میں کتھے جاواں میں منجھی کتھے ڈاواں والا حساب ہے آجکل میرے ساتھ۔ دماغ میرا parallyze ہوا ہوا ہے۔ الٹے کام عروج پر ہیں عقل کو دور کا سلام کر دیا ہے اور انتہائی غیر سنجیدگی کا رویہ اپنایا ہوا ہے۔

بل سارے لیٹ کر دئے ہیں۔ ٹیبل پر پڑے پڑے خاک ہو رہے ہیں۔ کوئی ایک نہیں سب کے سب بل۔ کھولے بغیر کونے میں ڈالتا جاتا ہوں۔ اور جب آخری تاریخ گزر جاتی ہے تو بھیجتا ہوں۔

ای میلز تین چار دن تک تو چیک کرتا نہیں اگر میرے سامنے بیٹھے کوئی آئے تو کلک کر کے دیکھ لیتا ہوں ویسے جمع ہوتی رہتی ہیں لیکن میں ان باکس کو تکنے کی زحمت کرتا نہیں اگر کسی ایمیل کو دیکھ لوں تو ابھی جواب دیتا ہوں ابھی جواب دیتا ہوں کرتے کرتے کم از کم بھی دو ہفتہ تو گزر ہی جاتے ہیں۔ لہذا کافی عزت افزائی ہوئی ہے۔

ابو پاکستان گئے ہوئے تھے اب واپس بھی آ گئے ہیں تو مجھے اب یاد آ رہا ہے کہ کیا کیا منگوانا تھا۔ جو کسی نے کوئی گفٹ بھیج دیا وہ آ گئے جو چیزیں یہاں بہت مہنگی ہیں وہ منگوائی نہیں۔

عینک بھی میرے ایک دوست کی مہربانی بھجوا دی ہیں نہیں تو میں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ یہاں اچھی والی عینک والمارٹ پر 400 ڈالر تک کی بنتی ہے اور جونسا فریم (3 piece) مجھے پسند ہے وہ 500 ڈالر کا بنتا ہے۔ میری سستی اور کاہلی کا اس سے اندازہ لگائیں میں نے اس کو 9 دسمبر کا کہا 26 جنوری کو prescription بھیجی۔ اس کو پتہ نہیں کیسے الہام ہوا اس نے تین بھجوا دی نہیں تو میں سست الوجود کچھ نہ کچھ تو گل کھلا ہی دیتا۔

میرا کچھ بھی کرنے کو دل نہیں کر رہا۔ لوگ میرے روئیہ کی شکایت کر رہے ہیں۔ میں نے خود نوٹ کیا ہے پہلے میں غصہ دبا لیتا تھا اب دو چار کو سنا دی ہے۔ دو تین لوگوں نے تو انہتائی حیرانی سے میری طرف دیکھا جب میں نے ان کی موجودگی میں کسی کو سخت لہجے میں مخاطب کیا۔ نہیں تو میں بڑا سرد مزاج امیج رکھتا ہوں۔

سب سے بری بات یہ ہے کہ میں نے پرواہ کرنی مزید کم کر دی ہے۔ عجیب کیفیت ہے اور لاپروائی عروج کی طرف گامزن ہے۔ ایسا غلط ہے لیکن میں اس کو روک نہیں سک رہا۔

میرے پاس لکھنے کو کتنے ٹاپک ہیں لیکن دل نہیں کر رہا اور سوچنے کا تو بالکل نہیں کر رہا اور جو کرنے کو کر رہا ہے وہ ابھی ممکن نہیں لہذا میں کتھے جاواں میں مجنی کتھے ڈاواں۔

 

Popularity: 11% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 11% [?]

333 views

 

 

Related Posts

  • حال بے حال On December 2, 2007, 3 Comments
  • کل  میں نے ایسے ہی سلائس کی سائیڈ الگ کی اور اس کو کھانے لگا۔ فورا فلیش بیک ہوا اور مجھے کچھ یاد آیا۔ چھوٹے ہوتے مجھے سلائس کی سائیڈز، نان کا درمیانی حصہ اور لال مرچوں والا انڈہ بہت زہر لگتا تھا۔ لال مرچوں کا تو حل یہ نکالا گیا کہ اس کو کالی
  • Piece of Me On January 23, 2008, 0 Comments
  • I’m Miss American Dream since I was 17 Don’t matter if I step on the scene Or sneak away to the Philippines They still gon put pictures of my derrière in the magazine You want a piece of me? You want a piece of me…I’m Miss bad media karma Another day another drama Guess I can’t see the
  • Setting up a Wireless Network On August 12, 2007, 0 Comments
  • Setting up a home network is a breeze now a days. thanks to linksys (a branch of cisco) routers. all you have to do is to follow the instructions, sit back and relax. they ask you to insert the cd first since windows is preloaded with drivers so you may end up having a completely


6 Responses to “میں کتھے جاواں میں منجی کتھے ڈاواں”

  1. 1 اجمل

    پا جی تُسی سیالکوٹ دے رہن والے او ؟ یہ ہوا ہوا تو میرا خیال ہے سیالکوٹ کے لوگ کہتے ہیں ۔
    جناب عالی ۔ میری ای میل پڑھ کے جواب بھی ذرا چھیتی نال دے سُٹو ۔ تہاڈی بڑی مہربانی ہوئے گی ۔

    اجمل’s last blog post..ضروری اطلاع

  2. 2 راہبر

    یہ کیا ہوگیا ہے؟ کہیں میری خوشی پر جلن تو نہیں؟؟؟؟ :P :P

    راہبر’s last blog post..کہانی ختم

  3. 3 میرا پاکستان

    آپ کی تحریر اگر سنجیدہ ہے تو پھر اپنے اوپر تاری کیفیت کی وجہ بھی دریافت کرنے کی کوشش کریں۔ ہمارے خیال میں‌ایسی حالت تب ہوتی ہے جب گاڑی چھوٹ جاتی ہے۔ یعنی امتحان کے دنوں‌میں پرچوں کی تیاری آخری دن کرنے جیسی حالت یا پھر نوکری سے لیٹ‌ہوتے وقت گاڑے تیزے چلاتے وقت کی کیفیت۔
    ایسی حالت سے نکلنے کیلیے ورزش بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ دوسرے مایوسی کی اس حالت میں‌دوسرے لوگوں سے گپ شپ مدد گار ہوتی ہے۔ اگر کوئی بھی طریقہ کارگر ثابت نہ ہورہا ہو تو پھر ماہر نفسیات سے رجوع کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

    میرا پاکستان’s last blog post..بارہ مئی کا سانحہ اور سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ

  4. 4 قدیر احمد

    تو ہمیشہ سے الو کا پٹھا قسم کا بندہ ہے ، اب مزید کمینہ ہو گیا ہے تو کوئی حیرانی کی بات نہیں ۔
    جب تیرا دماغ درست ہو جائے پھر بات کروں گا ۔

    قدیر احمد’s last blog post..Allok Video Converter

  5. 5 بدتمیز(428)

    سلام

    اجمل انکل: نہیں مین‌ تو لاہوری ہوں۔ ای میل کا جواب تو کر دیا تھا۔

    راہبر: کوئی ایک بیان رکھو کبھی کہتے ہو قربانی دی کبھی کہتے ہو میری خوشی۔ مجھے تو میری خوشی والا بیان درست لگتا ہے۔ ویسے مجھے جلن نہین‌ ہوتی :D

    میرا پاکستان: بالکل درست مین‌ متفق ہوں۔ ورزش ہی اس کا بہترین علاج ہے۔

    قدیر احمد: آپکا تبصرہ آزادی اظہار کو شرمندہ کر رہا ہے۔ ویسے کچھ کہوں تو تم بہت اچھلو گے ;)

  6. 6 راہبر

    قربانی والا بیان اس حساب سے ہے کہ دل کے لیے مجبوری ہے۔ خوشی والا بیان اس لیے ہے کہ آپ لوگوں کے نزدیک خوشی کی بات ہے۔ :P
    قدیر! لگتا ہے بدتمیز کے ساتھ ساتھ تمہارے ساتھ بھی کوئی مسئلہ چل رہا ہے۔ :ms:

    راہبر’s last blog post..کہانی ختم

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->