فرق

اس دفعہ سردی اتنی نہیں پڑ رہی جتنی گرمی پڑ رہی ہے۔ آج سردی بہت ہے۔ کل سے پھر موسم گرم ہو جائے گا۔ اس وقت ٹمپریچر -10c ہے۔ آج تو دھوپ بھی نکلی ہوئی تھی لیکن دوپہر دو بجے بھی درجہ حرارت صفر تھا۔ پچھلے سال بھی ایسا ہی ایک کولڈ فرنٹ آیا تھا۔ اور اپنے ساتھ دو تین گھروں کو تباہ کر گیا لیکن سب سے برا ایک ایسے گھر کے ساتھ اس سردی نے کیا کہ سب بالغوں کو اپنے ساتھ لے گئی اور بچوں کو چھوڑ گئی۔

عام طور پر افریکن امریکن ایک ایک پیسہ کھانے پینے، کپڑوں، سگریٹ، شراب اور جوئے میں لگا دیتے ہیں۔ ایک پائی نہیں بچاتے۔ مذاق تب لگتا ہے جب یہ لوگ فضول سے فضول خرچہ تو کرتے نظر آتے ہیں لیکن جائز چیز پر پیسہ نہیں خرچ کر رہے ہوتے۔

جب یہ حال ہو گا تو بندھن صرف پیسہ کا رہ جاتا ہے۔ جس کی ڈور سے سبھی بندھے ہیں۔ گورنمنٹ دو دو چیک ایشو کرتی پھرتی ہے۔ بچہ کے سوشل سیکیورٹی کا اور پھر سوشل سروسز کا۔ باپ چھوڑ کر چلے گئے اور 16 سال تک کی عمر تک اب بچے ماں کے ساتھ ہیں اور باپ پیسے بھر رہا ہے اور مائیں عیش کر رہی ہیں۔

اسی طرح کے ایک گھر میں شائد 4٫5 بچے اور دو تین بڑے رہ رہے تھے۔ بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے بجلی وغیرہ سب کٹ چکی تھی۔ اسی طرح شدید سردی ہوئی اور یہ لوگ موم بتی جلتی چھوڑ کر سو گئے۔ وہ موم بتی رات کو کہیں کمبل پر گری اور آگ لگ گئی۔ غریب لوگ تھے سموک ڈیٹیکٹر نہیں لگوایا ہوا تھا۔ نتیجتا جب تک پتہ چل سب طرف آگ تھی۔ بچوں نے کھڑکی سے کود کر جان بچا لی لیکن بڑے اندر جل مرے۔

شہر میں اپیل کی گئی کہ ان بچوں کے لئے آپ جو کر سکتے ہیں کریں۔ چرچ کا اسٹوریج بھر گیا اور مجبورا ان کو علان کرنا پڑا کہ اب عطیات نہ دیں۔ بعد میں ان بچوں کا کیا حال ہوا کبھی خبر نہیں آئی۔

لیکن اس کے بعد حکومت نے کیا کیا۔ سٹی گورنمنٹ نے دیکھا کہ بل کیوں ادا نہ ہو سکے؟ اب غریب لوگوں کے بل سوشل سروسز کے سر ہو گئے۔ اب فیصلہ کیا گیا کہ بل سوشل سروس خود ادا کرے اور باقی کا چیک ان لوگوں کو بھیجے۔ اب لڑائی کہ مکان کس کے نام ہے اور کون کون رہ رہا ہے کہ یہ لوگ اس قدر جلدی ٹھکانہ بدلتے ہیں کہ کئی نے پی او باکس لے رکھا ہے۔ اس کے بعد اسموک دیٹکٹر کی مہم چلی۔ فائر فائٹرز نے سب سے غریب علاقوں میں جا کر اسموک ڈیٹیکٹرز چیک کئے۔ جہاں نہیں تھے وہان نئے لگائے۔ جو کرائے دار تھے ان کو کہا گیا کہ مالک مکان کو کہو کے لگوا کر دے اگر نہیں دیتا تو سٹی کو بتاؤ۔

اب اس سال سردی کی شروعات سے پہلے فائر فائٹرز نے پھر پروگرام کئے کہ ایسا کوئی حادثہ نہ ہو۔ اس شردی کی لہر آنے سے پہلے فائر فائٹرز نے پھر غریب علاقوں کا دورہ کیا۔ اسموک ڈیٹکٹرز چیک کئے۔ (سال میں دو دفعہ بیٹری تبدیل کرتے ہیں) جن لوگوں کے گھر میں بجلی نہیں تھی ان کو گیس اور تیل کے ہیٹر استعمال کرنے کے سلسلے  میں ہدایات اور احتیاط بتائی۔ سردی سے بچنے کے لئے ان کو کپڑے پہننے کا بتایا گیا کہ اگر لئیرز کی طرز پر کپڑے پہنیں تو سردی اثر انداز نہیں ہو گی کیونکہ ان کے اندر ہوا رہ جاتی ہے جس سے جسم گرم رہتا ہے۔  ابھی تک شہر میں کہیں آگ نہیں لگی جبکہ پچھے سال تین چار گھروں میں لگی تھی۔ یہ بات مجھے اچھی لگی۔ ہمارا ملک ہوتا تو کوئی مقبول ترین لیڈر متاثرہ گھر جاتا۔ چند ہزار یا لاکھ کا چیک دینے کا اعلان کرتا اور آ جاتا۔ چیک ملتا یا نہیں یہ اس کی قسمت۔ اس لیڈر کے سپورٹر بتاتے نہ تھکتے کہ دیکھا ہمارا لیڈر جب فلاں بدقسمت کے گھر گیا تھا تو کیا کہا تھا۔ پھر چند دن گزرتے اور ایک نیا سانحہ اور ایک نیا لیڈر۔

 

Popularity: 9%

Popularity: 9%

211 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


0 Responses to “فرق”

  1. No Comments

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • زیک: آئ‌فون کو انٹرنیٹ کے ساتھ چلانے کے لئے وائ‌فائ کا استعمال...
    • بدتمیز: ایسر کے ساتھ میرا کوئی ذاتی تجربہ نہین۔ نیٹ پر ایسر لیپ...
    • عبدالقدوس: ہیں‌ :green: ایسا بھی ہوتا ہے کیا :muziq/ عبدالقدوس’s last...
    • ڈفر: مسکراہٹ بھی صدقہ ہے :)
    • Bakhtawar: Shukria. Sirf ye bata dain ke kya Acer ka laptop bhi thek hain infact acer ke rates sab se kam hain to kya...
    • بوچھی: ون پاؤنڈ میری طرف سے بھی ۔ :party/
    • شعیب صفدر: یار! ایک روپے کا صدقہ چلے گا!!! ڈاکر کافی مہنگا ہے...
    • بدتمیز: فون کا نیٹ ورک سے ہوتا ہے۔ پہلے فون کا دیکھو کہ وہ نیٹورک...
    • بدتمیز: بختاور مجھے پاکستان میں ملنے والے لیپ تاپس کا علم نہیں...
    • بدتمیز: مجھے خود نہیں پتہ :D

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 3,887 views
  • Honda Accord 2008 - 2,108 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,539 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,167 views
  • Ramadan Mubarik - 1,070 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 976 views
  • جہیز - 973 views
  • yahoo messenger beta v9 - 898 views
  • Wallop Invitations - 838 views
  • @live.com.pk - 795 views
  • talk - 792 views
  • Contact - 789 views
  • About - 778 views
  • jextr - 772 views
  • میرا تعارف - 772 views
  • عورت کہیں جسے - 758 views
  • gov gone wild - 728 views
  • کارٹون - 702 views
  • Toyota Camry - 687 views
  • How to write Urdu - 671 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 653
    • Links to posts: 69
    • Links per post: 0.11
    • Top3 commented posts: جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33) مصطفی کدال (22)
    • Comments: 1936
    • Comments per post: 2.96
    • Top3 commenters: -بدتمیز (503) -راہبر (87) -Qadeer Ahmad (66)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 696312

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->