stn / ntm

شائد دسمبر 1991 تھا میں اسکول گیا تو بچوں نے ایک نئی خبر سنائی۔ اوئے تمہیں پتا ہے ۔روزانہ شام سات بجے کارٹون لگتے ہیں۔ میں نے کہا ارے نہیں یار وہ تو 3 بجے جب پی ٹی وی نشریات شروع ہوتی ہیں تب لگتے ہیں۔ اس نے کہا نہیں بےوقوف ایک نیا چینل کھلا ہے۔ اب میں نے گھر آ کر ٹی وی دیکھا تو کچھ بھی نہیں۔ ان دنوں ہمارے پاس وہ پرانا ٹی وی ہوا کرتا تھا جو کہ بذات خود ایک چھوٹی الماری لگتا تھا۔ اس کا ریموٹ میں ہوا کرتا تھا۔ موٹا تو اب ہوا ہوں اس وقت میں بہت پھدکتا تھا لہذا پھدک کر اسٹیشن تبدیل کرنا یا پھر سونے سے پہلے بند کرنا میرا مشغلہ تھا۔

اب ابو کو کہا ابو نیا چینل آیا ہے۔ ابو بیچارے کہتے بچہ ضد کر رہا چلے گئے چھت پر۔ اب ایک چنیل سیٹ ہو تو دوسرا غائب تنگ آ کر ہم گئے اور ایک نیا انٹینا خرید لائے۔ اب پہلے والا پی ٹی وی پر سیٹ تھا اور دوسرے والا ایس ٹی این یا این ٹی ایم والے کے لئے۔

ان دنوں اس چینل نے بڑی دھوم مچائی تھی۔ اب ہوتا کچھ یوں تھا۔ سات بجے ٹی وی کے آگے جمے تو رات بارہ بجے تک جمے ہی رہے۔ ان دنوں سات بجے کارٹون لگا کرتے تھے۔ میرے سب سے پسندیدہ تھنڈر کیٹس تھے۔ اس کی ویڈیوز میں نے اب ڈھونڈ کر دیکھی ہیں لیکن مکمل سیریز نہیں ہے۔ ایک کیمپ کینڈی ہوتا تھا اور سب سے برا لگتا تھا۔ سکوبی ڈو جس دن لگتا تھا اس دن نواز شریف کی مہربانی سے لائٹ جایا کرتی تھی۔ لوڈ شیڈنگ عجیب طریقے کی تھی۔ سوا سات جاتی تھی یعنی آپ نے آدھا کارٹون دیکھ لیا باقی کے لئے لائٹ کو بددعائیں کہ انجام کیا ہو گا نامعلوم۔ جس دن لائٹ نہیں جاتی یا لیٹ جاتی یا دادی کے گھر چلے جاتے وہ عید ہوتی تھی۔ دادی کے گھر آٹھ بجے لائٹ جایا کرتی تھی۔  ایک کارٹون پاؤنڈز پیپیز ہوتا تھا۔ یہ ہم سب کو ہی بہت پسند تھا۔ ایک روبوٹ والا کارٹون لگتا تھا ایک بڑی سی سپیس شپ ہوتی تھی جو کہ ضرورت پڑنے پر بڑے روبوٹ میں تبدیل ہو جاتی تھی۔ اس کے ایک کریکٹر کے پاس سٹیل کا گھوڑا ہوا کرتا تھا۔ کیا کسی کو اس کارٹون کا نام معلوم ہے؟

آٹھ بجے انگلش سیریز لگتی تھیں۔ مجھے بدقسمتی سے سب نام بھول گئے ہیں۔ سب سے فیوریٹ مینیمل تھی۔ پھر ایک ٹرک والی تھی جس کا ڈرائیور قانون کے لئے کام کرتا ہے اور برے پولیس والوں کو بھی تباہ کرتا ہے۔ شائد ٹرک کا جنون مجھے اسی کی وجہ سے ہوا ہو نامعلوم۔ اس کا ٹرک کا اگلا حصہ ہیلی کاپٹر میں بھی تبدیل ہو جاتا تھا۔ ایک سیریز دی فلیش تھی اس کی ایک قسط مجھے ابھی تک یاد ہے جس میں کسی دوا یا ساز سے سارا شہر گہری نیند سو جاتا ہے اور صرف وہی جاگ سکتا ہے جو کہ ایک خاص قسم کے ایئر پلگ پہن لے۔ دی اے ٹیم تو مجھے اس قدر پسند تھی کہ ابھی امریکہ آنے سے پہلے یہ سٹار چینل پر میں روزانہ دیکھا کرتا تھا۔ ابھی بھی کبھی کبھار مل جاتی ہے۔ ایک وہ بھی بندہ تھا جو کہ کمپیوٹر سے نکلتا تھا جس کی کار بھی ایک روشن نقطہ سے بنتی تھی۔ ایک اور سیریز تھی جس میں قانون کے رکھوالے کی کار جدید ترین کار میں تبدیل ہو جاتی تھی اب اس کا بھی نام نہیں معلوم۔

رات کو 10 بجے اردو فلم لگا کرتی تھی۔ روزانہ بلاناغہ دیکھنا میرا کام تھا۔ 11 بجے ابو سلا دیتے تھے کہ بیٹا صبح اسکول جانا ہے اور چھٹی والے دن میں خود 12 بجے تک سو جاتا تھا کہ نیند نے تنگ کر مارا ہوتا تھا۔ لہذا روزانہ کا نیا افسوس کہ فلم میں آگے کیا ہوا ہوگا۔ ہوتے ہوتے یہ فلم روزانہ سے ایک دن چھوڑ کر ایک دن لگنا پھر منگل اور جمعرات کو اور پھر صرف جمعرات سے ہوتی ہوئی ختم ہی ہو گئیں۔ دیکھا میں نے کیسے شیڈول رٹا ہوا ہے۔ :D

اگر آپ بھی ایس ٹی این کے ستائے ہوؤں میں سے شامل ہیں اور مذکورہ کسی سیریز یا کارٹون کا نام جانتے یا کسی چیز کا لکھنا چاہتے ہیں تو کمنٹس میں لکھ دیں۔ بہت شکریہ

Popularity: 49%

Popularity: 49%

233 views

 

 

Related Posts

    None Found

 

Random Posts


9 Responses to “stn / ntm”

  1. 1 محمد شاکر عزیز(20)

    ہمارے ہاں این ٹی ایم خاصی دیر سے آنا شروع ہوا پرانا چینل تھا اس کا چینل خراب ہو تو بدلنے پر ساتھ این ٹی ایم بھی آنے لگا تھا۔ تھنڈر کیٹس تو دیکھے ہوئے ہیں اس پر۔ بہرحال اچھا تھا اب تو بکواسیات ہی ہیں ٹیلی وژن پر۔ بہت کم ہی کوئی کام کی چیز ہوتی ہے۔ ورنہ وہی گھسی پٹی کامیڈی یا عشق و فراق کی داستانیں۔ الم غلم قسم کے ٹاک شوز اور فیشن شوز۔

    محمد شاکر عزیز’s last blog post..دوستوں سجنوں کو عید مبارک

  2. 2 راہبر(87)

    ایس ٹی این کا ستایا ہوا تو نہیں ہوں، ہاں بس وہ شام میں شاید پانچ یا ساڑھے پانچ بجے کارٹون لگتے تھے، دی ماسک، اور اس سے پہلے جونی کوئسٹ نام کا ایک کارٹون تھا شاید۔۔۔۔ بس اس وقت یہی دونوں بہت پسند تھی۔۔۔۔۔۔ جونی کوئسٹ دیکھنے کا تو اب بھی دل کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

    راہبر’s last blog post..عید مبارک

  3. 3 روسی شہری(3)

    ظا لم کیا دور یا د دلا دیا :evil:

    کا رٹون کا نا م شاید سٹیل ہا ک ہوتا تھا ۔۔۔ مز ید معلوما ت کر کے لکھو ں‌ گا ۔۔۔

    اور انڈین گا نو ں‌کا لکھا ہی نہیں‌۔۔ :wink: ۔

    میری طرف سے اپ کو کرسمس مبارک۔۔۔۔ شکر الحمد اللہ میں‌ مسلم ہو ۔۔لیکن تنگ نظر نہیں(‌۔ آپ کی تھیم نے یہ تاثر دیا ہے۔(

  4. 4 روسی شہری(3)

    Jonny Quest Complete

    جونی قیسٹ مکمل ۔۔۔۔

    http://www.mininova.org/tor/255818

    یہ ٹورنٹ فایل ہے ۔۔ میں‌ڈانلوڈ کی کو شش کرو گا ۔۔۔ اگر اپ کراچی میں‌ہو تو رابطہ کر کے لے لیجئے گا ۔۔ کیو نکہ یہ 4 جی بی کی فا یل ہے ۔۔

    اگر اپ جلدی کر لے تو مجھے دے دی جیے گا ۔۔۔

  5. 5 نعمان(30)

    بھی تھوڑے دن ہوئے گھر پر ہم این ٹی ایم کا ذکر کررہے تھے۔ این ٹی ایم نے انگریزی فلمیں بھی خوب دکھائیں ہیں۔ جن میں الفریڈ ہچکاک کی کلا سک فلمیں۔ وون ود دی ونڈ، لٹل وومین پرانی والی، انڈیانا جونز، بیک ٹو دی فیوچر، ای ٹی۔

    اردو سیریلز میں انہوں نے ایک مسٹری تھیٹر نامی سیریز شروع کی تھی۔ جو بہت ہی زبردست تھی۔ ہمارے یہاں ٹین ایج میوٹینٹ ننجا ٹرٹلز زیادہ شوق سے دیکھا جاتا تھا۔

  6. 6 سعادت(3)

    اسٹیل کے گھوڑے والی جس کارٹون سیریز کا آپ ذکر کر رہے ہیں، اُس کا نام Saber Rider and the Star Sheriffs ہے۔ میں بھی کافی شوق سے دیکھا کرتا تھا۔ میرا ایک دوست مجھے بتا رہا تھا کہ آج کل یہ سیریز پی ٹی وی پر دکھائی جا رہی ہے۔

    ٹرک والی ڈرامہ سیریز کا نام The Highway Man تھا، جبکہ کمپیوٹر سے نکلنے والے آدمی کا نام Automan تھا (اُس سیریز کا بھی یہی نام تھا)۔ اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، عام سی گاڑی سے جدید ترین گاڑی میں تبدیل ہو جانے والی ڈرامہ سیریز کا نام The Viper تھا، لیکن وہ پی ٹی وی سے نشر ہوا کرتی تھی۔

    The Real Adventures of Jonny Quest تو این ٹی ایم کارٹون نیٹ ورک کی براہِ راست نشریات کے ذریعے دکھایا کرتا تھا۔ مجھے بے حد پسند تھا۔

    ویسے بعد میں جب این ٹی ایم نے کارٹونز کو اردو میں ڈَب کر کے دکھانا شروع کیا تھا تو بڑے مزے دار لطیفے ہوا کرتے تھے۔ مثال کے طور پر، Thunder Cats کے Lion-o کا وہ مشہور نعرہ “Thunder Cats, ho!” اردو میں کافی مزاحیہ لگا کرتا تھا۔ اِس کے علاوہ Teenage Mutant Ninja Turtles کے گانے کا اردو ترجمہ ہم سب دوستوں میں بہت مقبول ہوا تھا۔

    سعادت’s last blog post..The Bakra Comic

  7. 7 راہبر(87)

    4 جی۔بی کی فائل؟؟؟ :shock:
    میرے بس کی بات نہیں یہ۔ آپ کرلیں تو بتادیجئے گا۔ :smile: میں کراچی ہی میں ہوں۔

    راہبر’s last blog post..عید الاضحی کے تین دن

  8. 8 بدتمیز(503)

    شاکر: ہر انسان کو پرانے دور کو سنہری دور کہنے کی عادت ہوتی ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے ایس ٹی این کو دیکھ کر بہت سے لوگ پی ٹی وی کے پرانے ڈراموں‌کو سنہری دور قرار دیتے تھے۔

    راہبر: آپ نے پاور زون کو ایس ٹی این سے گڈ مڈ کر دیا۔ پاور زون 3 سے 6 بجے تک لگتا تھا۔

    روسی شہری: نہیں سٹیل ہاک نہیں تھا۔ آپ کہیں سلور ہاکس کی بات تو نہیں کر رہے؟
    آپ کو بھی کرسمس مبارک بہر حال کرسمس جس کی یاد میں منایا جاتا ہے آپ اس پر ایمان رکھتے ہیں۔

    نعمان: واقعی مسٹری تھیٹر جیسا ڈرامہ کبھی نہیں بن سکا۔

    سعادت: بہت شکریہ۔ سب سے قیمتی تبصرہ آپ نے کیا ہے۔ آپ کی معلومات قابل داد ہے۔

  9. 9 jبوشامل(1)

    واقعی بھائی صاحب! کیا بچپن یاد دلا دیا آپ نے۔ جب Silver Hawks، Jonny Quest، Camp Candy، Thunder Cats اور Ninja Turtles ہوتے تھے اور ہم ہوتے تھے۔ لیکن بہرحال رات 11 بجے تک والی آزادی حاصل نہ تھی۔ خبرنامہ کا آغاز ہوتے ہی ہمیں بستروں میں گھس جانے کا آرڈر تھا اور اردو و انگریزی فلمیں دیکھنے کی اجازت بہت کم ہوتی تھی۔ البتہ مجھے اس چیز کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ NTM جیسا معیاری چینل چلانے والے جب TVOne کا آغاز کرتے ہیں تو وہ معیار قائم نہیں رکھ پاتے۔ طاہر اے خان صاحب سے یہ گلہ ہمیشہ رہے گا کہ ان کا نیا چینل کوئی ہلچل پیدا نہیں کر سکا۔ اور ہاں! ایک فلم نے بہت گہرا اثر چھوڑا تھا اور کچھ روز قبل Pogo پر ہندی ترجمے کے ساتھ بھی آئی تھی Back to the Future کیا خوب فلم دکھائی تھی

    jبوشامل’s last blog post..شاعرانہ طریقہ ہائے واردات اور چغد لوگ

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • زیک: آئ‌فون کو انٹرنیٹ کے ساتھ چلانے کے لئے وائ‌فائ کا استعمال...
    • بدتمیز: ایسر کے ساتھ میرا کوئی ذاتی تجربہ نہین۔ نیٹ پر ایسر لیپ...
    • عبدالقدوس: ہیں‌ :green: ایسا بھی ہوتا ہے کیا :muziq/ عبدالقدوس’s last...
    • ڈفر: مسکراہٹ بھی صدقہ ہے :)
    • Bakhtawar: Shukria. Sirf ye bata dain ke kya Acer ka laptop bhi thek hain infact acer ke rates sab se kam hain to kya...
    • بوچھی: ون پاؤنڈ میری طرف سے بھی ۔ :party/
    • شعیب صفدر: یار! ایک روپے کا صدقہ چلے گا!!! ڈاکر کافی مہنگا ہے...
    • بدتمیز: فون کا نیٹ ورک سے ہوتا ہے۔ پہلے فون کا دیکھو کہ وہ نیٹورک...
    • بدتمیز: بختاور مجھے پاکستان میں ملنے والے لیپ تاپس کا علم نہیں...
    • بدتمیز: مجھے خود نہیں پتہ :D

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 3,887 views
  • Honda Accord 2008 - 2,106 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,539 views
  • aitzaz ahsan interview - 1,167 views
  • Ramadan Mubarik - 1,070 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 976 views
  • جہیز - 973 views
  • yahoo messenger beta v9 - 898 views
  • Wallop Invitations - 838 views
  • @live.com.pk - 795 views
  • talk - 792 views
  • Contact - 789 views
  • About - 778 views
  • jextr - 771 views
  • میرا تعارف - 771 views
  • عورت کہیں جسے - 758 views
  • gov gone wild - 728 views
  • کارٹون - 702 views
  • Toyota Camry - 687 views
  • How to write Urdu - 671 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 653
    • Links to posts: 69
    • Links per post: 0.11
    • Top3 commented posts: جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33) مصطفی کدال (22)
    • Comments: 1936
    • Comments per post: 2.96
    • Top3 commenters: -بدتمیز (503) -راہبر (87) -Qadeer Ahmad (66)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 696312

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->