میرا تعارف

میں ایک عرصہ سے زمین پر اپنے اہل و اقارب کے لئے درد سری بنا ہوا ہوں۔ ہر سال میری عمر، شیطانی اور زدگان یعنی عزیزوں میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ اب ایک سال اور تمام ہوا لہذا سوچا جو لوگ مجھے نہیں جانتے ان کی سہولت کے لئے اپنا تعارف کروا دوں۔ بجائے اپنے منہ سے اپنے بارے  میں خود زمین آسمان کے قلابے ماروں اپنے عزیز دوستوں کی رائے لکھ رہا ہوں۔ اگر آپ کی بھی میرے بارے  میں ایسی ویسی رائے ہو تو اپنے تک مت رکھیں کمنٹ میں لکھ ماریں۔ بہت شکریہ


ایک منٹ ٹک کر نہیں بیٹھتا اوئے تم میں پارہ بھرا ہوا ہے؟ چلو اب یہاں  بیٹھو اور خبردار ایک گھنٹہ سے پہلے ہلے۔  (دادا ابو)

 

اچھا نہیں بتاتی تمہارے ابو کو۔ لیکن اب دوبارہ نہ کرنا (دادی جان)

 

بہت تنگ کردا ہے۔ اس کو سمجھاؤ دیکھ دیکھ پھر کر رہا ہے۔ نہ کر۔ (نانی جان)

 

بہت خرچہ کرتے ہو۔ آگے ضرورت پڑے گی۔ ابھی بچا کر رکھو۔

 تم جیسوں کو نصیحت لگتی ہے

میرا پتر غلط ہے۔

ادھر بیٹھ کر بات سنو۔

 (ابو)

 

ایک چیز لیتا ہے تو دوسری کے پیچھے۔ دوسری لی تو پہلی چھوڑی اور تیسری کے پیچھے۔

کسی چیز کے پیچھے پڑ جائے تو حاصل کئے بغیر گولہ ٹکانے نہیں آتا

کرنا تم نے وہی ہوتا ہے جو تمہارا دل چاہے تو پوچھتے کیوں ہو؟

بیٹا تو ایک شادی نہیں ایک سے زیادہ ہی کرے گا۔ (امی)

 

نہیں یہ ایسے نہیں کر سکتا۔  (بڑی خالہ)

 

بیٹا تم بہت ذہین ہو لیکن اچھے اچھے کام کیا کرو۔ امی کو تنگ نہ کیا کرو۔ (چھوٹی خالہ)

 

اب تو تنگ نہیں کرتا؟ پڑھائی میں کیسا ہے۔ (ماموں)

 

انکل

اچھا اب نہیں کرونگا اب تو لے دو نا (بچے)

 

بہت شرارتی ہے۔ ذرا نہیں ٹکتا۔

ادھر آؤ، آنٹی/باجی کو سلام کیا ہے؟ (بڑی پھپھو)

 

یہ تو کوئی کام نہیں کرتا۔ بس بہانے۔ بدتمیز بھی بہت ہے۔ (چھوٹی پھپھو)

 

جھوٹ اور دماغ میں پکنے والی نئی شیطانی تمہارے چہرے سے پتہ چل جاتی ہے۔  (ایک باجی)

 

تم 40 سال کے لگتے ہو۔ (افریقن امریکن)

 

بے بی بوائے :P (افریقن امریکن خواتین)

 

خود تو باہر بیٹھ گیا ہے عیش کر رہا ہے اور بھائی یہاں جوتیاں گھسا رہا ہے۔

بڑا کمینہ ہے پتہ تجھے سارا ہوتا ہے اب بھائی پوچھ رہا ہے تو بتا نہیں رہا۔ (ذولقرنین)

 

تم بے حد بےحس ہو۔ (بینش بی بی)

 

جس دن تم پیدا ہوئے تھے سو شیطان مریں ہونگے۔

مار لیا جوک؟

تم اور تمہارے جوک۔

دل چاہتا ہے تمہارا کچومر نکال دوں

کچھ پتہ ہوتا بھی ہے؟

اللہ تمہارے حال پر رحم کرے۔

You are too much

Never mind (منزہ بی بی)

 

تمہیں میری شادی کی کیوں پڑی رہتی ہے؟ (زبیدہ بی بی)

 

یہ مغرور نہیں ہے بڑا میسنا ہے۔ احساس کمتری کا شکار ہے تو زیادہ بات نہیں کرتا۔ (راجہ اندر) :p

 

انتہائی بدتمیز ہے۔ ذرا لحاظ نہیں کرتا۔ میں کیا کہہ دیا؟ فٹ بدتمیزی پر اتر آیا۔  (چند بزرگوں کی کمیٹی)

 

کوئ بات کرو چپ کیوں ہو؟ (سبھی لوگ)

 

تم کبھی کسی کی پروا کرتے بھی ہو؟

اوئے تو بتاتا نہیں تو نہ بتا لیکن کوئی مسئلہ ہے ضرور.

اچھا ہی ہوا تو باہر چلا گیا یہاں کونسے تیر مار رہا تھا۔

 (وقاص)

 

امی یہ انسان کے روپ میں شیطان ہے۔ جہاں یہ آ جاتا ہے سکھ چین امن وہاں سے رخصت ہو جاتا ہے۔ (بھائی)

 

اوئے تم نے مجھے خود کشی پر مجبور کر دیا ہے۔

تم کبھی مجھ سے خوش بھی ہو گے؟ (قدیر احمد رانا ملتانی رحمت اللہ علیہ)

 

بھائی صاحب اتنی آمریت اچھی نہیں ہوتی۔ (محب)

 

تم کبھی سنجیدہ بھی ہوتے ہو؟

تم کب بڑے ہو گے؟ سیرئیس رہا کرو۔

اتنی مستی اچھی نہیں ہوتی۔

خدا کے لئے کبھی تو سیرئیس ہوا کرو۔

تم دو منٹ کے لئے سیرئیس ہو سکتے ہو؟ (اکثر نیٹ دوستوں کی کمیٹی)

 

کم از کم فون کر کے اطلاع دے دیا کرو۔ (ہر کوئی)

 

میں ایک دھوکہ ہوں سراب ہوں۔ یعنی فراڈ :P جن کو میں اچھا لگتا ہوں ان کے لئے بھی اور جن کو برا لگتا ہوں ان کے لئے بھی۔ پہلے میرا خیال تھا اچھے مجھ سے حسن ظن رکھتے ہیں جس کو میں حسن زن پڑھتا ہوں۔ اور برے مجھے برا ہی سمجھتے ہیں لیکن کل پرسوں سے میری خوش فہمی یا غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔ :( اب میرا خیال ہے کہ میں بنیادی طور پر ایک برا انسان ہوں اچھے لوگ اپنی اچھائی کی وجہ سے مجھے اچھا سمجھتے ہیں اور برے لوگ اپنے جیسے کو کہاں برداشت کرتے ہیں :P بس میں ایک فریب نظر ہوں احتیاط کریں ابھی تو سردی بھی بڑی ہے۔ سب لوگوں کی رائے پڑھ کر بھی اگر آپ نے اپنی رائے تبدیل نہیں کی تو آپ کا بھی میری طرح اللہ ہی حافظ ہے۔

Popularity: 21% [?]

Popularity: 21% [?]

879 views

 

 

Related Posts

  • Toyota Camry On August 22, 2007, 4 Comments
  • flick of mind. :p I keep changing my mind. reason? I like new stuff. I don’t like real old stuff. I was going to buy a 2005 Honda civic. I found a 2006 Toyota Camry. 23000 miles on that. So I test drove it and I think I am going to buy this one.    
  • Google Voice Invitations On December 18, 2009, 2 Comments
  • I have 10 Google Voice Invitations to give away, please leave email address to get one. keep in mind google voice works only in USA at the moment. AKPC_IDS += "797,";Popularity: 21% [?]
  • American Idiot by Green Day On December 1, 2006, 0 Comments
  • Criticism is goin on, Guys “Dreamin” all the time about “Europe” or “America” should consider this too that how hard the criticism is here or rough it could be and how patiently the person being criticized accepts it. It’s really stupid to say oh if I don’t like it I won’t stand it. If you are
  • 50 Cents in da club On August 24, 2007, 0 Comments
  • Go, go, go, go, go, go Go, shorty It’s your birthday We gon’ party like it’s your birthday We gon’ sip Bacardi like it’s your birthday And you know we don’t give a fuck cause it’s not your birthday! [Chorus (2x)] You can find me in the club, bottle full of bub Look mami i got the X ,if you into takin drugs Im into
  • Lets build a Core i7 pc On June 10, 2009, 0 Comments
  • An average life of a desktop pc on my desk is 3 years, so its almost time I upgrade, In the past I never could upgrade the pc to the fullest extent I wanted but this time I plan to, if not really power up to the hardware money could buy but at least to
  • صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
  • مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت

 

Random Posts


13 Responses to “میرا تعارف”

  1. 1 اظہرالحق

    اے سب ٹھیک اے ، پر اے تے دسو ، تُسی ہو کون؟؟

  2. 2 ماوراء

    سالگرہ مبارک ہو بدتمیز۔ عمر تو بڑی ہوتی جا رہی ہے۔ پر عقل اور حرکتیں وہی۔۔۔ :razz:

    ماوراء’s last blog post..میری ماں

  3. 3 شگفتہ

    السلام علیکم
    بدتمیز یہ تو معصوم سے جملے ہیں۔ آپ کس بنا پر خود کو برا خیال کر رہے ہیں اور کیوں ؟
    پھپھو کی بات دھیان دینے لائق نہیں ہوتی دنیا بھر میں سب پھپھو نا انصاف ہی ہوتی ہیں بے شک حمزہ سے پوچھ لیں۔ اورزیادہ تر بزرگ کمیٹی کا اپنی اگلی نسل کے بارے میں عموما یہی خیال ہوتا ہے۔
    آپ اپنے خیال کی بنیاد کیا دوسروں کی آراء پر رکھتے ہیں ، لیکن کیوں ؟

  4. 4 بدتمیز(410)

    اظہر الحق:

    کافی جامع جواب دیا ہے :twisted:

  5. 5 بدتمیز(410)

    ماورا: بس اب کیا کروں :sad: میں امی کو بھی یہی کہہ رہا تھا کہ عقل جا رہی ہے عقل داڑھ آ رہی ہے۔ :sad: حرکتیں درست نہیں ہوتی میری :razz:

    شگفتہ: ابھی یہ معصوم جملے ہیں۔ تو تیز طرار پتہ نہیں‌ کونسے ہونگے۔ میں خود کو اچھی طرح جانتا ہوں‌لہذا سچ بولتا ہوں :grin: واقعی پھپھو کے بارے میں تو بالکل درست کہا اور میرا اپنا خیال یہی ہے۔ میرے بزرگوں‌ کا میرے بارے میں ذرا زیادہ سخت خیال ہے :grin: نہیں‌ یقین :?:
    نہیں‌ دوسروں پر نہیں اپنے گناہوں کے ڈھیر پر نگاہ رکھ کر اپنے بارے میں‌خیال کرتا ہوں :oops:

  6. 6 راہبر

    جنم دن مبارک ہو۔
    دادا کی اور امی کی رائے بہت اچھی ہے۔ بلاگ پر جتنا ہنگامہ مچائے رکھتے ہو، اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ حقیقی دنیا میں کیا کیا گُل کھلتے ہوں گے۔ :smile:
    مجھے واقعی افسوس ہے کہ میں اب تک تمہارے بارے میں خوش فہمی میں مبتلا ہوں۔ :razz: اس خوش فہمی کا سلسلہ اردو محفل سے شروع ہوا تھا اور اب تک جاری ہے۔ کیوں؟ شاید اس لیے کہ مجھے لگتا ہے جو کچھ ظاہر ہوتا ہے، وہ ایک خول ہے جس کے پیچھے چھپی شخصیت اس سے کافی ہٹ کر ہے۔
    مجھے پوری ہمدردی ہے کہ بدتمیز کے خطاب کا حقیقی وارث ثابت کرنے کے لیے آپ کو کافی جتن کرنے پڑتے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:

    راہبر’s last blog post..Geo Musharraf

  7. 7 محب علوی

    ویسے نیٹ پر مجھے بھی اکثر یہی سننے کو ملتا ہے

    کب سدھرو گے تم :wink:

    بھائی صاحب بدتمیز بجا آپ کی آمریت تو ختم کر دیں‌اب تو مشرف بھی تھک گیا ہے

    اور سالگرہ کی کیا مبارک دوں زندگی کا ایک اور سال کم ہو گیا آپ کی اب چل چلاؤ قریب ہے کچھ سوچ بچار کر لیں :razz:

    محب علوی’s last blog post..فاطمہ بھٹو کا بینظیر بھٹو کے لیے الوداعی کالم

  8. 8 بدتمیز

    راہبر: بہت شکریہ
    آپ کو ہی نہیں سبھی کو ایسا لگتا ہے۔ :P

    محب: میں‌ تو کبھی نہیں سدھروں گا۔ :aha/

    مشرف 8 سال بعد تھکا ہے میں 8 دن بھی نہ لوں؟ اور ؔپ دونوں پلے صھیح ہو جائیں۔ دونوں کے کام ؔگے آ گٕے ہیں نہ؟ اسی لٕے سمجھایا تھا۔

    بدتمیز’s last blog post..سالگرہ

  9. 9 ماوراء

    شاید اس لیے کہ مجھے لگتا ہے جو کچھ ظاہر ہوتا ہے، وہ ایک خول ہے جس کے پیچھے چھپی شخصیت اس سے کافی ہٹ کر ہے۔
    ——————————————————–
    عمار، مجھے بھی ایسا ہی لگتا تھا۔اور شاید اب بھی لگتا ہے۔ :daydrmin:

    ماوراء’s last blog post..سالگرہیں۔

  10. 10 شگفتہ

    میرے بزرگوں‌ کا میرے بارے میں ذرا زیادہ سخت خیال ہے :grin: نہیں‌ یقین :?:
    نہیں‌ دوسروں پر نہیں اپنے گناہوں کے ڈھیر پر نگاہ رکھ کر اپنے بارے میں‌خیال کرتا ہوں

    ؂؂؂؂؂؂؂؂؂

    جو برے ہوتے ہیں ناں ان کو اپنا ایک تنکا بھی دکھائی نہیں دیتا آپ کو تو پورا ڈھیر نظر آ رہا ہے ۔ ۔ :)
    دیکھیں اب ذرا اس ڈھیر کا پوسٹمارٹم کرلیں اور اس میں جو نادانستہ ہو وہ کٹیگری الگ کر لیں اور تھینکس کا نوٹ لکھ کر اللہ کو پارسل کر دیں پھر اگر کچھ دانستہ اس ڈھیر میں جمع کیا ہو اسے استعمال میں لے آئیں ۔ بلکہ آپ ایسا کر بھی رہے ہیں پہلے سے ہی ۔ آپ کو نہیں لگتا ایسا ڈھیر انسان کی زندگی میں ہونا اہم ہے آگے بڑھنے کے لیے زندگی گذارنے کے لیے تعمیر کر نے کے لیے ورنہ خدا کو فرشتے ہی پیارے ہوتے

    اور آپ کے بزرگ ضرور آپ کو زیادہ پسند کرتے ہوں خاص طور پر چھوٹی پھپھو :)

  11. 11 شگفتہ

    اوہ نو اتنی لمبی تقریر

  12. 12 بدتمیز(410)

    شگفتہ: ڈھیر نظر آنا کافی نہیں ڈھیر دیکھ کر بھی وہی حال ہے یعنی ڈھٹإی
    آگے بڑھ کر بھی تو مزید ہی گناہ ہیں۔ آگے کونسا کم ہو جانے ہیں۔

  1. 1 ماوراء » Blog Archive » سالگرہیں۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • افتخار اجمل بھوپال: جب زلزلہ آتا ہے تو عام طور پر لوگ اپنے مکانوں...
    • سیفی: جیواں تے نالے جی واں مراں تے تیری پہل ہووے موت بڑی بھیانک...
    • جعفر: بچوں کا تو بہانہ بنایا جی اس نے بیوی سے جان چھڑانی ہوگی
    • حجاب: غلط سوچا اُس نے ۔۔ زلزلے سے باہر بھی کوئی نقصان ہو سکتا ہے...
    • خاور: اس نے ٹھیک کیا هے که اس طرح وھ بچوں کی پرورش خود بھی...
    • ماوراء: گڈ۔ اب بہتر ہے۔
    • بدتمیز: کیا جا سکتا ہے مگر اس کو سپورٹ نہیں کر رہا میں۔
    • بدتمیز: راشد: مجھے بھی پہلے والی ہی پسند ہے۔ یہ تو صرف ٹیسٹ کی تھی...
    • یاسر عمران مرزا: اس تھیم کو ایکٹیویٹ کرنا پڑے گا یا یہ بائی...
    • ابوشامل: یہ ایک سال سے غیر متحرک بلاگ کو ختم کر کے آپ اچھا کام کر...

     

    Recent Trackbacks:


    Fatal error: Call to undefined function: ctc() in /home/content/i/m/r/imranhameed/html/blog/wp-content/themes/3k2redux-klein-simple/sidebar.php on line 333