سالگرہ

بہت سے لوگوں کو میری سالگرہ یاد نہیں ہوتی۔ میں نے اس کی کبھی پرواہ بھی نہیں کی۔ وجہ اس کی صرف اتنی ہے کہ مجھے لوگوں کی سالگرہ یاد نہیں رہتی۔ میرے کچھ دوست تو بہت شدید ناراض ہوئے تھے کہ مجھے یاد نہیں رہا تھا۔ لطیفہ تو ایک دفعہ ایسے ہوا کہ میں نے کسی کو پورے 7 دن بعد وش کیا کیونکہ میں سمجھا کہ اس کی سالگرہ یکم کے بجائے 6 کو ہوتی ہے۔ اتنی سی غلطی تو معافی کے لائق ہے نہ؟ بس تب سے میں کیا کرتا ہوں کہ جیسے ہی مجھے کوئی کہتا ہے کہ میری سالگرہ آنے ہی والی ہے اگر میں فارغ ہوں تو فٹ اسی وقت اس کو کارڈ سیٹ کر دیتا ہوں کہ اس کی سالگرہ والے دن خود ہی اس کو پوسٹ ہو جائے۔ اب ایک نیا لطیفہ ہوتا ہے کہ کوئی کہتا ہے یار کارڈ کا بہت شکریہ :P تو میں پوچھتا ہوں کونسا کارڈ؟ لیکن کسی کو پتہ نہیں چلتا :P

ہر سال میری سالگرہ کسی کو یاد ہوتی ہے اور کسی کو نہیں۔ گھر میں ابو کو یاد ہی ہوتی ہے۔ دوستوں میں سے بہت کم صرف ایک دو کو۔ خاندان میں میرے ایک دو کزنز کو اور باقی ختم شد۔ مجھے تو سالگرہ منانے کا بالکل شوق نہیں لیکن گفٹ مانگنے کا بہت شوق ہے یہ اور بات ہے کہ کوئی بھی نہیں دیتا لیکن گھر والے ماموں وغیرہ کو بلا کر پارٹی کر لیتے ہیں۔ بس آج بھی یہی ہوا۔ لیکن اس دفعہ چونکہ مجھے بہت مستی چڑھی ہوئی ہے لہذا میں نے سب کو کہہ دیا کہ یا تو گفٹ تیار رکھو نہیں تو بھگتنے کو تیار رہو۔ حد تو یہ کہ میں نے چھوٹے بھائی کو بھی کہہ دیا۔ بیچارے نے پیسے جمع کر کے میری فیوریٹ آئس کریم خریدی ہے۔ یہ اصل کمال نہیں اس نے تو دل پر جبر کر کے آئس کریم کو چھیڑا تک نہیں ورنہ کھانے پینے کی کوئی چیز اس کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہوتی۔ باقی پرفیوم اکٹھے ہو گئے ہیں۔

پچھلے سال شائد قدیر نے اعلان کیا تھا۔ لیکن ایک تو اس نے بلاگ کے ساتھ وہ حال کیا ہے جو سوتیلی ماں اولاد کے ساتھ کرتی ہے دوسرے اس کے بلاگ پر ماہ کے حساب سے براؤزنگ کی آپشن نہیں۔ لہذا میں ڈھونڈ نہیں سکا۔ بری بات قدیر اس کو ٹھیک کرو۔ اس سال ماورا نے اعلان کیا۔ دونوں بچوں کا بہت شکریہ۔ ہر سال میں آنلائن لوگوں سے کہتا تھا کیک مت مانگنا لیکن میرا گفٹ پارسل کر دو۔ جس کیک کا وجود کم از کم اس دنیا میں نہیں وہ میرے سر کیا گیا ہے۔ قدیر نے بھی گفٹ ادھار کر رکھا ہے جب کہ اس کو معلوم ہونا چاہئے ادھار محبت کی قینچی ہے۔ نہیں یقین تو کسی بھی کریانہ کی دکان پر جائے۔ شاکر نے بھی دعا دی ہے۔ شاکر آپ بھی جیتے رہیں بہت اچھے بچے ہیں۔ :P ویسے اس سال تو کافی ساروں نے وش کیا ہے اب حیران ہوں کہ پریشان کہ لوگوں کا حسن ظن (حسن زن) قائم ہے یا کوئی اور وجہ ہے؟

آدھا دن میں نے سو کر گزارا اور آدھا کارٹون دیکھ کر۔ مارٹن لوتھر کنگ کو علم تھا کہ ایک اور بے مثال کالے (میرا) جنم ہونا ہے لہذا آج اس کی عام چھٹی تھی۔ میں نے تھنڈر کیٹس ڈاؤنلوڈ کر رکھے ہیں بس ان کو دیکھ رہا ہوں۔ جانی کوئسٹ بھی پڑی ہوئی ہے۔ ابھی لوگ کہتے ہیں میں کب بڑا ہونگا۔ میری تو ابھی کارٹون دیکھنے کی عمر ختم نہیں ہوئی۔ شام کو میں نے باقی لوگوں کا سر کھاتے گزارا۔ سب سے گفٹ گفٹ کی رٹ لگائی۔ لوگ مجھ پر بہت مہربان ہیں۔ جس کا فون آیا میں نے گفٹ کا کہا اس نے جھٹ حامی بھر لی کہ ابو کے ہاتھ بھجوا دیتے ہیں کیونکہ میں گفٹ کا کہتا رہتا ہوں کبھی بھی ایڈریس نہیں دیتا کہ پارسل کس ایڈریس پر کرنا ہے ویسے لوگوں کا چھ ماہ پہلے ہی لے لیتا ہوں :P ویسے بھی مانگ کر گفٹ لینا اچھا تھوڑی لگتا ہے :P لیکن کسی کو سمجھ نہیں آتی اور جن سے گفٹ چاہئے ہوتا ہے ان کو کہو بھی تب بھی نہیں ملتا۔

میری کزن نے فون کیا پوچھا کیا گفٹ چاہئے؟ میں نے کہا باجی میرے پاس سب کچھ ہے آپ اپنے پر لگائیں فرمایا نہیں بتاؤ میں نے کہہ دیا بڑے دنوں سے دانت برش نہیں کئے داڑھ کو ٹھنڈا گرم لگ جاتا ہے کوئی اچھی سی ٹوتھ پیسٹ اور برش بھیج دیں۔ فرمایا بکو مت اور بتاؤ میں نے کہا آج کل عقل جا رہی ہے عقل داڑھ نمودار ہو رہی ہے۔ وہ بچوں کے جب دانت نکلتے ہیں بالکل ویسی حالت ہے ان بچوں کو کیا دیتے ہیں وہ پلاسٹک کا بس وہی بھیج دیں۔ اب پتہ نہیں ان کو اچھی طرح علم ہے کہ میں ایک منٹ کے لئے سیرئیس نہیں ہوتا انہوں نے  میرا یقین کر لیا اور اپنی امی کے دوالے کے وہ لا دیں۔ اب اس میں میرا قصور تو نہیں نہ کہ آنٹی نے سب کے سامنے عزت افزائی کر دی :P میں نے کہا باجی میں تو مذاق کرتا ہوں آپ کو کس نے کہا تو سیرئیس لیں۔ آنٹی بھی اتنا ہنسیں کہ یہ پاگل ہو گئی۔ بچوں نے بھی سب نے  مذاق اڑایا۔ ویسے ابھی تو درد نہیں ہو رہی لیکن پھر بھی احتیاطا کسی کے پاس ہو تو وہ بھیج دے۔ :P

میں ان تمام کا مشکور ہوں جنہوں نے میل میسج اور کارڈ بھیج کر وش کیا۔ مجھے جن جن سے امید نہیں تھی ان سب نے بھی وش کیا۔ اس پر حیران بھی ہوں اور پریشان بھی۔ :P خیر جیتے رہیئے اور بہت شکریہ۔

نوٹ کیک چاہئے ہو تو ابھی بتا دیں فریج میں پڑا ہے کیونکہ مجھے میٹھا بہت کم پسند ہے لیکن کل بھائی اسکول سے آ کر کھا جائے گا اس سے پہلے پہلے بک کروا لیں لیکن اس کے لئے گفٹ بھیجنا لازمی ہے۔ بشکریہ وزارت خوراک۔

Popularity: 25%

Popularity: 25%

316 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


14 Responses to “سالگرہ”

  1. 1 وقار علی روغانی(1)

    بھائی صاحب ۔ سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔

    [reply to this comment]

  2. 2 اظہرالحق(17)

    ویسے آپ دنیا کے واحد بدتمیز ہو جسے لوگ پسند کرتے ہیں ۔ ۔ بدتمیزیوں سمیت ۔ ۔۔ :razz:

    اللہ آپکو عمر خضر دے ۔ ۔۔ ۔ ۔ آمین ۔ ۔ سال گرا مبارک ۔ ۔ (الف جان بھوجھ کہ لکھا ہے ) :lol:

    [reply to this comment]

  3. 3 i love pakistan(3)

    مارٹن لودر کنگ ڈے (مع اپنی سالگرہ) مبارک ہو جناب بدتمیز صاحب

    [reply to this comment]

  4. 4 الف نظامی(7)

    مبروک یا اخی

    الف نظامی’s last blog post..اب کے برس بھی

    [reply to this comment]

  5. 5 عبدالقدوس(7)

    کیا بات ہے جناب کی۔

    ویسے معذرت خواہ ہوں کل آپ کے بلاگ پر مبارک باد نہیں‌دے سکا۔

    [reply to this comment]

  6. 6 بدتمیز(426)

    وقار: ویلکم اور بہت شکریہ

    اظہر الحق: بہت شکریہ، ہمم یہی تو بڑی بات ہے لوگ پسند کیوں کرتے ہیں؟ اس کا مطلب لوگ غلط ہیں :mh:

    پاکستان: بہت شکریہ۔

    الف نظامی: بہت شکریہ

    عبدالقدوس: ویلکم ویسے ابھی بھی کونسی دی ہے :peace/
    بدتمیز’s last blog post..سالگرہ

    [reply to this comment]

  7. 7 عبدالقدوس(7)

    اوہ ہو جناب کیا باتیں کر رہیں۔
    خیر ویلکم کہنے کا شکریہ لیکن سالگرہ کا تحفہ بھی تب ہی دوں گا جب آپ کیک کھلانے کا وعدہ کریں گے

    [reply to this comment]

  8. 8 شعیب سفدر(3)

    جناب آپ کی اس تحریر سے ہی پتا چلا ہے آ پ کی عمر ایک سال بڑھ گئی!!!
    اس سال کی نئی گرہ مبارک!! سدا خوش رہو بدتمیز!!!

    شعیب سفدر’s last blog post..خود کش حملہ آور معاشرہ

    [reply to this comment]

  9. 9 ساجداقبال(28)

    بدتمیز آپکو سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد۔ رہی بات تحفے کی تو جب آپکا جگر قدیر دینے پر تیار نہیں تو دوسرے تو معاف ہی ہیں۔
    یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپکو کارٹون پسند ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے بھی بہت زیادہ۔ زرا جلدی سے کوئی تحریر اپنے پسندیدہ کارٹونز بمعہ تعارف لکھیے۔ :D
    ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات

    [reply to this comment]

  10. 10 بدتمیز(426)

    سلام

    عبدالقدوس: اب تو کیک ختم ہو گیا۔ آپ نے بہت دیر سے بتایا :aha/

    شعیب صفدر: بہت شکریہ۔ ویسے یہ صفدر کو آپ نے سفدر کیوں کر دیا؟ :roolin/ :P

    ساجد اقبال: بہت شکریہ۔ آپ کب سے قدیر کو فالو کرنے لگے۔ پٹھان تو بڑے کھلے دل کے تھے آپ کو اسلام ؔباد کی ہوا لگ گٕی ہے۔ خیر اب کیا ہو سکتا ہے۔ :cry:
    کارٹون پر ایک پوسٹ لکھ کر رکھی ہوئی ہے۔ لیکن روزانہ کوئی اور بات یاد آ جائے تو وہ پوسٹ کر دیتا ہوں۔

    بدتمیز’s last blog post..کریزی

    [reply to this comment]

  11. 11 راہبر(83)

    تحفہ دینے کے لیے تو راضی ہوں لیکن بھیجنے پر جو خرچہ ہوگا وہ آپ کو خود ہی اٹھانا ہوگا۔ منظور ہے؟ :P
    کارٹون والی پوسٹ کا مجھے بھی انتظار ہے۔ آج کل میری مصروفیات بھی کچھ یہی ہیں۔ ;)
    راہبر’s last blog post..کیبل ٹی۔وی اور میں۔۔۔!

    [reply to this comment]

  12. 12 ماوراء(48)

    واہ۔۔۔یہاں تو سارے کارٹون ہی اکھٹے ہوئے ہیں۔ :party/
    (جن جن کو کارٹون پسند ہیں۔ ان کو کہا ہے۔)

    ماوراء’s last blog post..سالگرہیں۔

    [reply to this comment]

  13. 13 بدتمیز(426)

    راہبر: آپ ذرا صدقہ پڑھ کر صدقہ دیں وہی گفٹ ہو گیا :aha/

    ماورا: ہاہا آپ پھر کیا ہیں؟

    [reply to this comment]

  14. 14 ساجداقبال(28)

    بدتمیز، میں پٹھان نہیں بلکہ پشتون ہوں۔ ہوتے ہونگے کھلے دل کے مالک، لیکن مہنگائی نے مت مار دی ہے۔ :( ۔۔۔۔ضرور لکھیے گا کارٹونز کے بارے میں۔ مجھے Pixar کے اینیمیٹڈ کارٹونز بہت پسند ہیں۔
    ماوراء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بزرگوں کیلیے کارٹونز کیطرح کوئی صنف ہے؟؟؟؟ :P
    ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات

    [reply to this comment]

Leave a Reply







Free Clipart

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • راشد کامران: کوئی شک نہیں‌ کہ خام مال سستا ہوتا ہے خصوصا اگر آپ...
    • بدتمیز: راشد کامران: ہمم والمارٹ پر بنگلہ دیش کی بنی شرٹس 20 ڈالر...
    • بدتمیز: آجکل انکی یہی زبان ہے۔
    • ابوشامل: یاد کرنے کا شکریہ۔ ابوشامل’s last blog post..جشن آزادی مبارک
    • ابوشامل: بہت خوب! اس “تیل چکر” کو سمجھنے کے لیے بہت اچھی...
    • اردو: اردو کا پروگرام ھے ےا انگریزی کا؟
    • بدتمیز: نہیں میں گانے ایسے ہی موڈیفائی کر کے اپنی پسند کے الفاظ...
    • راشد کامران: بہت خوبصورت ۔۔ یہ بات بالکل درست ہے لوگوں کی سمجھنا...
    • میرا پاکستان: یہ گانا ہمیں‌بھی پسند ہے، لگتا ہے اور کو پنجابی...
    • بدتمیز: ہے ایک حسینہ :D جی یہ گانا ہی تھا تو وہ کوڈ ڈالنا بھول گیا۔

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Honda Accord 2008 - 1,526 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,288 views
  • Runaway Love - 1,271 views
  • aitzaz ahsan interview - 963 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 869 views
  • جہیز - 810 views
  • میرا تعارف - 672 views
  • عورت کہیں جسے - 641 views
  • talk - 631 views
  • jextr - 609 views
  • About - 600 views
  • کارٹون - 597 views
  • Toyota Camry - 577 views
  • افسوس - 576 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 570 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 540 views
  • @live.com.pk - 539 views
  • Contact - 520 views
  • ڈومز ڈے - 517 views
  • مزید کارڈز پلیز - 505 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 550
    • Links to posts: 55
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (40) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1643
    • Comments per post: 2.99
    • Top3 commenters: -بدتمیز (426) -راہبر (83) -اجمل (64)
    • Pagerank: 2
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->


    FireStats icon Powered by FireStats