بچپن میں مجھے سنو مین بنانے کا بڑا شوق ہوا کرتا تھا۔ بدقسمتی سے لاہور میں کبھی برف باری نہیں ہوئی۔ صرف ایک دفعہ کبھی رات کو اولے پڑے تھے اور امی نے دیکھایا تھا اور بس۔ لہذا سنو مین نہیں بنایا جا سکتا۔ سنو مین نے میرا تعارف کرسمس سے کروا دیا۔ بیسک اٹریکشن سنو مین کی ہی تھی۔ گھر کے باہر کھڑا کیا ہوا ہے اپنا مفلر بھی اس کے گلے میں لٹکا دیں رات کو دیکھ کر سوئیں اور صبح دیکھیں تو وہ وہیں کا وہیں ہے۔ بچوں نے میرے خیالات سن کر بڑی نفرت سے کہا۔ کرسمس تو عیسائی مناتے ہیں۔ عیسائیوں کی عید ہوتی ہے۔ پھر جمعدار کا کہا کہ کرسمس تو اس کی ہے۔
ساری دنیا نپولین سے کوٹ کرتی ہے۔ لیکن حسن نثار نے اپنے ایک کالم میں اس کی تردید اور تصیح کی تھی۔ میں اسی سے کوٹ کر دیتا ہوں اس کا کہنا تھا کہ تم مجھے اچھی مائیں دو میں تم کو اچھی قوم دونگا۔ بےشک یہ بات سچ ہے۔ کوئی بھی انسان جسقدر اچھا ہوتا ہے وہ اپنی ماں کی وجہ سے اور جتنا برا ہوتا ہے وہ خود اپنی وجہ سے۔
یہی حال میرا ہے۔ میں بھی بھاگ کر امی کے پاس کہ امی کرسمس کیا ہوتی ہے۔ امی نے کہا بیٹا کرسمس حضرت عیسیٰ کی برتھ ڈے کا دن ہے جیسے تم مناتے ہو۔ میں نے کہا امی بچے تو کہہ رہے ہیں عیسائیوں کا تہوار ہے جمعدار کا۔ امی کہتی حضرت عیسیٰ کے ماننے والے عیسائی کہلاتے ہیں جیسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے والے مسلمان۔ اب جمعدار عیسائی بھی ہو سکتا ہے اور مسلمان بھی اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ تہوار تو تہوار ہے۔ میں نے کہا ہم کیوں نہیں منا سکتے کرسمس۔ امی نے کہا کہ ہم بھی منا سکتے ہیں کیوں نہیں منا سکتے؟ ہم بھی حضرت عیسیٰ علیہ سلام پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کی ولادت کا دن خوشی کا دن ہے جیسے تمہاری برتھ ڈے۔ اب بچے لاکھ کہیں کرسمس اچھی نہیں مجھے پرواہ نہیں۔
حضرت عبداللہ بن مسعود کو خبر ملی کہ مسجد میں نماز کے بعد ایک جماعت بیٹھتی ہے جس میں کہا جاتا ہے اتنی دفعہ اللہ اکبر کہو اتنی دفعہ سبحان اللہ کہو یعنی سب کچھ اسلامی تھا۔ آپ وہاں تشریف لے گئے۔ نماز کے بعد جب ان لوگوں نے ایسا کرنا چاہا تو حضرت عبداللہ نے کہا تم لوگوں نے دین میں بدعت گھڑ لی۔ اور اس سے منع فرما دیا۔ بدعت کا مطلب ہوتاہے کوئی بھی ایسی بات جو پہلے دین میں نہیں تھی لیکن بعد میں شامل کر لی گئی۔ اب کوئی عقلمند اجتہاد کو نہ بدعت سے مکس کر دے۔
عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے نزدیک بدعت ہے۔ یہ دینی حوالے سے شامل ہے لہذا دین میں یہ بات پہلے نہ تھی بعد میں اگر عقیدت کے دریا میں بہہ کر منائی جا رہی ہے تو بدعت بدعت ہی رہے گی چاہے اس کے ساتھ عید ہی کیوں نہ لگا دیں۔ لاہور میں عام طور پر مختلف سینریز بنائی جاتی تھیں۔ اب اس دن سارا لاہور گھروں سے باہر کیا مرد کیا عورتیں۔ انتہائی فضول اور گند۔
اب آتے ہیں عیدملادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسوں کی طرف۔ اس میں کیا ہوتا ہے؟ نعت ذکر لاؤڈ سپیکر پر۔ یعنی ایک ہنگامہ برپا ہے۔ اچھا چلیں ہم عقیدت میں ڈوبے پڑے ہیں۔ اب یہ فنکشن کتنی دیر تک چلتا ہے؟ کم از کم بھی یہ آخری چار نمازوں کے درمیانی وقت میں شروع ہو کر اگلی نماز سے پہلے پہلے ختم نہیں ہو سکتا۔ اور اب یہ ظہر سے پہلے تو ہوتا نہیں۔ یعنی آپ لوگ سارے کے سارے نماز چھوڑ کر بیٹھیں ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ انتہائی ثواب کا کام ہے۔ کیا 63 سالوں کے دوران اس کا کسی کو خیال نہیں آیا ہو گا جو آج کے عالم فاضل اس کو شروع کر دیتے ہیں۔
اب سوال کہ اگر عید ملادالنبی بدعت ہے تو کرسمس کونسی سنت ہے۔ کرسمس کم از کم اسلام میں ایک نیا اضافہ نہیں۔ آپ عید ملادالنبی پر روشنیاں جلائیں اور ایک دوسرے کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سپرٹ سے ملیں جلیں کوئی اس کو بدعت نہیں کہہ سکتا
برصغیر کے لوگوں نے اسلام کو اپنے اسلام کے قبل کے چلے آنے والے traditions یعنی روایات میں مکس کر لیا۔ لہذا اب صدیاں بعد بھی ہم لوگ روایات کو اسلام سمجھتے ہیں۔ اسلام اور روایات میں فرق ہے۔ اور ہماری حالت بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت کے قریش کی سی ہے کہ ہمارے باپ دادا ایسا کرتے تھے تو ہم کیونکر کچھ نیا سوچ بھی سکتے ہیں؟ میں چاہونگا کہ کوئی اگر عرب ممالک سے پڑھنے والے کوئی صاحب بتا سکیں کہ وہاں عید ملادالنبی کا کیا concept ہے اور اگر وہاں منائی جاتی ہے تو کس طرح اور اگر زیادہ علم ہو تو کب سے۔ اگر کسی عربی یا اردو کتاب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سالگرہ کا حال لکھا ہو کہ وہ اس دن خود کیا کرتے تھے؟
Popularity: 27% [?]
Popularity: 27% [?]
449 views
Related Posts
- ایک اور سال On January 8, 2007, 4 Comments
- بلاگنگ اب بہت کامن ہو چکی ہے۔ لوگ مختلف سروسز استعمال کرتے ہوئے بلاگ لکھتے ہیں۔ میں نے 2003 میں جب بلاگ لکھنا شروع کیا تھا تب گوگل کو بلاگر لئے کچھ ہی عرصہ ہوا تھا۔ تب میری بلاگنگ سوائے ایک پرسنل ڈائری کے کچھ نہیں تھی جسکو میں کہیں سے بھی اپڈیٹ کر سکتا
- Fast Video Download On December 22, 2006, 1 Comments
- Fast Video Download can save embedded video files from following video-hosting servers: Angry Alien, Anime Episodes, Anime Forever, Bad Jojo, Blip.TV, Bo-Funk, Bolt, Break.com, Bubblare.dk, CollegeHumor.com, Current.TV, Daily Motion, Danerd.com, eVideo Share, Google Video, Grinvi, iFilm, Libero.IT Video, HI5 (VideoEgg), My Space, MetaCafe, News.NTV.ru, Put File, Streetfire, Totally Crap, You Tube, V-Social and Vidiac. * Just in ONE


























عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دینی حوالہ سے منانے پر اصرار کس کا ہے؟ نہ منانے والوں کو بھی کافر تو نہیں کہا جاتا۔ لیکن جس طرح آپ حضرت عیسی علیہ السلام کی برتھ ڈے مناسکتے ہیں، اس طرح اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی برتھ ڈے منانے سے انکار کیوں ہے؟ شاید آپ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں تشریف لانے سے زیادہ خوشی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تشریف آوری کی ہے۔
راہبر’s last blog post..احساس دلائیں!
جیسے آپ نے کرسمس کا اپنی والدہ صاحبہ سے پوچھا تھا، اسی طرح عید میلاد النبی کا بھی پوچھ لیا ہوتا۔
راہبر’s last blog post..احساس دلائیں!
راہبر آپ نے کہاں میری طرف سے انکار دیکھا ہے۔ بدعت کا مطلب ہے دین مین اضافہ اگر آپ اس جذباتیت سے اس کو دین کا حصہ بنا کر دیکھانے کی کوشش کریں گیں تو بدعت ہی کہلاءے گی۔ اگر یہ دین کا حصہ نہیں تو آپ کو اعتراض کا حق نہیں یہ میرے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معاملہ ہے ان کو میرے بارے میں آپ سے زیادہ علم ہو گا۔
اس موضوع پر میرے بلاگ پر جو گفتگو ہوئی، اس کے بعد یقینا یہاں مزید کسی بات کی حاجت نہیں۔
اور جی ہاں! یہ دین کا حصہ نہیں اس لیے نہ مجھے، نہ آپ کو اعتراض کا حق ہے۔
راہبر’s last blog post..یومِ ولادت
تم جیسے لوگ جن کا دماغ اپنی جگہ پر نہیں رہتا ، ہر وقت کسی نہ کسی شے میں کیڑے نکالنے پر ہی لگے رہتے ہیں ۔ اپنی بڑی بڑی خامیوں کو درست کرنے کی بجائے چھوٹی چھوٹی چیونٹیاں (فروعی مسائل) پکڑ کر ان پر اعتراضات کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ پہلے اپنے آپ کو درست کرو ، جب تم دعوے سے کہہ سکو کہ اب میں بالکل ٹھیک مسلم ہوں تو پھر ایسی باتیں کرو ۔
میں نے جہاں بھی عید میلادالنبی دیکھی ہے ، فجر اور ظہر کے درمیان ہی دیکھی ہے ۔ مجھے نہیں معلوم تم کہاں یہ سب دیکھ کر آتے رہے کہ اس دن لوگ نماز نہیں پڑھتے ۔
مولویوں کے پاس بیٹھ کر تم نے بدعت کا لفظ تو سیکھ لیا مگر یہ نہ سیکھا کہ اس کی کچھ اقسام بھی ہوتی ہیں ۔ عربی میں لفظ بدعۃ کا مطلب ہوتا ہے کوئی نئی چیز ۔ اگر یہ نئی چیز بری ہو تو اسے بدعتِ سیئہ کہتے ہیں اور اگر اچھی ہو تو بدعتِ حسنہ کہتے ہیں ۔ بدعتِ حسنہ کی تین اقسام ہیں ، بدعت جائز ، مستحب اور واجب ۔ بدعتِ سیئہ کی دو اقسام ہیں ، بدعتِ حرام اور مکروہ ۔
تراویح کے بارے میں جناب کا کیا خیال ہے؟ سب مانتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے زیادہ سے زیادہ تین بار صلٰوۃ التراویح ادا کی تھی ، اس میں بھی اختلاف ہے کہ مسجد میں پڑھی تھی یا گھر میں ۔ آپ نے اس کی برائی نہیں فرمائی؟ حضرت عمر فاروق نے اس کے بارے میں فرمایا تھا نعمۃ البدعتہ ھٰذہِ (یہ بہت اچھی بدعت ہے) ۔
کئی چیزیں ایسی ہیں جو اسلام میں نئی ہیں یعنی بدعت ہیں مگر سب لوگ بڑے شوق سے اپنائے ہوئے ہیں ۔ چھے کلمے ، ایمان مفصل ، ایمان مجمل اور دیگر کئی ایسے کام ہیں جنہیں گنوانے کا میرے پاس وقت نہیں ہے ۔ اور یہ جسے آپ کلمہ طیبہ کہتے ہیں ، لوگ مسلمان ہونے کے لیے یہ نہیں پڑھتے تھے جو آپ پڑھتے ہیں ۔ مجھے یاد نہیں آ رہا وہ کلمہ اشہھد اللہ سے شروع ہوتا تھا جو اسلام قبول کرتے وقت پڑھا جاتا تھا ۔
قرآن مجید میں سورتوں کی ترتیب اور کمپائلیشن کیا حضور کے دور میں ہوئی تھی؟ اصول و دورہِ حدیث کیا قرآن میں بیان کیا گیا ہے؟ آپ کی پوری فقہ ، چار اماموں کی تقلید یہ سب بدعت نہیں؟ نماز میں زبان سے نیت کرنا ، نماز کے شروع میں جو ثناء پڑھی جاتی ہے ، یہ حضرت عمر نے آفیشلی ڈیکلیئر کی تھی ۔ ایسی اور بیسیوں افعال کے نام گنوائے جا سکتے ہیں ۔
بھیا یہ بحث بہت لمبی ہے ، باقی تمہاری تکلیف میسنجر پر رفع کی جائے گی ۔ سادہ سا نتیجہ یہ ہے کہ اچھا کام بے شک نیا بھی ہو تو کرنے میں کیا حرج ہے؟
Qadeer Ahmad’s last blog post..دینی رجحان
قدیر آپ راہبر کی پوسٹ پر اجمل انکل کا تبصرہ پڑھ کر اپنے پیٹ کے مروڑ کا اعلاج کر سکتے ہیں۔
میرے پیٹ میں کوئی مروڑ نہیں ہے ۔ اوپر جو کچھ میں نے لکھا ہے ، بڑے عرصے بعد لکھا ہے ، موڈ تھا اس لیے لکھ دیا ۔
جب کرسمس پر اتنے اجتماعات ہوتے ہیں ، ان پر تم خوش ہوتے ہو ،اور اپنے نبی کی خوشی میں ہونے والے اجتماعات پر تکلیف ہونے لگ جاتی ہے؟
خیر یہ ذاتی معاملہ ہے ۔ آئندہ میں ایسے معاملات میں نہیں بولوں گا ۔ میں اب سیکولر (لبرل( خیر جو بھی ہے وہی ہوتا جا رہا ہوں ۔
Qadeer Ahmad’s last blog post..بنگہ دیش کا قیام
قدیر کرسمس پر کونسا اجتماع تم نے دیکھ رکھا ہے؟ میں برف روشنی اور اس کی مجموعی سپرٹ کو پسند کرتا ہوں۔ نبی کے ساتھ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم لکھا کرو اور ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماعات بھی تم نے دیکھ رکھے ہیں؟ میرے خیال سے یہ اجتماعات لوگوں کو تنگ کرنے کے بدترین طریقوں میںسے ایک ہیں لیکن تم لوگ کہتے ہو چلو تھوڑی تکلیف برداشت کر لیں جو کہ احمقانہ بات ہے۔ اس کا لبرل یا سیکیولر ہونے سے تعلق نہیں تم اسوہ حسنہ کی باتیں کر رہے تھے ذرا ایسی کوئی مثال ڈھونڈ لاؤ۔
قدیر! جزاک اللہ۔
بدتمیز! جلسوں کا تو نہیں لیکن جلوسوں کا بہت مخالف ہوں میں۔ جلسے عموما گراؤنڈز اور پارکوں وغیرہ میں ہوتے ہیں لیکن جو جلوس نکلتے ہیں، محرم کے اور ربیع الاول کے، کراچی میں تو سفر کرنا دشوار ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر پھر کبھی لکھوں گا۔
راہبر’s last blog post..موبائل فون کا کم خرچ
ویسے جہاں تک میلاد النبی میں نماز چھوڑنے والی بات ہے تو وہ بالکل لغو ہے۔ یہاں کراچی میں مرکزی جلوس بعد از نماز عصر نکلتا ہے اور مغرب کی نماز گراؤنڈ میں پہنچ کر باجماعت ادا کی جاتی ہے۔
راہبر’s last blog post..آہ مشرقی پاکستان!