زمین جنبد

ناسا ایک ایسا نام ہے جس کی خبر شائد بہت سے لوگ ضرور پڑھتے ہوں۔ اس کی شٹل اٹلانٹس ابھی چند دنوں پہلے انٹرنیشنل سپیس سینٹر سے ہو کر واپس لوٹی ہے۔ اس سینٹر کی تعمیر میں ترقی یافتہ قومیں حصہ لے رہی ہیں اور اس دفعہ یورپ کی لیب لے جائی گئی ہے۔ انٹرنیشل سپیس سینٹر ترقی یافتہ قوموں کی ذہانت کا عجوبہ ہے۔ ہم جیسی قومیں عام طور پر ویب سائیٹس بلاک اور ایسے اقدامات کی حمایت میں بحث کرتے ہیں۔

اب مارچ میں endeavour سپیس شٹل تیار ہے جانے کو اور پھر مئی میں ڈسکوری اور پھر اگست میں اٹلانٹس۔ مارچ اور مئی میں جاپان کا حصہ یعنی Kibo laboratory لے جائی جائے گی۔ خاور جاپانی میڈیا کے حوالے سے بہتر طور پر اس لیب کے بارے میں لکھ سکتے ہیں۔

انہی دنوں چاند گرہن بھی تھا۔ اور مکمل چاند گرہن ہونا تھا۔ ہمارے یہاں بادل چھائے رہے لہذا چاند نظر نہیں آ سکا۔ مکمل چاند گرہن میں چاند سرخ ہو جاتا ہے۔ اور دوربین سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زمین کے پاس سے گزرنے والی روشنی میں سے نیلا رنگ زمین جذب کر لیتی ہے اور جو باقی بچی روشنی چاند تک پہنچتی ہے وہ اس کو سرخ دیکھاتی ہے۔

اٹلانٹس نے پینٹاگان کو ایک جاسوسی سیارے کو تباہ کرنے سے روکا ہوا تھا۔ کیونکہ ناسا نہیں چاہتا تھا کہ اس سیارے کے تباہ ہونے کے بعد کے اس ٹکڑے خلا میں موجود رہیں اور سپیس شٹل سے ٹکرائیں۔ لہذا اٹلانٹس کے واپس آنے کا انتظار کیا گیا۔

یہ جاسوسی سیارہ بھی مزے کی کہانی تھی۔ امریکہ کا موقف تھا کہ جاسوسی سیارے میں 1000 پونڈ ایسا ایندھن ہے جو انسانوں کے لئے بہت خطرناک ہے۔ جہاں بھی گرے گا انسان مریں گیں۔ میں حیران کہ امریکہ کو انسانوں کی کب سے پرواہ ہونے لگی۔ جاسوسی سیارہ اگر کسی اور ملک میں گرے تو وہ پہلے ہی اس کا تیا پانچہ کر کے ٹیکنالوجی سے متعلقہ معلومات حاصل کر لیں۔

روس نے الزام لگایا کہ یہ دراصل امریکہ کی شرارت ہے کہ جاسوسی سیارے تباہ کرنے کے ہتھیار کو ٹیسٹ کرنا ہے۔ جبکہ چین نے تباہ کرنے پر اس سے متعلقہ ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کی۔ میں چین کی سفارتی زبان اور اس کے طریقہ کار کا معترف ہوں لہذا ان سے متعلقہ خبریں بھی ضرور پڑھتا ہوں۔

اب ادھر ایسٹ کوسٹ پر اٹلانٹس اترا ادھر ویسٹ کوسٹ پر نیوی کے جہاز سے میزائل فائر کر کے اس سیارے کو تباہ کر دیا گیا۔ آپ اس کی complexity دیکھیں کہ سمندر سے جو میزائل چھوڑا گیا اس نے خلا میں تیرتی ایک شے کو جا کر ہٹ کرنا ہے۔

ان سارے سینیریو بیان کرنے کی ایسی کوئی خاص وجہ تو نہیں سوائے اس تھریڈ کے۔

 

Popularity: 11% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 11% [?]

445 views

 

 

Related Posts

    None Found


4 Responses to “زمین جنبد”

  1. 1 عارف انجم

    چین کی طرف سے ایک سٹیلائیٹ تباہ کرنے کے بعد امریکہ کے پیٹ میں‌درد اٹھ رہا تھا تو اس بہانے اس کا علاج فرمایا گیا کہ اپنے ایک سٹیلائیٹ کو (شاید خراب ظاہر کرکے) تباہ کیا تاکہ میزائل دفاع نظام کی مزید جانچ کی جاسکے۔

    تھریڈ پر کوئی تبصرہ نہیں‌ کرنا چاہوں گا۔ کچھ صدیاں‌ پہلے کی بات ہے جب مسلمان سائنس اور ریاضی کے میدان میں‌کامیابیاں‌ حاصل کر رہے تھے کلیسیا اپنی مذہبی دھونس جمائے ہوئے تھا۔ آج صورتحال الٹ ہوگئی ہے۔

    دوسروں کے علم کو کافرانہ کہنے والے بھول جاتے ہیں‌کہ ہمارے نبی صلی اللہ و علیہ و آل وسلم نے مدینہ کے لوگوں کو تعلیم دینے کے بعد کفار قیدیوں کو رہا کردیا تھا۔

    عارف انجم’s last blog post..بائی لنگوئل تھیمز کیلئے ٹیوٹوریل

  2. 2 نبیل

    کمال ہے یار جب اتنے بڑے امام نے کہہ دیا تو زمین کی کیا مجال کے وہ ہل سکے؟ :bow/

  3. 3 عبداللہ

    در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:

  1. 1 ڈومز ڈے at بدتمیز

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->