میں پاگل میرا دل وی پاگل
643 views Published January 2nd, 2008 in میں ME.میں پاگل ہو گیا ہوں۔ جی ہاں درست پاگل تو میں پہلے سے ہوں لیکن اب مجھے بھی میں پاگل لگ رہا ہوں۔ پہلے میں لوگوں کو پاگل لگتا تھا۔ اب مجھے خود ایسا لگتا ہے کہ میں پاگل ہو گیا ہوں۔ جیسے میرے اندر دو انسان ہوں ایک پاگل ہو اور دوسرا حیران ہو کہ یہ اس کو ہوا کیا ہے۔ حالانکہ میں نے کچھ بھی نہیں کیا۔
میرے بزرگ ایک عرصہ مجھے نصیحتیں کرتے رہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ان کو احساس ہو گیا کہ وہ غلط نصیحتیں کرتے رہے ہیں۔ اب وہ ایک دوسرے کو نصیحت کرتے ہیں کہ بچہ نے جو کرنا ہے کرنے دو۔ اس کے ساتھ مغز ماری فضول اور بھینس کے آگے بین بجانا ہے۔ بھینس سے یاد آیا میں خود بھینس لگنے لگا ہوں
اتنا وزن بڑھ گیا۔
مسئلہ بہت سادہ سا ہے۔ مجھے خود نہیں علم کہ ہوا کیا ہے۔
میرا کسی کام میں دل نہیں لگ رہا۔ حتی کہ لوگوں کو تنگ کرنے میں بھی نہیں۔ نہیں یقین تو قدیر سے پوچھ لیں اس کی زندگی میں کل والی چیٹ سب سے شرافت بھری چیٹ ہوئی ہو گی۔ آدم بیزار ہو رہا ہوں۔ اکیلا تو پہلے بھی رہنا پسند تھا اب کسی کو پاس نہیں آنے دے رہا۔ اور مجھے علم نہیں کہ ہوا کیا ہے۔ میرا خیال ہے میں پاگل ہو رہا ہوں۔
اب اگر یہ ڈپریشن ہے تو مجھے پتہ ہی نہیں ڈپریشن کسے کہتے ہیں۔ کیوں کر ہوتا ہے اور کیسے ہوتا ہے۔ مجھے تو ڈپریشن کبھی ہوا ہی نہیں میری وجہ سے بہت سوں کو ہوتا ہے۔ میری امی کا فرمان ہے بیٹا سارے بچوں نے ملکر اتنا تنگ نہیں کیا جتنا تم اکیلے نے۔ ماموں خالہ وغیرہ فون کرتے تھے تو میرے بارے میں کچھ ایسے پوچھتے تھے اب تو تنگ نہیں کرتا؟ اب اگر یہ حالات ہوں تو مجھے ڈپریشن کیسے ہو سکتا ہے؟
میری آج کل کی حرکات ملاحظہ کریں۔ رات کو جاگنے کا دل کرتا ہے اور دن کو سونے کا۔ چھٹی والے دن بیڈ سے صبح صبح برآمد ہو جاتا ہوں اور ویسے بستر سے دل نہیں بھرتا۔ ٹی وی کے چینل ہر دو منٹ بعد تبدیل ہو جاتے ہیں اور لوگ جزبز۔ گاڑی سڑک پر اور نظر کہیں اور۔ ایک منٹ پہلے میرا تنگ کرنے کا موڈ ہو رہا ہوتا ہے اور اگلے ہی منٹ یاسیت کا دورہ۔
میرے بہت کم دوست ہیں۔ اور وہ بھی ناراض رہتے ہیں۔ اب میں نے کسی کو فون کیا تین ہفتہ تو وہ ناراضگی میں جواب نہیں دیتے۔ اگر میں ڈھیٹ بن کر بار بار کانٹیکٹ کرتا رہوں تو بھی میری عزت افزائی کر کے ہی صحیح ہوتے ہیں۔ کئی دفعہ مجھے کسی کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ ناراض بیٹھا ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنا موڈ بھول کر پہلے اس کو منانا پڑتا ہے۔ اب میرا اپنا دماغ خراب ہے میں پہلے کسی کا صحیح کیسے کروں؟
مجھے علم ہے کہ کبھی کبھار کسی کا روئیہ یا کوئی بات میرے ذہن کو چپک جائے تو میرا دماغ ایسے ہی خراب ہوتا ہے اور اتنی بے چینی لگ جاتی ہے کہ بس۔ لیکن اس دفعہ تو ایسا بھی نہیں ہوا۔ ایک دو باتیں ہیں لیکن میں نے ان کو نظر انداز کر دیا اب پتہ نہیں وہی لاشعور یا تحت شعور ایسی ثقیل جگہوں پر گھوم پھر رہی ہوں۔
پاگل پن کا ثبوت تو دیکھیں میرا موڈ خراب اور میں امانت چن کا ڈرامہ دیکھ دیکھ کر دندیاں نکال رہا تھا۔ جتنی دیر اس پر دھیان دوں اتنی دیر ڈنٹونک کا اشتہار لگوں اور جب اس سے نظر ہٹاؤ تو ایسا لگے جیسے پرویز الہی اور پرویز مشرف کی تصویر اکٹھی دیکھ لی ہوں۔
مسلہ کس قدر سادہ ہے لیکن اس کا حل نہیں مل رہا۔ میں کہیں اور میرا دماغ کہیں اور ہے۔ میرے خیال سے میں سو جاؤ شائد صبح تک ٹھیک ہو جائے۔ سچی اب تو میں نے کیفین بھی نہیں لی۔ لیکن اس سے تو دماغ تیز چلتا ہے۔ میرے خیال سے کیفین لے لے کر دماغ تیز چل چل کر چل ہی گیا ہے۔
Popularity: 64%
Popularity: 64%
643 views
Related Posts
- None Found
Random Posts







ایسا بھی ہوتا ہے کیا
عبدالقدوس’s last...
دنیا میں جہاں دیگر ہزار امراض ہیں، وہیں ایک مرض ہوا کرتا ہے، جسے یار لوگ “محبت”، “پیار” اور “عشق” جیسے نام سے یاد کرتے ہیں، گستاخی معاف عالم پناہ، کہیں وہی مرض تو لاحق نہیں ہوگیا؟ :razz:
ویسے یہ قدیر کہاں ہے؟ ٹھیک تو ہے نا؟
راہبر’s last blog post..سالِ نو کی آمد مبارک
تمہیں پنجابی آتی ہے جو امانت چن کو دیکھ رہے ہو :razz: ویسے میرے خٰیال میں روز مرہ یکسانیت سے ایسا ہوتا ہے
راہبر: دل تو ہر کالی کو دیکھ کر دھڑک پڑتا ہے :twisted: مرد حضرات دل ہتیھلی پر رکھ کر پھرتے ہیں۔ پھر بھی عشق محبت ایسے ستائے تو عشق محبت سے باز ہی صحیح۔ قدیر مرحوم ٹھیک ہے روزانہ دوزخ سے آنلائن ہوتا ہے۔ کچھ آگ برسا کر اس کی لوڈ شیڈنگ ہو جاتی ہے۔
جہانزیب: سر صبح صبح پانچ بجے آپ اٹھے ہوئے تھے۔ :grin: خیریت؟ میں بھی جاگ رہا تھا لیکن یاہو نہیں چل رہا تھا۔ شائد ایسا ہی ہو۔ کیا پتہ
یااللہ سب پر رحم کرنا۔ میں تو اب تک آپ کو مکمل پاگل سمجھتی تھی۔یہ ابھی پتہ چلا ہے کہ پاگل پن کی آخری حد کو تو ابھی پہنچے ہی نہیں۔ میری دعا ہے کہ مکمل پاگل ہو جائیں اور پاگل خانے جا کر پاگلوں کا سر کھائیں۔ تاکہ باقی لوگ تو سکون سے رہیں۔ :grin:
مشورہ: اگر زیادہ پاگل پن کی شکایت ہو تو دیوار کے ساتھ تین بار زور سے سر دے ماریں۔ :grin:
ارے عمار نے تو یہاں۔۔۔۔”پیار، عشق اور محبت” فلم چلا دی ہے۔ مجھے تو “شعلہ، آگ اور نفرت” فلم لگ رہی ہے۔ :grin:
ماوراء’s last blog post..نیا سال
سلام
ماورا عزت افزائی کا بہت شکریہ۔
مکمل پاگل ہونا کسے کہتے ہیں؟
پاگل بھائی چارے سے رہتے ہیں ایک دوسرے کا سر نہیں کھاتے۔ دیوار سے سر تو مار دوں لیکن اس میں بیچاری دیوار کا کیا قصور ہے؟
شعلہ آگ اور نفرت
مسلہ کس قدر سادہ ہے لیکن اس کا حل نہیں مل رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حل پاگلوں کے ڈاکٹر کے پاس ملے گا اس سے رجوع کریں ۔۔۔ :razz:
پوچھنا یہ تھا کہ امریکہ والے پاگلوں کو پتھر مارتے ہیں یا نہیں؟؟؟
اگر ہاں تو تمھارے اعلان کے بعد بیچارے پتھر!!!
شعیب صفدر’s last blog post..نا مناسب احتجاج!
سلام
——: بہت شکریہ۔ اگر کسی ڈاکٹر کو جانتے/ جانتی ہوں تو بتا دیں۔ اسی کا بتا دیں جس سے آپ نے علاج کروایا تھا۔ :twisted:
شعیب صفدر: امریکی بہت مہذب ہیں۔ یہ پتھر نہیں مارتے صرف تورا بورا کرتے ہیں۔ اس میں خود پتھر اڑ اڑ کر لگتے رہیں تو یہ ان کا مارنا تو نہ ہوا نہ؟