قسمت
223 views Published December 26th, 2007 in peoples profile, کیوں؟.1997 یا 98 کی بات ہے۔ ہمارے گھر کے باہر شہتوت کے درخت پر خزاں پوری طرح چھائی ہوئی تھی۔ سوکھے پتوں کی عجب خوشبو ہوتی ہے۔ میں نے ایک شاخ پر لگا اکیلا پتہ توڑنا چاہا۔ پھر سوچا اگر اس کو توڑ دوں تو خدا کہے گا یہ میں نے ایسا ہی چاہا تھا۔ اگر اس کو چھوڑ دوں تو خدا کہے گا یہی میری مرضی ہے۔ یعنی قسمت میں ہی ایسا لکھا تھا۔ مجھے یہ ہضم نہیں ہوا۔ ایسے تو خدا کو ظالم بنا دیا۔
اس کو ذرا بڑے سینیریو میں دیکھیں۔ کل کلاں کو ابو جہل بھی دعویٰ کر سکتا ہے کہ اے خدا تو نے ایسا چاہا تھا تو نے ایسی قسمت لکھی تھی ہم سب تیرے سٹیج پر تیرے بتائے ہوئے کردار ادا کر کے فنا ہو گئے تو جزا اور سزا کیسی؟ شیطان بھی بھاگا آئے گا کہ جب تو نے ایسا چاہا تو کیونکر ممکن تھا کہ رو گردانی ہو سکتی؟
بہت سے لوگ قسمت کے لکھے کو اٹل مانتے ہیں۔ مجھے ایسے لوگ کم ہمت اور بزدل لگتے ہیں۔ انہونی ہونا درست ہے۔ لیکن میرا خیال ہے ایسی انہونی آپ نے خود ہی تخلیق ہونے کا سامان کیا ہوتا ہے جس کو بھول چکے ہوتے ہیں۔
انسان بہت الٹی حرکتیں کرتا ہے۔ پھر پھنس جاتا ہے۔ اپنا قصور ماننا نہیں ہوتا لہذا قسمت کو الزام دیتا ہے۔ جیسے کل رات میں نے غلط ٹرن لے لیا۔ پھر اندھیرے میں 195 کو i-95 پڑھ لیا۔ نتیجتا گھر آدھے گھنٹے کے بجائے ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچے۔
ہر انسان کے پاس دو راستہ ہوتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ایک دفعہ آپ نے غلط راستہ منتخب کیا تو بس اسی پر چلتے رہیں گے۔ ہر دو راستوں پر آپ کو بار بار غلط اور درست میں انتخاب کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ کم ہمت ہوتے ہیں جو چاہتے ہیں کہ جو غلطی کی اس کی سزا نہ ملے لہذا وہ بچنے کے چکر میں بار بار غلطی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ غلط راستہ پر چلنے کے بعد صرف کوئی نیکی ہی آپ کے آ سکتی ہے ورنہ جلد یا بدیر سزا لازمی ہے۔
جب میں مڈل اسکول میں گیا تو لڑکے ایک دوسرے سے جگتوں میں کافی واہیات گفتگو کرتے تھے۔ اور جب کوئی پوچھتا گھر میں بہنیں نہیں؟ تو بغلیں بجاتے تھے کہ کوئی بہن نہیں۔ یہ لوز اینڈز ہوتے ہیں کسی بھی چین ریکشن کا۔ مجھے ان پر ہنسی آتی تھی کہ کل کو شادی ہو گی تو کیا پتہ لڑکی ایسی ملے یا ان کی حرکات کے باعث بیٹی بھی ایسی ہی نکلے۔ آپ کسی بھی ایسی چین کو دیکھیں۔ جہاں مرد عورت ایک دوسرے سے غلط طور پر ملوث ہوں ان کے لوز اینڈز ایسے ہی ہوتےہیں۔ جن کی کہانی ختم نہیں ہوتی یا تو انکی بیگم سے جڑی ہوتی ہے یا پھر ان کی بیٹی سے شروع ہوتی ہے۔ اب قسمت کو کیوں برا بھلا کہا جائے؟ آپ ساری عمر جس کام میں ملوث ہوئے اس کی تکمیل کسی نے تو کرنی تھی نہ؟
بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کسی نے بہت زیادتی کی۔ ہو سکتا ہے ہمیں کسی چیز کی سزا ملی ہو۔ کچھ لوگ رو دھو کر صبر کر لیتے ہیں۔ کچھ لوگ بول بال کر۔ کسی کو ایسے ہی معاف کر دینا میرے نزدیک سخت بزدلی ہے۔ سب سے پہلے تو رونا دھونا ختم کریں۔ اس ظلم کے اثرات سمیٹیں۔ یہ آپ کے اندر سرد مہری پیدا کرے گا۔ خاموشی ظالم کو مزید ظلم کرنے کی شہہ دیتی ہے اور کمینہ انسان کو خوفزدہ کر دیتی ہے۔ بہت سے ظالم کمینہ ہوتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ چپ ہی رہیں۔ اپنی طاقت میں اضافہ کریں اور مناسب موقعہ پر حساب چکتا کر دیں۔ صرف اتنا خیال رہے معاف کرنا تبھی درست ہے اگر قابو پا لیں ورنہ معافی کوئی معنی نہیں رکھتی۔ چاہے اس کے لئے آپ کو سالوں انتظار کرنا پڑے کریں۔ ظالم چاہے بعد میں توبہ کر لے ہوتا ظالم ہی ہے۔ اس کو ظلم کی سزا بھگتنی چاہئے۔
جیسے اس خبر پر ہو سکتا ہے کوئی کہے کہ اس کو معاف کر دینا درست ہو گا۔ نہیں اس کو قتل کریں اور اس کے بعد یہ اپنی معافی کے ثمرات اگلی دنیا میں سمیٹے۔ یہاں سزا ضرور ملنی چاہئے۔ جیسے 1984 میں یہاں ایک شخص نے یونیورسٹی میں ایک لڑکی پر ایسا حملہ کیا۔ اتنے سالوں بعد rehab میں اس نے حصہ لیا اور اس سال اس لڑکی کو ای میل کر کے معافی مانگی۔ لڑکی نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ ابھی چند دنوں قبل یہ سزا کاٹ کر باہر نکلا ہے۔ سزا ہر حال میں لازم ہے۔ سزا میں تخفیف اس بات پر ہوئی کہ لڑکی نے بیان دیا کہ اس کے خیال میں اس پر حملہ کرنے والے ایک سے زیادہ لوگ تھے۔ کیونکہ اس نے کافی پی رکھی تھی لہذا اس کو صحیح سے یاد نہیں۔
اس طرح آج قدیر نے ایک پوسٹ کی۔ مجھے تو اس کی سیریس ہونے کا اندازہ نہیں تھا یا میں شائد بےحس ہوں لیکن سبھی لوگ میرے سے پوچھ رہے تھے۔ تو مجھے لگا شائد زیادہ ہی کوئی مسئلہ ہے۔ میرا بالکل دل نہیں تھا کہ قدیر کو فون کروں کیونکہ پکی بات ہے کہ نمبر بند ہو گا یا پھر فون نہیں اٹھائے گا یا پھر بات نہیں کرے گا۔ ابھی کوشش کی تھی لیکن اٹھا نہیں رہا۔
قدیر اگر تم پڑھ سکو تو مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ مجھے نہیں علم کہ تمہارے ساتھ کیا ہوا ہے۔ تم میرے انتہائی نان سیریس روئیے کی وجہ سے کچھ نہیں بتاتے۔ لیکن میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ہوا ہے؟ میں فورس نہیں کرتا۔ جب دل کرے بات کر لینا۔ حسب معمول میں ہی فون کر لونگا۔ لیکن تم میسج چھوڑ دو۔ میں یہ بھی نہیں کہتا کہ تم واپس آ جاؤ کسی کے آنے جانے سے دنیا کو فرق نہیں پڑتا۔ سب کام ایسے ہی چلتے رہتے ہیں۔
اگر تمہارا خیال ہے کہ تم روئے نہیں تو تم اپنے بلاگ پر روئے ہی ہو۔ چاہو تو چوڑیاں پہن کر رو لو چاہو تو انتظار کرو اور انسانوں کی طرح اپنا حساب برابر کرو۔ تمہارے سامنے بھی دو راستے ہیں۔ میں مشورے اچھے نہیں دیتا لیکن بہت اچھا listener ہوں۔
جذباتیت مجھے سخت زہر لگتی ہے۔ ہرقوم میں ایسے لوگ ہوتے ہیں جو مذہب کو اپنے اعمال کی justification کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے۔ اسلام کے پیروکاروں نے کچھ ایسا کیا ہو لیکن تم اگر روٹ کو دیکھو تو اسلام سے زیادہ ٹریڈیشنل ہو گا۔ خیر جب موڈ ہو بتا دینا۔ سب تمہارے لئے پریشان ہیں اور جو پریشان نہیں وہ concerned ضرور ہیں۔ سوائے ایک میرے۔
اگر سادہ اور آسان الفاظ سمجھ نہیں آتے تو فون اٹھا لو بڑی مہربانی تمہاری۔ تمہیں تو پتہ ہے مجھے کتنی گالیاں آتی ہیں۔ نہیں تو میں آخری کارڈ بھی اپنی ساس پر خرچ کر لونگا۔
Popularity: 34%
Popularity: 34%
223 views
Related Posts
- صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
- مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت
- میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
- صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
- Now P*** bot? On August 29, 2008, 0 Comments
- نامعلوم وجوہات سے مجھے آجکل بہت سے لوگ میسینجر پر ایڈ کر رہے ہیں۔ جاپان، مڈل ایسٹ، یورپ۔ حتی کہ سخت ترین سپیم فلٹر سیٹنگ کے باوجود افریقہ کے ان ملٹی ملین ڈالر کے وارثوں نے بھی مجھے ڈھونڈ لیا ہے جن کو ہمیشہ میری مدد چاہئے ہوتی ہے۔ کل ایک “چیز” نے مجھے ایڈ
- Runaway Love On January 19, 2007, 0 Comments
- A few days back I wrote somethin about african american’s culture. This song here reflects a major part of their population. I liked the song becoz while listening it really affects you and its kind of cruel what they are going through. Yeah, and it go a little something *scratch* like this Runaway
- if only google (any search engine) could hear me… On September 9, 2007, 3 Comments
- This is somethin I could say may show up as web 3.0 or may be it become a part of web 2.0. I don’t kno if any of this already in place or have already been working off. Only google might have the potetial to actually work on it. But perhaps I take google too seriously
- google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
- Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
- 50 Cents in da club On August 24, 2007, 0 Comments
- Go, go, go, go, go, go Go, shorty It’s your birthday We gon’ party like it’s your birthday We gon’ sip Bacardi like it’s your birthday And you know we don’t give a fuck cause it’s not your birthday! [Chorus (2x)] You can find me in the club, bottle full of bub Look mami i got the X ,if you into takin drugs Im into
Random Posts







ایسا بھی ہوتا ہے کیا
عبدالقدوس’s last...
ابھی اُس کا فون ہی بند ہے!!
نا معلوم کیا چاہتا پے!!!
اس کو مدد یا کسی دوست کی ضرورت نہیں لہذا اس کے بارے میں پریشان نہین ہوتے۔ جب اس کو ضرورت ہو گی بتا دے گا۔