review ur blog

ہر سال بلاگر نیو ائیر ریزولوشنز لکھتے ہیں۔ آج ایسے ہی پھرتے پھراتے میرے دماغ میں ایک نیا آئیڈیا آیا۔ کیوں نہ سب اپنے اپنے بلاگ کا ریویو خود کریں؟ سب سے بہترین پوسٹ جو آپ نے کی اور آپ کو خود بہت پسند آئی۔ بعض دفعہ حیرانی ہوتی ہے نہ اتنا اچھا ہم نے لکھا ہے؟ اگر ایک سے زیادہ ہوں تو لسٹ بنا دیں۔

سب سے اچھا کمنٹ کسنے کیا؟ سب سے زیادہ ٹریفک کسی بھی وجہ سے کس سورس سے حاصل ہوئی؟ کسی دن جب بہت زیادہ ہٹس ہوئی وہ پوسٹ، سب سے زیادہ کس پوسٹ کو کمنٹ وصول ہوئے۔ وغیرہ وغیرہ

اپنے بلاگ کی خامیاں جو آپ اس کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں کر نہ پائے۔

اگر کسی نے اوور آل اردو بلاگنگ یا بلاگرز کو بھی ریٹ کرنا ہو تو بصد شوق۔ کوئی پوسٹ جو آپکی نہ تھی لیکن آپ کو پسند آئی الغرض اس سال بلاگنگ میں آپ کو جو اچھا برا تجربہ ہوا شئیر کریں۔

سب کے پاس اس وقت کیمرہ ہے۔ چاہے ڈیجیٹل یا موبائل میں۔ اس سال کوئی ایسی تصویر جو آپ نے لی ہو اور آپ کو بہت پسند ہو۔ یاد رہے یہ سب لوگوں کے لئے آپ کو بہتر طور پر سمجھنے میں بہت مددگار ہوگا۔

میں سب کو ٹیگ کر رہا ہوں۔ دہراتا ہوں میں سب اردو بلاگرز کو ٹیگ کر رہا ہوں۔ اب اتنے نام نہیں لکھ سکتا لہذا سب خود کو ٹیگ سمجھیں اور لکھ دیں۔ نہیں تو میں جب لکھونگا تب سب کو زبردستی ٹیگ کردونگا۔

Popularity: 29% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 29% [?]

608 views

 

 

Related Posts

  • blog reviewing updated On January 1, 2008, 6 Comments
  • میں نے کچھ دنوں پہلے لکھا تھا کہ سب اپنے بلاگ کا ریویو لکھیں۔ اب لوگ کہتے ہیں پہلے  میں کروں۔ حالانکہ میرا کام دی ممی فلم میں اس بندے کی طرح کا ہے جو ان کو بتاتا ہے کہ جلدی کام کرو اور وہاں سے پتھر اٹھاؤ۔ خیر میں اپنے بلاگ کا ایک ریویو
  • video blog On July 10, 2007, 2 Comments
  • پاکستانی عوام انگلش کے بخار میں مبتلا ہے۔ انگلش آنا اچھی بات ہے لیکن اس کو کسی قسم کا درجہ دینا میرے نزدیک درست بات نہیں۔ اردو بلاگرز میں ایک ٹرینڈ سا نکلا ہوا ہے کہ یہ انگلش بلاگ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نتیجہ میں رہے سہے اردو بلاگرز میں سے بھی دو چار
  • blogging tidbits On August 27, 2007, 11 Comments
  •   پچھلے دنوں چند ایک نئے بلاگز اکھٹے بنے۔ یہ سب اپنے اپنے مزاج کے اعتبار سے اردو بلاگرز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔ چند ایک مشکلات جن کا یہ سامنا کر سکتے ہیں اور چند ایک ٹپس جو ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں یہاں پیش کردونگا۔ میں سارا دن قدیر
  • blogs r back On January 12, 2009, 10 Comments
  • اردو ٹیک بلاگز واپس آ چکے ہیں۔ لیکن ابھی شائد آپ کو 500 یا 503 ایرر کا سامنا کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ ڈیٹا اگست 2008 تک ریسٹور ہو سکا ہے۔ مزید کے لئے کوشش جاری ہے۔ جن لوگوں نے فیڈ کو فل پر رکھا تھا وہ یہاں سے اپنا ڈیٹا ری ٹرائیو کر سکتے


8 Responses to “review ur blog”

  1. 1 نعمان

    بہت عمدہ خیال ہے۔ میں‌ ضرور اس پر لکھوں‌گا۔ ایک اور گذارش ہے کہ بلاگر اس میں‌ دوسرے بلاگز کی ان تحاریر کا بھی ذکر کریں‌جو انہیں‌ بہت پسند آئیں۔

  2. 2 شعیب صفدر

    پہلے خود شروعات تو کرو پھر ہم بھی سوچیں گے!!
    یاد رہے سوچیں گے کہا ہے!!

    شعیب صفدر’s last blog post..احتیاط

  3. 3 بدتمیز

    نعمان: بالکل میں نے لکھا ہے کہ اگر کسی کو پوسٹ پسند ہو تو ضرور لکھیں۔

    شعیب: سوچیں مت کر دیں۔ اللہ بھلا کرے گا :razz:

  4. 4 Mawra

    اس کام کے لیے تو بندے کو آنکھیں کھول کر رکھنی پڑیں گی اور ڈھیر سارا فارغ وقت ہونا چاہیے کہ بندہ ٹریفک کے سورسز اور ہٹس نوٹ کرتا رہے۔ :sad:

    لیکن پہلے آپ کریں گے تو کوئی آئیڈیا ملے گا کہ کیسے کرنا ہے۔ پھر میں بھی سال کے شروع ہونے پر اپنے چند ماہ کا جائزہ لیتی ہوں۔

    Mawra’s last blog post..عید تھیم

  5. 5 بدتمیز(428)

    ماورا:
    یہ کام تو بہت آسانی سے آپ سٹیٹس کو دیکھ کر کر سکتے ہیں۔۔ میں‌ کرونگا اگر وقت ملا۔

  1. 1 ماوراء » بلاگ ریویو
  2. 2 blog reviewing updated | بدتمیز
  3. 3 اُردوجہاں » سالِ نو مبارک

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 2
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->