آپ ایک گوشت خور قوم میں سے ہوں۔ یعنی مسلمان :D آپ کا بچہ سکول میں کسی سے پٹ کر آئے آپ کیا نصیحت کریں گیں؟ عام طور پر ہم لوگ گھر میں غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں۔ نتیجتہ بچہ پر ایسا اثر ہوتا ہے کہ وہ مظلوم ہے اور اس کی مدد کو کمک پہنچنے والی ہے۔ اگر آپ کچھ زیادہ گوشت کھاتے ہیں تو بچہ کو ایک خود بھی لگا کر نصیحت کریں گے کہ دیکھو تم نے کیوں نہیں مارا؟ اگر گوشت تھوڑا کم کھاتے ہیں تو بچہ کو ایک لگا کر کہیں گیں اوئے تم اسکول لڑائی بھڑائی کے لئے جاتے ہو؟

امریکہ میں اسکولوں میں بچے پیدائش کے سال یا چھ مہینے بعد ڈال دئے جاتے ہیں۔ اسی لئے امریکہ اتنی ترقی کر رہا ہے۔ :d کچھ لوگ اس کو بے بی سیٹر یا ڈے کئیر سینٹر کہتے ہیں۔ میں اس کو اسکول ہی سمجھتا ہوں۔

امریکی اسکولوں میں بچے جب تک کھلونوں سے کھیل سکیں بہت اچھے رہتے ہیں۔ لیکن جلد ہی ایک دوسرے کو کھلونا سمجھنے لگتے ہیں۔ تب بہت لڑائیاں کرتے ہیں۔ اور یہ وہی عمر ہے جب آپ کا بچہ پٹ کر آتا ہے اور آپ اوپر دی گئی نصیحتیں کرتے ہیں۔ یہاں بچے کو لڑائی بھڑائی کا درس نہیں دیا جاتا بلکہ صورتحال کو خود فیس کرنے کا درس دیا جاتا ہے۔ نتیجتا بچے خود کو مظلوم نہیں سمجھتے۔ اور اپنے مسائل کو گائیڈینس سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں نہ کہ بروقت کمک منگوا کر۔

دو موویز اس ہفتے بہت اچھی لگیں۔ ایک تھی how to eat fried worms.  اس میں ایک بچہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک نئے شہر میں move ہوتا ہے۔ یہاں اس کو نئے اسکول میں اسقدر ویلکم نہیں کیا جاتا جس قدر اس کو توقع تھی۔ الٹا یہاں اس کو بچوں کے ایک bully گروہ سے پالا پڑتا ہے جس کے سرغنہ کو وہ کہہ دیتا ہے کہ میں کینچوے کھاتا رہتا ہوں اور نتیجتہ اس کی شرط لگ جاتی ہے اور سارا دن وہ کینچوے کھاتا رہتا ہے۔

سب سے اچھی بات اس فلم میں بچے کو پورے گروہ سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ اس میں کوئی مار دھاڑ نہیں۔ حتی کہ آخر میں جب شرارتی بچہ کا بڑا بھائی اس کے شرط ہارنے پر پہنچتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کو مارے اور آپ کا دل بھی چاہتا ہے کہ اس کے منہ پر کم از کم ایک تھپڑ تو پڑ ہی جائے تب سب بچے اپنے دوست کو بچانے کے لئے اپنے سے کئی گنا بڑے لڑکے کے سامنے جم جاتے ہیں۔ یہ اعلی اقدار سمجھانے کی بہترین مثال تھی۔ فلم کے آخری مناظر جہاں بچہ اعتراف کرتا ہے کہ اس نے بےایمانی کی تھی اور دس کے بجائے صرف نو کینچوے کھائے تھے۔ اس کے بعد جو ہوتا ہے وہ بچوں سے زیادہ ہمارے بڑوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

دوسری فلم تھی the princess bride یہ ایک کلاسیکل فیری ٹیل ہے۔ اور اس میں شہزادی سے لے کر دیو تک سبھی شامل ہیں۔ بچوں کے لئے کافی دلچسپ کہانی ہے اس میں بھی تشدد نہ ہونے کے برابر ہے۔ صرف اس قدر جس سے بچوں کے دل میں رحم جاگ اٹھے۔ زیادہ تشدد بچوں کے دل سخت کر دیتا ہے۔ فلم کے آخر میں جہاں آپ کے حساب سے شیطان کے چرخہ شہزادے کو قتل کر دینا چاہئے وہاں اس کو صرف کرسی پر باندھ دیا جاتا ہے۔ اور شہزادی اپنے ہیرو کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارتی ہے۔

بچوں کا ادب اور ان کے لئے بنائے جانے والے کھیل، فلمیں۔ ایک پوری سائنس ہیں۔ ہم جب تعلیم کی بات کرتے ہیں تو تعلیم کا مطلب اسکول بھیج کر ڈیوٹی پوری کرنا نہیں ہے۔ اس میں ہر انسان ہر جگہ شامل ہے۔ چھوٹی سی مثال ہے کہ ہم بچے کو کسی کے کچھ دینے یا سروس فراہم کرنے پر کہتے ہیں کہ تھینک یو بولو یا خود کہتےہیں اس سے بچہ کو آرڈر لینے کی عادت پڑ جاتی ہے کہ آرڈر ملے گا تو کرنا ہے۔ یہاں بچہ کو سیکھایا جاتا ہے پھر جب اس کو سمجھ لگ جائے تو ہر دفعہ ایسے کسی موقع پر بجائے آرڈر دینے کہ شکریہ بولو اس سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کو اب کیا کہنا چاہئے اور چھوٹے چھوٹے بچہ فٹ تھینک یو کہنے لگ جاتے ہیں۔ بچے کو آپ اپنے لئے مفید ٹول بھی بنا سکتے ہیں یا اپنے خلاف ایک ہتھیار بھی۔

 

 

Popularity: 20% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 20% [?]

346 views

 

 

Related Posts

  • haulin house On July 30, 2008, 4 Comments
  • کافی سالوں پہلے روس کی خبر تھی کہ وہاں کوئی تاریخ عمارت تھی جو کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی گئی تھی۔ یعنی بنیادوں سے اٹھا کر دوسری جگہ لے جائی گئی تھی۔ امریکہ میں ایسے گھروں کو  ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاتا ہے۔ جیسے اگر آپ
  • misconceptions On December 9, 2007, 8 Comments
  • کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مغرب میں عورت کو انسان سمجھا جاتا ہے یا بہرحال وہاں حالات قدرے بہتر ہیں اور عورت کو اتنا نہیں گھورا جاتا ہے۔ اس طرح ایک تھیوری یہ ہے کہ شائد نوعمری کی شادی یا نوعمری میں جنسی جذبات کی تسکین اگر فراہم ہوں تو لوگ ایسا نہ کریں۔
  • "Lips Of An Angel" On December 23, 2006, 0 Comments
  • Honey why you calling me so late? It’s kinda hard to talk right now. Honey why are you crying? Is everything okay? I gotta whisper ’cause I can’t be too loud Well, my girl’s in the next room Sometimes I wish she was you I guess we never really moved on It’s really good to hear your voice say my
  • Finally On September 4, 2007, 3 Comments
  • Finally I bought the Camry. I have been telling to choose one or I will. they didnt so I did A lot of peoples helped me out. Every thing went surprisngly smooth. I was thinking that this move will cost me a lot but to my surprise every thing was beyond what I
  • Battle of the Billionaires On March 18, 2007, 0 Comments
  • I was a fan of stone cold steve austin. despite the fact that wwe follows the story line and each and every move in the show is pre-written. it was always fun to watch. I missed all that golden age of undertaker, stone cold, triple h, dx, the rock. but still I find old videos to
  • 2006 On January 1, 2007, 0 Comments
  • 2006 another year I lost. Gained a lot and didn’t repay a penny. Should I be shamefull? I dont kno. May be I should and may be I shouldnt. I became less emotional and more stable than the previous years. I was never been some one looking for trouble but troubles always found me. This year
  • Hips Don’t Lie On April 10, 2007, 0 Comments
  •   Ladies up in here tonightNo fighting, no fightingWe got the refugees up in hereNo fighting, no fighting Shakira, Shakira I never really knew that she could dance like thisShe makes a man wants to speak SpanishComo se llama (si), bonita (si), mi casa (si, Shakira Shakira), su casaShakira, Shakira Oh baby when you talk like thatYou make a
  • Unappreciated On January 6, 2007, 0 Comments
  • I’m feeling really unappreciated. You takin` my love for granted, babe. I don’t know how much more, I can take from you. You don’t do the things you use to do. You don’t even say I love you too. And lately I’ve been feeling, Feeling unappreciated. Woke up this morning and saw your face And you didn’t look the same as
  • 50 Cents in da club On August 24, 2007, 0 Comments
  • Go, go, go, go, go, go Go, shorty It’s your birthday We gon’ party like it’s your birthday We gon’ sip Bacardi like it’s your birthday And you know we don’t give a fuck cause it’s not your birthday! [Chorus (2x)] You can find me in the club, bottle full of bub Look mami i got the X ,if you into takin drugs Im into
  • welcome vista On February 14, 2007, 0 Comments
  • Windows Vista, a long awaited version of windows was finally out for rtm in late december and for general public on 31st january. I have always been a windows fan and appriciate microsoft’s work (no doubt i am strongly agaisnt their pricing monopoly). I had windows 98 on my pc ever since 2001 when I purchased


4 Responses to “بچے من کے سچے”

  1. 1 راہبر

    میں سوچ رہا ہوں کہ پہلی فرصت میں دونوں موویز لے آؤں۔۔۔۔ شاید میرے دل میں بھی رحم کا مادہ جاگ اٹھے۔۔۔ ;)

    راہبر’s last blog post..احساس دلائیں!

  2. 2 بدتمیز(428)

    راہبر آپ کی عمر رحم کا مادہ نہیں مادہ ڈھونڈنے والی ہے۔

  3. 3 راہبر

    مجھے تو آپ جیسے بزرگان قوم و ملت کا احساس ہے۔ آپ لوگ جب اس فرض سے سبکدوش ہوجائیں تو پھر یقینا میں بھی مادہ ڈھونڈ لوں گا۔۔۔
    :razz:

    راہبر’s last blog post..احساس دلائیں!

  4. 4 بدتمیز(428)

    ہم پر رہے تو کیا معلوم کچھ ہاتھ آئے یا نہ آئے۔ :P

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->