ہمارے ساتھ ہی چیسٹر فیلڈ کاوئنٹی اور سٹی ہیں۔ یعنی ایک شہر ہے دوسرا اس کے گردو نواح۔ 12 مارچ کو یہاں ڈیموکریٹک پرائمری میں بیلٹ ختم ہو گئیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو انتظار کرنا پڑا اور بہت سے لوگ ووٹ ڈالے بغیر ہی لوٹ گئے۔ بالآخر لوگوں کو اجازت دی گئی کہ وہ ایک سادے کاغذ پر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ ڈیموکریٹس نے اس کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ اب تحقیقات ہونی تھی کہ کس وجہ سے بیلٹس ختم ہوئے۔
کاؤنٹی کا موقف ہے کہ 2004 میں صرف 12 ہزار ووٹرز نے ووٹ ڈالا تھا جبکہ اس دفعہ ٹرن آؤٹ بہت رہا پھر بھی انہوں نے تقریفا 38000 بیلٹس کا اہتمام کیا تھا۔ وہ بھی ختم ہو گئے۔ اب تحقیقات ہوئیں تو پتہ چلا کہ ووٹ تو ووٹرز کی تعداد سے زیادہ کاسٹ ہوئے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ multiple appearences ہوئیں ہیں۔ اس غلطی پر جواب طلب کیا گیا ہے جو کہ پیر تک دیا جانا ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں دھاندلی کی ویڈیوز منظر عام آنے پر ویڈیو ہوسٹنگ سائیٹ(س) پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔
پارٹی عہدیدار کو super delegates کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ کسی بھی امیدوار کو بوسٹ دینے کے لئے ہوتے ہیں۔ یعنی احمقوں کو مزید احمق کرنے کے لئے۔ کسی حلقہ میں سینٹر یا کانگریس مین کسی صدارتی امیدوار کی حمایت کر دیتا ہے اور پھر ووٹر اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ عام طور پر ان کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ یہ کسی کی حمایت کریں یا کر کے اپنی حمایت واپس لے لیں یا تبدیل کر لیں یا undecided رہیں۔ اس وقت عوام کے ڈیلیگیٹس کے ساتھ ساتھ سپر ڈیلیگیٹس بھی براک اوبامہ اور ہیلری کی قسمت کا فیصلہ کریں گیں۔
کچھ سپر ڈیلیگیٹس نے اپنی حمایت ہیلری سے واپس لے لی ہے یا اپنا موقف undecided کر لیا ہے۔ ان کے اس فیصلے کی وجہ اپنی ڈسٹرکٹ یا آبائی حلقوں میں ان کے ووٹ سے مخالف ووٹ پڑنا ہے۔ جیسے جارجیا کے کانگریس میں ڈیوڈ سکاٹ اپنا ووٹ ہیلری سے تبدیل کر کے اوبامہ کو دے رہے ہیں کیونکہ ان کے حلقہ انتخاب میں سے 80 فیصد سے زیادہ ووٹ اوبامہ کو پڑے جس کی وجہ سے ووٹرز کی خواہش کے احترام میں یہ اپنا ووٹ تبدیل کر رہے ہیں۔
اس طرح کی کئی باتیں ہوتی ہیں جس سے آپ کسی سیاستدان کے مخالف یا حق میں ہوتے ہیں۔ جیسے مجھے ہیلری کلنٹن سے کوئی خار نہیں تھی لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا کہ فلوریڈا اور شائد مشی گن میں پرائمری نہیں ہونگی لیکن ان ریاستوں نے خود ہی کروا لیں اور ان میں ہیلری تو پہنچ گئیں لیکن اوبامہ پارٹی فیصلہ کی وجہ سے نہیں گئے۔ اب ظاہری بات ہے ہیلری نے کمیبین کی تو جیتی بھی وہی اب وہ کہتی ہیں کہ ان ریاستوں کے نتائج تسلیم کئے جائیں۔ یہ بات اصول اور اخلاقیات کے خلاف ہے چاہے وہ لاکھ بڑی سیاستدان ہو اس پر ایک دھبہ لگ گیا
کسی کی صرف خوبیاں نظر میں رکھنے کے میں مخالف ہوں۔ خاص طور پر سیاستدانوں کے۔ سیاستدانوں کو ان کے کرتوت کی سزا بہر حال ملنی چاہئے اور زیادہ ملنی چاہئے کہ ان کے اوپر عوام کا دارومدار ہوتا ہے۔ لہذا سیاستدانوں کے معاملے میں ان کی ساری زندگی کا کردار مد نظر رکھنا پڑتا ہے۔ یہ فرق پاکستانی سیاست میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
Popularity: 11% [?]
Popularity: 11% [?]
316 views
Related Posts
- Joe Biden On August 24, 2008, 1 Comments
- بالآخر آج صبح اوبامہ نے اپنے وائس پریزیڈینٹ کا اعلان کر ہی دیا۔ اپنی ریاست الی نوائے میں انہوں نے ایک مجمع کے سامنے ڈیلاوئیر کے سینیٹر جو بائیدن کو اپنا وائس پریزیڈینٹ منتخب کیا ہے۔ بائیڈن کا شمار امریکہ کے سینیٹ میں خدمات کے لحاظ سے سینئر ترین سینیٹر میں شمار ہوتا ہے اور
- bing & decide On December 24, 2009, 4 Comments
- میرے پر ہمیشہ سے تصویر اتارنے کا بھوت سوار ہوا ہوا ہے۔ کسی بھی چیز کو جس میں ایک عدد لینز اور بٹن ہو میں استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا نتیجہ کچھ لوگوں کی بڑی یادگار تصاویر میں اتار چکا ہوں جو کہ کچھ کو دیکھا کر شرمندہ اور کچھ کو ان کے بڑے
- Immigration Deal On May 20, 2007, 0 Comments
- جنوری یا فروری 2006 میں ایک شخص نے ابو کو کہا کہ آپ تو بے حد خوش قسمت ہیں کہ آپ کا کام ہو گیا۔ امریکہ میں کچھ عرصے میں امیگریشن بند ہو جانی ہے یا مزید سخت کر دی جانی ہے۔ یہ صاحب ان دنوں پی ایچ ڈی سٹارٹ کر رہے تھے۔ اللہ ان
- Presidential Election 2008 On May 6, 2007, 5 Comments
- امریکہ میں آج کل صدر بش پیچھے ہو گئے ہیں۔ اور ساری توجہ 2008 کے صدارتی الیکشن کے امیدوار لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ابتدائی speeches ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں عہدے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہوتی۔ اور پاکستان کے برعکس لوگ بھی خوامخواہ کسی کی مخالفت یا حق میں جذباتی نہیں
- Shut up & Drive On August 3, 2007, 2 Comments
- I`m lookin for a driver who is qualifiedso if u think that you`re that one stepinto my rideI`m a fine tuned super-sonic speed machinewith the sun on topand a gangsta leanso if you feel it let me know (know , know)come now what you waiting for (for , for)my engine`s ready to explode (explode ,explode)so
- 2 more betas On June 27, 2007, 0 Comments
- Dont know microsoft just launched 2 more betas or just one now and one had already been there. but 2 more betas r live now. windows live Photo Gallery and Windows Live Folders (though folder is only available for signup in between 10 am to 4 pm Pacific Standard Time on june 27th) To get into



























0 Responses to “فرق”
Please Wait
Leave a Reply