misconceptions
178 views Published December 9th, 2007 in peoples profile, پاکستان نامہ.کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مغرب میں عورت کو انسان سمجھا جاتا ہے یا بہرحال وہاں حالات قدرے بہتر ہیں اور عورت کو اتنا نہیں گھورا جاتا ہے۔ اس طرح ایک تھیوری یہ ہے کہ شائد نوعمری کی شادی یا نوعمری میں جنسی جذبات کی تسکین اگر فراہم ہوں تو لوگ ایسا نہ کریں۔ یا یہ کہ ملا کے زیر اثر ایسے گھرانے جو کہ اپنی خواتین کو تعلیم نہیں دیتے کہ بچے زیادہ ایسے کاموں میں ملوث ہیں۔ میرے خیال سے یہ misconceptions ہیں۔< ?xml:namespace prefix = o ns = "urn:schemas-microsoft-com:office:office" />
مجھے آجکل کافی مشورے وصول ہو رہے ہیں۔ بندہ چپ ہو تو یہی ہوا کرتا ہے۔ ایک صاحب کافی عالم فاضل ہیں لیکن افسوس دو تین جگہوں پر کچھ لکھا گیا تھا اور اپنے علم کے باوجود اصلاح نہیں کر سکے اور ان کا فرمان ہے کہ ایک عرصہ باہر گزارو تو میرے ہم پلہ ہو سکو گے۔ خیر لگتا ہے یہ بدوؤں میں رہائش پذیر ہیں اور بس تین پانچ تین پانچ کرنا جانتے ہیں۔
ملا والی تھیوری سے میں قطعا متفق نہیں۔ اگر ملا مرد کو تعلیم حاصل کرنے جانے دیتا ہے لیکن عورت کو روکتا ہے۔ تو مرد صاحب تو تعلیم حاصل کر آئے وہ کس خوشی میں گھور رہے ہیں؟ اور اگر یہ پوائنٹ ہو کہ عورت تعلیم حاصل کر کے بہتر تربیت کرے گی تو تعلیم تو وہی ہے جو مرد کو دی گئی پھر بھی مرد گھور رہا ہے۔ اور اس کا مطلب سبھی دیہات جہاں خواتین ناخواندہ ہیں کے بچے اوباش اور لچے لفنگے نکلنے چاہئے۔ جبکہ ایسا نہیں ہے۔ حالانکہ دیہات میں شہروں کی نسبت ملا کا زور زیادہ ہے۔
اس سے کم از کم یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ تعلیم کا مقصد اس فرسودہ اور روایتی نظام کو لے لیتے ہیں جس کے سبھی مخالف ہیں جو کہ 40 سیپارے پڑھانے والے منسٹر صاحب کی زیرنگرانی بخوبی چل رہا ہے۔ جبکہ تعلیم کا مقصد انسان کو انسان بنانا ہے نا کہ جانور۔
اس طرح نو عمری کی شادی یا تعلقات میرے خیال سے ہمارے معاشرے کے لئے قابل عمل نہیں۔ پہلی بات ہمارے معاشرے میں قانون کی علمداری نہیں۔ پولیس کچہری کے چکر چھوڑ کر بھی ہمارے معاشرے میں گھروں میں مرد کسی ضابطہ کے پابند نہیں۔ پھر comparison اس بنیاد پر ہے کہ مغربی ممالک میں جنسی تسکین جلد حاصل کر لی جاتی ہے۔ حالانکہ یہ ٹرینڈ اب ختم ہو رہا ہے بلکہ ٹی وی پر ماضی کی نسبت اب اشتہارات دیکھائے جا رہے ہیں جس میں safer sex کے بجائے اس کو شادی تک موخر کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
مغرب میں چھوٹی عمر میں سیکس کا ٹرینڈ اب ختم ہو رہا ہے۔ بہت سے لوگ اس کو موخر کر رہے ہیں۔ اور اگر یہ بات کہ چھوٹی عمر میں جنسی تسکین سچ ہو تو امریکہ تو ہے ہی سیکس فری ملک۔ یہاں پر ریپ کی ریشو ہر آٹھ منٹ بنتی ہے۔ (لنک فراہم کرنے کے لئے زکریا کا شکرگزار ہوں۔) امریکی معاشرے میں انصاف ملتا ہے لیکن اس کے لئے پہلے آپ کو مظلوم بننا پڑتا ہے۔ عورت کو اگر انصاف مل بھی گیا تو اس کی عزت تو گئی۔
پاکستان یا ایشیا میں مرد عورت کے تعلق کا مطلب ساری زندگی کا ساتھ نبھانا ہے اور بہت کم لوگ اس کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عام طور پر کوشش یہی ہوتی ہے کہ اس کو بچایا جائے۔ جبکہ مغرب میں چھوٹی عمر سے ہی سیکس شروع ہوا اور ساری زندگی پارٹنر بدلتے رہے۔ گرل فرینڈ کے لئے sky is the limit کا نعرہ عام ہے۔ ساتھ ختم کرنے کے لئے نہ تو کسی valid reason کی ضرورت ہوتی ہے نہ بچے تک دیوار بن سکتے ہیں۔ بوریا بستر سمیٹیں اور اگلے گھر۔ جبکہ یہ ہمارے معاشرے میں ممکن نہیں۔ اول آپ Move on نہیں ہو سکتے لہذا پہلی خاتون کی شامت آ سکتی ہے کہ آپ کی پہلی شادی ہوئی 18 سال کی عمر میں دس سال بعد آپ 28 کے ہیں اور کردار اس قدر مظبوط نہیں لہذا پہلی خاتون کو فارغ کریں اور نئی کر لیں۔ دنیا کو کیا پتہ چلے گا؟ دوسرے بہت سے لوگ دوسری شادی کو پسند نہیں کرتے لہذا شادی شدگان کے پاس من چاہی خاتون حاصل کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔ ویسے بھی مرد حضرت دل ہاتھ پر لئے پھرتےہیں اور صبح سے شام تک کتنی خواتین کے لئے یہ دھڑک پڑتا ہے۔
مغرب میں عورت کو انسان سمجھنا۔ عورت کو کچھ لوگ کھلونا سمجھتے ہیں اور کچھ مشین۔ عورت مرد کے شانہ بشانہ جنگ لڑ رہی ہے اور اس کا کیا حال ہو رہا ہے یہ بہت سے لوگ نہیں دیکھ سکتے۔ ہر معاشرے کے طور طریقے اور اس کی اقدار مختلف ہوتی ہیں۔ ہم مغربی معاشرے کو صحیح طور سمجھتے نہیں۔
مغرب میں مرد عورت اکٹھے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ دونوں ساتھ ہیں یعنی عورت available نہیں اس کے پاس مرد ہے۔ اکیلی خاتون کو کوئی بھی مرد کہیں بھی اپروچ کر سکتا ہے اب وہ کسی کام سے ہو تو بتا دیتی ہے کہ I have a man نہیں تو نمبرز کا تبادلہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں مرد عورت کا ساتھ عام طور پر مرد as a protector to woman کے طور پر دیکھا جاتا ہے کہ بھائی بند ہے لہذا خاتون کو دیکھو۔ یا اگر ہو کہ خاتون ڈیٹ پر ہیں تو اس کا مطلب صحیح نہیں کیونکہ ان کو کسی سے محبت کرنے کا حق حاصل نہیں لہذا شریف نہیں۔ حالانکہ بات صرف اتنی ہے کہ وہ خاتون آپ کے لئے available نہیں اور آپ کو تکلیف بھی نہیں ہونی چاہئے۔
بنیادی طور پر ہم دیسی اس بات کو نہیں سمجھ سکتے کہ مرد عورت کے درمیان سیکس کے علاوہ بھی کوئی تعلق ہو سکتا ہے۔ “زندگی بھر ساتھ نبھانے” کے ہی تعلق سے تان شروع ہو کر اسی پر تان ٹوٹتی ہے۔ لہذا مرد حضرات بخوشی گھورتے اور چار سے ایسا وعدہ کر سکتے ہیں جبکہ خواتین کا اصول ان کا مرد صرف ان کے لئے ہے نتیجتا ابھی ایک بڑی دلچسپ تھیوری تھی کہ مرد ایک endanger species ہیں اور دنیا میں خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے بلکہ ساتھ ساتھ مرد کی مدد کے بغیر ہی حاملہ ہونے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
زکریا کا خیال ہے کہ لباس اتنا اہم فیکٹر نہیں ہے لیکن میں نے دیکھا ہے کہ اگر خاتون اپنے ساتھی کے ساتھ مناسب لباس میں ہے تو اس کو کوئی نہیں گھورتا لیکن اگر خاتون کا لباس عامیانہ ہے تو خاتون کو سبھی گھورتے ہیں اور تب جا کر خاتون شریفانہ کردار کی نہیں سمجھی جاتی جبکہ اقدار کے difference کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں اپنے کسی دوست کے ساتھ باہر خاتون شریف نہیں سمجھی جاتی لہذا گھور کر ثواب آخرین کمایا جاتا ہے۔
ویسے سبھی مرد گھورتے ہیں کچھ اپنے لئے اور کچھ اپنے برخودار کے لئے
Popularity: 37%
Popularity: 37%
178 views
Related Posts
- $2 a day On December 3, 2007, 0 Comments
- گرمیوں میں کالج کے چند طلبا کو ایک پروگرام میں شامل کیا گیا۔ اس کا نام $2 a day تھا۔ اس میں ان طلبا کو روزانہ صرف دو ڈالر خرچ کرتے ہوئے ایک ہفتہ تک زندگی گزارنی تھی۔ اسی میں انہوں نے سر چھپانے تن ڈھانپنے اور رہنے سہنے کا بندوبست کرنا تھا۔ اس پروگرام
- اردو ٹیک نیوز On December 4, 2007, 6 Comments
- میں کچھ عرصہ سے اردو یونیکوڈ نیوز سورسز کی فیڈز کو سیارہ کی طرز پر اکٹھا کرنے کا سوچ رہا تھا۔ بدقسمتی سے سبھی پاکستانی اردو اخبارات فیڈز فراہم نہیں کرتے۔ اور سمجھ نہیں لگ رہی تھی کہ اس کو اردو وینس میں شامل کر لوں یا الگ سے سیٹ اپ کرو۔ بالآخر الگ سے
- حال بے حال On December 2, 2007, 3 Comments
- کل میں نے ایسے ہی سلائس کی سائیڈ الگ کی اور اس کو کھانے لگا۔ فورا فلیش بیک ہوا اور مجھے کچھ یاد آیا۔ چھوٹے ہوتے مجھے سلائس کی سائیڈز، نان کا درمیانی حصہ اور لال مرچوں والا انڈہ بہت زہر لگتا تھا۔ لال مرچوں کا تو حل یہ نکالا گیا کہ اس کو کالی
- دوسرا تھپڑ On January 9, 2008, 1 Comments
- بزرگوں کا قول ہے کہ اگر کوئی ایک تھپڑ مارے تو دوسرا گال آگے کر دو۔ میرا خیال ہے یہ قول کسی بزرگ کا اپنے فرزند کے لئے ہو گا کہ جان عزیز روتا کیوں ہے تجھے تو ایک تھپڑ کھا کر دوسرا گال آگے کر دینا چاہئے۔ میں نے ایسی غلطی کبھی نہیں کی
- google adsense payments through westron union On October 6, 2007, 4 Comments
- Google announced a new way of payments to a few more countries other than check. Inclduing is Pakistan. A very interesting line in the official news reads as “This choice can also cut down on bank fees and long clearing times associated with depositing checks.”
- Network Monitor 3.0 has released to web! On December 8, 2006, 0 Comments
- You are receiving this email because of your participation in the Microsoft Network Monitor 3.0 beta program. The final release of version 3.0 has now been posted to http://connect.microsoft.com. Please update from your beta version to the released version if you have not already done so. It is available free of charge. The team has chosen
- Microsoft LifeCam VX-7000 On September 15, 2007, 0 Comments
- I bought a Microsoft lifecam VX-3000 a few months back. It was the cheapest and I bought it coz I am really not into webcams and I had to buy it for family. I liked the Microsoft Lifecam NX-6000 but there were reports of shorter usb cable and compatibility issues with windows vista. just now
- Updated version of Microsoft Phonetic Input Tool Beta On January 10, 2007, 0 Comments
- Microsft updated the phonetic input tool beta with a newer version, this is the mail we recieved. The Microsoft Phonetic Input Tool Team would like to thank everyone who tested and provided feedback for the version 1.1 beta. As a reminder, the license for the version 1.1 beta (posted in August 2006) will end on January
- AnyDVD 6.0.9.7 On December 15, 2006, 0 Comments
- Publisher’s Description: AnyDVD allows you to decrypt CSS encrypted DVDs on the fly. Insert your CSS- (Content Scrambling System) and RPC (Region Code Protected) - protected DVD into your DVD drive. It will detect it and automatically remove the protection. It only takes a few seconds. Even if your drive is not region-free, immediately you’ll get
- Hips Don’t Lie On April 10, 2007, 0 Comments
- Ladies up in here tonightNo fighting, no fightingWe got the refugees up in hereNo fighting, no fighting Shakira, Shakira I never really knew that she could dance like thisShe makes a man wants to speak SpanishComo se llama (si), bonita (si), mi casa (si, Shakira Shakira), su casaShakira, Shakira Oh baby when you talk like thatYou make a
Related Posts







معلوم ہوتا ہے!! یہ تحریر زکریا سے اچھی خاصی گفتگو کے بعد لکھی ہے
شعیب صفدر’s last blog post..دوست یا دشمن
[reply to this comment]
آپ نے تو تما تھیوریز کو رد کردیا۔ آپ کی یا ذکریا صاحب کے خیال میں اس مسئلے کا حل کیا ہوسکتا ہے یعنی مرد کیسے گھورنا بند کرسکتا ہے اس پر بھی تو کچھ فرمائے۔
میرا پاکستان’s last blog post..کیا یہ دن بھی دیکھنا تھے
[reply to this comment]
یہ مائیکروسافٹ سکیماز کا کیا چکر ہے؟
ملا والی تھیوری بالکل غلط ہے۔
جلدی شادی اس کا حل نہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ بہت سے شادیشدہ بھی گھورنے میں ملوث نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ جلدی شادی میں اور بہت سی قباحتیں ہیں۔
امریکہ کے ریپ کے اعداد و شمار کا مقابلہ پاکستان میں گھورنے سے نہیں کیا جا سکتا۔ میرے خیال میں ان کے عوامل کچھ فرق ہیں۔ یہاں آدھے سے زیادہ ریپ کرنے والے اس عورت کو جناتے ہوتے ہیں۔ 1 میں سے 6 تو عورت کے بوائے فرینڈ یا شوہر کرتے ہیں۔ یہ 1 میں سے 6 تو پاکستان میں ریپ ہی نہیں مانے جائیں گے۔ اس کے مقابلے میں گھورنے کا عمل عام طور سے انجان لوگوں میں دیکھا جاتا ہے۔ آپ کے جاننے والے اکثر گھوری ماریں گے تو بھی پہچانے جانے پر شرمندہ ہوں گے۔
گھورنے کی بیماری مغرب میں نہیں ہے۔ البتہ یہان بھی عورتوں کو کافی مسائل ہیں۔ ان کا تقابل پاکستان جیسے ممالک سے کرنا مشکل ہے کہ یہاں کافی ریسرچ اور سروے کئے جاتے ہیں اس لئے ہمیں بہت اعداد و شمار ملتے ہیں اور پاکستان میں مسئلے کا ہمیں صحیح پتہ بھی نہیں چلتا کہ کتنا بڑا یا چھوٹا ہے۔ بس اپنے اپنے لطیفے ہم سناتے رہتے ہیں۔
میرے خیال سے خواتین کے لباس پر فوکس سے لوگ خواتین کو اشیاء اور مردوں کو حیوان ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے لاجک سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
ویسے یہ تین پانچ کیسے کرتے ہیں؟
اور عالم فاضل صاحب ٹھیک کہتے ہیں کہ انسان وقت کے ساتھ بدلتا ہے اور جس جگہ رہتا ہے وہاں کا اثر قبول کرتا ہے۔ اور اگر نہ کرے تو عجائبگھر کا نمومہ معلوم ہوتا ہے۔
باقی اگر اعداد و شمار اور سروے یا ریسرچ کے بغیر بات کرنی ہے اور اپنے تجربات و مشاہدات کے حوالے سے تو پھر میں اس معاملے میں خواتین کی باتوں کو زیادہ اہمیت دوں گا کہ ان کا تجربہ اور مشاہدہ زیادہ ہے۔
[reply to this comment]
اور تبصرہ پڑھنے پر بالکل ایسے لگ رہا ہے جیسے آپ کے سٹریم آف کانشیسنیس سٹائل میں لکھا گیا ہو۔ :-P
[reply to this comment]
شعیب: عزت افزاءی کا بہت شکریہ
زکریا: خواتین کا مشاہدہ اور تجربہ کیسے زیادہ ہوتا ہے :-o
میرا تو خیال ہے ان کو گھورنے والوں کا زیادہ ہوتا ہے
اور عزت افزاءی کا بہت شکریہ
بدتمیز’s last blog post..misconceptions
[reply to this comment]
شکریہ زیک، آپ نے مجھے ایک اور مضمون لکھنے سے بچا لیا۔میں انتظار کر رہی تھی کہ شاید کوئی ان بدتمیز صاحب کو جواب دے اور میرا وقت بچ جائے۔ :p
بات صرف اور صرف گھورنے پر ہو رہی تھی کہ کچھ نے بات کو کسی اور ہی طرف گھما دیا ہے۔
مغرب میں کم از کم پاکستان جیسے حالات نہیں ہیں۔ میں نے اپنی پوسٹ میں بھی لکھا ہے کہ دو مہینے کے لیے پاکستان گئی تھی اور وہاں کے حالات دیکھ کر میں نے اپنے آپ کو بہت انکمفرٹ ایبل محسوس کیا۔جبکہ آٹھ سال سے یہاں رہ کر مجھے ایک دن بھی امی، ابو یا بھائی کو ساتھ لے کر جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ رات بارہ بجے میں اکیلے آتی رہی، اور میں نے اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس نہیں کیا۔
شاید امریکہ کے حالات اس معاملے میں کچھ خراب ہوں کہ ہمارے ملک میں عورت کے حقوق اور تحفظ کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔ اور بہت ہی کم اس قسم کے واقعات سننے کو ملتے ہیں۔ اس موضوع پر میں بہت کچھ دلائل کے ساتھ لکھ سکتی ہوں۔ لیکن میرے ہاتھ آگے نہیں لکھ سکتے۔ lol
بدتمیز، آپ بھی گھورنا شروع کر دیں، شاید کچھ مزید اس بارے میں جان سکیں۔:p
Mawra’s last blog post..مرد عورتوں کو کیوں گھورتے ہیں؟
[reply to this comment]
ہر خاتون کا گھورے جانے کا تجربہ ہوتا ہے۔ گھورنے والوں کا تجربہ کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔ اب اگر آپ یہ مانیں کہ آپ کا تجربہ زیادہ ہے تو آپ کی بات مان لیتے ہیں۔ :-P
[reply to this comment]
میرا پاکستان: صرف تعلیم، تعلیم سے مراد سکول بھیجنا نہیں۔ انسان میں شعور کو بیدار کرنا۔ ہم لوگ بچے کو اچھے کپڑے اور اچھے اسکول بھیجنا تعلیم سمجھتے ہیں۔بچہ اندر سے ویسا ہی جانور رہتا ہے جیسے دوسرے جانور۔
ماورا: میں نے صرف کچھ لوگوں کے جواب لکھے تھے
زکریا: ہاہاہا نہ جی بات منوانے کے لئے بدنام کیوں ہو۔ ویسے ان ٹرمز آف گھورنا میرا تجربہ پوائنٹ کچھ ہو گا لیکن احباب کے وسیع حلقہ کے گھورنے اور ان کی باتیں سننے کا تجربہ ہے۔
[reply to this comment]