امریکی پرچم

ابھی چند دنوں قبل کوسوو نے اعلان کیا تھا کہ وہ سربیا سے الگ ہو گیا ہے۔ کبھی ایک یوگوسلاویہ ہوا کرتا تھا جس کے ٹکڑے ہوئے اب 7 ملک بن چکے ہیں۔ سربیا ولن کا کردار نبھا رہا ہے۔ کوسوو کی آزادی پر جو بات میں نے بہت نوٹ کی کہ سبھی ادارئیوں میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا تھا کہ امریکی پرچم نہیں جلایا گیا۔ میں نے ایک دو جگہ پڑھ کر تو نظر انداز کر دیا بالآخر لائبریری میں کونے میں بیٹھ کر سارے اخبارات کے ادارئیے یا یہ خبر چھانی سبھی میں اس خوشی کا اظہار تھا۔

اس سے قبل جب کوسوو نے آزادی کی کوشش کی تھی تو سرب درندوں نے اس کو کچل دیا تھا۔ پھر شائد یو این فورسز گئی اور معاملہ ختم ہوا اب معاملہ دو تین دن تو بیانات تک رہا پھر سربوں نے امریکی سفارت خانہ پر حملہ کر دیا۔ یہاں اس کی شائد لائیو کوریج تھی یا پھر ویڈیوز دیکھائی گئیں۔ لوگ حملے کر رہے تھے سفارت خانے کو آگ لگانے کی کوشش کی پھر امریکی پرچم کی شامت آئی اور اس پر کمنٹیٹر اور نیوز ریڈر اتنا ہو ہو کرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور ایک اور حیرت انگیز بات تھی کہ مظاہریں نے سٹریٹ لائیٹ سے ٹریفک سگنل کسی چیز کی توڑ پھوڑ نہیں کی ان کا ہدف صرف امریکی سفارتخانہ تھا۔

ہمارے ملک میں احتجاج کسی کے بھی خلاف ہو امریکی پرچم اور سڑکوں پر لائٹس اور ٹریفک سنگلز کی شامت آنی لازمی ہے کبھی سمجھ نہیں لگی کہ یہ کیسا احتجاج ہے جس میں اپنے ہی ملک کو تباہ کیا جاتا ہے۔ اب تو لوگوں کی گاڑیاں اور دکانیں تک جلا دی جاتی ہیں۔

سب سے بڑی بات امریکی حکومت کی سزا امریکہ کے پرچم کو کیوں دی جاتی ہے؟ آپ بش کے پتلے جلالیں مش سے لے کر چینی اور کالی دیوی کے پتلے جلا لیں لیکن پرچم سے تو آپ ساری امریکی قوم کو پیغام بھیجتے ہیں کہ ہم تمہاری گورنمنٹ کی پالیسیوں کے نہیں تم ساری قوم کے خلاف ہیں۔ پرچم کسی بھی ملک کا ہو اس کا احترام کرنا لازم ہے۔ یہ اس ملک کی نمائندگی کرتا ہے نہ کہ اس کے صدر کی۔

Popularity: 44%

Popularity: 44%

453 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


8 Responses to “امریکی پرچم”

  1. 1 شگفتہ(21)

    پرچم کسی بھی ملک کا ہو اس کا احترام کرنا لازم ہے۔ یہ اس ملک کی نمائندگی کرتا ہے نہ کہ اس کے صدر کی۔

    ——————————————-

    بالکل صحیح کہا۔ یہ پیغام جہاں تک ممکن ہو پھیلنا چاہیے اور پھیلانا چاہیے ۔

  2. 2 اردوداں(3)

    کاش آپ یہ بات امریکیوں کو بھی سمجھا پاتے کہ پرچم سے بھی ذیادہ دوسروں کے جائز جذبات کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ یہ امریکیوں اور دیگر لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ ہم میں آپ جیسے لوگ ہیں۔

    اردوداں’s last blog post..محاورے اردو فلموں میں

  3. 3 بدتمیز(437)

    شگفتہ: ایسے پیغامات جذباتیت میں پھسن کر رہ جاتے ہیں :-s

    اردو داں: مجھے افسوس ہے کہ آپ ایسا سوچتے ہیں۔ :haye:

  4. 4 عدنان زاہد(6)

    اسلام علیکم،
    بدتمیز آپ کی بات ٹھیک ہے کہ ہمارے پرچم جلادیے جاتے ہیں سرکاری عمارتوں کو جلایا جاتاہے، لیکن ہم آخر کر بھی کیا سکتے ہیں‌ ؟
    دوسروں پر تقید کرلی، جذبات میں آکر اُلٹی سیدھی حرکتیں‌کرلیں‌ اور بس۔
    یہاں کوئی مستقل حکمت عملی ہی نہیں ہے۔ جس پر عمل کیا جائے۔ اگر وہ لوگ انسانیت کی تذلیل کرتے ہیں توآخر ان کو کیسے روکا جائے؟

    عدنان زاہد’s last blog post..ذرا دیکھیے

  5. 5 الف نظامی(7)

    اچھا کوسوو میں امریکی پرچم کیوں نہیں جلایا گیا کیونکہ وہاں اب ان کا اڈہ جو قائم ہوگیا ہے جو روس کا مکو ٹھپنے میں معاون ہوگا۔

    الف نظامی’s last blog post..ریاضیاتی طریقے

  6. 6 بدتمیز(437)

    عدنان: ان لوگوں‌ کے بیچ مین‌ ہی ایسے لوگ ہیں جو ان کی ایسی حرکات کا پردہ چاک کرتے ہیں اور ان کو برا کہتے ہیں ایسے میں جب آپ پرچم جلاتے ہیں تو ان کے بیچ میں موجود اچھے لوگ لاجواب ہو جاتے ہیں۔

    الف نظامی: کوسوو ایک دور دراز کی لوکیشن ہے جہاں نہ سڑکین درست ہیں نہ دوسری سہولیات یورپ میں‌ ہو کر یہ تیسری دنیا جیسا ہے۔ ویسے آپ کو کسنے کہا کہ وہاں امریکی اڈہ قائم ہو چکا ہے؟ کسی خبر کا لنک یا کوئی اور ذریعہ؟

  7. 7 خاور(44)

    میاں محمد بخش نے فرمایا تها
    لسّے دا کی زور محمد
    نس جانا یا رونا
    خون جگر جلاتے هیں
    دل جلاتے هیں ماڑے ملکوں کے لوگ
    امرکی پرچم جلاتے هیں
    امریکه کے باهر کے ملکوں میں تو اب امریکی پرچم کے ساتھ ماچس فری هوتی ہے
    که کام هی اسی اتاہے
    لیکن ایک بات ہے امریکی پرچم کی امریکه میں بڑی عزت ہے
    اور پاکستانی پرچم کی پاکستان میں ہر اگست میں وه بے حرمتی کرتے هیں که ـ ـ ـ ـ
    اسے لٹکاتے هی سرنگوں حالت میں هیں اور پهر پاؤں مین رودتے هیں ـ
    آپ کو پته ہے؟
    که بہت بے قدرا ہے پاکستانی پاسپورٹ
    مگر اس کی سب سے زیاده بے قدری هوتی ہے پاکستانی ائیر پورٹوں پر
    پاکستانی پاسپورٹ هولڈروں کو
    پہلے هی ” پاسے ” کرلیتے هیں ـ

    خاور’s last blog post..کیویں گزاریے زندگی نوں

  8. 8 بدتمیز(437)

    امریکه کے باهر کے ملکوں میں تو اب امریکی پرچم کے ساتھ ماچس فری هوتی ہے
    که کام هی اسی اتاہے

    :laugh: :lol:

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: آپ نے کہاں‌ پڑھی یہ خبر؟ اسمائیلیز یہی ہیں۔
    • بدتمیز: کچھ بار گراں اتنے بھی بار گراں نہیں ہوتے :D
    • راشد کامران: کیا یاد دلادیا جناب ۔۔ میں‌ بھی ہر سال رمضان میں‌...
    • شگفتہ: سب سے پہلی خبر پر تو میں بھی بلاگ لکھنا تھا ، اب بچت ہو گئی...
    • بدتمیز: سوری اس کی لائسنس کی نہیں ہے۔ آپ اس کا فری روژن استعمال کر...
    • ڈفر: بڑی حقیقی تصویر کشی کی ہے افطاری اور بچوں کے رمضان کی۔ جو...
    • بدتمیز: راشد کامران: آنٹی سارہ جان مکین کے تابوت میں آخری کیل نہ...
    • ساجداقبال: تو یہ وجہ ہے امریکن ڈی ایس ایل کے معاملات میں جاپان...
    • محمد وارث: ‘باجی’ سارا والی خبر مزیدار ہے، میں نے انکی...
    • ڈفر: کیوں 8-6 میگا بٹ کے کنکشن کی بات کر کے پاکستانیوں کی دکھتی رگ...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 1,739 views
  • Honda Accord 2008 - 1,629 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,328 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,000 views
  • Ramadan Mubarik - 889 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 882 views
  • جہیز - 847 views
  • میرا تعارف - 684 views
  • عورت کہیں جسے - 663 views
  • talk - 648 views
  • About - 631 views
  • jextr - 630 views
  • کارٹون - 610 views
  • Toyota Camry - 596 views
  • افسوس - 589 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 585 views
  • @live.com.pk - 574 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 555 views
  • Contact - 553 views
  • ڈومز ڈے - 530 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 579
    • Links to posts: 59
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1680
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (437) -راہبر (84) -اجمل (64)
    • Pagerank: 2
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->