جیو مشرف

آج ورجینیا، میری لینڈ اور واشنگٹن ڈی سی میں پرائمری تھی۔ براک اوبامہ نے حسب توقع تینوں جیت لیں۔ مجھے سارا دن بخار تھا لہذا میں ٹی وی لگا کر سوتا رہا۔ خاص بات یہ تھی کہ میری لینڈ میں ایک جج نے موسم کی وجہ سے پولنگ کا وقت 90 منٹ بڑھا دیا لہذا جو پولنگ 8 بجے بند ہونی تھی اس حکم کے بعد 9:30 پر بند ہوئی۔ یہ جج خوش قسمت تھا کہ امریکہ میں تھا۔ پاکستان میں ہوتا تو اب تک خود اندر ہو چکا ہوتا۔ ویسے بھی امریکہ میں کسی بھی قسم کے انتخابات پر چھٹی کا رواج نہیں لہذا آپ لنچ بریک یا پھر دفتر سے چھٹی کریں تو جا کر ووٹ ڈال آئیں۔

ہیلری کلنٹن کو پہلے سے علم تھا کہ ان کا جیتنا ناممکن ہے۔ لہذا انہوں نے یہاں زیادہ رہنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس وقت اوبامہ کو ہیلری پر ڈیلیگیٹس اور سٹیٹس دونوں میں برتری حاصل ہو چکی ہے۔ نیر زیدی کا نئے کالم میں بھی خیال ہے کہ یہ دونوں مقابلہ میں اس قدر ڈیلیگیٹس نہیں حاصل کر سکیں گیں لہذا تیسرے بندے کی تلاش میں سابق صدرارتی امیدوار الگور سر فہرست ہونگے اور اوبامہ ان کے ٹکٹ پر نائب صدارت کو ترجیح دیں گے۔ نیر زیدی نے مکین کی عمر 74 لکھی جبکہ مکین 71 برس کے ہیں۔ ان کو اوبامہ کی طرف سے میل آئی جبکہ مجھے مشیل اوبامہ کی طرف سے

ہونے کو کچھ بھی ممکن ہے لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ اوبامہ بمقابلہ مکین کالے اور گورے کی جنگ بنا کر پیش کی جائے گی اور اوبامہ کے خلاف بہت کچھ اچھالا جائے گا۔

 ہیلری کلنٹن پر آج سارا دن کچھ مزے کے سوالات اٹھے تھے۔ ایک سب سے مزے کا یہ کہ اگر وہ صدر بنتی ہیں تو نئے سیٹ اپ میں سابق صدر کا کیا رول ہو گا۔ بخار کی وجہ سے صحیح یاد نہیں شائد ان کا کہنا تھا کہ نئے سیٹ اپ میں سابق صدر اٹارنی جنرل فور شیور نہیں ہونگے لیکن کچھ باقی عہدوں پر وہ ہو سکتے ہیں۔

ایک سوال تھا کہ کیا وہ اپنے شوہر کو صدارتی محل میں سکینڈل میں ملوث ہونے دیں گیں؟ ہیلری کا کہنا تھا کہ جو ہو گیا سو ہو گیا فیوچر میں احتیاط کی جائے گی کہ ایسی کوئی نوبت نہ آئے۔

ورجینا ہمیشہ سے ایک ری پبلک سٹیٹ رہی ہے۔ یعنی یہاں ریڈ نیک کی تعداد زیادہ ہے۔ یہ صورتحال بدل رہی ہے۔ اس کی وجہ شائد نان وائیٹ لوگوں کی زیادہ آمد ہے۔ خیر 2006 میں یہاں سے ری پبلیکن امیدوار جارج ایلن کافی لیڈ میں تھے۔ جبکہ ڈیموکریٹ امیدوا جم ویب کافی پیچھے تھے۔ یہاں ہوتا ہے کہ مخالف پر آپ نے اپنا بندہ چھوڑا ہوتا ہے کہ جو اس کی مکمل ریکارڈنگ کرے اس کی تقاریر وغیرہ کی تا کہ اس کے خلاف اس کی کوئی بات استعمال کی جائے۔ ایک انڈین نوجوان جس کی عمر شائد 20 برس تھی جارج ایلن کے ساتھ جم ویب کی طرف سے تھا۔ اب ہم دیسی لوگ ذرا سانولے ہوتے ہیں تو جارج ایلن نے کسی جگہ اس نوجوان کو مکاکا کہا کر پکارا بس اس کے بعد جارج ایلن نیچے ہی نیچے اور بالآخر اس کی شکست پر معاملہ ختم ہوا۔ اس سے دو باتیں واضح ہوئیں۔ اول امریکی چاہے ریڈ نیک ہیں کسی حد تک یہ اخلاقیات اور انصاف کا ساتھ دیتے ہیں۔ دوم انڈین لوگ اثرو رسوخ بناتے ہیں۔ اس نوجوان نے سمیسٹر بریک لے کر جم ویب کے لئے کام کیا تھا بدلے میں انڈین کمیونٹی کو کچھ تو فائدہ ملا ہو گا۔ اگر جارج ایلن جیت جاتا تو اس وقت وہ بھی ری پبلیکن کی طرف سے صدارتی امیدوار ہوتا۔

پاکستان میں دیکھ لیں جو مخالف کی جتنی تحقیر کرتا ہے وہ وزیر قانون لگا ہوتا ہے۔ یا پھر چودھری صاحب بنا ہوتا ہے۔ جن لوگوں کو بات کرنا نہیں آّتی وہ ہمارے وزیر لگے پھرتے ہیں۔ فرق تو پھر ہے نہ جیو مشرف۔

صدر بش نے کسی امیدوار کی تعریف نہیں کی نہ ان کی طرف سے کسی کے حق میں بیان آیا ہے۔ ہمارے تو صدر مشرف صاحب ہی الٹی بین بجا بجا کر قاف لیگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ جیو مشرف

 

Popularity: 7% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 7% [?]

290 views

 

 

Related Posts

    None Found


0 Responses to “جیو مشرف”

  1. No Comments

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->