میری قسمت کا حال
251 views Published December 22nd, 2007 in میں ME.پچھلے دنوں میں ایک نجومی کے پیچھے پڑ گیا۔ کہا بابا ذرا ہاتھ تو دیکھو۔ بابا نے کہا جا پہلے سرف سے ہاتھ دھو کر آ
اب سرف سے ہاتھ دھونے میں آپ کو تو پتہ ہے کتنی دیر لگتی ہے۔ جب تک ہاتھ دھو کر پہنچا بابا غائب تھے۔ آج ٹکرے تو انہوں نے یہ پیشنگوئیاں کیں۔ تفریح طبع کے لئے پیش خدمت ہیں۔ ساتھ ساتھ میں دوسرے فونٹ میں کمنٹ کرتا جاؤں گا۔ اور جہاں مناسب ہوا ثبوت بھی دیتا جاؤں گا۔ بابا کا ویسے دین ایمان کوئی نہیں۔ کیسے یہ بعد میں بتاتا ہوں۔
آپ کی طبع بے چین اور پریشان کن ہے۔
بالکل درست۔ امی کہتی ہیں بیٹا جتنا پریشان تم نے کیا باقی سب نے مل کر اتنا نہیں کیا۔
آپ میں یہ خوبیاں ہیں؛-
خوبیاں :-o میرے اندر؟!!
عمل اور کام کے لیے محبت
یہ جھوٹ ہو گا۔ میں میرے خیال سے حد درجہ نکما اور سست ہوں۔ نہیں یقین ملاحظہ کریں۔
قوت استعمال کرنے کی مرضی
شائد درست
آزادی سے کام کرنے کی تمنا۔
بالکل درست۔ بے جا پابندیاں لگائیں اور پھر میرے کرتوت دیکھیں۔
آپ عام لوگوں کی روش پر سے ہٹ کر چلنے کی تمنا ہی نہیں بلکہ طاقت بھی رکھتے ہیں۔ آپ تلاش کرنے اور انقلاب لانے والے انسان بھی ہیں۔
ہاں شائد درست لیکن تلاش اور انقلاب لانے والے میرے جیسے تو نہیں ہوتے نہ
آپ محتاط رہنے والوں میں سے ہیں۔ موقع کے منتظر ہوتے ہیں اور وقت آنے پر حملہ کرتے ہیں
سو فیصد درست۔
پر اعتماد، پر امید اور مضبوط مزاج کے حامل ہیں۔
پراعتماد: بالکل نہیں، پر امید: بالکل درست میں ناامید نہیں ہوتا، مظبوط مزاج ہمم پتہ نہیں۔
آپ کی زندگی اعلٰی دماغی ذہانت کی مظہر ہو گی۔یعنی بہت ذہین ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ آپ اپنے متعلق حساس اور محتاط رہتے ہیں۔آپ کی زندگی خاموشی سے نہیں گزرے گی۔۔مطلب کہ ہر وقت کچھ کرتے رہنے کی تمنا ہو گی۔ سفر، سیر و تفریح کا بھی شوق ہے ۔
اعلیٰ دماغی ذہانت، اندھوں میں کانا راجہ، اپنے متعلق حساس اور محتاط تو سبھی ہوتے ہیں۔ بالکل درست ہر وقت کوئی نہ کوئی اوٹ پٹانگ حرکت ہوتی رہتی ہے۔ جس دن کوئی نئی نہ ملے اس دن پرانی کوئی چیز ڈھونڈ لی جاتی ہے۔ سیر تفریح کسی حد تک۔
عملی اور خیالی چیزوں کے درمیان توازن کرتے ہیں۔ ذہین ہیں۔ اگر آپ کے سامنے خیالات پیش کر دئیے جائیں تو خیالی چیزوں کو عملی چیزوں میں ڈھال لیں گے۔ یا صرف اتنے ہی خیالات لیتے ہیں جتنے زیرِ عمل لائے جا سکتے ہیں۔
بالکل لوگوں کے خیالات پڑھ کر ان پر اپنا نام لگانے میں میں نے ماسٹر کیا ہوا ہے۔ نہیں یقین؟ ملاحظہ کریں۔
زندگی اچھی اور لمبی ہے، کوئی خاص بڑی بیماری کی کوئی علامت نہیں۔
زکام تو ہوتا رہتا ہے۔
قسمت: بے چینی کے سبب آپ کو اپنا مستقبل سنوارنے میں دیر سے کامیابی ہو گی۔ آپ حسد اور جذباتی رویے سے دور رہتے ہیں۔
بےچینی ہمم پتہ نہیں۔ مستقل مزاجی کا فقدان ہو گا۔ حسد نہیں کرتا میں یہ تو بالکل صحیح ہے۔ جذباتی لوگ تو زہر لگتے ہیں۔
محبت: پہلی بات تو یہ کہ آپ میں محبت محسوس کرنے کی طاقت ہی نہیں ہے۔ اور اگر یہی حالت رہی تو مستقبل میں آپ کو محبت میں مایوسی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دل کی گہرائی سے محبت کے خواہش مند آپ نہیں ہیں۔ آپ کے ہاتھ کے مطابق محبت میں کوئی خاص کامیابی نہیں ہو گی۔
کچھ لوگ محبت دل سے کرتے ہیں کچھ دولت اور آسائشیں فراہم کر کے۔ اب میں دوسری قسم کا ہوں۔ جو چاہے لے لیں لیکن ذرا دور دور رہیں۔
شادی کی دو لکیریں ہیں۔ پتہ نہیں کہ کیا یہ واقعی دو شادیاں ہیں۔ یہ لکیریں دلی رشتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ اور یہ محبت کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔ یا ہو سکتا ہے کہ منگنی ہو، لیکن اس سے شادی نہ ہو سکے۔
نہیں شادی کی تین لکیریں ہیں۔
آپ اب تک یا آنے والے وقت میں سکینڈل یا بدنامی سے نجات پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایک لکیر جو شادی کی نہیں، لیکن جذباتی وابستگی سے تعلق رکھتی ہے۔ شادی صرف ایک ہے۔
یہ بابا جی کے تین بیانات۔ اسی لئے بابا جی کا کوئی دین ایمان نہیں۔ پہلا اور دوسرا دل کو کتنا بھلا لگا، آخری والا سخت زہر :d اسیے تھوڑی ہوتا ہے؟ میں تو لڈیاں ڈال رہا تھا کہ تین ہونی ہیں۔ بابا جی کہتے ہیں منڈیا پہلے ایک تو سنبھال لے۔ باقی دو عذاب ہی ہونگی۔ بس کر جا۔ اب خاور ہی بتائیں کوکا کولا کا ٹیسٹ برا ہو جائے تو نیا کین لینا پڑتا ہے کہ نہیں۔
آپ میں دکھاوے کی محبت کی فطرت میں غیر مستقل مزاجی ہے، یعنی آپ کا کوئی جذبہ مستقل یا باقی رہنے والا نہیں ہوتا۔ اور آپ کی زندگی میں کوئی جذباتی المیہ پیش آئے گا، جس سے آپ کی پوری شخصیت ہل کر رہ جائے گی۔
بالکل درست میں بڑی جلدی جلدی تبدیل ہو جاتا ہوں۔ پانی کی طرح ہر جگہ سما جائے بندہ تو ہی اچھا ہے۔ میرے خیال سے یہ وہی جذباتی المیہ ہے جہاں بابا جی نے تین شادیوں سے ایک کر دی ہے۔ بس اسی سے ہل کر رہا گیا ہوں۔
آپ کے اپنے ماں باپ میں سے ماں زیادہ عملی تھیں یعنی آپ اپنی امی سے زیادہ متاثر ہیں اور آپ میں ان کی دماغی خصوصیات موجود ہیں۔
اسی لئے امی ہی مجھ سے زیادہ نالاں ہیں۔
آپ کو بلاوجہ اپنے آپ پر پابندیاں اور بندشیں عائد کرنے کا بہت شوق ہے۔ اور اس طرح کرنے سے آپ اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کو برباد کر سکتے ہیں۔
پابندیاں تو لوگ مجھ پر لگا دیتے ہیں۔ میں تو معصوم۔
آپ دوہری ذہنیت کے مالک ہیں۔ آپ کے پاس بہت زیادہ دماغی کام کرنے کی صلاحیت ہے۔ اور آپ کی دماغ کی لکیر اس بات کو بھی ظاہر کر رہی ہے کہ آپ دو مختلف اور علیحدہ زندگیاں کامیابی سے گزار سکتے ہیں۔ آپ کی فطرت کا ایک رخ بہت حساس اور محتاط قسم کا ہے۔ اور دوسرے رخ میں خود اعتمادی، اپنے خیالات کی دنیا پر حکمرانی کی شدید خواہش شامل ہے۔
پتہ نہیں لوگ ہی بتا سکتے ہیں۔
آپ کی زندگی کا پہلا دور شاید کچھ نا موافق حالات میں گزرا ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھا کریں۔ کچھ خراب ہونے کے امکان ہیں۔ اچھے سوچیں اور خیالات سوچا کریں۔ یہ بھی آپ کو صحت مندانہ زندگی دے سکتے ہیں۔ کسی اور کی نہ سننے اور اپنے موڈ کے مطابق کرتے جانے سے آپ کو نقصان ہو سکتا ہے۔ اور شاید اس عادت کی وجہ سے دوسروں کو آپ کے ساتھ زندگی گزارنے میں مشکل ہو۔ خودغرضی کا آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ زندگی ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہنے کا نام ہے، اس لیے دوسروں کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔
ناموافق کیا ہوتا ہے؟ امی تو کہتی ہیں اب پل بڑھ گیا ہے تو اسی لئے باتیں کرتا ہے۔ سوچیں اور خیالات اچھے وہ کیا ہوتے ہیں؟ میں سنتا سب کی ہوں لیکن کرتا وہی جو مناسب ہو۔ اب یہ خود غرضی ہے تو دوسرے کیا کرتے ہیں؟ ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہے تو لیڈ کون کرے گا؟ لو سب کا تو خیال کرتا ہوں اب اور کسیے کروں؟
آپ کے تین بچے ہیں۔
لڑکی کوئی مانتی نہیں تو تین بچے؟ :-o ویسے بھی میرا بھاشن تو 12 بچوں کا تھا۔
آپ اب تک کافی محظوظ ہو چکے ہونگے۔ مزے کا تھا لیکن مجھے اس سب پر یقین نہیں۔ میرا خیال ہے کہ انسان لکیروں سے زیادہ طاقتور ہے۔ اپنی قسمت خود بنا سکتا ہے اور لکیریں جو مرضی کہیں انسان اس کے الٹ کر سکتا ہے۔ جیسے مجھے دو شادیاں کرنے والے انکلوں کا انجام اچھی طرح معلوم ہے۔ اور ادھر ادھر منہ ماری کرنے والے نہیں پسند لہذا اگر میرے ہاتھ میں دو یا تین ہیں بھی تب بھی یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک اللہ والی مان جائے تو میں اس کے ہوتے ہوئے بھی ادھر ادھر منہ ماروں۔ لہذا انسان سب سے زیادہ طاقتور ہے۔ قسمت کے لکھے کی باتیں کمزور اور بزدل کرتے ہیں۔
Popularity: 40%
Popularity: 40%
251 views
Related Posts
- None Found
Random Posts







ایسا بھی ہوتا ہے کیا
عبدالقدوس’s last...
یہ بابا جی کہاں پائے جاتے ہیں؟مجھے بھی اپنا ہاتھ دکھانا ہے۔ :grin:
اپنے آخری پیرے پر ایک بار پھر غور کیجئے گا۔ حقیقت میں انسان بہت کمزور ہے۔ اور قسمت کے لکھے کو کبھی ٹال نہیں سکتا۔ قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے، وہ ہو کر ہی رہتا ہے۔
ہاں، ہاتھوں کی لکیروں کو قسمت نہیں سمجھنا چاہیے۔ قسمت کا حال صرف ایک ذات ہی جانتی ہے۔
Mawra’s last blog post..سلائیڈ شو (تجربہ)
لہذا اگر میرے ہاتھ میں دو یا تین ہیں بھی تب بھی یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک اللہ والی مان جائے تو میں اس کے ہوتے ہوئے بھی ادھر ادھر منہ ماروں۔ لہذا انسان سب سے زیادہ طاقتور ہے۔ قسمت کے لکھے کی باتیں کمزور اور بزدل کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدانخواستہ ۔ ۔۔ مگر ابھی کونسا سچ مچ کی شادی ہو بھی گئی اس لئے فرض کریں ذرا کی ذرا :razz:
زیارہ سے زیاد اس نے سال ، دو سال گزارے کسی بھی انہونی سے گئی (خدانخواستہ ، مگر یہ اک مثال دے رہی ہوں ) تو آپ باقی کی ساری عمر بغیر شادی ،مطلب دوسری شادی کئے بغیر ہی زندگی کاٹ لو گے ؟ ؟
پہلی شادی ہوئی ۔۔ ۔ سب خوش ۔۔ آپ بھی خوش ۔۔۔ بیوی بھی خوش ۔۔۔۔ آنے والے وقتوں میں اگر وہ چل بسی
زندگی میں وہ ہوا کرتا ہے جسکا انسان نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا ،۔ سوچ کیا وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا ، جو انسان سوچتا ہے وہ ویسا نہیں ہوا کرتا ، اور جسکا کبھی سوچا نہیں وہ ہوجایا کرتا ہے زندگی اسی کا نام ہے ۔
ہاتھوں کا لکھا اور قسمت کیا ہوتی ہے؟ کچھ بھی نہیں۔ جو ہم نے کرنا ہوتا ہے، وہی قسمت میں لکھا ہوتا ہے۔
محظوظ ہونے کی حد تک اچھا ہے۔
راہبر’s last blog post..عید الاضحی کے تین دن
تھینکس باجو۔۔۔لیکن یہ بچے ہیں نا ابھی۔ اس لیے سمجھ نہیں سکتے۔
عمار، آپ بھی ابھی بچے ہو۔ اس لیے قسمت کا علم نہیں ہے۔ کاش کے ایسا ہو کہ کافی عمر گزر جانے کے بعد میں آپ سے ملوں تو پوچھوں کہ انسان طاقتور ہے یا قسمت؟ شاید ہی کوئی ایسا ہو جو اپنی قسمت خود بناتا ہو، یعنی جو چاہتا ہو ویسا ہی کر سکتا ہو۔
Mawra’s last blog post..عید تھیم
سلام
ماورا: یہ بابا جی بڑے جلالی ہیں۔ اپنی بات سے خود ہی مکر جاتے ہیں۔ خاص طور پر میری 3 سے اٹھا کر ایک شادی کر دی ہے :sad: آپ نے اپنا ہاتھ کیوں دیکھانا ہے؟
۔
بوچھی:
صدر بش کم تھا ڈرانے کے لئے کہ آپ نے بھی شروعات کر دی۔ پہلے تصحیح کر دوں۔ شادی ہوئی میںخوش لیکن میری حرکات سے بیگم سخت پریشان۔ :twisted:
پتہ نہیں شائد ہاں کاٹ لونگا :twisted: آپ نے بیگم کو خوامخواہ مار دیا۔ لگتا ہے آپ نے کچھ کچھ ہوتا ہے دیکھ کر کمنٹ کیا تھا :twisted: اسی کا ڈائیلاگ تھا نہ پیار ایک دفعہ ہوتا ہے اور شادی بھی۔ لیکن خود ہی بھاگ کر دوسری کر لیتا ہے۔ تو بندے کا پتہ تھوڑی ہوتا ہے۔؟ میں اس پر بھی ایک پوسٹ لکھونگا۔ آر ریٹنگ کے ساتھ :grin:
۔
راہبر: ہاتھوں کا لکھا تو بچپن تک میں رف عمل کے لٕے استعمال کرتا تھا۔ بڑے ہونے پر پتہ چلا ہاتھوںپر نقل مارنے کے لٕے بھی کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ :twisted:
۔
:???: پتہ نہیں شاید ہاں کاٹ لوں گا ؟
ابھی شیور نہیں ے کہ کاٹ لیتے ہیں یا نہیں ؟ :razz:
میں انڈین اردو فلمیں نہیں دیکھتی نا پسنڈ کرتی ہوں اسلئے میں نے تو جو منہ میں آیا بول دیا ،۔
سوری ۔
شیور نہیں بتا سکتا نہ بندے کا کوٕی پتہ تھوڑی ہوتا ہے۔ :twisted: نہیں نو پرابلم