میرا لکھنے کا تو بالکل موڈ نہیں تھا لیکن عطاالحق قاسمی کے کالم میں نوازشریف کے حوالے سے ایک بات لکھی گئی اور میں بےاختیار ہنس پڑا دماغ پر ایسا اثر ہوا جیسے کیفین کا ہوتا ہے۔

نواز شریف کو کسی نے کہا سر انتخابات کی وجہ سے دہشت گردی عروج پر ہے آپ سے گزارش ہے کہ دونوں بھائی اکٹھے نہ نکلا کریں۔ میاں صاحب بولے آپ دونوں کی بات کرتے ہیں ہم تو اکیلے اکیلے بھی نہیں نکلتے۔

بینظیر کے مرنے سے قبل انڈین بہت جوش میں تھے اور صرف اور صرف بینظیر کی بات کرتے تھے اور اس کی تعریف۔ انڈین کا پسندیدہ لیڈر مشرف ہے۔ یہ نیچرل بات ہے کہ جو آپ کو نہیں پسند وہ اگر دوسرے کو پسند ہے تو آپ بحث کریں گیں۔ جو چیز ہمارے ملک کے لئے صحیح نہیں اور وہ پڑوسی کو پسند ہو اور پڑوسی بھی ایسا جس سے جنگ جاری ہو چاہے میڈیا وار ہو یا ٹیبل پر ہاری ہوئی تو آپ صدر پاکستان کا غصہ بھی پڑوسی پر نکالتے ہیں۔ میں نے تو کام پکڑا ہوا تھا کہ جیسے ہی پڑوسی پڑوس سے اٹھ کر ہمارے صحن میں گھستا میں توجہ ختم کر دیتا۔ اب ہم نے آج تک بال ٹھاکرے کے خلاف یا لالو پرشاد کی مدح میں زبان نہیں ہلائی تو پڑوسی بھی خیال کرے لیکن پڑوسی جوش میں ہوش کھو دیتا ہے۔

انڈین بینظیر کے قتل ہونے پر کیسے اداس تھے یہ ان کو ہی پتہ ہو لیکن نوازشریف کے جیتنے پر جتنے بوکھلائے انداز میں مجھ سے پوچھتے رہے کہ نوازشریف جیت گیا ہے؟ میں نے سب کو تسلی دی کہ نہیں ابھی وزیراعظم نہیں بنا بنے گا تو بتاؤں گا۔

خواتین بینظیر کو اس لئے ووٹ ڈالتی ہیں کہ وہ خاتون ہے۔ یعنی ان کو اس کے کرتوت سے کچھ لینا دینا نہیں ان کو صرف اس لئے حمایت کرنی ہوتی ہے کہ مردوں کے معاشرے میں وہ ایک مظبوط عورت ہے۔ پاکستان کی بدقسمتی کہ صرف پنجاب کا ووٹر کسی حد تک پڑھا لکھا ہے باقی صوبوں میں سبھی کچھ غائب ہے اور تعلیم بھی۔ کراچی کا ووٹر عقل رکھتا ہے مگر اختیار نہیں۔ ایم کیو ایم ایک دھبہ ہے اس جیسا دھبہ پنجاب نے تو دھو ڈالا کراچی نہ کر سکا۔ باقی سارا سندھ تو ایسے ہی ہے یار ساڈی بہن ہے چل ووٹ پا آئیے۔

میں نے ورجینیا پرائمری سے پہلے سب کا سر کھایا ہوا تھا کہ وہ کس کو ووٹ ڈالیں گیں۔ ایک افریقن امریکن خاتون سے پوچھا کہ تم کس کو ووٹ دو گی؟ اس نے کہا ہیلری کو۔ یہ ایک سیٹ بیک تھا کیونکہ ایک کالی عورت ایک گوری عورت کی حمایت کر رہی تھی۔ میں نے پوچھا کیوں؟ اصل جواب تو ذرا مخرب الخلاق ہے لیکن مطلب یہ بنتا تھا کہ براک اوبامہ عورت نہیں ہے اس لئے اس کو ووٹ نہیں دینا۔ لہذا جب کوئی بینظیر بینظیر کر کے آہیں بھرتا ہے چاہے پڑوسی ہو یا خاتون تو مجھے بڑا غصہ آتا ہے

شکل پر مت جائیں نہ حلئہ پر کرتوت دیکھیں کہ ملک کے لئے کتنی فائدہ مند تھی / تھا اور اس کے عزائم کیا تھے؟ اس کے بیانات کیا تھے اور اس کے پرانے کرتوت کیسے تھے۔ ملک جذبات پر نہیں چلتے۔

Popularity: 15% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 15% [?]

457 views

 

 

Related Posts

    None Found


5 Responses to “اکیلے بھی نہیں نکلتے”

  1. 1 راہبر

    اب تو جس نے ووٹ ڈالنے تھے، ڈال دیے۔۔۔ یہ تحریر انتخابات سے پہلے لکھی ہوتی۔۔۔۔ :kool:

    راہبر’s last blog post..دنیا کی ایسی تیسی

  2. 2 نعمان

    میر؁ے خیال میں یہ کہنا درست نہیں کہ سندھی پیپلزپارٹی کو ایویں ہی ووٹ ڈال آتے ہیں۔ میں ایسے کافی سندھیوں کو جانتا ہوں جو اعلی تعلیم یافتہ، باشعور اور مہذب ہیں۔ وہ بھی پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ ڈالتے ہیں۔ دراصل سندھی اپنے کلچر کے دفاع کو بہت سنجیدگی سی لیتے ہیں۔ اسلئے انہیں ایک سندھی اجرک پہننے والی وزیراعظم واسکٹ پہننے والے وزیراعظم سے زیادہ اچھا معلوم ہوتا ہے۔ یہ ایک فطری طرزفکر ہے جو محض سندھیوں تک مخصوص نہیں۔

    بے نظیر کو بھارتی ہی نہیں پاکستانی بھی پسند کرتے تھے۔ پتہ نہیں یہ حقیقت تسلیم کرنا آپ کو اتنا دشوار کیوں معلوم ہوتا ہے؟ شاید اسلئے کہ آپ صرف انہی لوگوں کو پاکستانی سمجھتے ہیں جو بے نظییر کو ناپسند کرتے ہیں؟

    ایم کیو ایم کو کراچی کے لوگ کیوں ووٹ دیتے ہیں یہ ایک طویل بحث ہے۔ جس پر میں آئندہ لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ تاہم دو سطور میں بیان کروں تو، بڑے کاسموپولیٹن شہروں میں لوگوں کے ووٹ دینے کا پیٹرن مختلف ہوتا ہے۔ ان کے ایشوز اور پسندیدگی ناپسندیدگی ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والوں سے جدا ہوتی ہے۔ کراچی کے لوگوں کے پاس ایم کیو ایم کا کوئی متبادل نہیں۔ آپ انہیں کوئی اس جیسی مگر بہتر جماعت دیں تو لوگ اسے ہی ووٹ دیں گے۔

  3. 3 عدنان زاہد

    اسلام علیکم،
    اس کے مقابلے پر جماعت اسلامی ہے وہ بھی 10 فیصد۔ لیکن اس نے بائیکاٹ کر کے سارا کام خراب کردیا ۔ اگر وہ بھی ہوتی تو ایم کیو ایم کی 19 کی جگہ 13 سیٹیں‌ ہوتی۔ زیادہ تو نہیں پھر بھی فرق تو پڑتا ہے۔

  4. 4 بدتمیز(428)

    راہبر نصیحت کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔

    نعماں: جب تصویر کا صرف ایک رخ پتہ ہو تو اس کو حقیقت ماننا دانشمندی نہیں۔ بینظیر جمہوری نہیں تھی وہ سیاستدانوں سے بہتر نہیں‌ بلکہ تیزاور عیار تھی۔ کیا آپ صرف انہی کو عقلمدن سمجھتے ہیں جو بینظیر کو اچھا سمجھتے ہوںِ؟

  5. 5 بدتمیز(428)

    عدنان: خوش آمدید
    کراچی اور ایم کیو ایم ایک فیکٹر ہے جس کو کراچی والے اور طرح سے اور باقی دنیا اور نظر سے دیکھتی ہے۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->