broadcast youself live

یہ صرف 2003 2004 کی بات ہے۔ میرے ایک عزیز چاہ رہے تھے کہ
ان کو survelliance کمیرے خریدنے نہ پڑیں اور ان کا کام
بھی ہو جائے۔ وہ دراصل چاہتے تھے کہ دفتر کے اندر کیمرہ لگا اچھا نہیں لگے گا لہذا
اس کے بغیر کام ہو۔ میں نے پوچھا وہ کیسے؟ انہوں نے ایک شاندار آئیڈیا دیا کہ ویب
کیم سے کیبل والے کا نیٹورک استعمال کرتے ہوئے۔ میں نے کہا ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد
میں نے اسکے سافٹ وئیر ڈھونڈے بھی لیکن پھر دفتر ختم کر دیا گیا اور اس کی نوبت
نہیں آئی۔

کمپیوٹر سے متعلقہ چیزوں میں مجھے سب سے بری چیز ویب کیم
لگتی ہے۔ میں نے اس سے متعلقہ ہر پسندیدہ چیز لے لی لیکن یہ لینے سے گریز کرتا
رہا۔ یہاں جب گھر والوں نے پاکستان بات کرنی ہوتی تھی تو لیا۔ اب ہوتا کچھ یوں ہے
کہ میں بڑے سکون سے بیٹھا ہوتا ہوں۔ کوئی نہ کوئی بچہ میرے ویب کیم کی انویٹیشن
بھیج دیتا ہے۔ مجھے صرف لوگوں کا ویب کیم دیکھنے سے دلچسپی ہے اپنا ویب کیم چالو
کرنے سے سخت بیزاری ہے۔ اب اس کو کینسل کرتے بھی برا لگتا ہے لہذا میں اکثر زیادہ
چالاک بننے کی کوشش کرتے ہوئے سائن آؤٹ ہو کر دوبارہ آتا ہوں یا پھر چیٹ ونڈو کلوز
کر دیتا ہوں

لیکن اگلا بندہ اس قدر معصوم ہوتا ہے کہ وہ ذرا نہیں سمجھتا
اور دوبارہ انویٹیشن بھیج دیتا ہے۔۔ تنگ آ کر مجھے کینسل کرنا پڑتا ہے اور کہنا
پڑتا ہے کہ نہیں یہ نہیں چلا سکتا اور آگے سے طعنہ مل جاتا ہے کہ لڑکیوں کی طرح
شرما رہا ہے۔ اگر کوئی پیچھے پڑ کر چلوا لے تو نت نئی فرمائشیں۔

یہ منہ کیا بنا رکھا ہے؟ چلو بوتھا سیدھا کرو

اوئے تین دن سے یہ سویٹ شرٹ اتاری نہیں؟

پچھلی دفعہ بھی یہی شرٹ دیکھی تھی کوئی چھ ہفتہ پہلے اب تو
بدل لو۔

تم یہاں لیٹے کس خوشی میں ہوئے ہو چلو اوپر ہو کر بیٹھو۔

توبہ بستر سے  نکل
کر سیدھے ادھر آ گئے ہو؟ برش بھی نہیں کیا۔ نیٹ کی جان چھوڑ دو

نیند آ رہی ہے؟ تو جاؤ سو جاؤ کس کا انتظار کر رہے ہو؟

سب سے شاندار تو خاور نے میرا ویب کیم دیکھ کر تبصرہ کیا
تھا اور اس کے بعد میں نے توبہ کر لی تھی کہ اب جو کسی کو ویب کیم دیکھایا۔ انہوں
نے فرمایا

او پائی جی تسی تے سچ مچ موٹے ہو۔ (او بھائی جی آپ تو سچ مچ
موٹے ہیں)

بس اب قریبی دوست زبردستی چلوا لیتے ہیں نہیں تو یہ بیچارہ
بیکار ہی پڑا رہتا ہے۔ کچھ عرصہ سے یوٹیوب پر دیکھا کہ لوگ اپنی ڈیلی مصروفیت ویب
کیم سے ریکارڈ کر کے دیکھاتے ہیں۔ وہیں سہولت ہے کہ آپ ویب کیم سے لائیو اسی وقت
اپنی ویڈیو اپلوڈ کر لیں۔

یاہو نے ایک نئی سروس نکالی ہے جسکو لائیو کا نام دیا ہے۔ کرنا
صرف اتنا ہے کہ آپ اپنا پیج بنائیں اور ایک فلیش کا چھوٹا سا باکس ظاہر ہو گا اس
کو اپروو کریں اب آپ کا ویب کیم یاہو نیٹورک سے کنیکٹ ہے۔ گو لائیو  پر کلک کریں اور آپ کا کیم لائیو دیکھایا جا رہا
ہو گا۔

میں نے سوچا تھا کہ وائرلیس ویب کیم لونگا تا کہ گھر والے
جہاں بھی ہوں اس کو استعمال کر سکیں۔ اب لے کر اس کو کھڑکی میں بھی رکھا جا سکتا
ہے live surroundin and weather condition اسی طرح نہ جانے
کتنے لوگ dsl تک رسائی رکھتے ہونگے وہ سب اس کو
ایک مقررہ دن سیٹ کر سکتے ہیں کہ اس دن آپ کا کیم لائیو ہو گا آف کورس کسی کا میری
طرح خود بیٹھنے کا دل نہ کر رہا ہو تو وہ ویب کیم کو باہر کی طرف سیٹ کر دے۔ پاکستان
سے لوگ اس کو زیادہ ٹرائی نہ کریں ورنہ اگر ان کی ڈی ایس ایل لمٹ ختم ہو گئی تو
کافی پیسے خرچ ہو جائینگے۔ دیکھنے اور اپنا کیم سیٹ کرنے دونوں سے پرہیز کریں۔
باقی باہر والے اس کو ٹرائی کر سکتے ہیں۔

اس جیسی دوسری سائیٹس میں بلاگ ٹی وی، سٹک کیم، موگلس، بلاگ
ٹی وی، اور جسٹ ان ٹی وی شامل ہیں۔

 

یہ سروس ابھی بہت ابتدائی سٹیج پر ہے اور کافی بہتری کی
متقاضی ہے۔ جیسے اس وقت یہ کام نہیں کر رہی جبکہ دن کو بالکل صحیح تھی صرف 40 چینل
اور 370 کے قریب لوگ ہیں اور اس کا یہ حال ہے۔ پھر بھی کچھ عرصہ تک کافی بہتر ہو
جائے گی۔ اگر میری شکل دیکھ کر دن کا برا آغاز کرنا ہو تو میرے خیال سے اگر میں
کیم آن کروں تو اس ونڈو میں ویڈیو ظاہر ہونی چاہئے۔

 

 

Popularity: 14%

Popularity: 14%

257 views

 

 

Related Posts

  • @live.com.pk On November 26, 2007, 0 Comments
  • Hotmail officially allowed the registration of @live.com addresses a few days ago. I have this address for over a year. how? lets not talk abt that you can always go to Create LIVE.COM address this should automatically take you to your country’s domain page. however if it doesnt take you you can use the links
  • Windows Live Folders — opening soon! On August 1, 2007, 0 Comments
  • Thanks for signing up for the Windows Live Folders waiting list. We’re sending you email to let you know that we’ll be expanding our beta on Wednesday starting at 10am PST!To sign up, simply click Get Started on our homepage, starting at 10am tomorrow: http://folders.live.comIf you have any questions, feel free to post them on
  • Windows Live OneCare 2.0 On July 10, 2007, 0 Comments
  • Windows Live OneCare beta 2.0 is here. This evening a message popup told me not to shutdown my system during the installation. I saw and it was for Windows Live OneCare. It was a 5 to 10 second installation on dsl, may be it took less time than expected due to the windows live onecare
  • ایک سال On May 13, 2007, 4 Comments
  • میری عادت ہے کہ ہر سال کے اختتام پر پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  کیا کھویا کیا پایا؟ جی نہیں یہ کام عقلمندوں کے کرنے کا ہے میرے جیسے عقلبند پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں ہائیں یہ سال اتنی جلدی گزر گیا۔ اب آپ کہیں نہ
  • Windows Live Home On August 11, 2007, 0 Comments
  • Windows Live Home brings your online world together in one place, from search, photos, logging, e-mail, and more.With Windows Live Home you can:ConnectHotmail: Next-generation e-mail on the WebMessenger: Chat with friends on the world’s most popular instant messaging networkContacts: Keep one up-to-date contact list that you can access everywhere on Windows Live FindSearch: Say hello to
  • Windows Live Writer (beta) On January 1, 2007, 4 Comments
  • مجھے نہیں معلوم دوسرے کس طرح بلاگ لکھتے ہیں۔ مثلاُ ویب سائیٹ سے ہی پوسٹ کر دیتے ہیں یا پہلے اس کو آف لائن لکھتے ہیں۔ جیسے ابوفارس کی میل سے پتہ چلا کہ ان کے ساتھ کیا سانحہ ہوا ہے یا میرا پاکستان کے کمنٹ سے پتہ چلا کہ ان کو تصویر اپلوڈ کرنے
  • Windows Live Skydrive On August 11, 2007, 0 Comments
  • well the changed the name again, windows live folders to windows live skydrive. I liked the name folders though. When you sign in to Windows Live Skydrive, you’re in charge For each folder you create, you choose who has access to it. Add new folders, rename them, or change who has access at any time. Always where you
  • tag On June 20, 2008, 6 Comments
  • v\:* {behavior:url(#default#VML);} o\:* {behavior:url(#default#VML);} w\:* {behavior:url(#default#VML);} .shape {behavior:url(#default#VML);} st1\:*{behavior:url(#ieooui) } جہانزیب ٹیگ ٹیگ کھیل رہے ہیں۔ قبلہ کو میں نے 2006 میں یہاں اور 2007 میں یہاں ٹیگ کیا تھا۔ ابھی تک نہیں ملے۔ ان کے علاوہ اکرام نے بھی ٹیگ کیا تھا اردو بلاگر اتنے تھوڑے ہیں کہ میرا خیال ہے ہر بلاگر آگے صرف دو کو ٹیگ کرے۔   کھیل
  • Special Xbox 360 offer for Windows Live Mail members On December 19, 2006, 0 Comments
  • Want a XBOX this season? why dont save 30 bucks with windows live mail offer? get in ur inbox to find out wether you have the invitation or not or I can give you mine link to do so. Exclusively for Windows Live™ Mail users—Windows Live Mail has teamed up with Xbox to help you
  • 2 more betas On June 27, 2007, 0 Comments
  • Dont know microsoft just launched 2 more betas or just one now and one had already been there. but 2 more betas r live now. windows live Photo Gallery and Windows Live Folders (though folder is only available for signup in between 10 am to 4 pm Pacific Standard Time on june 27th) To get into

 

Random Posts


4 Responses to “broadcast youself live”

  1. 1 خاور(44)

    اے تے کم ای نہیں کردا پیاء
    تهاڈا کیمره!ـ
    اینہوں تپھا مارو

    خاور’s last blog post..نام دائے مون

  2. 2 بدتمیز(431)

    سلام
    ہاں میں سوچ رہا ہوں ایک دن اس کو آن چھوڑ دوں۔ شائد اگلے ہفتے۔ ابھی اس کو آن نہیں‌کیا۔ آج ٹیسٹ کیا تھا۔ ویڈیو یہاں ظاہر ہو رہی تھی۔

  3. 3 گلاب سنگھ(1)

    مین اھتجا ج کرتی ھئن۔ مجھے بھی تی وی دےکھنا ھے

  4. 4 بدتمیز(431)

    ٹی وی لگایا تو تھا تم نے ہی نہیں دیکھا :P

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: فیصل: جی ابھی دنیا میں‌ کم و بیش 70 فیصد لوگ موجود ہیں۔...
    • بدتمیز: میں‌ ذرا خاتون کی کوالیفیکیشن دیکھ کر لکھتا ہوں۔
    • راشد کامران: بل کلنٹن کی تقریر سب سے متاثر کن تھی۔۔ ویسے جان مکین...
    • راشد کامران: زیادہ تر فیچرز تو وہی ملے ہیں‌ جو فائر فاکس 3 میں...
    • فیصل: واہ ابھی دنیا میں‌انٹر نیٹ ایکسپلورر والے لوگ بھی ہیں :laugh:
    • ڈفر: زرداری کو نہیں بنوا سکتے ہم کسی طرح امریکہ کا صدر؟ اور پیجے...
    • ڈفر: متاثرکرتا ہے؟ ہمیں تو ہر امریکی صدر ڈستا ہی ہے :D ڈفر’s last...
    • راہبر: یہاں کے اخبارات میں اوباما کی کوریج کافی منفی انداز میں...
    • خاور: میں اب بھی اس بات پر یقین رکھتا هوں که اوبامه ایک کالا هونے...
    • بدتمیز: ڈفر: امریکہ کا صدر سادی دنیا کا صدر ہوتا ہے۔ یہ آپ کو کسی...

     

    Recent Trackbacks:

    • جہیز: آپ کو جہیز کی حسرت دل میں ہو تو شادی سے پہلے جہیز سلسلے کی...
    • بدتمیز: پھر بچ گیا۔
    • بدتمیز: yet another oil story
    • ترقی یافتہ: امریکہ میں درخت کاٹنا جرم ہے ، جبکہ یہاں انسانوں تک...
    • بدتمیز: شہد کی مکھی

    Most Viewed

  • Honda Accord 2008 - 1,597 views
  • Runaway Love - 1,563 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,315 views
  • aitzaz ahsan interview - 986 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 877 views
  • جہیز - 834 views
  • میرا تعارف - 678 views
  • عورت کہیں جسے - 656 views
  • talk - 638 views
  • jextr - 619 views
  • About - 618 views
  • کارٹون - 607 views
  • Toyota Camry - 592 views
  • افسوس - 585 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 579 views
  • @live.com.pk - 564 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 550 views
  • Contact - 536 views
  • ڈومز ڈے - 523 views
  • جامعہ حفصہ - 517 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 573
    • Links to posts: 56
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1661
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (431) -راہبر (84) -اجمل (64)
    • Pagerank: 2
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->