بغیر سر پیر کے ایک تحریر، جس قدر غائب دماغی سے پڑھیں اتنے مطلب سمجھ آتے ہیں۔
ہر امریکی صدر اپنے صدارتی دور کا آخری سال سیر و سیاحت میں گزارتا ہے یا اپنے دور کی بےوقوفیوں پر معافیاں مانگتے اور عوام کو ٹیکس ریلیف دے دے کر۔ صدر بش کے دور کے آخری دن چل رہے ہیں۔ لہذا صدر کبھی ورجینیا ٹیک کے لواحقین کو ٹیکس ریلیف دیتے نظر آتے ہیں یا پھر امریکی معیشت کے مظبوط ہونے کی یقین دہانی کرتے ہوئے یا پھر تمام قوم کو ٹیکس ریلیف دینے پر سوچ بچار کرتے ہوئے۔ صدارتی امیدواران کی قدآور شخصیت میں صدر بش دب سے گئے ہیں اور زیادہ نظر نہیں آتے۔
ہر امریکی صدر اور کہیں جائے نہ جائے ہالوکاسٹ کی یادگار کا دورہ ضرور کرتا ہے۔ صدر بش کو بھی لے جایا گیا۔ صدر بش کی آنکھیں نم ہو گئیں اگر نہ ہوتیں تو باس ناراض ہو جانا تھا۔ کیا ہی اچھا ہو ہم عراق اور افغانستان میں ایک ایک یادگار بنا دیں تا کہ صدر بش وہاں کا دورہ بھی کر سکیں۔ ایک یادگار احتیاط پاکستان میں بھی بنا دینی چاہئے کہ سب سے پہلے پاکستان۔
صدر بش عرب ریاستوں میں بھی گئے۔ وہاں وہ ایران کو ایک نیا خطرہ دیکھانے کی کوشش کرتے رہے۔ امریکہ میں فوج واپس بلانے کی بےچینی پھیلی ہوئی ہے۔ صدارتی امیدواران فوجیوں کی واپسی کے بیانات دیتے ہیں۔ اخبارات اب کھل کر ان فوجیوں کے وہاں کے حالات اور ان کو جو بیماریاں خاص طور پر دماغی امراض پر لکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر نے روڈ میپ سا دینے کی ایک مبہم بات کی جس کی قلعی عراقی صدر نے یہ کہہ کر کھول دی کہ عراقی افواج اندرون ملک امن 2012 اور بیرونی سرحدی خطرے (ایران) سے نمٹنے سے کم از کم 2018 سے 2020 تک قاصر ہے۔ اب صدر بش ہی بتا سکتے ہیں عراقی فوج کو غیر موثر کر کے کیا ملا۔ ایک قوم کی لڑائی کوئی دوسری قوم لڑ رہی ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے۔ جیسے سکھوں نے ہندوؤں کی لڑائی لڑی اور پاکستانی صدر نے امریکہ کی۔
امریکی صدر جمی کارٹر نے اپنی کتاب “امن نہ کہ نسل کشی علیحدگی” میں کافی کچھ تحریر کیا ہے۔ سوچنے کی بات ہے امریکی صدر ہو کر وہ جو نہ کر سکا وہ کوئی اور کیسے کر سکتا ہے؟
امریکہ یہودیوں کے کنٹرول میں ہے۔ یہ میں نہیں بوبی فشر کہتا تھا۔ اگر زندہ ہوتا تو ابھی بھی یہی کہتا۔ شطرنج کا سابق عالمی چیمپئین آئس لینڈ میں undisclosed disease گردے فیل ہو جانے کے باعث مارا گیا۔ اس نے 1972 میں سپاسکی کو ہرا کر شطرنج سے روس کی بالادستی ختم کی تھی اور عالمی چیمپئن بنا تھا۔ یہ سخت یہودی مخالف تھا جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی ماں یہودی تھی۔ اس کی امریکی شہرت 1995 میں اس کے 1992 میں سپاسکی سے ایک ری میچ منعقدہ یوگوسلاویہ میں کھیلے جانے پر ختم کر دی گئی تھی بوبی فشر 2003 تک جاپان میں گرفتار ہونے سے قبل ہنگری جاپان اور فلپائین مین رہائش پذیر رہا یہاں تک کہ گرفتاری کے بعد آئس لینڈ کی شہریت حاصل کر لی۔ گرفتاری کی مدت 9 ماہ تھی۔ کیونکہ یوگوسلاویہ پر کھیلوں سے متعلق پابندیاں عائد کی گئی ہوئیں تھیں۔ جس پر آئس لینڈ نے اس کو اپنی شہریت دے دی تھی جبکہ بوبی کا کہنا تھا کہ اس کی شہریت اس کے یہود مخالف نظریات کی بنا پر ختم کی گئی۔ یاد رہے بوبی فشر پیدائشی طور پر امریکی شہری تھا۔ اس کی امریکی حکومت سے نفرت اس قدر بڑھ چکی تھی کہ اس نے 11 ستمبر 2001 کے فوری بعد ایک انٹرویو میں اس واقعہ پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔
اس کی خبر کے ساتھ ہی ایک کتاب کا بھی ذکر تھا جو کہ روس میں 18 19 صدی میں پہلی بار پبلش ہوئی تھی اور 1903 کا ایڈیشن کا ذکر تھا اس کتاب میں یہودیوں کے شدت پسند گروہ زائن کا ذکر کیا گیا ہے کہ یہ کیسے عالمی کنٹرول کے لئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس کتاب کا نام the protocols of the elders of zion ہے۔ اس کتاب کو ڈھونڈنے پر ڈھونڈا نہیں جا سکا۔ یہ کتاب انٹرنیٹ پر کچھ سائیٹس پر پڑی ہے۔ کم از کم مجھے یہی بتایا گیا ہے۔ یہ کتاب روس کی سیکرٹ پولیس نے چھاپی تھی۔ اب پڑھ کر ہی معلوم ہو سکتا ہے نہ
تو کوئی پڑھ کر مجھے بھی بتانا
ہاں وکی پیڈیا پر اس کے جھوٹے ہونے کا لکھا ہوا تھا۔ میری سرسری تلاش مجھے اس کی کسی مستند کاپی تک رسائی نہ دلا سکی نہ کسی لائبریری کا پتہ چلا کہ وہاں ہو گی۔ لیکن اس کے بکس رزلٹ سب کے سب اس کے بارے میں لکھی گئی کتب پر مشتمل تھے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی آپ سے نہاری کا پوچھے اور آپ اس کو نہاری کے کھانے یا نہ کھانے پر دلائل دینے لگ جائیں۔
Popularity: 10% [?]
Popularity: 10% [?]
293 views
Related Posts
- welcome vista On February 14, 2007, 0 Comments
- Windows Vista, a long awaited version of windows was finally out for rtm in late december and for general public on 31st january. I have always been a windows fan and appriciate microsoft’s work (no doubt i am strongly agaisnt their pricing monopoly). I had windows 98 on my pc ever since 2001 when I purchased




























:luvu/ :embarrassed: :clap/ :ng/ :be/ :lnz/ :fav/ :jave/ :grin/ :cowboy/ :cow/ :mnky: :chicken/ :rose/ :leaf/ :amflg/ :hlwn/ :cup/ :wow/ :skull :hug/ :agz/ :alien: :down/ :prayin/ :dollars/ :muziq/ :mraykhuda/ :peace/ :dont: :aha/ :akk/ :bus/ :hehe/ :aby/ :agg/ :kg/ :moon/ :blablabla/ :bow/ te-: :star/ :devil/ :roolin/ :party/ :jayo/ :bt/ :thinkin/ :sir/ :clap/ o:-) :bw-/ :ds) :zzz:
o: L-) :green: :gool: [-( :devil/ :roolin/ :party/ :jayo/ :thinkin/ :sir/ :ms: :mh:
;;)
nfone :callme:
g :bahbah :taye: :daydrmin: :nw :mears: :dogi: :kiss :bhrt: :haye: :angry: :hmm: :kool: :-s :sho: d:/
:laugh: :hm: :se:
o:-) :bw-/ :ds) :zzz:
o: L-) :green: :gool: [-(
بدتمیز’s last blog post..سالگرہ