urdu bloggin plugin tidbits

مجھے اپنی یہ تھیم بہت پسند تھی۔ اور میں نے اس کو بہت customize کیا ہے۔ بدقسمتی سے اس کی کچھ limitations ہیں جو مجھے سخت بری لگ رہی ہیں۔ لیکن ابھی تک اس سے کچھ بہتر تھیم نہیں مل سکی۔ بہت سے لوگوں کو 3 کالمی تھیمز نہیں پسند ہوتی اگر کسی کو ایسی کسی تھیم کا علم ہو تو مجھے ضرور بتائے۔ میں مستقلا ایک نئی تھیم لگانا چاہتا ہوں۔

اس تھیم کی سب سے بڑی خرابی کسی ماہ کے آرکائیو یا کیٹگری ویو پر کلک کرنے سے اس ماہ یا کیٹگری کی تمام پوسٹس ظاہر نہ کرنا ہے۔ اگر یہ کسی صفحہ پر ایسا نہیں بھی کر سکتا تب بھی یہ 1٫2٫3 کر کے صفحہ میں دیکھا سکتا ہے لیکن ایسی کوئی سہولت میسر نہیں اور میری php سے واقفیت نہ ہونے کے برابر بھی نہیں۔ in the long term یہ بہت بری خرابی ہے۔ کسی چیز کے ڈھونڈنے میں یہ کافی مشکل پیدا کرتی ہے۔ یہ خرابی بدتر تب ہو جاتی ہے جب آپ اس بلاگ پر کسی چیز کو سرچ کرتے ہیں۔ نتیجتہ سرچ کے بھی صفحات 1٫2٫3 کر کے نہیں آتے اور پہلے صفحہ پر وہ چیز نہیں ہوتی لہذا تلاش بےفائدہ ہے۔

میں نے بہتر نیویگیشن کے لئے چند ایک پلگ انز شامل کئے۔ ان میں سے ایک ٹاپ ٹین پلگ ان تھا۔ یہ میری وہ تحاریر جن کو سب سے زیادہ وزٹس ہوتے ہیں کو سائیڈ بار میں دیکھاتا ہے۔

ایک اور پلگ ان popularity contest ہے۔ یہ پلگ ان بھی وزٹس + ریسپانس کو کیلکولیٹ کر کے ہر پوسٹ پیج پر اس کی رینکنگ ظاہر کرتا ہے۔ وزٹس پر پوائنٹ کی تعداد کچھ ہوتی ہے جبکہ ریسپانس پر کچھ اور ٹریک بیک ہونے پر کچھ۔ یہ سب مل کر کاؤنٹ ہوتا ہے۔

حالیہ تبصرہ جات کی ایک پرانی فائل کافی لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ مجھے بھی قدیر اینڈ کمپنی سے ہی اس کا پتہ چلا تھا۔ لیکن ایک نیا پلگ ان میں نے ڈھونڈا ہے۔ ابھی تک اس سے چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکا۔ وجہ وہی کہ آتا جاتا کچھ نہیں۔ اس پلگ ان سے حالیہ تبصرہ جات + حالیہ ٹریک بیک بھی سائیڈ بار میں ظاہر کئے جا سکتے ہیں۔ اس سے آپ نہ صرف ایسے لوگوں کو جنہوں نے آپ کے بلاگ پر کمنٹ کیا ظاہر کرتے ہیں بلکہ ٹریک بیک کرنے والوں کو ظاہر کر کے ان کے بلاگ تک ٹریفک کا ایک ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ ظاہری بات ہے پہلے وہ آپ کی پوسٹ تک جاتے ہیں اور اس پوسٹ کے آخر سے ٹریک بیک کرنے والے کے بلاگ پر۔

ٹریک بیک کی بات ہے تو بہت سے لوگوں کو ٹریک بیک کرنا نہیں آتا۔ ٹریک بیک یعنی اپنی پوسٹ جو کہ آپ نے کسی پوسٹ سے مطابقت سے لکھی ہو کو ٹریک بیک کروانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس پوسٹ کا مکمل لنک نہ کہ بلاگ کا لنک اپنی پوسٹ میں دیں۔ جیسے اگر آپ http://www.badtamiz.com/blog کا لنک دیں گے تو یہ میرے بلاگ پر ظاہر نہیں ہو گی۔ لیکن اگر آپ jextr کے حوالے سے کچھ لکھنے لگے ہیں تو پورا لنک دیں http://www.badtamiz.com/blog/2007/12/29/jextr/ تبھی ٹریک بیک ہو سکے گا۔ اور آپ کی پوسٹ میری پوسٹ کے آخر میں ظاہر ہو گی۔ اگر پوسٹ میں لنک نہیں دے سکتے تو ایڈیٹر میں ٹریک بیک کے خانہ میں میری پوسٹ کا مکمل یو آر ایل دے دیں۔

محب نے ایک اچھا پلگ ان ڈھونڈا تھا۔ یہ کمنٹ لو ہے یعنی آپ کے بلاگ پر کمنٹ کرنے والوں کو ان کے کمنٹ کا صلہ۔ یہ پلگ ان کمنٹ کرنے والوں کے بلاگ فیڈ سے ان کی حالئہ پوسٹ کا لنک ان کے کمنٹ کے ساتھ ساتھ پوسٹ کرتا ہے۔ اس سے ان کے بلاگ کو نہ صرف لنک مل جاتا ہے بلکہ نئے لوگ بھی ان کے بلاگ تک جا کر پڑھتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے بلاگ کا لنک دیں نہ کہ سائیٹ کا۔

قدیر مرحوم نے مجھ سے کوئی ایک ہزار دفعہ پوچھا کہ میں نے بلاگ رول میں اس کا لنک کیوں شامل نہیں کیا۔ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کچھ غلط ہوا تو پھر اب تک اس کو درست نہیں کیا۔ شروع میں میں نے سبھی بلاگ شامل کئے ہوئے تھے۔ پھر اس جگہ منتقل ہونے پر صرف ان کو لنک کیا جن کی پوسٹس مجھے پسند تھی اب میرے ذہن میں ایک نیا ہی آئیڈیا آ گیا۔ ایک نئے پلگ ان کی بدولت جس کو میں نے محفل کے لئے استعمال کرنا تھا اور شاکر نے ڈھونڈ کر دیا تھا سے میں اپنی سائیڈ بار میں اردو ٹیک وینس کی آر ایس ایس استعمال کر کے اردو بلاگرز کی تازہ ترین پوسٹس ظاہر کر رہا ہوں۔ یہ ایک طرح سے reward ہے ان اردو بلاگرز کو جو کہ اپنا بلاگ ریگولر اپڈیٹ کرتے ہیں۔ اس کی افادیت کا اندازہ مجھے آؤٹ کلکس سے پتہ چل چکا ہے۔ آپ وینس یا سیارہ کسی کی بھی آر ایس ایس سے اس پلگ ان سے ریگولر اردو بلاگرز کو ریوارڈ کر سکتے ہیں۔

سیارہ کی opml

وینس کی آر ایس ایس

قدیر مرحوم کا ہی خیال تھا کہ میں اس کی بلاگ ہٹس سے بہت جیلس ہوں۔ جس کی وجہ اس کے روزانہ کے سنانے کے آج اتنے ہٹس ہوئے اور آج اتنے۔ اس کو میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ تم روزانہ کے اتنے گنواتے ہو سال بعد بھی تم وہیں کے وہیں ہوتے۔ لہذا میں اوپن بلاگ سٹیٹس کی اہمیت پر زور دیتا ہوں۔ بہت سے اردو بلاگر خاص طور پر نئے جو کہ ابھی تک میرے جتنے ڈھیٹ نہیں ہوئے نے اس پر عمل کیا ہے۔ ان تمام کا میں احسان مند ہوں کہ ایک صحت مندانہ طرز بلاگ کو انہوں نے فروغ دیا۔ آپ بھی سائیٹ میٹر کا اوپن سٹیٹ اپنے بلاگ پر شامل کر کے اس طرز عمل کو فروغ دے سکتے ہیں۔

بلاگ سٹیٹس کے کتنی پوسٹس ہوئی اور کتنے کمنٹس کب اپڈیٹ کیا گیا اور لاسٹ کمنٹ کس نے کیا جیسی معلومات اب ڈیش پورڈ سے اٹھ کر سائیڈ بار میں آ گئیں ہیں۔ اس پلگ ان کی بدولت۔

ہر پوسٹ کو دیکھنے کے لئے کہ اس کو کتنی دفعہ دیکھا گیا ہے۔ یہ پلگ ان۔

بلاگ ریویو کی پوسٹ میں نے گوگل اینالیٹکس کے ڈیٹا کی بنیاد پر لکھی تھی۔ اس پلگ ان سے گوگل اینالیٹکس اپنے بلاگ پر استعمال کریں۔

سب بلاگر اگر چاہیں تو اپنا ایویٹر انٹرنیٹ پر استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے میں ایک بچہ کی تصویر استعمال کرتا ہوں۔ جہانزیب دستار پہنے انکل کی اور ماورا کی پاکستانی تتلی ہے۔ قدیر مرحوم و مغفور ، باجی پریٹی کی تصویر لگائے رہتا تھا۔ اس کے لئے مائی بلاگ لاگ پر رجسٹر ہوں۔ اور جب بھی آپ میرے بلاگ پر کمنٹ کریں گیں آپ کا منتخب کردہ ایویٹر آپ کے کمنٹ کے ساتھ ظاہر ہو گا۔ اپنے بلاگ پر یہ سامان کرنے کے لئے یہ پلگ ان استعمال کریں۔

اگر آپ بھی کسی پلگ ان کو جانتے ہوں یا استعمال کرتے ہوں تو اس کے بارے میں یہاں کمنٹ میں لکھئے یا پھر اپنے بلاگ پر تفصیل سے۔ اگر کسی بہتر تین کالمی تھیم کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں تو بتائیں۔ شکریہ۔

اپڈیٹ: دو پلگ انز کا ذکر کرنا بھول گیا۔ پہلا ہے نبیل کا ورڈ پریس اردو پیڈ۔ اس سے بہت سہولت سے اردو میں تبصرہ اور بلاگ سرچ ہو سکتی ہے۔ مجھے اس کا بالکل علم نہیں تھا تاقتیکہ امن نے مجھے اس کا لنک بھیجا۔ میں امن کا شکر گزار ہوں کہ قدیر مرحوم مجھے اردو پیڈ مینوئلی شامل کرنے سے انکار کر چکا تھا۔ اس پلگ ان میں ایک خرابی ہے۔ اس میں پلگ ان کے ڈاؤنلوڈ پیج کا لنک نہیں دیا گیا۔ نہ اس کو ورڈ پریس کے ایکسٹینڈ پلگ ان سیکشن پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔ جہاں رکھنا شائد بہت اچھا قدم ہو۔

دوسرا پلگ ان میرا فیوریٹ ورڈ پریس کی ایموٹیکن ہیں۔ ان کی بدولت کوئی بھی تبصرہ کرنے والا اپنے موڈ کو ظاہر کر سکتا ہے۔

Popularity: 71%

Popularity: 71%

1,539 views

 

 

Related Posts

  • blogging tidbits On August 27, 2007, 11 Comments
  •   پچھلے دنوں چند ایک نئے بلاگز اکھٹے بنے۔ یہ سب اپنے اپنے مزاج کے اعتبار سے اردو بلاگرز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔ چند ایک مشکلات جن کا یہ سامنا کر سکتے ہیں اور چند ایک ٹپس جو ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں یہاں پیش کردونگا۔ میں سارا دن قدیر
  • Network Monitor 3.0 has released to web! On December 8, 2006, 0 Comments
  • You are receiving this email because of your participation in the Microsoft Network Monitor 3.0 beta program. The final release of version 3.0 has now been posted to http://connect.microsoft.com. Please update from your beta version to the released version if you have not already done so. It is available free of charge. The team has chosen
  • Windows Live Folders — opening soon! On August 1, 2007, 0 Comments
  • Thanks for signing up for the Windows Live Folders waiting list. We’re sending you email to let you know that we’ll be expanding our beta on Wednesday starting at 10am PST!To sign up, simply click Get Started on our homepage, starting at 10am tomorrow: http://folders.live.comIf you have any questions, feel free to post them on
  • Special Xbox 360 offer for Windows Live Mail members On December 19, 2006, 0 Comments
  • Want a XBOX this season? why dont save 30 bucks with windows live mail offer? get in ur inbox to find out wether you have the invitation or not or I can give you mine link to do so. Exclusively for Windows Live™ Mail users—Windows Live Mail has teamed up with Xbox to help you
  • Windows Live Home On August 11, 2007, 0 Comments
  • Windows Live Home brings your online world together in one place, from search, photos, logging, e-mail, and more.With Windows Live Home you can:ConnectHotmail: Next-generation e-mail on the WebMessenger: Chat with friends on the world’s most popular instant messaging networkContacts: Keep one up-to-date contact list that you can access everywhere on Windows Live FindSearch: Say hello to
  • google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
  • Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
  • MadMeg Urdu On August 7, 2008, 0 Comments
  • This one , My Personal Favorite. I might actually use it sometimes. with an excuse to rahbar is any one else liking it? would like to customize even further If some body plans to use it lets say permanently. Download Preview Original Popularity: 71%SHARETHIS.addEntry({ title: "urdu bloggin plugin tidbits", url: "http://www.badtamiz.com/blog/2007/12/31/urdu-bloggin-plugin-tidbits/" });
  • open xdrive On June 13, 2007, 0 Comments
  • Xdrive’s Data Service Platform (XDSP) is not just storage. Our JSON v1.1 API (aka Xdrive JSON interface) allows developers to access the storage, services, and functions of the XDSP programatically via a set of web services. Unlike other services, resources are allocated to the user, not the developer or application. Each user can have
  • difference of ideas On March 13, 2008, 0 Comments
  • ah I learned that long time ago what a perfect example difference of ideas Popularity: 71%SHARETHIS.addEntry({ title: "urdu bloggin plugin tidbits", url: "http://www.badtamiz.com/blog/2007/12/31/urdu-bloggin-plugin-tidbits/" });
  • Halo 3 On December 6, 2006, 0 Comments
  • Received an email containing information related to famous game Halo’s sequel Halo 3. Microsoft’s Bungie Studio is seeking gamers who could test out the new game and give real time feed back to enhance and refine the final product. A key part is the offering of multi player game aspect for the very first time through

 

Random Posts


15 Responses to “urdu bloggin plugin tidbits”

  1. 1 نبیل(4)

    تم اردو ایڈیٹر پلگ ان کا ذکر کرنا بھول گئے۔ :razz:

    بائی دا وے تمہارے بلاگ پر ہائپر لنک کام نہیں کر رہے۔ یا کم از کم میرے براؤزر (IE 7) پر یہ صحیح نہیں چل رہے۔

  2. 2 شعیب صفدر(24)

    اچھی پوسٹ ہے!!
    ان پلگ ان کو اپنے نئے بلاگ کے سانچے می استعمال کرو گا!! دیکھو کب بنتا ہے!!

    شعیب صفدر’s last blog post..ایک اور رپورٹ!!!!!

  3. 3 بدتمیز(503)

    سلام
    نبیل واقعی میں ایک نہیں دو پلگ انز کا ذکر کرنا بھول گیا تھا۔ یاد دہانی کا شکریہ۔
    ہاں یہ مسئلہ اکثر ہی پیش آ جاتا ہے اور میرا خیال ہے ونڈوز لائیو رائیٹر میں ایڈیٹ کرنے سے آتا ہے۔ یہ صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ہوتا ہے۔ فائر فاکس میں درست رہتا ہے۔

    شعیب صفدر۔ سر وہ آئی پی والا پلگ ان کونسا تھا؟

  4. 4 الف نظامی(7)

    اچھی پوسٹ ہے۔
    تصویری تصدیق والے پلگ ان کا بھی ذکر کردو۔

    الف نظامی’s last blog post..مخزنِ خطاطی

  5. 5 بدتمیز(503)

    سلام
    الف نظامی وہ پلگ ان پرسنل بلاگنگ نہیں میو سے ریلیٹڈ تھا۔ اس کا ذکر بھی کرونگا لیکن جب میو کی پوسٹ لکھونگا

  6. 6 فیصل(24)

    اب میں‌تمھارا بلاگ پڑھ سکتا ہوں، شکر ہے۔
    معلوماتی پوسٹ ہے، امید ہے لوگوں‌کے کام آئے گی، میرے علاوہ کہ میں ان چکروں سے باہر ہوں :smile:

    فیصل’s last blog post..دہشت کے سیب

  7. 7 الف نظامی(7)

    Akismet ایک ایسا پلگ ان ہے جو بلاگ پر تبصرہ کرنے کے لیے تصویری تصدیق کا استمعال کرتا ہے۔

    الف نظامی’s last blog post..گھڑی مڑی جی بھر آوندا اے

  8. 8 ساجداقبال(34)

    بہت شکریہ بدتمیز۔۔۔۔کافی کام کے پلگ ان ہیں۔

    ساجداقبال’s last blog post..اپنے فلکر(Flickr) البم سے تصاویر بلاگ سائیڈبار میں شامل کریں

  9. 9 بدتمیز(503)

    سلام

    فیصلہ: مسئلہ کیا تھا اور کیسے دور ہوا۔ چند ایک اور نے بھی شکائیت کی ہے کہ ان کو بلاگ درست نظر نہیں ؔتا۔ ؔپ نے کیسے درست کیا؟

    الف نظامی: کیا ؔپ اس کے نٕے ورژن کی بات کر رہے ہیں یا کیپچا کی؟

  10. 10 ساجداقبال(34)

    بدتمیز اگر آپ چیک کریں تو آپکے بلاگ کا ڈیفالٹ فونٹ‌Lucida Grande ہے۔ میرا خیال ہے ایپل کا فونٹ ہے یہ۔ اگر کسی کے ونڈوز میں موجود ہو، تو اردو عجیب نظر آتی ہے۔

    ساجداقبال’s last blog post..ڈومین نام(Domain name) کی خریداری۔۔۔کچھ تجاویز

  11. 11 بدتمیز(503)

    شکریہ ساجد میں نے تبدیل کیا ہے دیکھیں مسئلہ حل ہوتا ہے کہ نہیں۔

  12. 12 ساجداقبال(34)

    وہ مسئلہ تو حل ہو گیا، رہ گیا آپکی تین کالمی تھیم کا تو اس ربط پر 100 خوبصورت تھیمز دیکھ لیں، اگر کوئی نہ پسند آئے تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :twisted:

    ساجداقبال’s last blog post..ڈومین نام(Domain name) کی خریداری۔۔۔کچھ تجاویز

  13. 13 بدتمیز(503)

    بہت شکریہ ساجد۔ یہاں چند ایک تھیمز واقعی بہت اچھی ہیں۔ بہت شکریہ

  14. 14 فرحان دانش(2)

    کیاurdutech.net کے بلاگ پر فائلز ٹرانسفر سوفٹ وئیر کے زریعے تبدیلی کر سکتے ہیں۔

    فرحان دانش’s last blog post..آج کاموبائل گیم * فیفا اسٹریٹ 3

  1. 1 اردو میں بلاگ کس کے لیے لکھیں؟ : آواز دوست

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • زیک: آئ‌فون کو انٹرنیٹ کے ساتھ چلانے کے لئے وائ‌فائ کا استعمال...
    • بدتمیز: ایسر کے ساتھ میرا کوئی ذاتی تجربہ نہین۔ نیٹ پر ایسر لیپ...
    • عبدالقدوس: ہیں‌ :green: ایسا بھی ہوتا ہے کیا :muziq/ عبدالقدوس’s last...
    • ڈفر: مسکراہٹ بھی صدقہ ہے :)
    • Bakhtawar: Shukria. Sirf ye bata dain ke kya Acer ka laptop bhi thek hain infact acer ke rates sab se kam hain to kya...
    • بوچھی: ون پاؤنڈ میری طرف سے بھی ۔ :party/
    • شعیب صفدر: یار! ایک روپے کا صدقہ چلے گا!!! ڈاکر کافی مہنگا ہے...
    • بدتمیز: فون کا نیٹ ورک سے ہوتا ہے۔ پہلے فون کا دیکھو کہ وہ نیٹورک...
    • بدتمیز: بختاور مجھے پاکستان میں ملنے والے لیپ تاپس کا علم نہیں...
    • بدتمیز: مجھے خود نہیں پتہ :D

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 3,883 views
  • Honda Accord 2008 - 2,106 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,539 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,167 views
  • Ramadan Mubarik - 1,070 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 975 views
  • جہیز - 973 views
  • yahoo messenger beta v9 - 898 views
  • Wallop Invitations - 838 views
  • @live.com.pk - 795 views
  • talk - 792 views
  • Contact - 789 views
  • About - 778 views
  • میرا تعارف - 771 views
  • jextr - 770 views
  • عورت کہیں جسے - 757 views
  • gov gone wild - 728 views
  • کارٹون - 702 views
  • Toyota Camry - 687 views
  • How to write Urdu - 671 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 653
    • Links to posts: 69
    • Links per post: 0.11
    • Top3 commented posts: جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33) مصطفی کدال (22)
    • Comments: 1936
    • Comments per post: 2.96
    • Top3 commenters: -بدتمیز (503) -راہبر (87) -Qadeer Ahmad (66)
    • Pagerank: 2
    • Alexarank: 696312

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->