جب عرب ترک ہوا کھڑا کیا گیا تو کیپٹین لارنس کو بھیجا گیا۔ جو کہ لارنس آف عریبیہ کے نام سے مشہور ہوا۔ عرب بےحد بےوقوف قوم ہیں۔ ان کی بےوقوفیوں کی ایک لائن لگی ہوئی ہے۔ خیر خلافت سے جان چھڑانی تھی اور پتہ نہیں کیا کیا تو عرب بےوقوف جو جدید دنیا میں بھی سو رہے تھے نے سارے ٹنٹنے ختم کر دئے۔ اب ہوا یوں کہ لارنس کو اطلاع ملی کہ عربوں سے جو وعدہ کیا گیا ہے وہ وفا ہونا نہیں اب اس کے سامنے دو راستے تھے ایک تو سچ بتا دیتا اور ایک چپ چاپ اپنا کام کرتا رہتا۔ اس نے ملک کے مفاد کو ترجیح دی۔ سارا کام بخوبی ہو گیا اب عرب لندن میں پارلیمنٹ کے پتہ نہیں کس عمارت کے دروازے کے باہر کھڑے ہوں لیکن چونکہ کام نکل چکا تھا لہذا ان کو کوئی ریسپشن ہی نہیں۔ پھر کیا ہوا اور یہ نئے چھوٹے چھوٹے بادشاہ کون تھے یہ تو سب کو ہی علم ہو گا۔

دنیا میں ہر شخص اپنی اپنی بساط کے مطابق گناہ کرتا ہے۔ اس کو قانون کا ڈر خوف نہ ہو تو ہمارا معاشرہ بن جاتا ہے اور اگر قانون سخت ہو تو یورپ اور امریکہ بن جاتا ہے۔ امریکہ اور پاکستان میں چھپانے کا فرق ہے۔ امریکہ میں شراب کھلے عام ملتی ہے پاکستان میں چھپ کر۔ امریکہ میں جسم فروشی کھلے عام ہے پاکستان میں چھپ کر۔ امریکہ میں ناجائز تعلقات بتاتے شرمایا نہیں جاتا ہمارے ہاں چھپ چھپا کر کیا نہیں ہوتا۔ صدر کلنٹن کا مونیکا سے تعلق ہو تو اس کو معافی مانگنی پڑ جاتی ہے۔ پاکستان میں ایک عام ناظم سے وفاقی وزیر تک کے گھر سے طوائف سے لے کر کینیڈا پلٹ خواتین بغیر کسی تعلق کے نکلتی ہیں اور کسی کی ہمت نہیں ہوتی کہ اس کو بیان کر سکے۔

اسی پر بس نہیں کوئی مرحومہ کسی کو خوش کرنے کے لئے کشمیر کے بورڈ اسلام آباد سے غائب کروا دیتی ہے تو کوئی وردی والا امریکی صدر کی منتیں کر کے چند پہروں کو بلا کر اس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو اسلام آباد سے 356 کلومیٹر دور لاہور میں دھیکل دیتا ہے جب کہ سارے حلوے خور ملتان میں احتجاج کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔

صدر مشرف نے اگر لارنس کی کہانی سن لی ہوتی اور ان کو عربوں کا حال علم ہوتا تو وہ کبھی ایسی غلطی نہ کرتے۔ سنا ہے صدر مشرف کو گورڈون براؤن سے ملاقات کرنے کے لئے 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پچھلے دروازہ سے لے جایا گیا۔ وجہ صرف اتنی تھی کہ یہ لندن تھا جہاں مشرف تو کیا بش تک کے لئے عوام کو “غائب” کرنے کا سوچا تک نہیں جا سکتا۔

اس کی وجہ ابھی تک بتائی تو نہیں گئی لیکن اگر تانے بانے بننے کا شوق ہو تو بعید نہیں کہ صدر مشرف نے ایک دو دن پہلے جس طرح ایک پاکستانی صحافی پر لفاظی کا حملہ کیا تھا کیونکہ ان کو سیکھایا گیا تھا کہ ساری خوش اخلاقی مغربی صحافیوں کے لئے ہوتی ہے دیسی صحافیوں کو کاٹ کھانے سے کچھ فرق نہیں پڑتا کے پیش نظر برطانوی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ صدر مشرف مرکزی دروازے پر دیسی لوگوں کے مخالفانہ نعروں کا برہمی سے جواب دے کر اپنی مقبولیت میں مزید اضافہ کروا لیں۔ صدر مشرف کا کوئی بھروسہ بھی نہیں وہ گورڈن براؤن کو کہتے یار ویٹ کرو میں پہلے ان سے تو نبٹ لوں۔

Popularity: 33%

Popularity: 33%

280 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


2 Responses to “شرم تم کو مگر نہیں آتی”

  1. 1 خاور(50)

    لگتا هی نہیں که کسی بدتمیز کی تحریر هے
    بڑی تمیز سے دوسروں کی بدتمیزیاں بتائی جارهی هیں
    باقی جی یه عرب لوگ میں عقل کم هی هوتی هے اسی
    لیے آپ نے بهی دیکها هو گا که یه لوگ سر پر کپڑا ڈال کر اس کو رسی سے مضبوطی سے باندھ کر رکهتے هں که سر میں موجود تهوڑی سی بهی عقل کہیں گر نه جائے
    عربوں کی ایک هی صنعت ہے کھجور اور اس صنعت کی مشہوری کرنے کے لیے انہوں نے بڑی احادیث بهی گھڑ رکهی هیں ـ
    پاکستان کے حکمرانوں کے متعلق
    اتنا هی کافی ہے
    اجڑیاں مسیتاں دے گالڑ امام
    انیاں وچ کانے راجے
    یه بڑے بے عزتی پروف لوگ هیں
    ان کی بے عزتی هو هی نهیں سکتی

    خاور’s last blog post..خبراں تے تبصرے

  2. 2 راشد کامران(64)

    “دنیا میں ہر شخص اپنی اپنی بساط کے مطابق گناہ کرتا ہے۔ اس کو قانون کا ڈر خوف نہ ہو تو ہمارا معاشرہ بن جاتا ہے اور اگر قانون سخت ہو تو یورپ اور امریکہ بن جاتا ہے۔”

    بھیا آپ تو چھا گئے۔۔ دریا کو کوزے میں‌ بند کر دیا ہے۔

    راشد کامران’s last blog post..واپسی

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • زیک: آئ‌فون کو انٹرنیٹ کے ساتھ چلانے کے لئے وائ‌فائ کا استعمال...
    • بدتمیز: ایسر کے ساتھ میرا کوئی ذاتی تجربہ نہین۔ نیٹ پر ایسر لیپ...
    • عبدالقدوس: ہیں‌ :green: ایسا بھی ہوتا ہے کیا :muziq/ عبدالقدوس’s last...
    • ڈفر: مسکراہٹ بھی صدقہ ہے :)
    • Bakhtawar: Shukria. Sirf ye bata dain ke kya Acer ka laptop bhi thek hain infact acer ke rates sab se kam hain to kya...
    • بوچھی: ون پاؤنڈ میری طرف سے بھی ۔ :party/
    • شعیب صفدر: یار! ایک روپے کا صدقہ چلے گا!!! ڈاکر کافی مہنگا ہے...
    • بدتمیز: فون کا نیٹ ورک سے ہوتا ہے۔ پہلے فون کا دیکھو کہ وہ نیٹورک...
    • بدتمیز: بختاور مجھے پاکستان میں ملنے والے لیپ تاپس کا علم نہیں...
    • بدتمیز: مجھے خود نہیں پتہ :D

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 3,889 views
  • Honda Accord 2008 - 2,108 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,539 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,167 views
  • Ramadan Mubarik - 1,070 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 976 views
  • جہیز - 973 views
  • yahoo messenger beta v9 - 899 views
  • Wallop Invitations - 838 views
  • @live.com.pk - 796 views
  • talk - 792 views
  • Contact - 789 views
  • About - 778 views
  • jextr - 772 views
  • میرا تعارف - 772 views
  • عورت کہیں جسے - 758 views
  • gov gone wild - 728 views
  • کارٹون - 703 views
  • Toyota Camry - 687 views
  • How to write Urdu - 671 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 653
    • Links to posts: 69
    • Links per post: 0.11
    • Top3 commented posts: جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33) مصطفی کدال (22)
    • Comments: 1936
    • Comments per post: 2.96
    • Top3 commenters: -بدتمیز (503) -راہبر (87) -Qadeer Ahmad (66)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 696312

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->