عید الاضحی مبارک
209 views Published December 20th, 2007 in امریکہ نامہ.حسب معمول سعودیوں کو چاند نظر آ گیا تھا لہذا انہوں نے اعلان کر دیا۔ میں عیدالفطر پر حیران ہوا تھا کہ اگر کوئی چیز موجود ہی نہیں تو دیکھی کیسے جا سکتی ہے۔ فرمایا عقل کے اندھوں کو سامنے کی چیز بھی نظر نہیں آتی میں نے کہا بجا فرمایا۔
اس دفعہ بھی مذاق ہوا ہے۔ جہانزیب سے بات ہو رہی تھی۔ پوچھا عید کب ہے؟ فرمایا جمعہ کو۔ اب بھلا ہو سعودیوں کا انہوں نے عید منا لی۔ لہذا یہاں سبھی عربوں نے منا لی۔ جہانزیب سے پوچھا تو نیویارک والے پکے ہیں کہ جمعہ کو ہی منانی ہے
میں جمعہ کا انتظار کرتا رہا گیا۔
سال میں دو نمازیں پڑھنی ہوتی ہیں مسلمان وہ بھی پڑھنے نہیں دیتے۔
سب سے برا ہوا ہے کہ میں ایک عراقی عرب صاحب سے نہیں مل سکا۔ میں نے کسی کو کہا ہوا تھا کہ مجھے ساتھ لے جانا۔ اب عربوں کا کچھ حال برا ہے کچھ ہمارا۔ ہوتا کچھ یوں ہے۔
ٹرن ٹرن
ٹرن ٹرن
ہالو
ہالو محمد موجود؟
~!@#$%^&*_+~!@#$%^&*_+
Hello is Muhammad there?
ہوا کچھ یوں ہے کہ آپ نے پوچھا محمد ہے؟ ادھر سے ان کو علم ہونا چاہئے کہ سیدھا سیدھا نعم یا لا میں جواب دے دیں۔ اتنی لمبی کہانی شروع ہو جاتی ہے۔ لہذا آپ کی عربی خرچ ہو جاتی ہے نتیجتہ آپ فورا انگلش میں سوئچ کر جاتے ہیں کہ عربوں کی انگلش آپ سے پہلے خرچ ہو جانی ہے۔
بس ایک ایسے ہی انکل کی انگلش مجھ سے پہلے خرچ ہو جاتی ہے لہذا ان کو سمجھ لگی کہ میں نہیں جانا چاہتا حالانکہ میں جانا چاہتا تھا۔ یہ عراقی عرب صاحب ایک فارم ہاؤس جسی جگہ کہ مالک ہیں۔ یہاں ان کے پاس جانوروں سے لے کر ذبح کرنے تک کا سب سامان موجود ہے۔ آپ جائیں اور جانور پسند کر کے اس کی قیمت یا کچھ قیمت ادا کر کے آ جائیں۔ عید والے دن جائیں اگر پہلے قیمت ادا کر چکے ہیں یہ تو یہ "ہتھیار" فراہم کر دے گا اور مدد بھی کروائے گا۔ ورنہ عید والے دن پیسے دیں اور قربانی کر لیں۔
یہ عراقی صاحب مسلمانوں کے نام پر دھبہ ہیں۔ ان سے جانور کی بات کرو اور قیمت ادا کر دو اگر کوئی اور آیا اور اس نے کہا وہ والا جانور کتنے کا ہے تو یہ اس کو یہ نہیں کہتے بک گیا ہے۔ اس کو زیادہ قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں اور آپ جائیں تو آپ کو کہتے ہیں کہ یا تو پیسے واپس لے لو یا کوئی اور جانور کر لو۔
اس کے برعکس ایک جرمن نو مسلم بھی فارم ہاؤس پر قربانی کا اہتمام کرتا ہے اور وہ ایسی کوئی بےایمانی نہیں کرتا۔ یہ بات مجھے پچھلے سال سے کھٹک رہی ہے کہ مسلمان علاقوں کے رہنے والے چوری بےایمانی اور بدمعاشی میں کیونکر اول ہیں؟ یہ جرمن صاحب نے صرف کلمہ پڑھا ہے باقی ان کے اعمال پرانے والے ہی ہونگے سچ بولنا۔ کسی کو نقصان نہ پہنچانا۔ وغیرہ وغیرہ۔ اسی لئے ہم مسلمانوں کو اسلام کچھ زیادہ مشکل لگتا ہے۔
یہ تصویر متعلقہ بلاگر کی ملکیت ہے۔
Popularity: 46%
Popularity: 46%
209 views
Related Posts
- None Found
Random Posts







ایسا بھی ہوتا ہے کیا
عبدالقدوس’s last...
عید مبارک
محمد شاکر عزیز’s last blog post..گوگل ٹاک میں اب زبانوں کے مابین ترجمہ
سر آپ وک عید مبارک ہو!!
خواں جموے کی ہی ہو!
بھائی اس کو کہتے ہیں اختلاف کی برکت ۔۔یہاں بھی یہی ہوتا ہے عربی ایک دن اور ترک ایک دن ۔۔اس میں بھلا ہے جس کو جب ٹائم ملتا ہے عید منا لیتا ہے۔۔مثلا آج آفس جانا ہے تو اگلے دن صحیح۔۔
السلامعلیکم انکل عیدمبارک
:smile:
:neutral:
:mrgreen:
:oops:

:wink:
:razz: :razz: :razz: :smile:
:smile:
:mrgreen:
شاکر: عید مبارک
شعیب صفدر: میری تو نہ تین میںتھی نہ تیرہ میں خیر عید مبارک
احمد: ویلکم، بس کیا کریں اختلاف بھی برکت ہی ہے۔
حمزہ: عید مبارک
عید مبارک جناب والا!
راہبر’s last blog post..عید مبارک
بد تمیز بھائی
عید مبارک
شعیب’s last blog post..عید مبارک
راہبر: عید مبارک
شعیب: عید مبارک