بےوقوف
410 views Published December 13th, 2007 in امریکہ نامہ.افریقن امریکن کو کچھ کہیں تو جہانزیب اور زکریا دونوں برا مناتے ہیں۔ لیکن افریقن امریکن مجھے بہت بےوقوف لگتے ہیں۔ کچھ اپنے جیسے سے
پچھلے دنوں براک اوبامہ جو کہ اپنے ایک بےوقوفانہ بیان کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے ووٹ حاصل نہ کر سکیں گیں، کے لئے اوپرا ونفرے نے ساؤتھ کیرولینا میں پروگرام کرنا تھا۔ زکریا نے جو لنک دیا تھا اس کے مطابق جگہ کی کمی کے ڈر سے اس کو اسٹیڈیم میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
براک اوبامہ افریقن امریکن consider کئے جاتے ہیں۔ لہذا ان کو افریقن امریکن کی مکمل سپورٹ حاصل ہونی چاہئے۔ لیکن ایسا نہیں اور اسی لئے مجھے افریقن امریکن بےوقوف لگتے ہیں۔ میں جس کسی سے پوچھوں وہ یا تو ہیلری کلنٹن کا نام لے یا پھر روڈی جولیانی کا۔ کسی نے کہا کہ وہ پکا ری پبلیکن ہے لیکن اگر روڈی جولیانی نہیں امیدوار بنایا جاتا تو پھر اس کا ووٹ ہیلری کو جائے گا۔
اس شو کی ویڈیو ہم ٹی وی پر دیکھ رہے تھے میں نے پوچھا تم لوگ براک کو کیوں ناپسند کرتے ہو۔ جواب احمقانہ تھا۔ ان کا خیال ہے کہ اوبامہ اپنے آپ کو عام افریقی سے بہتر سمجھتا ہے۔ اوبامہ نے یہ بات کب کہاں کہی نامعلوم۔ لیکن ہم لوگ متفق تھے کہ دراصل افریقن امریکن کو پتہ ہے کہ براک کبھی بھی امیدوار نہیں بنایا جا سکتا۔ اور امریکیوں کی خوبی ہے کہ یہ کبھی جانتے بوجھتے ہارنے والے کے پیچھے نہیں جاتے۔ لہذا افریقن امریکن اس کو سپورٹ نہیں کرتے۔ اب آپ بتائیں افریقن امریکن بےوقوف ہیں کہ نہیں؟
مٹ رامنی (mitt Romney) مورمن فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان امیدواروں کا تعارف میں نے یہاں کروایا تھا۔ مورمن فرقہ ہمارے قادیانیوں کی قسم کا ہے۔ اور بالآخر رامنی پر وہ وقت آ ہی گیا جس کی تک نہیں بنتی۔ ایک اور صدارتی امیدوار مائیک ہکابی (Mike Huckabee) نے مٹ رامنی کے مورمن فرقے سے تعلق کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ اور بعد میں معذرت کر لی۔ یہ معذرت بڑی دلچسپ سٹوری ہوا کرتی ہے۔
مجھے زیادہ تفصیل سے علم نہیں لیکن جہاں تک علم ہے اس کے مطابق کچھ سٹیٹس کو early states کہا جاتا ہے۔ یہاں جو جو امیدوار تقاریر کرے کے زیادہ سے زیادہ رائے عامہ کو اپنے حق میں کر لے اس کے پارٹی امیدوار ہونے کے چانسز بڑھتے جاتے ہیں۔ سب سے پہلی ریاست آئیوا Iowa ہے۔ اس میں کاکس caucus ہوتا ہے۔ یعنی گروپ کی شکل میں لوگ جو کہ اپنے پسندیدہ امیدوار کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہیں کہ وہ اس میں کیا چیز بہتر یا کمتر پاتے ہیں۔ آئیوا میں ووٹرز کی 46 فیصد تعداد کاکس میں جاتی ہے۔ لہذا اس وقت آئیوا جیتنے کی ریس لگی ہوئی ہے جس کی خاظر مائیک نے ایسا کیا۔ مٹ رامنی نے اپنی ٹیکساس میں تقریر پر اس بات پر زور دیا کہ ان کے فرقہ کا ان کی صدارتی دوڑ پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہئے اور یہ کہ اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو وہ کسی بھی مذہب یا گروپ کے بجائے امریکی عوام کے لئے کام کریں گیں۔ اور امریکہ ہمیشہ ایک عیسائی ریاست یا عیسائی اکثریتی ریاست رہے گا۔
ایک ایسا امریکہ جو کہ مادر پدر آزاد ہے اور اس میں صدر بننے کے لئے فوج، وردی یا عیسائی ہونے کے بجائے صرف اور صرف by birth امریکی ہونا لازمی ہے اس میں کسی امیدوار کے ساتھ اس بنیاد پر اکھاڑ پچھاڑ زیادتی ہے۔ پھر اس کے بعد اس طرح کی یقین دہانی بھی کچھ عجیب سا تاثر دیتی ہے۔ اس سے یہ بخوبی علم ہوتا ہے کہ ووٹرز کی بڑی تعداد قدامت پسند عیسائی ہیں اور اتنی ہی شدت پسند ہے جس قدر ایک عام مسلمان سے شکوہ ہے۔
معذرت بہت دلچسپ چیز ہے۔ ابھی پچھلے ماہ ہمارے کچھ لوکل باڈی الیکشن تھے۔ رچمنڈ میں ایک امیدوار نے مخالف کے گھر کے پتے اور ٹیلیفون نمبر چھپوا دیئے۔ مخالف سے ناراض لوگوں نے اسکے گھر فون کر کر کے دھمکیاں دے دے کر اس کو عاجز کر دیا۔ نتیجتا سٹی کو اس کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرنا پڑ گئی۔ جن صاحب نے ان کے نمبر وغیرہ چھپوائے تھے انہوں نے معذرت کر لی۔ اسی طرح ایک امریکی سولجر نے شائد ابو غریب میں ہونے والے تشدد کے بارے میں منہ کھولا اور ڈیفنس کے کسی اہلکار نے معذرت کے دوران اس فوجی کا نام لے کر تعریف کر دی جب کہ نام نہیں لیا جاتا تا کہ اس کو کسی قسم کا برا ریسپانس نہ ملے۔ لیکن یہ حرکت جان بوجھ کر کی گئی لہذا ان کے سارے فوجی دوست اور فیملی ان کے خلاف ہو گئے۔ تو یہ حال ہے شدت پسند امریکیوں کا۔ اور ان کو خوش کئے بغیر الیکشن جیتنا ناممکن ہے۔ لہذا شدت پسند عیسائی اور افریقن امریکن دونوں بےوقوف ہیں۔
صدارتی الیکشن میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے۔ اگلے سال اس وقت وردی، قاف لیگ اور بے بے نہ ہونے کے باعث صدر بش ہمیشہ کے لئے تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہونگے۔ امید کرتے ہیں کہ اگلا امیدوار صدر بش سے بہتر ہی ہو۔
Popularity: 76%
Popularity: 76%
410 views
Related Posts
- Presidential Election 2008 On May 6, 2007, 5 Comments
- امریکہ میں آج کل صدر بش پیچھے ہو گئے ہیں۔ اور ساری توجہ 2008 کے صدارتی الیکشن کے امیدوار لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ابتدائی speeches ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں عہدے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہوتی۔ اور پاکستان کے برعکس لوگ بھی خوامخواہ کسی کی مخالفت یا حق میں جذباتی نہیں
- Fairy Tales On June 24, 2007, 2 Comments
- Fairy tales کیا ہوتی ہیں؟ یہ بچوں کے لئے لکھی گئی مزے مزے کی کہانیاں ہوتی ہیں جس میں سب کچھ ممکن ہوتا ہے۔ میں ابھی بھی بڑے بڑے نام اور حالات حاظرہ پر الٹی سیدھی پراپیگنڈہ کتابیں پڑھنے کی بجائے ایسی fairy tales ہی پڑھتا ہوں۔ جیسے میں نے ابھی harry potter and the
- دوسرا تھپڑ On January 9, 2008, 1 Comments
- بزرگوں کا قول ہے کہ اگر کوئی ایک تھپڑ مارے تو دوسرا گال آگے کر دو۔ میرا خیال ہے یہ قول کسی بزرگ کا اپنے فرزند کے لئے ہو گا کہ جان عزیز روتا کیوں ہے تجھے تو ایک تھپڑ کھا کر دوسرا گال آگے کر دینا چاہئے۔ میں نے ایسی غلطی کبھی نہیں کی
- Immigration Deal On May 20, 2007, 0 Comments
- جنوری یا فروری 2006 میں ایک شخص نے ابو کو کہا کہ آپ تو بے حد خوش قسمت ہیں کہ آپ کا کام ہو گیا۔ امریکہ میں کچھ عرصے میں امیگریشن بند ہو جانی ہے یا مزید سخت کر دی جانی ہے۔ یہ صاحب ان دنوں پی ایچ ڈی سٹارٹ کر رہے تھے۔ اللہ ان
- گاڑی On July 11, 2007, 0 Comments
- مجھے جمہوریت پسند نہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ بھنویں چڑھائیں اور سوچیں کہ اچھا اس لئے یہ صدر مشرف کی تھوڑی بہت حمایت کرتا ہے۔ میں صفائی پیش کردوں کہ مجھے وہ جمہوریت پسند نہیں جو کہ عام طور پر گھروں میں غیر ضروری طور پر پائی جاتی ہے۔ اس غیر ضروری جمہوریت کا
- gov gone wild On March 6, 2007, 4 Comments
- If you live on planet earth you would have known “girls gone wild”, If you live in United States of America, You must have known “guys gone wild”. But there is somethin you are missing. The famous gov gone wild. The next release of “guvs gone wild”, we all have been watching this crazy drama over
- لوگ On July 31, 2008, 4 Comments
- کہا جاتا ہے کہ چوہے کی یاداشت بہت کمزور ہوتی ہے۔ لہذا یہ جیسے ہی بلی سے ڈر کر بھاگ کر اپنے بل میں چھپتا ہے کچھ دیر بعد ہی بھول کر دوبارہ باہر نکلتا ہے اور تاک میں بیٹھی بلی کا شکار بن جاتا ہے۔ ایسے ہی کچھ لوگوں کی یاداشت
- صدر پاکستان On May 19, 2007, 2 Comments
- 12 مئی کو جو ہوا اس پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور بہت کچھ لکھا جائے گا۔ کچھ نے بات مشرف پر ڈالی اور کچھ نے پولیس اور رینجرز پر۔ سب سے مزے کی بات کچھ لوگ اس پر ایم کیو ایم کو معصوم سمجھتے رہے۔ اگر میں کہہ دوں کہ سارا قصور ایم
- i864 On July 27, 2007, 0 Comments
- 20 جون کو ہم لوگ اپنے پولیس سرٹیفیکیٹ لے آئے۔ اس کے بعد اب ابو کو روزانہ کی بنیاد پر کہنا کہ فون کر کے ماموں کو بتا دیں۔ لیکن نہیں۔ مجال ہے کہ ابو کچھ خیال کریں۔ ماموں انتظار میں اور ابو انکار میں۔ روزنہ کل کل کر کے پورے بیس دن بعد فون
- صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
- مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت
Random Posts







ایسا بھی ہوتا ہے کیا
عبدالقدوس’s last...
اس پوسٹ میں کافی غلطیاں ہیں۔ فی الحال وقت نہیں بعد میں آ کر ایک ایک کر کے بتاتا ہوں۔
اوبامہ کی تقریر اور اس پر چپاتی مسٹری کا تبصرہ۔ میں کافی حد منان سے متفق ہوں۔
یہ بھی یاد رکھیں کہ منان اور میں دونوں پاکستانی ہیں اور اوبامہ کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسری بات کہ پاکستانی ہیں کتنے امریکہ میں کہ ان کے ووٹ کی فکر کی جائے؟ مسلمان امریکی آبادی کے 0.6 فیصد ہیں اور پاکستانی مسلمانوں کے شاید 10 فیصد۔ یہ تو بہت معمولی تعداد ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ ستمبر 11 سن 2001 سے پہلے تک زیادہ پاکستان ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دیتے تھے۔
ساوتھ کیرولائنا میں اوپرا کے ساتھ ریلی میں 29 ہزار لوگ شامل تھے جن میں سے زیادہ تر افریقی امریکی ہی تھے۔
اگر آپ ساوتھ کیرولائنا کی پرائمری کے لئے پولنگ دیکھیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ اوبامہ افریقی امریکیوں میں زیادہ مقبول ہے۔
دوسرے اگر کوئی افریقی امریکی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ضروری افریقی امریکی نمائندے ہی کو ووٹ دے۔
تیسرے اوبامہ کا باپ کینیا سے تھا اور اس کے بہت چھوٹے ہوتے ہوئے ہی چلا گیا تھا۔ اس کی ماں گوری ہے۔ سو کچھ حد تک اوبامہ کا زندگی کا تجربہ ایک عام افریقی امریکی جیسا نہیں ہے۔
زکریا: اتنی ڈھیر ساری تصحیح کا بہت شکریہ۔ ویسے ابھی بھی پاکستانی ریپبلیکن کو ہی دتے ہیں۔
آپ کالوں کے کچھ زیادھ هی خلاف نہیں هیں ؟؟
ان بهولے لوگوں کا لکھنے کی بجائے چالاک لوگوں کی چالاکی کا ذکر کریں ـ
خاور’s last blog post..دھتکارے لوگ
بدتمیز ابھی اور تبصرے باقی ہیں۔
اور ہاں یہ پول بھی دیکھ لو کہ کلنٹن اور اوبامہ کا مقابلہ سخت ہو رہا ہے اور جیولیانی کچھ صحیح نہیں جا رہا اور اپنی مقبولیت کھو رہا ہے۔
پرائمری الیکشن ایک دن نہیں ہوتے بلکہ باری باری کر کے مختلف ریاستوں میں ہوتے ہیں۔ ظاہر ہے جو شروع کی ریاستوں میں جیتے گا اسے اس سے مشہوری ملے گی اور اس طرح اس کا بعد والی میں جیتنا بھی آسان ہو جائے گا۔ سب سے پہلے آئووا میں کاکس ہے اور اس کے 5 دب بعد نیو ہیمپشائر میں پرائمری۔
آئیووا کاکس میں ووٹرز کی صرف 6 فیصد تعداد کاکس میں حصہ لیتی ہے۔ یہ کاکس کے خلاف اور پرائمری کے حق میں ایک اہم دلیل ہے۔
خاور بس کیا کروں امریکی کالے کو دیکھ کر ہی طبعیت مچلنے لگتی ہے۔
زکریا: اتنی ساری تصحیح۔ یا میرا حافظہ خراب ہے یا پھر اخبار۔