تم نے صدر کا سٹیٹ آف دی یونین خطاب سنا؟
میں نے کہا نہیں مجھے وہ ناپسند ہے۔ وہ ہمارے ملک کے لئے اچھا نہیں۔
اس نے فورا منہ بنا لیا۔ اس عورت کی میں اکثر مدد کرتا رہتا تھا۔ وہیل چئیر پر بیٹھی ہوتی ہے۔ سارا دن اس پر ادھر ادھر گھومتی ہے۔ سفید فام ہے۔ اکیلی رہتی ہے۔ اس کی سب سے اچھی بات بہت صاف ستھری رہتی ہے (ورنہ اکثر وہیل چئیرز پر بدبو کے بھبکے بیٹھے ہوتے ہیں) اور سب سے بری بات اس کو نہ ہیلری پسند تھی نہ اوبامہ۔ یعنی یہ ریپبلیکن تھی۔
اس نے کہا وہ کچھ ممالک کے لئے اچھا نہیں لیکن اس نے کچھ اچھے کام بھی کئے ہیں۔ میں نے کہا ہاں جیسے اس وقت اکانومی کا جو اس نے حال کیا ہے۔ کہاں کلنٹن نے چھوڑا تھا اور اس نے کہا پہنچا دیا ہے۔
کہتی تم کس کو ووٹ ڈالو گے؟ مجھے وہ اچھا لگتا ہے وہ ۔۔۔ وہ ۔ ۔ ۔ !
جان مکین؟ میں نے لقمہ دیا۔
فورا بولی ہاں وہ۔
میں نے کہا تمکو اوبامہ نہیں پسند
اوہ نو۔ اوبامہ تو بالکل نہیں۔
اور ہیلری؟
صدارتی آفس کو کسی عورت کی ضرورت نہیں اور وہ ایک عورت ہے۔ یہ اس سفید فام عورت کا ایک عورت کے لئے جواب تھا۔
سابق مئیر نیویارک سٹی روڈی جولیانی نے انتخابات میں حصہ لینے سے توبہ کر لی ہے۔ جاتے جاتے وہ جان مکین کو endorse کر گئے ہیں۔ ساتھ ہی جان ایڈورڈ بھی باہر نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کسی کی حمایت کرنے سے احتراز کیا ہے۔
مکین جولیانی کو نائب صدر لیتا ہے یا نہیں۔ ہیلری ایڈورڈ کو نائب صدر لیتی ہے یا نہیں معلوم نہیں لیکن میں نہیں چاہتا اوبامہ کو ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے ٹکٹ ملے۔ کیونکہ اگر اوبامہ اور جان مکین کا مقابلہ ہوا تو یہ کالے اور گورے کا مسئلہ ہو گا اور اس میں جان مکین کی جیت لازمی ہے۔ کیونکہ افریقن امریکن کی بہت بڑی تعداد ووٹ دیتی نہیں اور باقی بھی نفسیاتی مریض ہے اور ان کا خیال ہے کہ جب تک زمین پر گورا ہے ان کے حالات نہیں بدل سکتے لہذا یہ لوگ کچھ نہیں کرتے۔
جان مکین بلاشبہ صدر بش کی طرح incompetent ہے اور یہ اسی ایجنڈے کو نہ صرف بڑھائے گا بلکہ یہ مسلمانوں کے لئے مزید برا ثابت ہو گا۔ بش کی پالیسیوں کا تسلسل امریکہ کی معیشت پر نہ صرف مزید بوجھ ڈالے گا بلکہ عوام میں بھی بےچینی پھیلے گی۔ لہذا جان مکین کا ویسے تو کوئی چانس نہیں لیکن اگر کالے اور گورے کی جنگ دیکھائی جائے تو اس کا جیتنا ممکن ہے۔
سی این این پرائمری الیکشن نتائج
انفو پلیز کے پرائمری بائی پرائمری تفصیلا نتائج
Popularity: 8% [?]
Popularity: 8% [?]
278 views
Related Posts
- New Presidential Coins On December 15, 2006, 0 Comments
- On December 22, 2005, George W. Bush endorsed one of the most dramatic U.S. coinage leislation ever. With the stroke of a pen, the highly anticipated Presidental $1 Coin Act was signed into law. Begining in 2007, and continuing for about a decade, the U.S. Mint will be striking four new coins annually – each depicting



























بس دیکھیں سپر ٹیوزڈے کو کیا نتیجہ آتا ہے ۔۔ ویسے بھی امریکیوں کو یہ فکر ہے کے اپنے لیے اچھا صدر ڈھونڈیں ۔۔ اب وہ ہمارے لیے اچھا ثابت ہوتا ہے یا نہیں یہ تو کوئی نہیںکہہ سکتا
بی بی ہیلری کی میز پر ایٹم بم کا آپشن ہے اور بابا اوبامہ تو پہلے ہی اسلام آباد کے بارے میں کوئی اچھی رائے نہیں رکھتے ۔۔ پھر کئی حلقے انکے اسلامی پس منظر پر بھی سوال اٹھاتے رہے ہیں۔۔ کہیں جیتنے کے بعد یہ ان حلقوں کو غلط ثابت کرنے پر تل گئے تو ساڈا نمبر آیا ہی آیا ۔
راشد کامران’s last blog post..واپسی
ہمارے لئے اچھا ہو نہ ہو ری پبلیکن کی نسبت اچھا ہی ہو گا۔
سپر ٹیوز ڈے کا سبھی کو انتظار ہے۔ دیکھیں کیا بنتا ہے۔