پہلے صرف ڈسکور یا کیش۔ لہذا میں ان تمام سٹورز پر آوارہ گردی نہیں کر سکتا اور کیش خرچ کرنا نہیں ہوتا۔ لہذا میں نے ایسے ہی کہا چلو لیتے ہیں لیکن چھان بین کرتے ہیں۔

اب میں نے ڈسکور کا کارڈ دیکھا کہ گیس پر 5 فیصد کیش بیک۔ اس کا مطلب ہوا کہ اگر 100 ڈالر کی گیس ڈلوائی تو 5 ڈالر واپس مل گئے۔ فائن پرنٹ پڑھا تو مزید تفصیلات کہ صرف حصہ لینے والے اسٹور اور ہر ماہ 100 ڈالر پر 5 فیصد کی لمٹ۔ اس کارڈ کا نام اوپن روڈ تھا۔ اور ابھی پچھلے سال ہی اس پر یہ بندش لگائی گئی ہے ورنہ تو یہ فل 5 فیصد تھا۔

اس کے بعد امریکن ایکسپریس کا کارڈ تھا سمپلی کیش۔ اس کارڈ کے لئے بزنس اونر ہونا ضروری ہے۔ اب نامعلوم سوشل سیکورٹی کے ساتھ اس کو اپلائی کیا جا سکتا ہے کہ نہیں یا فیڈرل ٹیکس آئی ڈی لازمی ہے۔

Bp کا گیس کارڈ بھی گیس پر 5 فیصد کیش بیک دیتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے بی پی سے ہی گیس ڈلوائی ہو۔ ان کے گیس سٹیشن زیادہ تر فرنچائز ہیں اور ان پر عام طور پر 5 سے 10 سینٹ فی گیلن تک قیمت زیادہ ہی ہوتی ہے۔

اس کے بعد chase کا فریڈم گیس کارڈ بھی اچھا ہے لیکن یہ صرف تین فیصد کیش بیک دیتا ہے اس کا فائن پرنٹ میں نے پڑھا نہیں لیکن شائد یہ ہر گیس سٹیشن پر تین فیصد کیش بیک ہے۔

گیس کی قیمت ایک مسئلہ بن رہا ہے۔ کہاں 100 ڈالر فی بیرل تک قیمت نہیں جا رہی تھی ابھی کل پرسوں 107 کچھ تک پہنچ چکی ہے لہذا اگر گیس پر کیش بیک ملتا ہے تو کسے برا لگے گا؟

میں نے ابھی کل اپنی سالانہ کریڈٹ رپورٹ منگوائی۔ فیڈرل قانون کے تحت کریڈٹ ریکارڈ رکھنے والی کمپنیاں یعنی ٹرانس یونین، ایکسپیرین اور ایکویفیکس پر لازم ہے کہ وہ آپ کو آپ کی کریڈٹ رپورٹ سال میں ایک دفعہ بلامعاوضہ فراہم کریں۔ اس کے لئے آنلائن ویبسائیٹ ہے جہاں سے باآسانی اپنی رپورٹ دیکھھی جا سکتی ہے میں نے جوش میں کل ساری دیکھ لیں لیکن اگر آپ اپنی رپورٹ دیکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہو گا کہ تینوں سروسز کو سال پر تقسیم کر لیں اس طرح آپ ہر چار ماہ بعد اپنی کریڈٹ رپورٹ دیکھ سکیں گیں اور وہ بھی بالکل بلامعاوضہ۔

 خیر میں نے کل دیکھی ہے اور سارے گرین اوکے لگے ہوئے ہیں۔ لہذا میں سوچ رہا ہوں کہ مزید کارڈز اپلائی کروں اب نامعلوم اگر دونوں اپلیکیشنز ایک دفعہ سبمٹ کر دوں تا کہ دونوں ساتھ ہی کریڈٹ چیک ہو جائیں یا صرف ایک کروں۔ لہذا میرا غور و فکر جاری ہے۔ ویسے کیا کسی اور کو کسی ایسے کارڈ کا علم ہے جس کی آفر ان سے بھی اچھی ہو؟

credit

Popularity: 15% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 15% [?]

844 views

 

 

Related Posts

  • یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، آپکا بینک میرا بینک ہم سب کا بینک On July 25, 2007, 4 Comments
  • 2001-2002 میں جب بینکوں کو جوش چڑھا تو انہوں نے اپنے ورکرز کی چھوٹی چھوٹی میزوں سے فائلیں اٹھا کر فائل کیبنٹس میں رکھیں اور بڑے بڑے مانیٹر اور ساتھ میں انتہائی تھکے ہوئے کمپیوٹرز رکھ دئیے۔ مجھے اس وقت بہت ہنسی آیا کرتی تھی کہ کام تو بیچاروں نے سارے کا سارا انہی رجسٹرز
  • amazon credit card On March 21, 2007, 0 Comments
  • I applied almost every where for a credit card . and Every body denied. Even my own bank. Today in my mail I found an envelop, amazon issued me the credit card and I think its a good idea to purchase the first thing with the new card at amazon.com.
  • ٹیکس On March 22, 2008, 2 Comments
  • آجکل ٹیکس سیزن ہے۔ ہر سال جنوری سے لے کر 14 اپریل تک ٹیکس سیزن ہوتا ہے۔ سیزن کا سٹارٹ مصروف ہوتا ہے یا پھر اختتام۔ عام طور پر بڑی کمپنیاں بلو کالر جاب والوں کو دسمبر کے اختتام میں ہی w2 پکڑا دیتی ہیں۔ جبکہ وائیٹ کالر جاب والوں کو جنوری تک ملتا ہے۔
  • فوج On April 26, 2007, 5 Comments
  • میرے بچپن تک پاکستان میں فوج ایک اچھا ادارہ تھا۔ نوازشریف کے دوسرے دور سے صدر جنرل مشرف کی آمد سے پہلے تک باوجود یحیٰ خان جیسے جرنیلوں اور ضیا الحق کی مطلعق العنانی کے باوجود فوج کے ادارے کی عزت باقی تھی بلکہ اس دور کی سب سے اچھی بات کے صدر ضیا الحق
  • کریڈٹ کارڈ On February 26, 2007, 14 Comments
  • امریکہ پہنج کر جب ہم سوشل سیکیورٹی کے دفتر سے ہو آئے تو اس کے چند دن بعد ہی سے ہمارے نام خطوط کا تانتا بندھ گیا۔ فلاں ایکسپریس یا فلاں ون یا فلاں یہ تو فلاں وہ۔ الغرض ہمیں اس خوش فہمی میں مبتلا کر دیا گیا کہ امریکہ بھر کے تمام ادارے ہمیں
  • Now P*** bot? On August 29, 2008, 0 Comments
  • نامعلوم وجوہات سے مجھے آجکل بہت سے لوگ میسینجر پر ایڈ کر رہے ہیں۔ جاپان، مڈل ایسٹ، یورپ۔ حتی کہ سخت ترین سپیم فلٹر سیٹنگ کے باوجود افریقہ کے ان ملٹی ملین  ڈالر کے وارثوں نے بھی مجھے ڈھونڈ لیا ہے جن کو ہمیشہ میری مدد چاہئے ہوتی ہے۔ کل ایک “چیز” نے مجھے ایڈ
  • 50 Cents in da club On August 24, 2007, 0 Comments
  • Go, go, go, go, go, go Go, shorty It’s your birthday We gon’ party like it’s your birthday We gon’ sip Bacardi like it’s your birthday And you know we don’t give a fuck cause it’s not your birthday! [Chorus (2x)] You can find me in the club, bottle full of bub Look mami i got the X ,if you into takin drugs Im into
  • google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
  • Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
  • Digital Camera On November 13, 2006, 0 Comments
  • Well I am lookin for camera now a days and I want a real good camera but I dont have much money or in other words I am not allowed to spend huge money though its the only hobby  I love the most and my whole family hate the most. so I think I better stick
  • New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
  • A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007.  United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin


7 Responses to “مزید کارڈز پلیز”

  1. 1 ماوراء

    یہ “خناص” کیا ہوتا ہے؟ اور باقی سر کے اوپر سے گزر گیا ہے کہ ہمارے ہاں تو ایسی کوئی مشکل نہیں ہے۔ :-s

    ماوراء’s last blog post..میرے پیارے اللہ میاں

  2. 2 بدتمیز(428)

    ماورا باجی خناص خناس ہوتا ہے :P
    پہلے یہاں بھی ایسا نہیں‌ ہوتا تھا پر لوگوں نے کریڈٹ کارڈ فراڈ کر کر کے کمپنیوں‌ کی مت مار دی ہے لہذا اب وہ ایسا ہی کرتی ہیں۔

  3. 3 میرا پاکستان

    کریڈٹ کارڈز اور بینکنک کے بارے میں‌ابھی آپ کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو کریڈٹ کارڈز کی سائٹس پر جاکر بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں‌ہے۔ آپ اپنے بنک کی سایٹ سے سارے بل ادا کرسکتے ہیں‌بلکھ اب تو بنک الیکڑانک سٹیٹمنٹ کا بھی بندوبست کردیتے ہیں۔ یھ سروس بالکل فری اور بھت کارآمد ھے۔ اس سروس پر آٹو بے منٹ پلان بہی ھے یعنی ادہر آپ کا بل آیا اور ادہر بنک نے مقررھ تاریخ سے پھلے بل ادا کردیا۔
    آپ اگر کریڈٹ‌کارڈ پراپنی لمٹ سے زیادھ خرچھ کریں‌گے یعنی اگر آپ اوورلمٹ ھوگئے تو یھ آپ کی ھسٹری پر منفی اثر چہوڑتا ھے۔ اس لیے کبہی بہی کریڈ کارڈ کی لمٹ سے زیادھ خرچ نھ کریں۔
    آپ نے بنک آف امریکھ کا کارڈ کینسل کرنے کی بجائے ایک سال انتظار کرنا تہا کیونکھ ایک سال بعد بنک والے آپ کا کارڈ انسیکیور کردیتے ہیں۔ اگر انھوں‌نے نھیں‌کیا تو پہر آپ کی ھسٹری میں‌ کوئی خرابی اس کی وجھ ھوگی۔
    پھلے بہی آپ سے کھا تہا کھ ایک وقت میں‌‌ صرف ایک کارڈ‌ اپلائی کریں کیونکھ انکار کی صورت میں‌صرف ایک انکار آپ کی ھسٹری میں‌جائے گا اور انکار کی وجھ کا تدارک بہی آُپ کرسکیں‌گے۔
    آپ کو بینکنک اور کریڈٹ کارڈز کیلیے ابھی بھی آپ کو کسی گرو کی ضرورت ہے۔

    میرا پاکستان’s last blog post..مسٹر ٹین پرسینٹ سے مسٹرکلین

  4. 4 راشد کامران

    آپ دنیا کو زیادہ بہتر انداز سے اور قریب سے دیکھتے ہیں‌۔ لیکن میرا مشورہ ہوگا کے کم سے کم اور اچھے کریڈٹ کارڈ جیب میں رکھیں۔۔ اگر آپ ابھی کئی سیکیورڈ کارڈ بنوا کر جیب میں‌ ڈال لیں گے تو کچھ عرصہ بعد جب اچھے کارڈ آپ کو ملیں‌گے تو ان پرانوں سے جان چھڑانی مشکل ہوگی۔۔ یہاں کے ادارے اچھی کریڈٹ ہسٹری والوں کو بہت عزت دیتے ہیں ابھی مجھے ٹویوٹا سے صفر پرسنٹ پر گاڑی ملی ہے۔۔ میرا تو مشورہ ہوگا کے صبر کریں‌ اور اس چیز کا انتظار کریں‌ جب آپ کو خود بینک سے بغیر سالانہ فیس اور صفر فیصد کارڈ‌کی آفر نہ آجائے جو کے اچھی کریڈٹ ہسٹری بننے کے بعد معمول کی بات ہے بلکہ ابھی امریکن ایکسپریس نے تو بغیر کریڈٹ‌لمٹ کارڈ بھی آفر کیا تھا۔۔ یعنی لا محدود لمٹ‌ تو نہیں‌لیکن آپ کے ضروریات اور لائف اسٹائل کے مطابق آپ خرچہ کرسکتے ہیں۔۔

    راشد کامران’s last blog post..یہ کیسا احتجاج ہے؟

  5. 5 ماوراء

    باجی۔۔۔؟؟ :) دیکھیں۔۔۔بھائی صاحب۔۔کتنی بار آپکو منع کیا ہے کہ باجی ، آنٹی، چاچی، مامی وغیرہ کہنے سے پرہیز کیا کریں۔ :dont:

    ماوراء’s last blog post..میرے پیارے اللہ میاں

  6. 6 بدتمیز(428)

    میرا پاکستان: کریڈٹ کارڈز کے کچھ فیچرز ایسے ہیں جو ان کی ہی سائیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں جیسے پوائنٹس ریوارڈز اور کیش بیک۔ مجھے ایک سال میں‌ ایک کارڈ پر 75 ڈالر ملے ہیں۔ ایک فیصد کے حساب سے۔
    یاں اوور لمٹ کبھی نہین‌ ہوا ہو گا۔ ابھی ایک ہوا ہے اور اس پر میں نے میل کی ہے۔ ویسے کبھی نہین‌ ہوا۔ میں دراصل اس کارڈ کو رکھنا نہیں چاہ رہا تھا کہ کیونکہ اس کے اے پی آر کی وجہ سے مجھے کافی مسئلہ ہو رہا تھا سب اس کی وجہ سے کہتے تھے کہ اگر تم نے ایک پیمنٹ لیٹ کر دی تو یہ تم کو نگل جائے گا لہذا ہم تمکو کم ریٹ پر کریڈٹ نہیں دے سکتے۔ لہذا اس سے جان چھڑوإی ہے۔
    ہاں ایک ہی لینے کا سوچ رہا ہوں‌ اور پھر چھ ماہ کا انتظار کہ دوسرا اپلائی کروں۔ :D

    راشد کامران: میں نے اصل میں صرف ایک سیکیور کارڈ بنوایا تھا۔ دوسرا ریگولر کارڈ ہی تھا۔ سیکیور ملنے کے دوسرے دن ریگولر بھی آ گیا۔ میں نے اب سال بعد سیکیور کینسل کروا دیا ہے۔ اور ریگولر استعمال میں ہے۔
    نئی گاڑی کی بہت بہت مبارک ہو۔ کونسی لی ہے؟
    بغیر سالانہ فیس کے تو بہت آفرز آ چکی ہیں یہ صفر فیصد کیا ہے؟ کیا آپ کا مطلب صفر فیصد اے پی آر؟
    لامحدود لمٹ کے ساتھ۔ ہمم آپ کافی عرصہ سے رہ رہے ہونگے میں تو ابھی بھی نیا ہی ہوں :D

    ماورا بہن: جی اچھا باجی۔ :mh:

  7. 7 راشد کامران

    مبارکباد کا شکریہ۔۔ نئی گاڑی ٹویوٹا فور رنر ہے ۔۔ صفر فیصد کا مطلب بالکل درست ہے یعنی اصل قیمت قسطوں‌میں‌بغیر کسی اضافی چارجز کے۔۔ اگر سود وغیرہ کے حوالے سے دل میں‌کسک رہتی ہے تو صفر فیصد سب سے بہتر آپشن ہوتا ہے جس میں‌گاڑی بھی آُ پ کی پسند کی اور قیمت بھی بلا سود ادا۔۔

    راشد کامران’s last blog post..یہ کیسا احتجاج ہے؟

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->