انسان کھوئے ہوئے لمحے کبھی واپس نہیں لا سکتا۔ مجھے سب سے زیادہ جو چیز fascinated لگتی ہے وہ ٹائم مشین ہے۔ اس کو لے کر کتنے دلچسپ اور مزے کے آئیڈیاز فلمسازوں نے بنائے ہیں۔ فلم کو لے کر ہر ایک حصہ کی جزئیات پر غور کرنا پھر اس کو پیش کرنا۔
اب میں گزرے لمحے واپس نہیں لا سکتا۔ صبح مستنصر حسین تارڑ کا چاچا جی والا شو دیکھ کر نکلنا۔ اس میں woody wood pecker لگتے تھے باقی مجھے بھول گئے ہیں۔ ایک شائد daffy duck تھا یہ مجھے مظلوم لگتا تھا اور bugs bunny تو مجھے بہت برا لگتا تھا کہ ہمیشہ ہر کسی کو تنگ کرتا تھا خاص طور پر وہ سونے کی تلاش میں یا شکاری کو۔ جب انہوں نے کلاسک کارٹون ختم کر کے نئے کارٹون لگائے تو میری دلچسپی اس سے ختم ہو گئی پھر چاچا جی بھی غائب ہو گئے اس میں وہ روزانہ ایک کسی بچہ کی بنائی گئی تصویر بھی دیکھایا کرتے تھے۔ اس کو دیکھ کر مجھے بھی شوق ہوا تھا میں نے بھی ایک تصویر تعلیم و تربیت میں بھیجی تصویر چوتھے نمبر پر آئی اور میں نے مزید تصویر بنانے سے توبہ کر لی۔
دوپہر کو اسکول سے واپس ایک بجے آتے تھے تو پھر تین بجے کا انتظار شروع ہو جاتا تھا۔ تین بجے درس قران ہوتا تھا۔ میں سیپارہ پڑھانے والی آنٹی کے پاس جانے سے بہت کتراتا تھا۔ مجھے وہ بالکل پسند نہیں تھیں۔ موٹی تازی اور پھر وہ پڑھانے کے بجائے سنتی تھی غلط ہو تو کہتی تھی فلاں کو کھینچو لیکن خود پڑھ کر نہیں سناتی تھی لہذا جس دن گال کھینچ کر تھپڑ مارتی تھیں میں اگلے دو ہفتہ غائب رہتا تھا۔ لیکن اس درس قران کو میں بہت پسند کرتا تھا یہ سارا میں ساتھ دہراتا رہتا تھا۔ اتنی تمیز سے بیٹھے دیکھ دیکھ کر مجھے ان آنٹی کا صحن اور بھی برا لگنے لگ جاتا تھا۔ لیکن اب میں وہ وقت مس کرتا ہوں۔
اس درس کے فوری بعد کارٹون لگتے تھے۔ کبھی captain planet تو کبھی treasure island اور میرا سب سے فیوریٹ duck tales یہ مجھے بہت پسند تھا۔ میرے خیال سے ٹی وی والے بچے ماں باپ سے زیادہ ٹی وی کا اثر لیتے ہیں۔ صفائی ماحول دوستی اور درختوں سے محبت وغیرہ بلاشبہ captain planet کا نتیجہ تھا۔ یہ بہت اچھی سیریز تھی اور مجھے بہت خوشی ہوئی تھی ابھی ایک ماہ قبل جب میں cartoon network کی سائیٹ دیکھ رہا تھا کہ وہ اس کو ابھی تک دیکھا رہے ہیں جبکہ باقی سب میرے ڈشوں ڈشوں والے فیوریٹ کارٹونز کی جگہ بونگیاں چل رہی ہیں۔
ساڑھے تین بجے سے لگ کر جب 4 بجے یہ کارٹون ختم ہوتے تھے تو میں سات بجے کا انتظار شروع کر دیتا تھا۔ اس وقت ایس ٹی این پر بہت اچھے کارٹون لگتے تھے۔ سب سے زیادہ پسند مجھے thundercats تھے۔ اس کے بعد ایک teenage mutant ninja turtles تھے۔ ایک camp candy بھی تھے جو مجھے بتدریج زیادہ سے زیادہ اچھے لگتے گئے۔ scobby doo بھی بہت پسند تھے اور سب سے برے the jetsons لگتے تھے لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے یہ بھی شوق سے دیکھنے شروع کر دئے۔ اس کے برعکس the flintstones مجھے زیادہ اچھے لگتے تھے۔ ویسے سب سے جو کارٹون اچھے تھے وہ ابھی تک tom & jerry ہیں۔ میں سارا سارا دن یہ کارٹون دیکھتا تھا اس کا انہوں نے tom & jerry kids show بھی بنایا تھا جو اتنا ہی دلچسپ تھا۔
ٹین ایج میں ڈشوں ڈشوں والے کارٹون اچھے لگنے لگتے ہیں۔ مجھے سب سے اچھا saber riders & the star sherrifs لگتا تھا۔ اس کو ختم کر کے جب voltron لگایا گیا تو مجھے بہت غصہ آیا تھا۔ transformer میں نے مس کر دی اور میرا خیال ہے یہ ڈش پر تھی ویسے نہیں تھی۔
ان سیریلز میں میں نوٹ کرتا تھا کہ اس کی جب اوپننگ ہوتی ہے تو جو سین دیکھائے جاتے ہیں وہ کس قسط میں دیکھتے ہیں۔ یہ ہماری فیورٹ ڈسکشن ہوتی تھی کہ ہاں وہ والا سین بھی کسی قسط میں دیکھا دیا گیا ہے۔ اس سے ہم نے نتیجہ اخذ کیا کہ اوپننگ میں جو سین ہوتے ہیں وہ رینڈم نہیں ہوتے بلکہ بتدریج اختتام کی طرف بڑھتے چلے جاتے ہیں۔
اب میں بڑا ہو گیا ہوں لیکن دماغ ابھی تک بچہ ہی ہے۔ لہذا میں ابھی تک کارٹون دیکھتا ہوں۔ کارٹون نیٹورک پر کچھ نہیں آ رہا ہوتا اس وقت کارٹون نیٹ ورک کے کارٹون فضول ترین ہیں۔ لہذا میں نے انٹرنیٹ پر کارٹون ڈھونڈنے شروع کئے ہوئے ہیں۔ thundercats اور johny quest ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے۔ ان کو دیکھ کر مزید کرونگا۔ ویڈیوز ڈھونڈیں انٹرنیٹ پر بہت سی جگہوں پر یہ سب کارٹون موجود ہیں۔ لہذا میرے مزے ہیں میں روزانہ رات دو تین گھنٹے کارٹون دیکھ کر سوتا ہوں۔ 11 سے شروع ہوتے ہیں تو پھر 3 تو بج ہی جاتے ہیں تب کہیں جا کر سوتا ہوں۔
دن کو اخبار میں کارٹون ڈھونڈ لئے ہیں۔ لہذا روزانہ ان کو دیکھنا مجھے بہت پسند ہیں۔ سب سے زیادہ پسند مجھے Garfield کی strip لگتی ہے۔ گار فیلڈ میری طرح کی ایک سست موٹا بلا ہے۔ جسکے زیادہ تر کاموں پر اسے افسوس ہے لیکن اس کے سب سے زیادہ کاموں پر اس کے مالک کو افسوس ہے۔
اور deniss the menace تو مجھے بالکل میں لگتا ہوں جتنے الٹے کام اس میں دیکھائے گئے ہیں سوائے برف کو چھوڑ کر میں نے سب کر رکھے ہیں۔ یہ دونوں الٹی حرکتوں کے لئے مشہور ہیں۔
blondie میرے خیال سے میری شادی شدہ زندگی ہو گی
بلونڈی کا شوہر بالکل میرے جیسے کام کرتا ہے۔


اور سب سے مزے کا beetle bailey ہے جو کہ ایک سست امریکی فوجی ہے جس کا سخت گیر سارجنٹ اس کی جان کو آیا رہتا ہے۔ یہ بہت سست ہے اور اگر اس کو کچھ کام کرنا پڑ جائے تو کرنے سے جان جاتی ہے۔
میں نے اپنے بچپن کا کچھ حصہ انٹرنیٹ کی مدد سے ڈھونڈ نکالا ہے۔ اگر کسی کو کسی کارٹون یا سیریز کا علم ہو تو ضرور لکھیں۔
Popularity: 22% [?]
Popularity: 22% [?]
795 views
Related Posts
- کیا کچھ On May 23, 2007, 3 Comments
- میں گزشتہ دو ماہ سے مختلف کام کرنے کا سوچتا ہوں لیکن صرف سوچتا ہی ہوں کر نہیں پاتا۔ اس میں کچھ قصور سست الوجودی کے ساتھ ساتھ عقل سمجھ کا بھی ہے۔ سستی کا تو اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بلاگ کو مووایبل ٹائپ پر کنورٹ کرنا تھا جو کہ پچھلے سال
- Fairy Tales On June 24, 2007, 2 Comments
- Fairy tales کیا ہوتی ہیں؟ یہ بچوں کے لئے لکھی گئی مزے مزے کی کہانیاں ہوتی ہیں جس میں سب کچھ ممکن ہوتا ہے۔ میں ابھی بھی بڑے بڑے نام اور حالات حاظرہ پر الٹی سیدھی پراپیگنڈہ کتابیں پڑھنے کی بجائے ایسی fairy tales ہی پڑھتا ہوں۔ جیسے میں نے ابھی harry potter and the
- Life as an American Female Soldier On November 3, 2007, 0 Comments
- War in iraq is no where near popular. Now media is allowed to publish what so ever. Mission accomplished. I heard now pk army has women soldiers too to conquer women lawyers Every person has a story some tell some don’t. 3 female soldiers tell the tale of what they been through. Its
- Now Zune? On May 22, 2007, 0 Comments
- I was a part of Windows live messenger’s managed beta. those were fun days waiting for new realease and wathcing messenger transforming into a shining new product. Sending out invitations to all the pplz, to show appreciation windows live messenger team sent the managed beta testers a windows live messenger logo bag I receivd mine
- Shrek the Third On May 24, 2007, 0 Comments
- Ok Shrek the Third? latest from dream works, a disappointment. . first part was best. second was loosing its charm and third? totally lost it. Not much work over story line, no introduction to the new characters, seem liked finished in a hurry. To tell in a one liner, “There is no drama in shrek the
- Party like a rock star On June 4, 2007, 0 Comments
- [chorus] y-y-y-yeah, y-y-y-yeah, y-y-y-yeah, y-y-y-yeah t-t-t-totally dude!!!! party like a rock party like a rockstar party like a rock party like a rockstar party like a rock party like a rockstar party like a rockstar t-t-t-totally dude!!!! i’m on a money makin mission but I party like a rockstar flyin’ down 20 lookin’ good in my hot car you know them hoes be at my
- ہالووین On November 4, 2007, 2 Comments
- امریکہ میں ہر سال اکتوبر کی اکتیس کو ہالوین کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس میں لوگ اپنے گھروں کو بھوت بنگلے کی طرز پر سجاتے ہیں۔ یارڈ میں پتلے اور ڈھانچے کھڑے کرتے ہیں۔ بیرونی دیواروں جھاڑیوں پر جالے بناتے ہیں۔ اس رات سب لوگ ہالووین پارٹی منعقد کرتے ہیں جس میں سب کے
- gov gone wild On March 6, 2007, 5 Comments
- If you live on planet earth you would have known “girls gone wild”, If you live in United States of America, You must have known “guys gone wild”. But there is somethin you are missing. The famous gov gone wild. The next release of “guvs gone wild”, we all have been watching this crazy drama over
- Honda Accord 2008 On November 14, 2007, 2 Comments
- this past week I asked a few peoples very excitedly, “Did you see the new honda accord 2008″ and the response from every one was a sigh! every body thinks there is something wrong, I admit there is something wrong I will let you know the new design is simply killing. I never liked
- امریکہ پاکستان اور الیکشن On November 6, 2006, 2 Comments
- صبح یہاں مڈ ٹرم الیکشن ہے۔ پچھلے دو ماہ سے جو الیکشن الیکشن مچی ہوئی تھی وہ صبح ختم ہو جائے گی۔ مگر اس نے مجھے ایک اچھا experience ضرور دیا ہے۔ جو انتہائی حیران کن تھا۔ سب سے پہلے تو پاکستان کے الیکشن کا حال سنیں۔ باقی جگہ بھی ایسا ہی ہوتا ہو گا مگر


























یار یہ پوسٹ تو میں نے لکھنی تھی
کارٹون نیٹ ورک بالکل فضول ہو گیا ہے ، کیپٹن پلانیٹ اب اس پر نہیں آتے ۔ میں صرف پاور پف گرلز دیکھتا ہوں ۔
تم میرے فیورٹ بگز بنی کو ناپسند کرتے ہو؟ لڑائی والی بات !
قدیر احمد’s last blog post..Allok Video Converter
کیپٹن پلانٹ اب کہاں آتے ہیں؟ مجھے ان کی بہت تلاش ہے۔۔۔۔۔ اور جونی کوئسٹ کی بھی۔۔۔
آج کل کارٹون نیٹ ورک پر صرف ٹوم اینڈ جیری دیکھنے کو ملتے ہیں۔ Nick ٹی وی پر Cat & Dog بھی اچھے کارٹون آتے ہیں۔
راہبر’s last blog post..کہانی ختم
لہذاآپ کو کارٹون پسند ہیں، لہذا آپ بچے ہی ہیں۔ لہذا کارٹون نیٹ ورک پر کچھ نہیں آ رہا، لہذا آپ نے انٹرنیٹ پر کارٹون ڈھونڈنا شروع کر دئیے ہیں۔ لہذا اگر کسی کو کارٹون سیریز کا پتہ ہو تو ضرور لکھیں۔
لہذا لہذا لہذا لہذا۔۔۔۔۔۔ :hm:
ماوراء’s last blog post..موسم کا حال
سلام
قدیر: کارٹون نیٹ ورک کی سائیٹ پر ابھی تک کیپٹن پلینٹ ہے تو صحیح آگے کا علم نہین۔ اور تم بھی لکھ ڈالو ایسی کونسی بڑی بات ہے۔
راہبر: کیپٹن پلینٹ اب نہیں لگتے۔ مین نیٹ پر ڈھونڈوں گا۔ جانی کوئسٹ کی باون اقساط لگی تھیں میرے پاس چالیس پڑی ہوئی ہیں۔ کوشش کرونگا مل گئی تو تم کو بھیج سکوں۔
ماوراء: لہذا ;;) :aha/ :cowboy/
السلامعلیکم انکل مجھےے بھی کارٹون
بہتت اچھے لگتےےے ہین
مجھے ٹام انڈ جیری اور
BEN TEN
TEEN TITENS
بہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہت پسنننننننننننننننننننننننننننند
ہیںںںںںںںںںںںںںںںںں
:aby/ :devil/ :haye: :kool: :devil/ :devil/ :devil/ :devil/ :hlwn/ :amflg/ :leaf/ :rose/ :chicken/ :mnky: :cow/ :cow/ :cow/ :cowboy/ :jave/ :jave/ :party/ :party/ :jayo/
:taye: :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :blablabla/ :blablabla/ :blablabla/ :blablabla/ :blablabla/ :moon/ :moon/ :moon/ :moon/ :aha/ :aha/ :aha/ :aha/ :aha/ :aha/ :aha/ :leaf/
g
g
g
g
g
g
g
g
g :wow/ :bt/ :bt/ :bt/ :bt/ :bt/ :bt/
:nw :nw :nw :nw :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :cup/ :cup/ :wow/ :wow/ :wow/ :skull :skull :skull :skull :hug/ :hug/ :blablabla/ :blablabla/ :blablabla/ :moon/ :moon/ :moon/ :kg/ :kg/ :kg/ :agg/ :agg/ :agg/ :aby/ :aby/ :aby/ :hehe/ :amflg/ :amflg/ :amflg/ :amflg/ :amflg/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :ng/ :aha/ :aha/ :aha/ :aha/ :aha/
:mnky: :mnky: :mnky: :mnky: :mnky: :mnky: :mnky: :agz/ :agz/ :bow/ :bow/ te-: :star/ :star/ :luvu/ :luvu/ :embarrassed: :dogi: :dogi: :dogi: :dogi: :dogi: :dogi: :dogi: :dogi: :dogi:
:hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :callme: :callme: :aha/ :aha/ :aha/ :aha/ :aha/ :aha/ :hlwn/ :hlwn/ :hlwn/ :cup/ :cup/ :cup/ :taye: :taye: :taye: :taye:
آہ۔۔۔کیا زمانے تھے۔ کیپٹن پلانٹ واقعی بہت اچھا کارٹون تھا اور تارڈ صاحب کا صبح والا پروگرام۔لیکن مزے کی بات آجکل میں پرانے والے کارٹونز پسند نہیں کرتا۔۔۔
۔۔۔اب مجھے تھری ڈی اینیمیٹڈ کارٹونز ہی پسند ہیں۔ Ratatouille دیکھا آپ نے؟
ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات
مزید تصویر بنانے سے توبہ کیوں کر لی ؟ مجھے کیمپ کینڈی بہت پسند تھے اور مار دھاڑ والے کارٹون تو بالکل بھی اچھے نہیں لگتے تھے۔ اچھا آنٹی کے پاس کیا اور بچے بھی قرآن پاک پڑھنے آتے تھے کیا ؟ کتنی دیر تک پڑھاتی تھیں اور پڑھانے کا طریقہ کیا تھا انکا ؟
بچپن ہی یاد کروا دیا آپ نے تو ۔۔
۔۔۔ کارٹون دیکھنا کچھ عرصے سے چھوڑا ہوا ہے ۔۔ لیکن یہ سب پڑھ کر تو دل پھر سے چاہ رہا ہے کارٹون دیکھنے کو ۔۔ ;;)
سلام
حمزہ: ویلکم، مجھے بین ٹین اور ٹین ٹائٹن پسند ہیں کیونکہ جو پسند ہیں وہ لگتے نہیں
آپ نے تو یہاں اتنے کارٹون لگا دئے۔
ساجد اقبال: مجھے تھری ڈی نہ اس وقت پسند آئے تھے جب انہون نے ٹو ڈی سے تھری ڈی لگانے شروع کئے تھے نہ اب اتنے پسند ہیں۔ کارٹون وہی تھے۔ نہیں میں نے یہ ابھی تک نہیں دیکھی۔
شگفتہ: چوتھے نمبر پر آئی نہ جبکہ صرف دوسرے نمبر والی بہتر تھی باقی دونوں نہیں۔ میں نے کہا کیا فائدہ ویسے بھی میل بھیجنے کے لئے جتن بہت کرنے پڑتے تھے۔
آنٹی کے پاس ایک مجمع لگا ہوتا تھا۔ وہ اندر کچن سے برآمد ہوتی تھی اور کونے میں بیٹھ جاتی تھیں۔ پھر باری باری سب بچوں سے سنتی تھی۔ مجھے تو مار انہوںنے نورانی قاعدے سے ہی لگانی شروع کر دی تھی۔ خود نہیں پڑھاتی تھی کسی بڑے بچے کو کہتی تھی کہ نئے آنے والوں کو سیکھاؤ۔ پڑھانے کا طریقہ بس اتنا ہی تھا مارنے کا طریقہ زیادہ اچھی طرح یاد ہے
:aha/
سارہ: سلام باجی، ویلکم
دیکھیں کارٹون نہیں تو دسمبر کے بعد ہر ویلے ہی کارٹون دیکھنے کو ملے گا :aha/
وسلام اور ویلکم کا شکریہ ۔۔
فکر نہ کریں انشاءاللہ تب تک آپ کو بھی کوئی مل جائے گی ۔۔ جسے ہر ویلے کارٹون دیکھنے کو ملا کرے گا ۔۔۔
سارہ آپ کے منہ میں گھی شکر :daydrmin: :aha/