ناروے نے نارتھ پول سے 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک آرکٹک والٹ بنایا ہے۔ اس کی لاگت تقریبا ساڑھے 9 ملین ڈالر ہے۔ اس دور دراز سرد مقام پر اس والٹ میں رکھے جانے والی شے نہ تو سونا ہے نہ کوئی جوہری تنصیب اس مقام پر رکھے جائیں گے دانے۔ جی دانے یعنی بیج اور ہر قسم کے بیج۔ اس جگہ پر 4 اعشاریہ پانچ ملین سیمپلز کو سٹور کرنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ دو بلین بیج سٹور کئے جا سکیں گے۔ ابتدائی طور پر دنیا کے 21 “بیج بینکوں” سے نمونے یہاں جمع کروائے جائیں گے جب کہ توقع ہے کہ بعد میں 1300 بینک بھی اس میں حصہ جمع کروائیں گے۔ دنیا میں 1400 سیڈ بینک ہیں۔
دنیا کی ساری اقوام آگے بلکہ بہت آگے کی سوچتی ہیں۔ ہم بہت پیچھے رہ رہے ہیں اور ہر معاملے میں مسلم دنیا لنڈہ بازار کی فیمس ٹرم میں جی رہی ہے یعنی جو بچا کھچا مل جاتا ہے وہ لے لیتے ہیں۔ کیا کسی کو علم ہے کہ پاکستان میں کوئی سیڈ بینک ہو؟ واضح رہے کہ سیڈ بینک وہ مت سمجھیں جہاں سے کسان بیج لے کر فصلیں اگاتے ہیں بلکہ ایسا ذخیرہ جو کسی بڑی آفت یعنی جنگ یا موسمی تبدیلی کا سوچ کر محفوظ کیا گیا ہو یا ہر معاملے کی طرح اس پر بھی سوچا ہوا ہے کہ باہر سے خرید لیں گیں؟ کینیا جیسے ملک کی ایک نوبل پرائس ونر خاتون wangari maathai بھی وہاں والٹ میں چاول کے دانوں کی پہلی کھیب جمع کروانے موجود تھیں۔
ناروے کو اس ریموٹ مقام پر یہ والٹ بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ ہم لوگ کسی کی غلطی سے تو کیا اپنی غلطی سے سبق نہیں سیکھتے لیکن ترقی یافتہ اقوام سب کی غلطیوں پر نظر رکھتی ہیں۔ افغانستان کی تباہی عراق کے سیڈ بینک کا خاتمہ اور فلپائن میں سیلاب کے باعث سیڈ بینک کو پہنچنے والے شدید نقصان نے ناروے کو سوچ دی کہ وہ اس والٹ کو کسی دور دراز مقام پر بنائیں۔
جیسے اکثر دیکھا گیا ہے کہ برف میں دبی شے تقریبا محفوظ رہتی ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ گلوبل وارمنگ کے نتیجہ میں برف پگھلنے کے ساتھ ساتھ قدیم وائرس بھی ان برفوں سے نکل کر دنیا میں وارد ہو سکتے ہیں اسی طرح ان بیجوں کو اس والٹ میں محفوظ کرنے کے لئے بھی برفانی ٹھنڈ ہی منتخب کی گئی ہے اور اس کے علاوہ بھی دیو ہیکل کولنگ یونٹس کی مدد سے درجہ حرارت منفی 18 سیٹ کیا گیا ہے کہ یہ بیج کم از کم بھی 1000 سال تک قابل استعمال رہ رسکیں۔
اس والٹ کا مقصد وہی ہے جو باقی سیڈ بینکس کا یعنی کسی بھی موسمی آفت جیسے کہ پیشگوئی ہے کہ موسم تبدیل اور شدت میں تیز ہو جائیں گیں۔ یا جنگوں یا انسان کی کسی اور قسم کی پھیلائی گئی تباہی یا پھر pests کے نتیجہ میں مختلف فصلوں کی اقسام کا خاتمہ ہونے کی صورت میں دنیا کو بڑے پیمانے پر قحط سے بچانا ہے۔
اس ریموٹ مقام پر انسان نہیں ہیں صرف موشن ڈیٹیکٹرز اور سرویلنس کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی جبکہ اس کے چار ائیر ٹائٹ دروازے ہیں۔ 12 فصلوں کی ساری اقسام کے بیج محفوظ کئے جائیں گے۔ اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اگر گرین لینڈ اور انٹارکٹک کی ساری کی ساری برف گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پگھل بھی جائے تب بھی پانی اس کے اندر داخل نہیں ہو گا۔
اس موقع پر بائبل کی مختلف لائنز کا حوالہ دیا گیا یورپین یونین یا ناروے کے صدر نے کہا کہ یہ والٹ نوح کی کشتی کی طرح دنیا کو کسی تباہی کی صورت میں فصلیں فراہم کر سکے گا۔ ہم اول تو قران دشمن ہیں اور اگر تشریح یا تفسیر کریں تو جیسی کرتے ہیں اس کا ایک نمونہ زمین جنبد میں بتا تو دیا تھا۔
Popularity: 15% [?]
Popularity: 15% [?]
672 views
Related Posts
- None Found
9 Responses to “ڈومز ڈے”
- 1 Pingback on Jun 27th, 2008 at 5:24 pm
- 2 Pingback on Mar 12th, 2010 at 3:38 am



























ناروے ہمییشہ بیوقوفانہ کام کرنے میں آگے ہوتا ہے۔
اور ناروے کے صدر نہیں۔۔۔وزیراعظم۔
ماوراء’s last blog post..The Kite Runner
جو بات اپ کھنا چاھتے ہیں یھ وقت سے بہت پہلے کی بات ہے َایسی باتیوں کو سمجهنے کے لیے بهی ایک خاص حد تک تعلیم یافته هونا پڑتا ہے
وه کہتے هیں ناں جی که
نقل کے لیے بهی عقل کی حرورت هوتی ہيے
جو جناب ہماری قوم میں ابهی وه عقل بهی نہیں هے اور آپ ان کو نقل مارنے کا مشوره دے رہے هیں ـ
ابهی پاکستان کو بہت سی تعلیم کی ضرورت ہے
بہرکال آپ لکھتےرهو
جاگدے رهنا کا للکارھ مارنے والا بهی کوئی هونا چاهئے
هو سکتا ہو کچھ لوگ جاگ هی جائیں ـ
خاور’s last blog post..احادیث کی تشریح
اسلام علیکم۔ کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں۔ :akk/ ۔۔۔ دراصل مجھے اپنے اردو ٹیک بلاگ پر ون کلک پلگ ان انسٹال کروانا ہے :se: اس کے بارے میں میں اردو ٹیک فورم پر بھی لکھ چکا ہوںلیکن کوءی جواب نہیں ملا ہے مجھے :lnz/ :muziq/ کیا آپ اس سلسلے میری مدد کر سکتے ہیں۔ بہت بہت مہربانی ہو گی آپ کی :hug/
عادل جاوید چودھری’s last blog post..بیسیویں صدی میں پاکستان
ماورا: آپ کو اس میں کیا بےوقوفی نظر آئی؟ تصحیح کا شکریہ۔
خاور: ہاہاہا واقعی ہماری قوم کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔
عادل: آپ کے بلاگ پر اس کو اپلوڈ کر دیا ہے۔
:luvu/ :luvu/ :luvu/ :luvu/ :luvu/ :luvu/ :embarrassed: :luvu/ :luvu/ :embarrassed: :embarrassed: :embarrassed: :embarrassed: بہت بہت شکریہ بد تمیز بھائی ون کلک انسٹال کرنے کا ۔۔ اب میںاپنی مرضی کے تھیمز اپلائی کر سکتا ہوں۔۔ بہت بہت شکریہ
عادل جاوید چودھری’s last blog post..تازہ بکواس
میرے خیال میں یہ تو بہت آگے کی بات ہے۔۔۔ ابھی ہمارے ہاں سے تقابل کریں تو ہمیں بہت سفر طے کرنا باقی ہے۔۔۔!
راہبر’s last blog post..Protected: تصاویر۔ تقریب منگنی
عادل: یو آر ویلکم
راہبر: چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر :aha/