دیسی رے دیسی

کہا جاتا ہے کہ لڑکی دیکھنی ہو تو اس کے گھر کا کچن اور باتھ روم دیکھ لو۔ مرد کا “نصف ایمان” دیکھنا ہو تو اس کی ایڑی دیکھ لو۔ اگر Neighborhood میں پھرتے پھراتے سمجھ نہ لگ رہی ہو کہ کونسا گھر کسی دیسی کا ہو گا تو اس کا فرنٹ یارڈ دیکھ لو جہاں گھاس بڑھی ہوئی ہو بس وہی کسی دیسی کا گھر ہو گا۔ خود میرا یہ حال ہے کہ میرا پڑوسی جب تیسری دفعہ گھاس کٹوا رہا ہوتا ہے تب میں دوسری دفعہ کاٹتا ہوں۔ یعنی ایک ڈیڑھ کا ریشو ہے۔ اب گھاس تو بڑھی ہوئی ہے لیکن مزید تسلی کرنی ہو تو دیکھ لیں جس کے گھر کا wear & tear کا ذرا سا بھی مسئلہ نظر آ رہا ہو آنکھیں بند کر کے بیل بجا دیں یہ آپ کے دیس کا ہی بندہ ہے۔ اگر رات کا وقت ہو تو سارے neighborhood کے باہر چھوٹے سے پول اور دروازے کی روشنی روشن ہو گی جس کی یہ دونوں آف ہوں سمجھ لیجئے کہ کون ہو گا۔

میرے سارے ہمسائے ہم سے بہت خوش ہیں۔ پیچھے درخت ہیں جو کہ تکون کی شکل میں پھیلتے جاتے ہیں اور تھوڑا آگے کمرشل پراپرٹی ہے لہذا ادھر کا مسئلہ ہی نہیں ایک طرف ڈاکٹر صاحب ہیں جن کی نرسوں سے ہر ماہ میں آنکھ مچولی کھیل آتا ہوں۔ ہوتا صرف اتنا ہے جب میں ان کو دیکھتا ہوں وہ مجھے نہیں دیکھتیں اور جب تک وہ مجھے دیکھتی ہیں میں کہیں اور دیکھ رہا ہوتا ہوں۔ خیر دوسری طرف جو انکل ہیں ان کا دروازہ ذرا ہٹ کر ہے لہذا ان کو بھی میرے کرتوت نظر نہیں آتے۔ سامنے والا گھر ویلا ہے اور دوسرا درختوں میں چھپا ہوا۔

عام طور پر دیسی لوگ sub-urban جگہوں پر گھر لیتے ہیں لیکن مصروفیت اور پھر سستی کی وجہ سے کافی شدید غلطیاں کرتے ہیں۔ جیسے میں گھاس کی طرف سے بہت سستی کرتا ہوں۔ گرمیوں میں جب وقت ملتا ہے اس دن شدید حبس ہوتا ہے اور جب موسم اچھا ہوتا ہے تو کام ہوتا ہے۔ ایک اور غلطی پڑوسیوں پر نظر پڑنے پر فورا منہ پھیر لینا۔ یہ کافی غلط عادت ہے گوروں کو ہیلو ہائے کی بہت عادت ہوتی ہے چاہے جانتے بھی نہ ہوں یہ ضرور ہیلو کہتے ہیں۔ جیسے ایک دن گرمیوں میں باہر بہت موسم اچھا تھا میں باہر کھڑا تھا جتنے گورے گوریاں ہمارے فرنٹ یارڈ سے پیدل گزرے سب نے ہیلو کہا۔ میرے ماموں نئی جگہ شفٹ ہوئے تو وہاں کچھ دیسی پہلے سے تھے۔ ان کے بالکل ساتھ والا گورا بات کر رہا تھا کہتا سب لوگ بہت اچھے ہیں صرف فلاں انڈین۔ وجہ کہ وہ کبھی ہیلو ہائے نہیں کرتے۔

اسی طرح بزنس کی جگہوں یعنی دفاتر شاپنگ سینٹر لائبریری دکان سٹور غرض کسی بھی پبلک جگہ پر بھی یہ ایک دوسرے کو مسکرا کر ملتے ہیں یعنی ہیلو نہ بھی کہیں مسکرانا لازمی ہوتا ہے۔ یہ ان کے اخلاق کا حصہ ہے۔ ایسے ہی ان تمام جگہوں پر اگر آپ کے پیچھے کوئی آ رہا ہے تو اس کے لئے دروازہ کھولے رکھنا لازمی ہے۔ ایسا بہت ہی کم ہو گا کہ کوئی ایسا نہ کرے

ایسے ہی میں کسی جگہ تھا میں نے مذاق میں کہا یہ سامنے والا گھر کسی دیسی کا لگتا ہے۔ میزبان پہلے تو حیران ہوا پھر کہتا تم کو کیسے پتہ میں نے کہ لان کی گھاس کیاریوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ میل باکس بالکل سیدھا نہیں ایک طرف کو جھکا ہوا ہے اور سامنے کی ایک شیٹ اکھڑی ہوئی ہے۔ اس نے بتایا ہاں دیسی ہی ہے۔

اکثر دیسیوں کو عادت ہوتی ہے کسی کو ملنے جاتے ہیں تو باہر لان میں ہی اونچی آواز میں بات کرنے لگتے ہیں۔ بچے جن کو گھر میں چڑیا گھر کی طرز پر رکھا ہوتا ہے یہاں آتے ہیں آزادی پاتے ہی ادھر ادھر بھاگتے ہیں خاتون تو اتنی پروا نہیں کرتیں مگر صاحب اردو سے پنجابی کا سفر اتنی جلدی طے کرتے ہیں جتنی جلدی مرسیڈیز صفر سے 100 تک جاتی ہے۔ اب پورے محلے میں مہمان کی پنجابی گونج رہی ہوتی ہے۔ ظاہری سی بات ہے اس میں آپ کچھ نہیں کر سکتے مہمان چلے جائیں گیں آپ رہ جائیں گیں یہیں۔

اس لئے خدا سے ہر دم دعا کریں کہ آپ کو یہاں پڑوسی اتنی دور عطا کئے جائیں کہ وہ آپ اور آپ کے مہمانوں کے شر سے بچ سکیں۔

Popularity: 14% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 14% [?]

327 views

 

 

Related Posts

  • ٹیکس On March 22, 2008, 2 Comments
  • آجکل ٹیکس سیزن ہے۔ ہر سال جنوری سے لے کر 14 اپریل تک ٹیکس سیزن ہوتا ہے۔ سیزن کا سٹارٹ مصروف ہوتا ہے یا پھر اختتام۔ عام طور پر بڑی کمپنیاں بلو کالر جاب والوں کو دسمبر کے اختتام میں ہی w2 پکڑا دیتی ہیں۔ جبکہ وائیٹ کالر جاب والوں کو جنوری تک ملتا ہے۔
  • I hate this part On February 22, 2010, 0 Comments
  • It's cold outside but between us it's worse in here The world slows down But my heart beats fast right now I know this is the part Where the end starts I can't take it any longer Thought that we were stronger All we do is linger Slipping through our fingers I don't wanna try now All that's left's goodbye to Find a way that I
  • I am sorry On February 11, 2008, 0 Comments
  • Oh I had alot to sayWas thinking on my time awayI missed you and things weren’t the same‘Cause everything inside it never comes out rightAnd when I see you cry it makes me wanna die. I’m sorry I’m bad, I’m sorry you’re blueI’m sorry about all the things I said to youAnd I know I can’t take it backAnd
  • سن تو سہی On January 7, 2008, 0 Comments
  • خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں اور کچھ دیا نہ دیا ایک ٹیپو سلطان ضرور دے دیا۔ ٹیپو سلطان کا لاکھ لاکھ شکر ہے وہ غداروں کا قلع قمع تو نہ کر سکا لیکن غداروں کو اپنا ایک قول دے گیا۔ اگر ٹیپو نہ ہوتا تو ہمارے سارے مرنے والے لیڈران اور چمچان


5 Responses to “دیسی رے دیسی”

  1. 1 اجمل

    نہ جی نہ ۔ میں یہ ماننے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔ میں خالص دیسی ہوں لیکن اللہ کے فضل سے ولائتیوں سے زیادہ صاف ہوں ۔ نہ یقین آئے تو مجھے بغیر بتائے میرے گھر کا چکر لگا جائیے ۔
    اگر آپ نے مندرجہ بالا تحریر کا تصحیحی ضمیمہ شائع نہ کیا تو میں ولائیتیوں کے پول کھولنے پر مجبور ہو جاؤں گا اور سارا گناہ آپ کے سر ہو گا ۔

    اجمل’s last blog post..ضروری اطلاع

  2. 2 اجمل

    :)

    اجمل’s last blog post..ضروری اطلاع

  3. 3 احمد

    کم از کم ہیلو ہائے کا سو فیصد صحیح‌لکھا ہے ۔۔۔باقی بھی مجھے صحیح‌لگ رہا ہے صرف اجمل صاحب کے تبصرے کی وجہ سے سو فیصد نہیں‌کہ رہا :)
    میں‌نے سوچا کہ اچھی عادت ہمیں‌بھی امنانی چاہئیے اور پھر ہمیں‌تو سلام پر ثواب بھی ملتا ہے۔بس پھر کیا تھا جب پاکستان چکر لگانے ٹُپکے تو ہر کسی سے سلام سے بات شروع کردی۔۔ رد عمل بڑا ہی رنگین ۔۔دکاندار کو سلام کیا تو کام چھوڑ‌کر حال چال پوچھنے لگ گیا۔۔اجنبی کو سلام کیا تو غؤر فکر میں‌پڑ‌گیا کہ کہیں‌جاننے والا تو نہیں‌ :D

  4. 4 بدتمیز(427)

    اجمل انکل: نیکی اور پوچھ پوچھ؟ میں‌ بھی چاہتا ہوں‌ بحث کرنے کو گوروں کے خلاف کچھ تو علم ہو۔ ذرا تفصیل سے لکھئے۔

    احمد: :D واقعی ایسا تو ہوتا ہے۔ میرے گھر کے پاس ایک دکاندار تھا اس کو تو بولنے کا بہت ہی شوق تھا بیٹھا ہر وقت باتیں کرتا رہتا تھا۔ اجنبی کی خوب کہی :lol:

  5. 5 شگفتہ

    کیا مہمانوں کے شر کی کوئی حد ہوتی ہے

    اچھا مہمان اگر گورے ہوں تب ؟

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم
    • ڈفر: لو جی گئی بھینس پانی میں میں تو سوچ رہا تھا گھر والے سناتے...
    • راشد اشرف: ہم تمام دوستوں کو فیس بک پر جناب ابن صفی کے فرزند ڈاکٹر...
    • راشد اشرف: جناب ابن صفی کے لازوال کردار،استاد محبوب نرالے عالم...
    • راشد کامران: دین میں کچھ چیزوں کو کرنے کی اجازت ہوتی ہے یعنی اگر...
    • محمد ریاض شاہد: جعفر تصحیح کا شکریہ .-= محمد ریاض شاہد´s last blog...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 814
    • Links to posts: 81
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2853
    • Comments per post: 3.50
    • Top3 commenters: -بدتمیز (658) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 383858

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->