سڑک گود لیں۔

امریکہ میں سڑکیں بہت ہیں۔ پہلی سڑکیں، پھر جنگ عظیم کے بعد کی سڑکیں اور اب جا بجا ہائی وے۔ یہ سب سڑکیں مل ملا کر کتنے لوگوں کو روزگار اور مصروف رکھتی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف موٹر وہیکل والوں کو یہ روزگار مہیا کرتی ہیں۔ اور بوڑھوں کو مصروف کہ وہ صفائیاں کرتے پھرتے ہیں۔ بچوں کو سزا کے طور پر سڑکیں صاف کرنے کا حکم دیا جاتا ہے کہ یہ کمیونٹی سروس ہے۔ جیسے سپر ماڈل نومی کیمبل کو کسی نوکرانی کے ساتھ برے سلوک پر عدالت نے سزا دی تھی کہ وہ اس کی طرح سارے کام کرے یا جیل جائے۔

پاکستان میں تو مولوی اور مسجد سے تعلق رکھنا بڑے شرم کی بات ہوتی ہے۔ لوگ منہ چھپاتے پھرتے ہیں اور بڑے شرم سے بتاتے ہیں جی نماز پڑھ کر آیا ہوں یا کسی مولوی کی صحبت میں بیٹھ کر آیا ہوں۔ امریکہ میں مذہب سے تعلق بہت فخر سے بتایا جاتا ہے۔ یہ جتنی بے راہ روی کی داستانیں ہوتی ہیں یہ انتہائی نچلے طبقے کی باتیں ہیں۔ یا پھر نوجوانوں کی۔ لیکن یہ نوجوان بھی آخری عمر میں اللہ کو یاد کرتے نظر آتے ہیں۔ جہاں نیو ائیر پر لاکھوں لوگ زنا میں مصروف تھے۔ شراب کی فروخت عروج پر تھی۔ اسی وقت ہر چرچ میں کتنے لوگ جمع عبادت کر رہے تھے۔ لاہور میں کسی کو کہیں کہ نیو ائیر پر صلوتہ تسبیح رات 12 بجے ہے تو کتنے لوگوں کو موت پڑ جایا کرتی تھی۔

ہمارے ابھی دو ماہ قبل سٹی گورنمنٹس کے ووٹ تھے۔ سب کے سب امیدواران نے اپنے اپنے چرچ کے تعلق کو لکھا تھا کہ وہ کس چرچ سے تعلق رکھتا ہے۔ مذہبی ہونا بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کیونکہ امریکہ تک میں بہت سے لوگ صرف مذہب کی بنیاد پر پرکھتے ہیں۔ اسی طرح صدر بش کا دیکھ لیں اس نے ہر عہدے پر کٹر عیسائی کو تعینات کیا۔

واپس سڑکوں پر چلتے ہیں۔ یہ سڑکیں بہت پکی بناتے ہیں۔ پل ٹوٹ جاتے ہیں سڑکیں نہیں ٹوٹتیں۔ ان سڑکوں کی صفائی کرنے والے یا تو جیل سے منگوائے جاتےہیں یا پھر چرچ کے لوگ۔ جی ہاں چرچ کے لوگ۔ چرچ ایک مذہبی ادارہ جو کہ معاشری اصلاح کے کام بھی کرتا ہے۔ اب چرچ کے لوگ ہاتھ میں ایک بیگ اور ایک سٹک لے کر چلتے جاتے ہیں ایک نے صرف کین اٹھانے ہیں ایک نے صرف کپڑے ایک نے صرف کاغذ اور ایک نے صرف شیشہ اس طرح صفائی کرتے جاتے ہیں۔ اڈاپٹ اے روڈ میں شامل ہوں اور کسی سڑک کو آپ بھی گود لے لیں۔ اب ہر ہفتہ یا مہینہ اس سڑک کی صفائی آپ کے ذمہ جو کہ کمیونٹی سروس ہے لہذا سب لوگ آپ کی عزت کرتے ہیں اور آپ ایکٹو بھی رہتے ہیں اور عزت بھی کماتے ہیں ساتھ ساتھ سیروں خون بھی بڑھتا ہے۔

ہمارے مولوی اور مسجد پر سبھی تنقید کرتے ہیں۔ ہم پڑھے لکھے عالم فاضل۔ ہم نے کبھی مسجد کو ایک ادارہ بنانے کی کوشش نہیں کی۔ مسجد کو رفاحی کاموں کے لئے استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی۔ نتیجتہ مسجد مولوی کا گڑھ بن جاتا ہے۔ اور ہم اس سے کترارتے ہیں۔ نتیجتہ مسجد موروثیت میں داخل ہو جاتی ہے۔ آپ دیکھ لیں مساجد کے سارے رفاحی کام مسجد سے شروع ہو کر مسجد پر ختم ہوتے ہیں۔ صفیں خرید لیں۔ واٹر کولو لگوا لیا۔ بچوں کے لئے کمرہ تعمیر ہو گیا یا پھر کسی ماہ بجلی کے بل کے لئے چندہ اکٹھا کر لیا یا عیدین پر مولوی صاحب کی عیدی۔ اس سے آگے کی سوچنا منع ہے۔

Popularity: 10% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 10% [?]

329 views

 

 

Related Posts

    None Found


3 Responses to “سڑک گود لیں۔”

  1. 1 راہبر

    جہاں نیو ائیر پر لاکھوں لوگ زنا میں مصروف تھے۔ شراب کی فروخت عروج پر تھی۔ اسی وقت ہر چرچ میں کتنے لوگ جمع عبادت کر رہے تھے۔ لاہور میں کسی کو کہیں کہ نیو ائیر پر صلوتہ تسبیح رات 12 بجے ہے تو کتنے لوگوں کو موت پڑ جایا کرتی تھی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :razz: صحیح کہا۔۔۔۔۔۔ یہاں تو لوگ پٹاخے پھوڑکر اور فائر کرکے نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    راہبر’s last blog post..نواب شاہ

  2. 2 بدتمیز(426)

    فائر ورکس تو یہاں بھی ہوتا ہے بلکہ اصل تو ہوتا ہی یہاں ہے۔

  3. 3 راہبر

    لیکن یہاں اب دوسرے قسم کے لوگ اکا دکا ہی ملیں گے۔
    (یہ اوپن پیڈ کہاں چلا گیا؟؟؟)۔ :sad:

    راہبر’s last blog post..کرو اپنی اپنی

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...
    • ریحان: اب اگر میرے والدین آپس میں کزنز تو میں پھر زہنی مریز کنفرم
    • ڈفر: لو جی گئی بھینس پانی میں میں تو سوچ رہا تھا گھر والے سناتے...
    • راشد اشرف: ہم تمام دوستوں کو فیس بک پر جناب ابن صفی کے فرزند ڈاکٹر...
    • راشد اشرف: جناب ابن صفی کے لازوال کردار،استاد محبوب نرالے عالم...
    • راشد کامران: دین میں کچھ چیزوں کو کرنے کی اجازت ہوتی ہے یعنی اگر...
    • محمد ریاض شاہد: جعفر تصحیح کا شکریہ .-= محمد ریاض شاہد´s last blog...
    • افتخار اجمل بھوپال: جناب ۔ نہ تو ميں کزن ميرج کے حق ميں ہوں اور نہ...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 814
    • Links to posts: 81
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2852
    • Comments per post: 3.50
    • Top3 commenters: -بدتمیز (657) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 383669

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->