خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں اور کچھ دیا نہ دیا ایک ٹیپو سلطان ضرور دے دیا۔ ٹیپو سلطان کا لاکھ لاکھ شکر ہے وہ غداروں کا قلع قمع تو نہ کر سکا لیکن غداروں کو اپنا ایک قول دے گیا۔ اگر ٹیپو نہ ہوتا تو ہمارے سارے مرنے والے لیڈران اور چمچان نہ جانے کیا کہہ کر مرتے؟ اب دیکھ لیں ہر لیڈر مرنے سے پہلے کسی نہ کسی کو ضرور کہہ جاتا ہے کہ شیر کی سو سالہ زندگی سے میری گیدڑ کی ایک دن کی زندگی اچھی۔ معاف کیجئے گا لیڈران کے قول ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ان میں ہیر پھیر جائز ہے۔ اس طرح ہمارے ہر مرنے والے کو اپنی موت کا بھی پتہ ہوتا ہے لہذا کوئی نہ کوئی کھمبی زمین سے نکل آتی ہے کہ مرنے والے نے ہم سے پہلے اپنی موت ڈسکس کر رکھی تھی۔ اس نے فلاں فلاں اقدامات اٹھا لئے تھے۔ بس قبر کھدوانے سے ڈرتے تھے۔
بینظیر نے مرنے سے پہلے ایک امریکی رسالہ کو انٹرویو دیا تھا۔ اس انٹرویو میں کافی دلچسپ باتیں ہیں اور رپورٹر نے بینظیر کی کیس ہسٹری پڑھ رکھی تھی۔ ساتھ ہی یہاں کے صحافی اول وظیفہ خوار نہیں ہوتے دوسرے غلط کو صحیح، عقیدت اور ترحم کے جذبات ان کی صحافتی ذمہ داریوں پر اثرانداز نہیں ہوتیں۔ اس انٹرویو سے اس وقت نمبر ٹانگنے والے سبھی کالم نگاروں کی قلعی بھی کھل گئی جنہوں نے کوشش کی کہ بھٹو ان کو بہت قابل جانتی تھی۔ آخر کار پولیٹیکل سائنس پڑھ رکھی تھی سارے گر جانتی تھی۔
بی بی سی پر نہ جانے کس نے لکھا کہ عوام بھٹو خاندان کو بےوقوف بنا کر قربان کرتی رہی ہے۔ مجھے اس سے اختلاف ہے۔ جن کے پاس کھانے کو کچھ نہیں بھوکے ننگے جانور کیا ان کو بےوقوف بناتے۔ خود بینظیر کا سارا گر اس کے باپ کی موت ہے۔ اب بلاول ان دونوں کی موت کا ثمر سمیٹے گا۔ اگر ایسا ہی ہو تو بھٹو خاندان الگ کیوں نہ ہو جائے؟ جہیز میں آج کل پارٹی بھی دی جانے لگی ہے۔
انٹرویو لینے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ بینظیر کا استقبال کرتے کوئی عورت نہ دیکھ سکی۔ سب سے مزے کی لائن یہ ہے۔
Like her country, Bhutto is a riddle. Brilliant, beautiful, fearless, she is also ruthlessly ambitious, devious and corrupt.
انٹرویو والی حیران ہوتی ہے کہ بھٹو آکسفور اور ہارورڈ سے پڑھی ہوئی پاکستان کی وزیراعظم بن سکتی ہے۔ شائد ابھی گورے ہمیں مکمل جانتے نہیں باہر کا ٹھپہ پاکستان میں پوجا جاتا ہے۔ خاتون کا خیال ہے کہ بھٹو شائد پاکستان میں شاہی حیثیت رکھتی ہے جو کہ کسی حد تک جذباتیت کیوجہ سے درست ہے۔ خاتون کا خیال ہے کہ اگلے الیکشن نیوکلئیر ہتھیاروں کی وجہ سے امریکہ کے لئے بہت اہم ہیں۔ شکر ہے اس نے سارے پاکستان کے بجائے صرف افغان بارڈر کی بات کی لیکن اوبامہ کی طرح یہ نہیں کہا کہ بش افغانستان چھوڑ کر کہیں اور چل پڑا۔
بھٹو کا خیال تھا کہ پاکستانی فوج اس کی مخالف ہے۔ اور ساتھ ہی اس نے 1996 میں ہی دہشت گردی کی سرکوبی شروع کرنی چاہی تھی۔ اور یہ کہ دہشت گرد سب سے زیادہ بھٹو سے خوفزدہ ہیں۔
یہ پیرا گراف انگلش میں ہی پڑھنے کے قابل ہے۔
During our talk in Larkana, Bhutto weeps in describing her struggles after being ousted 12 years ago on charges of plundering the treasury. Her husband was jailed without charges. She faced constant harassment by the courts. Even while living with her three children in self-imposed exile in
بھٹو انکار کرتی ہیں کہ ان کے نام پر کوئی فارن اکاؤنٹ نہیں۔ اس پر خاتون نے خیال ظاہر کیا کہ یہ تمام ان کی ماں اور دوستوں کے نام پر ہیں۔ اس پر بھٹو حیران ہونے کی اداکاری کرتی ہیں۔ لوگوں کے فنانشل معاملات سے میرا کیا لینا دینا؟ اور احتجاج کرتی ہیں پھر پوچھتی ہیں کہ تمہارے اور میرے میں کیا فرق ہے؟
Bhutto still insists that there are no foreign bank accounts in her name. I suggest that most are in the names of her mother or of friends. She feigns surprise—what could others’ finances have to do with her? “I’m an independent legal entity!” she protests. “What’s the difference between you and me?”
“One point five billion dollars,” I reply—the amount the Pakistani government contends that she and her husband pocketed while in power. She also allegedly siphoned funds from the U.N. Oil for Food program. Her defense: “Six other companies in
بینظیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1989 میں پہلی بار اسامہ بن لادن کا نام سنا جب اس نے 10 ملین ڈالر ان کی حکومت گرانے کے لئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو بھیجے۔ بھٹو 1988 میں آئی تھی۔ کیا ایک سال کے اندر وہ اس قدر بڑا خطرہ بن چکی تھی کہ 10 ملین ڈالر اس کی حکومت گرانے کے لئے بھیجے گئے؟ یہ دس ملین ڈالر کیسے اور کہاں خرچ ہوئے ہونگے؟ بینظیر کو ہٹانے کے لئے ایک جنرل کافی تھا۔ بینظیر کا الزام ہے کہ آئی ایس آئی نے طالبان کو تسلیم کیا اور ان کی افغانستان میں موثر طاقت بننے میں مدد کی۔ میرے خیال سے کل تک طالبان کو تسلیم کرنے کا سہرا بی بی سر پر سجاتی رہی ہے۔
بینظیر کا کہنا ہے کہ اس نے دو دفعہ آئی ایس آئی کو سیاست سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اور آئی ایس آئی نے اس کی حکومت الٹ دی۔ میں فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ آئی ایس آئی کا کردار درست تھا اور ہے یا غلط۔ کیونکہ یہ تو پتھر پر لکیر ہے کہ آئی ایس آئی سیاستدانوں کی جاسوسی کرتی ہے لیکن اگر وہ ملک کی سلامتی تک محدود رہے تو بہتر ہے۔ ورنہ غلط۔
فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ اس کے دادا کی موت کا سیاسی فائدہ بینظیر نے اٹھایا اور تشدد و کرپشن کی ساست ان کا وصف تھا۔
Bhutto’s own family dismisses her little-girl-lost script. “Her father’s death was enormously convenient for her politically,” her American-educated niece, Fatima Bhutto, tells me. “She has no legacy of her own except for corruption and violence, so she rests on her father’s laurels.”
بھٹو نے احمقانہ بیانات دینے کی روش قائم رکھتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ابھی حال ہی میں اس دہشتگردی دے نمٹنے کی کوشش کی ہے جبکہ ہم کب سے اس سے لڑ رہے ہیں۔
Reflecting on the lessons of her two terms as prime minister, Bhutto tells me, “It’s only now that
When Musharraf’s popularity dove in 2007 after his jailing of judges, lawyers and journalists, Bhutto suddenly emerged as
True to form, Bhutto manipulated Musharraf to erase the charges against her, promising not to return to
بھٹو پر الزام لگایا جاتا ہے کہ اگر وہ حکومت بناتی ہیں تو وہ امریکہ کو وہ تمام سہولیات فراہم کریں گیں جو مشرف نے دینے سے انکار کر دیا جن میں ناٹو کو قبائلی علاقے میں آپریشن کی اجازت اور ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی۔ بھٹو کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے نتیجہ میں بننے والی کسی ایسی حکومت میں وہ شمولیت اختیار نہیں کرے گی لیکن فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایرے غیرے کی شراکت سے ہر صورت اقتدار حاصل کرنا چاہے گی۔ انٹرویو کے اختتامی لائنز بھی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
If Bhutto returns to power this week, Gauhar predicts the
Despite the corrosion of her reputation by corruption and compromise, Bhutto appears to be
She would tell him, she replies, that propping up Musharraf’s government, which is infested with radical Islamists, is only hastening disaster. “I would say, ‘Your policy of supporting dictatorship is breaking up my country.’ I now think al-Qaeda can be marching on
Popularity: 12% [?]
Popularity: 12% [?]
321 views
Related Posts
- صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
- مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت
- New Presidential coins On January 7, 2007, 0 Comments
- A new presidential dollar coin will be appearing in circulation beginning February 16, 2007. United States Mint officials for the first time revealed designs for the presidential dollar coin series at a November 20, 2006 ceremony held at the Smithsonian Institution’s National Portrait Gallery.The dollars are to be produced because of the Presidential $1 Coin
- google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
- Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
- میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
- صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
- Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
- I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
- youtube On May 27, 2007, 4 Comments
- پاکستان کی بدلتی صورتحال اور صدر مشرف کے حمائتیوں کی حرکات سے تنگ بہت سے لوگ اور بلاگر اب سیاست کی طرف لکھنے پر مائل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے تو پھر متحرک تصویر کتنا اثر رکھتی ہو گی؟ میری ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ یوٹیوب
- verizon dsl On February 10, 2007, 0 Comments
- Ok so you want verizon DSL? upto 768kbps and for 19.99/month. Well I got it and its really awsome with comparison to dial-up but verizon provides a really poor service so becareful and dont cancle your dialup subscription until after your dsl is up and rnning. So lets see what are the steps you have
- Runaway Love On January 19, 2007, 0 Comments
- A few days back I wrote somethin about african american’s culture. This song here reflects a major part of their population. I liked the song becoz while listening it really affects you and its kind of cruel what they are going through. Yeah, and it go a little something *scratch* like this Runaway
- gov gone wild On March 6, 2007, 5 Comments
- If you live on planet earth you would have known “girls gone wild”, If you live in United States of America, You must have known “guys gone wild”. But there is somethin you are missing. The famous gov gone wild. The next release of “guvs gone wild”, we all have been watching this crazy drama over
- 2006 On January 1, 2007, 0 Comments
- 2006 another year I lost. Gained a lot and didn’t repay a penny. Should I be shamefull? I dont kno. May be I should and may be I shouldnt. I became less emotional and more stable than the previous years. I was never been some one looking for trouble but troubles always found me. This year




























0 Responses to “سن تو سہی”
Please Wait
Leave a Reply