عورت کہیں جسے

اللہ نے انسان پر جو سب سے بڑا احسان کیا وہ عورت کو بنا کر کیا۔ اور جو سب سے بڑا ظلم کیا وہ بھی عورت کو بنا کر کیا۔ اگر ہیلری کلنٹن سے پوچھا جائے کہ عورت کیا ہے تو اس کا جواب کچھ یوں ہو گا۔ "عورت ایک mixed blessing ہے۔" مجھے عورت سے متعلق ایک quote  بہت پسند تھی کہ عورت اور خدا کو جاننے کی کوشش کبھی نہیں کرنی چاہئے ان کے بغیر ہم نامکمل لیکن ان کے اندر اترنا بےوقوفی ہے۔

خواتین کی کوئی کل سیدھی نہیں ہوتی۔ مرنے والے مر گئے۔ لوگ جا کر تارے توڑتے رہے۔ لیکن مجال ہے خاتون مان جائیں۔ جتنی دیر میں آپ تارے توڑ کر آتے ہیں خود چندا ماموں بن چکے ہوتے ہیں۔ آپ نے کبھی کسی خاتون کو کسی بےوفا کے لئے آہیں بھرتے دیکھا ہے؟ یہ مرد کی ہی ہمت ہے کہ ساتھ ساتھ محبوب کی مہندی کی کرسیاں بھی ٹھیک کرتا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ آہیں بھی بھرتا جاتا ہے۔

میرا واسطہ سب سے پہلے خاتون ذات سے 4 کلاس میں پڑا۔ میری مس نے میری شرافت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھا کر لڑکیوں کے بالکل بیچ میں بٹھا دیا۔ اب سامنے مس اور باقی اطراف لڑکیاں ہی لڑکیاں۔ میں نے اپنے ساتھ بیٹھی نیک پروین سے کہا بہن تم لڑکوں کی طرف ہو اور میں لڑکیوں کی طرف مجھے اس طرف بیٹھ جانے دو لیکن مجال ہے کہ اس کے سر پر جوں تک رینگے۔ الٹا اس نے میری کرسی دھیکل کر واپس میری جگہ پر پہنچا دی۔ غصہ تو سخت آیا لیکن پٹنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا وہ بھی ایک لڑکی سے۔ لیکن اندازہ اچھی طرح ہو گیا کہ لڑکیاں عقل سے پیدل اور تہذیب سے عاری ہوتی ہیں۔

میری بہت سی لڑکیوں سے بات چیت ہے۔ پہلے پہل تو صرف لڑکے یہ سن کر کہتے تھے یار میں تو تم کو شریف سمجھتا تھا۔ اب مجھے لڑکیاں بھی کہنے لگ گئیں ہیں کہ تم تو بالکل محب علوی ہو۔ مجھے تو اس پر چنداں اعتراض نہیں کہ بہت سے بزرگ مجھے گدھے تک سے ملاتے رہے ہیں۔ ہاں محب کا علم نہیں کہ اس تعلق پر ان کی عزت بنی ہے کہ عزت افزائی۔

خواتین ہر معاملے پر بالکل درست ہوتی ہیں۔ ان کی مخالفت کرنا آ بیل مجھے مار ہوتا ہے۔ ان کی ہاں میں ہاں ملانی چاہئے۔ ان کے بھائی چاہے آپ سے بھی گئے گزرے ہوں ان کی شان میں گستاخی کرنے سے سختی سے پرہیز کریں۔ نہ صرف بھائی بلکہ ان کے پسندیدہ ایکٹر سے لے کر چڑیا گھر میں بند بندر تک کا مذاق اڑانے سے ہر ممکن احتراز کریں۔ کبھی بھول کر بھی ان کی شکل و صورت کا مذاق مت اڑائیں۔ یہ کافی بھاری پڑ سکتا ہے۔ اور سب سے اہم خاتون کی بات کا کبھی اعتبار مت کریں یہ لاکھ کہیں نہیں برا لگا بالکل مت یقین کریں اگلے دن اسی بات پر یہ آپ سے ضرور لڑیں گیں۔ لڑکیوں کی ہاں کا مطلب ناں اور ناں کا مطلب ہاں ہوتا ہے۔ یعنی مکمل دوغلی پالیسیاں۔

بہت سے لوگ میرے لئے پریشان ہیں۔ لیکن یہ سب کے سب مرد ہیں۔ میرے بزرگ کہتے ہیں بچہ بگڑ نہ جائے۔ دوست کہتے ہیں شادی ابھی تک نہیں کی؟ تم بگڑ جاؤ گے۔ ایک تو کہتا اول میں یقین نہیں کرتا کہ تم نے ابھی تک منہ کالا نہیں کیا۔ اور اگر نہیں کیا تو لازما کوئی ملی نہیں ہو گی۔ میں نے کہا اب تمکو کیا بتاؤ کتنی اور کیسی آفرز آئیں لیکن پایہ استقلال میں لغزش نہ ہوئی کہ سب کی سب فارغ ترین تھیں۔ ہاں شرافے کا قصہ سننا ہے تو سنو۔

امریکہ میں باربر شاپس پر زیادہ تر لڑکیاں ہوتی ہیں۔ صرف کالوں کے علاقے میں باربر شاپس پر مرد ہوتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ اپنے بالوں کا جو حشر کرتے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے کبھی بھول کر بھی ان کی دکان پر مت جائیں۔ میں ایک کورین باربر شاپ پر چلا گیا۔ وہاں سفید فام لڑکی میرے سر پر بال دیکھ کر کہتی تم نے بالکل لڑکیوں جیسے رکھے ہوئے ہیں۔ میں نے کہا ابھی میرے بھائی کے دیکھنا۔ اب یہ میرے سر کے اوپر چڑھ کر کھڑی ہو گئی اور پوچھے بال کیسے کاٹنے ہیں۔ میں معصوم بچہ سخت پزل کے باجی اتنا فری کس خوشی میں ہو رہی ہیں۔ اس سے پہلے اتنا نزدیک تو کوئی بھی نہیں ہوئی تھی۔ خیر جیسے پاکستان میں نہیں وہ 12 تصویر والا پوسٹر ہوتا مختلف ہئیر اسٹائل والا میں نے اس کی طرف اشارہ کر دیا اب اسکو نامعلوم کیا سمجھ آیا اور میرے سر کی شامت مچا دی۔

دوسری دفعہ گیا تو پہلی دفعہ کا تجربہ یاد تھا۔ میں نے بیٹھنے سے پہلے ہی بتا دیا کہ کیسے کاٹنے ہیں۔ یہ کورین تھی اس نے میرے بالوں پر ہاتھ پھیر پھیر کر پتہ نہیں کیا تلاش کرنا شروع کیا اس کے بعد کاٹنے شروع کئے۔ کالیاں بےحد بدتمیز ہوتی ہیں۔ یہ اپنے بالوں کا مردوں سے زیادہ برا حشر کرتی ہیں۔ لہذا میرے بال پسند آئیں تو بلا اجازت میرے سر پر شفقت بھرے ہاتھ پھیرنے لگ جاتی ہیں۔ اس سے اچھی سفید فام ہوتی ہیں۔ صرف تعریف پر اکتفا کرتی ہیں۔ اب سچویشن کچھ ایسی ہوتی ہے کہ آپ کھڑے ہیں اور پیچے سے ایک ہاتھ آپ کی زلفوں کو سہلا رہا ہے۔ مڑ کر دیکھیں ایک کالی کہے گی بہت پیارے بال ہیں۔ ذرا شرمندہ نہیں ہوتیں کہ ایک اجنبی بچہ ہے۔

اب میرے بال پھر کٹوانے والے اور میں کورین شاپ جانا نہ چاہوں۔ والمارٹ کا خیال آیا لیکن وہاں تو اس قدر رش ہوتا ہے کہ کوئی پتہ نہیں ساری خواتین کے بیچ میں ہی اکیلا بیٹھا ہوا ہوں۔ اگلے ہفتہ اگلے ہفتہ کا سوچ سوچ کر میں نے چار ماہ اوپر گزار دئے۔ اب بال بہت لمبے ہو چکے تھے۔ اللہ اللہ کر کے ایک باربر شاپ ملی ہے تین سفید فام بوڑھے مرد چلاتے ہیں۔ اور سب سے اچھی بات میرے بالوں کے بارے کچھ نہیں کہتے۔ نہیں تو پاکستان میں باربر شاپ پر کسی نہ کسی بزرگ کو میرے بال دیکھ کر اپنی جوانی یاد آ جاتی تھی کہ ان کے بال میرے سے کئی گنا اچھے ہوا کرتے تھے اور مجھے ان کی ٹنڈ دیکھ کر استغفار یاد آ جاتا تھا۔

سب کو میرے بگڑنے کا خیال ہے سوائے میری امی کے۔ آخر ایک خاتون جو ہوئیں۔ ان کا فرمان ہے بیٹا تو آگے بڑا بدمعاش ہے اور کیا ہو گا؟ میں نے کہا اے  مادر عزیز اندیشہ ہے کہ بگڑ جاؤ گا اپنے آرام کے واسطے ایک بہو لے آ فرمایا بیٹا دودھ کے دو ڈبے پہلے لے آ ختم ہو گئے ہیں۔ ایک امی پر ہی کیا موقوف۔ لڑکیوں کو بھی میں نظر نہیں آتا۔ اور جن کی اماؤں کو میں نظر آتا ہوں مجھے ان کی لڑکیاں نظر نہیں آتیں۔ راہبر کا کہنا ہے معصومیت پر ہی مر مٹتی ہیں۔ میں نے کہا میری باری ہی ساری مر گئیں ہیں۔

میری ایک دوست نے مجھ سے پوچھا مجھے اس کی شادی کی کیوں اتنی فکر ہے۔ میں نے کہا دیکھو تمہاری شادی ہو گی تو تمہاری نندوں سے لڑائی بھی ہو گئی تو سب سے بہترین ان کے لئے سزا یہی ہو گی کہ ان کو تم میرے پلے باندھ دو۔ لہذا مجھے تمہاری شادی کی جلدی ہے۔

ایک خاتون نے مجھے کہا کہ میں تم سے شادی کرونگی۔ میں نے کہا کیسے یقین کر لوں تمہاری بات کا کہ تم مجھ سے شادی کرو گی۔ مجھے تو چنگڑی اتنی گالیاں دے کر گئی تھی۔ باقی خواتین نے مجھے وہی آفرز کی جس پر قدیر مرحوم کی جان نکل جاتی تھی لیکن وہ خواتین مرحوم کے خوابوں سے ذرا میل نہیں کھاتی تھیں۔

بےوقوف سے بےوقوف خاتون بھی عقلمند ترین مرد سے زیادہ عقلمند ہوتی ہے۔ نہیں یقین تو کسی بھی خاتون سے بحث کر کے دیکھ لیں۔ میں ہمیشہ ہر خاتون سے بحث کر کے پچھتایا ہوں۔ دلائل کی جگہ خاتون ترحم اور جذباتیت سے بات کرتی ہیں۔ ایسی بحث کا نتیجہ ہمیشہ پچھتاوا ہوتا ہے۔

خواتین بوتھا بنانے میں بڑی شیر ہوتی ہیں۔ میری ایک ممانی جان کا بوتھا مجھے دیکھ کر بنا ہی رہتا تھا۔ ہر جگہ اٹھتے بیٹھے یہی فرماتی تھیں کہ یہ مجھے سلام نہیں کرتا۔ کچھ ایسی ہی شکائیت کچھ عرصہ بعد میری دو چچیوں کو ہو گئی۔ میں نے کہا آپ جان ہونگی اپنے اپنے خاوند کیں۔ میری مرضی سلام کروں کہ نہ کروں اس میں اتنا رونے والی کیا بات ہے؟ خاندانی سیاست میں اکثر خواتین خاوند اور گھر کے بعد خاندان پر بھی حکومت کے خواب دیکھتی ہیں۔ ایسے سارے منصوبہ کوئی نہ کوئی چوپٹ کرتا رہتا ہے اور بدتمیز کا لقب پاتا ہے۔ لہذا وہ آپکا رشتہ طے کر کے بیٹھی ہوتی ہیں کہ آپ پر اس سے بڑا احسان کوئی اور کہاں کرے گا اور ان کو آپکا بڑا خیال ہے۔ اور آپ ایک نہیں سنتے۔ اور ایک میں ہوں میں مان جاتا ہوں کوئی لڑکی نہیں مانتی۔

خواتین کی زبان۔ الامان الحفیظ۔ ان سے بچنا ہر مومن مرد پر فرض ہے۔ نہیں تو مومن نہیں رہتا۔ میں ایک دفعہ پرانے لاہور کی سیر کر رہا تھا۔ بارش ہو کر ہٹی تھی اور ادھر ادھر سے پانی رس رہا تھا۔ اب مجھے تو عادت نہیں چپک چپک کر چلنے کی لہذا ذرا سا سائیڈ پر ہوا تو ایک آنٹی سے ٹکر ہو گئی۔ میں نے فورا کہا سوری لیکن خاتون پتہ نہیں کیا بڑبڑا رہی تھیں۔ میں نے دوبارہ سوری کہا لیکن خاتون ساتھ چلتی جائیں ساتھ ساتھ بڑبڑاتی۔ ان کی بیٹی نے کہا بھی کہ امی سوری کہہ تو رہا ہے آگے سے خاتون کہیں کیا سوری؟ ویسے پرانے لاہور میں خواتین کی لڑائی کے معرکے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہاں مرد اتنا نہیں لڑتے جتنا عورتیں۔ ان خواتین سے لڑنے کا بہت بڑا نقصان ہر جیتیں یا ہاریں نقصان آپ کا ہی ہے۔ جیتیں تو مومن نہیں رہتے۔ ہاریں تو مرد نہیں رہتے۔

اس ساری بک بک سے یہ قطعا سمجھنے کی ضرورت نہیں کہ مجھے خواتین نہیں پسند۔ مجھے تو بہت پسند ہیں بلکہ اتنی پسند ہیں کہ میں نے دو شادیاں تو پکی کر رکھی ہیں۔ لیکن خواتین کو میں نہیں پسند۔ اور جن کو میں پسند آتا ہوں مجھے وہ پسند نہیں آتیں۔ :D

Popularity: 35%

Popularity: 35%

758 views

 

 

Related Posts

  • ملک دے حالات بڑے بدلے کھلوتے On March 23, 2007, 5 Comments
  • نومبر 2006 کے مڈ ٹرم الیکشن نے مجھے ایک بڑا فرق سمجھایا۔ امریکی سیاست اور پاکستانی سیاست میں۔ اب کوئی کہے اسلامی نظام ہونا چاہئے اور کوئے کہے برٹش نظام فرسودہ ہے۔ اب نئے قوانین لانے چاہئے۔ قوانین جتنے مرضی لے آئیں اگر ان پر عمل نہیں تو کچھ حاصل نہیں ہونے کا۔ امریکی سیاست
  • وفاقی دہشت گردی On June 8, 2007, 4 Comments
  • اگر آپ کا کوئی راز میرے ہاتھ لگ جائے اور میں کہوں کہ میرے کچھ کام کروں یا مجھے کوئی چیز خرید کر دو تو؟ یا اگر ایسے ہو کہ آپ ایک لوکل بندے ہیں جو گردش حالات کا شکار ہو کر لوٹ مار پر اتر آیا ہے اور چونکہ ٹاؤن کی پولیس ہمہ وقت
  • Ramadan Mubarik On September 12, 2007, 0 Comments
  • رمضان مبارک ramadan mubarik سعيد رمضان * رمضان مبروح * all the Muslims around the globe a very happy Ramadan. May god bless us at least this Ramadan, specially Pakistan. Picture originally taken from here * Text was translated into Arabic while testing Windows Live Translator beta. Popularity: 35%SHARETHIS.addEntry({ title: "عورت کہیں جسے", url: "http://www.badtamiz.com/blog/2008/01/08/khawateen/" });
  • 2006 On January 1, 2007, 0 Comments
  • 2006 another year I lost. Gained a lot and didn’t repay a penny. Should I be shamefull? I dont kno. May be I should and may be I shouldnt. I became less emotional and more stable than the previous years. I was never been some one looking for trouble but troubles always found me. This year
  • صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
  • مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت

 

Random Posts


14 Responses to “عورت کہیں جسے”

  1. 1 راہبر(87)

    :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :grin: :smile:
    بہت دلچسپ۔۔۔۔ تجربات کی فہرست اچھی خاصی طویل ہے لیکن آخری پیرا سے لگتا ہے کہ ان تجربات سے کوئی سبق اب تک نہیں سیکھا ہے۔ :razz:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اور جو سب سے بڑا ظلم کیا وہ بھی عورت کو بنا کر کیا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ جملہ ذرا خطرناک ہے۔ خدا نے انسان پر کوئی ظلم نہیں کیا، خدا ظالم نہیں۔ کیا بہتر نہ ہوگا کہ اس میں مناسب تبدیلی کردی جائے۔

  2. 2 Qadeer Ahmad(66)

    میں نے محب علوی پر جو تحریریں لکھی تھیں اور جن کی معقولیت پر انہوں نے اعتراض کیا تھا ، تمہاری یہ تحریر اس پر سند ہے :P
    میں نے کبھی تمہاری طرح خواتین کو اپنی جان کا مسئلہ نہیں بنایا ، اس لیے میں کبھی تمہارے کردار کے حوالے سے پریشان نہیں ہوا ۔
    :razz:

    Qadeer Ahmad’s last blog post..Funny SMS Jokes 03

  3. 3 Qadeer Ahmad(66)

    میں نے محب علوی پر جو تحریریں لکھی تھیں اور جن کی معقولیت پر انہوں نے اعتراض کیا تھا ، تمہاری یہ تحریر اس پر سند ہے
    :P

    میں نے کبھی تمہاری طرح خواتین کو اپنی جان کا مسئلہ نہیں بنایا ، اس لیے میں کبھی تمہارے کردار کے حوالے سے پریشان نہیں ہوا ۔
    :razz:

    Qadeer Ahmad’s last blog post..Funny SMS Jokes 03

  4. 4 Shoiab Safdar(15)

    باقی باتوں کے علاوہ یہ تو معلوم ہوا عورت مشرق کی ہو یا مغرب کی حجامت مرد میں تیز ہے!!!

  5. 5 .................(1)

    اف کتنا سوچتے ہیں آپ عورتوں کے بارے میں ۔ :roll: ۔ توبہ توبہ :razz: :razz:

  6. 6 Bela(1)

    kitna sochtey hain aap orton k baarey men .. :roll: toba toba … :razz: :razz:

  7. 7 بدتمیز(503)

    سلام
    راہبر: تجربات، لو میرا تو شوق اور بھڑک اٹھا ہے :twisted:

    قدیر مرحوم و مغفور: ابے خواتین تیری جان کا مسءلہ ہیںک بھی وقت آیا تو تجھے ثبوت دونگا۔ اور میرے کردار کی نہیں اپنے کردار کی فکر کر :evil:

    شعیب: بس اب ہو بھی کیا سکتا ہے۔

    بیلا: باجی سب مرد عورتوں کے بارے میں ہی سوچتے ہیں :twisted:

  8. 8 ------------(7)

    کیوں مردوں کو کوئی اور کام نہیں ہوتا کرنے کو ۔۔۔ :roll:

    قدیر سے ہی کچھ سبق لے لیں ۔۔ :razz: :razz:

  9. 9 بدتمیز(503)

    مردوں‌ کے سارے کام عورت سے شروع ہو کر عورت پر ختم ہوتے ہیں،۔ :twisted:

    قدیر سے کیا سبق لوں؟

  10. 10 Qadeer Ahmad(66)

    بدتمیز یہ محترمہ بیلا نے تیرے منہ پر زور کا تھپڑ مارا ہے ، اب تو شرم کر لے :razz:
    دیکھا خواتین میرے اعلٰی کردار کی کتنی معترف ہیں :lol:
    Qadeer Ahmad’s last blog post..Development of Bayaaz

  11. 11 راہبر(87)

    قدیر! مجھے تو لگتا ہے کہ وہ محترمہ تمہارے بارے میں شدید خوش فہمی کا شکار ہیں۔ :razz:

    راہبر’s last blog post..چل جھوٹے۔۔۔!

  12. 12 بدتمیز(503)

    قدیر واقعی تمہارے بارے میں‌ اکثر لوگ خوشہ فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ :twisted: میں بھی غلط فہمی کا شکار ہوا تھا تو دوستی کر لی تھی ابھی تک بھگت رہا ہوں۔ :twisted:

  13. 13 رتل(8)

    آخر آپ عورتوں پر اتنا لکھتے کیوں ہو؟ کوئ خاص وجہ؟:ُ:ُ

    رتل’s last blog post..agar woh keh de….

  14. 14 بدتمیز(503)

    رتل: ویلکم

    بس کبھی غرور نہیں کیا۔

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • زیک: آئ‌فون کو انٹرنیٹ کے ساتھ چلانے کے لئے وائ‌فائ کا استعمال...
    • بدتمیز: ایسر کے ساتھ میرا کوئی ذاتی تجربہ نہین۔ نیٹ پر ایسر لیپ...
    • عبدالقدوس: ہیں‌ :green: ایسا بھی ہوتا ہے کیا :muziq/ عبدالقدوس’s last...
    • ڈفر: مسکراہٹ بھی صدقہ ہے :)
    • Bakhtawar: Shukria. Sirf ye bata dain ke kya Acer ka laptop bhi thek hain infact acer ke rates sab se kam hain to kya...
    • بوچھی: ون پاؤنڈ میری طرف سے بھی ۔ :party/
    • شعیب صفدر: یار! ایک روپے کا صدقہ چلے گا!!! ڈاکر کافی مہنگا ہے...
    • بدتمیز: فون کا نیٹ ورک سے ہوتا ہے۔ پہلے فون کا دیکھو کہ وہ نیٹورک...
    • بدتمیز: بختاور مجھے پاکستان میں ملنے والے لیپ تاپس کا علم نہیں...
    • بدتمیز: مجھے خود نہیں پتہ :D

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 3,883 views
  • Honda Accord 2008 - 2,106 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,539 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,167 views
  • Ramadan Mubarik - 1,070 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 975 views
  • جہیز - 973 views
  • yahoo messenger beta v9 - 898 views
  • Wallop Invitations - 838 views
  • @live.com.pk - 795 views
  • talk - 792 views
  • Contact - 789 views
  • About - 778 views
  • میرا تعارف - 771 views
  • jextr - 770 views
  • عورت کہیں جسے - 758 views
  • gov gone wild - 728 views
  • کارٹون - 702 views
  • Toyota Camry - 687 views
  • How to write Urdu - 671 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 653
    • Links to posts: 69
    • Links per post: 0.11
    • Top3 commented posts: جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33) مصطفی کدال (22)
    • Comments: 1936
    • Comments per post: 2.96
    • Top3 commenters: -بدتمیز (503) -راہبر (87) -Qadeer Ahmad (66)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 696312

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->