قدو

قدو یعنی قدیر احمد رانا ملتانی بالکل مت پڑھیں نہیں تو اپنی ذمہ داری پر پڑھیں۔ شکریہ

 

یہ سب شروع ہوا تھا ایک تصویر سے۔ ٹھہرئیے میں آپ کو فلیش بیک میں لے چلتا ہوں۔ قدو میرا بچپن کا یار کچھ عرصہ پہلے ناراض تھا۔ وجہ صرف اتنی تھی کہ قدو صاحب مجھے ڈکٹیٹر نمبر دوئم مانتے ہیں۔ پہلا نمبر کمال مہربانی سے صدر پاکستان کو دے رکھا ہے دوسرا ان کی فرمائشیں ان کی اماں ابا پوری کر سکتے ہیں یا آنے والے چند سالوں میں ایک بدنصیب خاتون کریں گیں۔ کم از کم میرے بس سے یہ باہر کی بات ہے۔ لہذا جلالی طبعیت کے باعث انہوں نے اپنے فون میل میسینجر سب بند کر ڈالے۔

اتنے میں محب نے ایک دن کہا فون تو کرو ذرا۔ میں معصوم فون کیا تو محب آگے سے قدیر سے زیادہ میری اصلاح پر مائل تھے۔ خیر میں نے کہا مجھے تو بالکل پرواہ نہیں اور قدو صاحب یا کوئی اور اگر سب کچھ بند کرے بیٹھتا ہے تو ذرا سب کچھ آن کر کے دیکھے کہ میں کانٹیکٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ نہیں۔ قدو کا جواب تھا یقینن نہیں۔ :D

اب ایک دن ہم بیٹھے ہوئے تھے تصور جاناں کئے ہوئے کہ قدو نازل ہوئے۔ کچھ دیر تو ایسے پھرتے رہے جیسے لنگور سڑک پر پھرے تو درخت ڈھونڈتا ہے۔ پھر قدو کا جوش ایمانی ذرا دھیما پڑا تو انہوں نے پوچھنا شروع کیا کہ میں اکڑا کس بات پر ہوا ہوں میں نے کہا بھائی سردی سے، فلو اور کھانسی کے ساتھ۔ قدو کو پہلے تو تین دن یقین نہ آیا پھر ایک دن محبت میں انہوں نے اپنی تصویر بھیجی جو کسی جگہ زبردستی کھینچی گئی تھی لہذا انہوں نے منہ کے ساتھ وہ حال کیا جو خواتین کریں تو بندہ خون کے گھونٹ پیتا ہے لیکن قدو کرے تو سکون کا سانس لیتا ہے یعنی انہوں نے اپنے بوتھے شریف پر ایک عدد وائٹ ڈاٹ سے پردہ کیا ہوا تھا۔ میں نے کہا پوری بھیجو فرمایا گیا پہلے تم کہ میں تم پر اعتبار نہیں کرتا۔ میں نے کہا بہت بہتر۔

اس سے قبل ہمارے پاس قدو کی ایک وہ تصویر تھی جو انہوں نے سائیڈ پوز سے کھینچوائی تھی جس کا عذر جو کہ اندر کی بات یہ ہے کہ اس دن کسی خاتون سے رخ روشن کی ایک سائیڈ گہنوا کر آئے تھے لہذا سائیڈ پوز سے لینی پڑی۔ اب اتنے سالوں بعد اس قابل ہو سکے کہ کیمرہ کا سامن کر سکیں نتیجہ وہ تصویر ہے جو یہ دیکھانے سے انکاری ہیں اور عذر یہ کہ بہت بری ہے یعنی ان کا خیال ہے کوئی اچھی تصویر لگائیں تو لوگ ان پر ڈل جائیں۔

اب میں کہتا ہوں تصویر دو اور یہ فرماتے ہیں نہیں۔ پھر یہ فرماتے ہیں یہ یہ کر دو اور میں کہتا ہوں پہلے تصویر دو۔ لہذا ساری پسوڑی تصویر کی تھی۔ ایک دن انہوں تصویر کو ری سائز کیا اور بھیج دی۔ میں ان کے لئے اپنی ایک تصویر لے چکا تھا جس میں ان کو اپنے حسن و جمال کے شاکس اور آفٹر شاکس سے بچانے کے لئے سردی کی وجہ سے پہنی ہوئی ٹوپی کو آنکھوں تک نیچے کر لیا تھا لیکن قدو کے ری سائز کے جواب میں ان کو اپنی کے بجائے کسی اور کی سائیڈ پوز سے لی گئی تصویر بھیج دی۔ بےایمانی کے جواب میں بےایمانی ہی ہوتی ہے۔ تو ابھی تک ہم تصویر پر لڑ رہے ہیں۔

قدو اکثر بہت جلدی میں بھاگ جاتا ہے عام طور پر آپ اپنی سنا کر نکل لیتے ہیں۔ جیسے مختلف جگہوں پر پروٹیکٹڈ یا اوپن فورمز پر میرے خلاف کچھ نہ کچھ پراپیگینڈہ کیا جاتا ہے جس کا لب لباب سستی ہوتا ہے۔ لہذا ایک دن یہ ایسے ہی بھاگ رہے تھے اور میں ان کو گانا سنا رہا تھا کہ

مجھے چھوڑ کر نہ جا

دل توڑ کر نہ جا

میرے رم جھم آنسو دیکھ لے

ابھی یہی تک سنایا تھا کہ قدو صاحب آفلائن ہو گئے جو کہ سراسر بدتمیزی ہے۔ اگلے دن نازل ہوئے۔ اچھے موڈ میں تھے میں نے کہا کل میرا گانا نہیں سنا تھا اگر کام نکلوانا ہے تو آج تم سناؤ نتیجتہ موصوف شروع ہو گئے۔ گانا انہوں نے کچھ یوں سنایا۔

مجھے چھوڑ کے نہ جا

دل توڑ کر نہ جا

میرے رم جھم آنسو دیکھ لے کمینے۔

میں نے کہا یہ کمینہ کہہ کر اپنا تعارف کیوں کرواتے ہو فرمایا یہ اپنا نہیں تمہارا نام لیا ہے۔ بس میں نے کہا جاؤ میں نہیں بولتا۔ اب غلطی کی ہے تو چھیا چھیا والا گانا سناؤ لہذا قدو صاحب غائب۔

اگلے دن پھر نازل ہوئے۔ فرمایا آج تم میرا گانا سنو۔ میں نے کہا سناؤ۔ گانا شروع ہوا۔

آجا تینو اکھیاں اڈیک دیاں

آ جا تینوں اکھیا اڈیک دیاں

اکھیاں اڈیک دیاں دل واجاں ماردا

آجا پردیسیاں واسطہ ہے تینوں پیار دا۔

ملاحظہ فرمایا؟ آوازیں پردیسی کو ماری جا رہی ہیں اور گانا مجھے سنایا جا رہا ہے۔ میں نے کہا استغفار۔ تمکو کیا ہوا؟ فرمایا

جی چاہتا ہے تیرے لب چوم لوں

گالوں سے لالی چرا لوں

پتہ نہیں کیا تھا۔

کسی بھی شریف آدمی کا یہ گانا سن کر جو حال ہو سکتا ہے وہی میرا ہوا۔ پوچھا تمہارے گھر میں بھائی باپ نہیں ہیں؟ :D یقین کالونی کے باہر چماروں کی بستی میں کوئی نئی گدھی بندھی ہو گی۔ آگے سے فرمایا یار تو میرے جذبات کی قدر نہیں کرتا۔ میں نے حیرانگی کے مارے پوچھا تم گے کب سے ہو گئے؟ فرمایا قسم سے امریکیوں کے دماغ بہت گندےہیں میں نے کہا گانا بھی ایسا ہی ہے۔ کہا پیار کے نام پر گے شپ تمکو یاد آتی ہے دیکھیے کروز کے زمانے میں شپ؟ میں نے کہا گانا کیوں ایسا منتخب کرتے ہو؟ فرمایا اب چاندنی راتیں گاؤں تو تمہیں اور مرچیں لگ جانی ہیں۔ لیں دیکھیں بھلا دن دیہاڑے مجھے وہ گانے سنا رہا ہے جو ہمسائیوں کی دیوار کے پاس جا کر گنگنایا کرتا تھا اور نہ صرف ہمسائی کے ابا بلکہ اپنے ابا سے بھی مار کھایا کرتا تھا۔

لہذا انہوں نے اگلا گانا سنانا شروع کیا۔

جب سب سوئیں

ہم جاگیں

تاروں سے کریں باتیں

چاندنی راتیں چاندنی راتیں۔

میرا یقین کریں اس وقت قدیر کی طرف دن اور میری طرف رات تھی۔

ایک دن میں نے کہا تمہاری تصویر پوسٹ کرنے لگا ہوں۔ جلال میں فرمایا گیا کہ یہ اعتماد کا کھلا خون ناحق ہے۔ میں نے پوچھا کونسا اعتماد تم نے دینے سے قبل منع نہیں کیا تھا فرمایا اب کر رہا ہوں میں نے کہا کرتے رہو۔ بس اگلے چند دنوں جب جب انہوں نے فرمائش کی میں نے تصویر پوسٹ کرنے کا اعلان کیا اور نتیجہ جلالی لہجہ۔ ایک دن میں نے کہا ایک اور دھمکی اور تمہاری تصویر ابھی کے ابھی پوسٹ اس دن سے موصوف ایسے ہو گئے جیسے تھانے سے مار کھا کر آئے ہوں۔

ایک دن میں نے کہا کہ ایک خاتون تم پر بہت ترس کھاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میں کیوں تم ایسے معصوم کے پیچھے پڑا رہتا ہوں۔ اب ان خاتون سے کہا ہے کہ آپ کو اتنا ترس آتا ہے تو آپ کو قدو کی تصویر دیکھا دوں پس وعدہ کیا ہے اس کے بعد کسی سے نہیں کرونگا۔ قدو صاحب کوئی دو منٹ تو میرے یاہو کو “آلودہ” کرتے رہے پھر پوچھا کیا وہ خاتون کوئی well known اردو بلاگر ہیں؟ :P اب جملہ خواتین بلاگر ازراہ کرم اندرونی رائے شماری کا اہتمام کر کے ایک undisputed بلاگر کا نام بتائیں تا کہ میں ہاں یا  ناں میں جواب دے سکوں۔ :D اب وہ خاتون خود ہی صفائی پیش کر کے اپنا نام نہ بیان کر دیں۔

میرے نہ بتانے پر قدو صاحب حد درجہ سنجیدہ ہو گئے جس کا لب لباب یہ نکلا ان کے اپنے الفاظ میں کہ اگر یہ اپنے جملے کے آخر میں ! یعنی exclamation mark لگائیں تو اس کا مطلب ہے یہ بہت سنجیدہ ہیں۔ اور جملے کے آخر میں ! لگایا ہوا تھا۔ اب میں پریشان کہ punctuation سے میری واقفیت صرف اور صرف question mark کی حد تک تھی اگر اپنی یاداشت ذرا زیادہ گھنگھالو تو ایک مارک برادران آسٹریلیا کے ہوا کرتے تھے لیکن یہ ایک نیا مارک بالکل غیر متوقع تھا۔

اسی طرح میں نے کسی کو بتایا کہ قدو کے اس نئے مارک کا کیا مطلب ہے۔ چند دنوں بعد ان کی شامت آئی ہوئی تھی تو انہوں نے بھی اپنے جملے کے آخر میں ڈھیر سارے exclamation marks ڈال دئیے میں نے معصومیت سے پوچھا اتنے ڈھیر سارے exclamation marks کا مطلب ہے آپ بھی قدیر کی طرح بہت سنجیدہ ہو؟ اب آگے سے ان کی دندیاں نکلی یا نہیں نامعلوم نا پتہ چلا کہ سنجیدہ تھے یا نہیں۔ لہذا اگر آپ اس مارک کے استعمال سے مجھے کوئی میسج دینا چاہ رہے ہیں تو ساتھ میں وضاحت بھی کریں۔

اب قدو کی بدقسمتی کہ جب میرا موڈ ہوتا ہے ان کا کام کرنے کو تب میرے پاس ونڈوز وسٹا چل رہی ہوتی ہے اور جب میرا موڈ نہیں ہوتا تب میرے پاس ونڈوز ایکس پی چل رہی ہوتی ہے۔ یہی حال سکائپ کا بھی ہے۔ ویسے بھی اب قدو تصویر دیتے نہیں نہ تصور جاناں سے لطف اندوز ہونے دیتے ہیں فٹ نازل ہو جاتے ہیں لہذا ان کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔ اور میری طرف ہمیشہ کی طرف پائریٹ پرچم ہے۔

سکائپ پر بلانے کا بہت شوق ہے نیا نیا انسٹال کیا ہے لہذا یہ اب بولتے ہیں اور میں سنتا ہوں۔ انگلش میں کچھ گٹ پٹ کر رہے تھے میں نے کہا سمجھ نہیں آ رہی کہتے cant u understand what I said? میں کہا کیا؟ اب خود بتائیں میں سچا ہوں کہ نہیں؟

ابھی کل پرسوں میں نے کہا کہ کوئی ایسی پانچ وجوہات بیان کروں کہ میں تصویر نہ لگاؤں فرمایا

Qadeer Ahmad Rana: when I say no it means NO

میں نے کمال معصومیت سے پوچھا یہ تو ایک ہوئی باقی چار؟

Qadeer Ahmad Rana: coz I don’t want

Qadeer Ahmad Rana: coz I don’t like

Qadeer Ahmad Rana: coz it’s against trust

Qadeer Ahmad Rana: coz it can break our thin friendship

اب آپ بتائیں قدیر کو انگلش میں بتانی چاہئے تھیں؟ مجھے تو بالکل سمجھ نہیں لگی کہ کیا لکھا ہے۔

چونکہ قدیر کو میری ڈکٹیٹر شپ پر اعتراض ہے اور ان کے خیال میں سب کام جمہوری طریقے سے ہونے چاہئے لہذا مجھے پانچ ووٹ چاہئے۔ اگر پانچ ووٹ قدیر کی تصویر پوسٹ کرنے کے حق میں آئے تو تصویر پوسٹ کر دی جائے گی۔ چونکہ ملک میں جمہوریت کی طرف تیسرے فیز کی جانب کام ہو رہا ہے لہذا ایسے تمام ووٹ جو کہ تصویر پوسٹ کرنے کے خلاف ہونگے کو ناقابل قبول سمجھا جائے گا۔

اگر آپ بھی fun of a lifetime سے لطف اندوز ہونا چاہیں تو یاہو میسینجر پر یا سکائپ پر shahpar86 کو ایڈ کر لیں۔ امید ہے آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا۔

 

Popularity: 68%

Popularity: 68%

249 views

 

 

Related Posts

  • قدیر مرحوم کی دوزخ سے چیٹ On January 11, 2008, 4 Comments
  • قدیر مرحوم نے میری بے لاگ رائے کا ذکر کیا ہے۔ میں آگے لوگوں کے نزدیک ظالم  بے رحم اور بے حس ہوں۔ یہ رائے کیوں دی گئی بہت سے لوگ تو ویسے ہی مجھ سے متفق ہونگے۔ کچھ شائد مجھے کہیں یار اتنا سخت نہیں کہنا تھا۔ مجھے کہنے سے پہلے یہ چیٹ پڑھیں
  • Last Breath On July 28, 2007, 0 Comments
  • Simply awesome. From those around ,I hear a Cry A mouthful sob,a Hopeless Sigh. I hear their Footsteps leaving slow, And then I know my Soul must Fly. A chilly wind begins to blow, Within my Soul from Head to Toe. And then ,Last Breath escapes my Lips, Its time to leave and I must go. So it’s true,(But it’s
  • Beautiful liar On May 16, 2007, 0 Comments
  • Ay, Ay, AyNobody likes being playedBeyonce, BeyonceShakira, Shakira (hey)[Beyonce] He said I’m worth it, his one desire[Shakira] I know things about ‘em that you wouldn’t wanna read about[Beyonce] He kissed me, his one and only, (yes) beautiful Liar[Shakira] Tell me how you tolerate the things that you just found out about[Shakira] You never know[Beyonce] Why
  • ہزاروں خواہشیں ایسی۔ ۔ ۔ ۔ On April 21, 2007, 9 Comments
  • میرا آج کل پھر دماغ خراب ہو رہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہاں آپ جس چیز کی طرف ہاتھ کریں وہ خود بخود آپ کی طرف کھسکنا شروع ہو جاتی ہے۔ اب آپ کا ہاتھ ایک چھوٹے سے بچے کی طرح ہر چیز کی طرف بڑھنا شروع ہو جائے تو ذرا مشکل ہو جاتی
  • t3ch On May 31, 2007, 2 Comments
  • Ok when is the time you are suppose to be most excited? when you plan to visit newyork city? nah. I can imagine qadeer ahmad rana’s face turning red to dark maroon into black with steam coming out of his ears muttering somethin in my honor. Before you say some find it our where I am? well if
  • Am i weird? On December 27, 2006, 0 Comments
  • I have been tagged by Zikria Ajmal for the meme where I have to write down 6 weird things about me. What I believe and most would agree is that I my self am weird. I can’t sit back and relax. I need something to do all the time even if its doesn’t worth at all and
  • Piece of Me On January 23, 2008, 0 Comments
  • I’m Miss American Dream since I was 17 Don’t matter if I step on the scene Or sneak away to the Philippines They still gon put pictures of my derrière in the magazine You want a piece of me? You want a piece of me…I’m Miss bad media karma Another day another drama Guess I can’t see the
  • براک اوبامہ ڈیموکریٹک امیدوار On June 3, 2008, 5 Comments
  • آج امریکہ کی تاریخ کا تاریخ ساز دن تھا۔ براک اوبامہ نے ڈیموکریٹک نامزدگی جیت لی ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار بننے کے لئے ان کو 2117 ووٹ درکار تھے جو آج کی پرائمریز میں اور سپر ڈیلیگیٹس کی طرف سے اوبامہ کو سپورٹ کی صورت میں حاصل ہوئے۔ obama claiming nomination ہیلری کلنٹن نے ابھی بھی پیچھے ہٹنے
  • Umbrella On June 26, 2007, 0 Comments
  • Ahuh Ahuh (Yea Rihanna)Ahuh Ahuh (Good girl gone bad)Ahuh Ahuh (Take three… Action)Ahuh AhuhNo clouds in my stormsLet it rain, I hydroplane in the bankComing down with the Dow JonesWhen the clouds come we gone, we RocafellaShe fly higher than weatherAnd G5’s are better, You know me,an anticipation, for precipitation. Stacked chips for the rainy
  • Unappreciated On January 6, 2007, 0 Comments
  • I’m feeling really unappreciated. You takin` my love for granted, babe. I don’t know how much more, I can take from you. You don’t do the things you use to do. You don’t even say I love you too. And lately I’ve been feeling, Feeling unappreciated. Woke up this morning and saw your face And you didn’t look the same as

 

Random Posts


9 Responses to “قدو”

  1. 1 buchee(2)

    LOL,. .

  2. 2 Qadeer Ahmad(64)
  3. 3 بدتمیز(437)

    قدیر احمد خدا کے لئے اپنے اویٹر سے پریٹی زینٹا کی تصویر ہٹا لو تم بالکل میراثی لگتے ہو

    بدتمیز’s last blog post..افتخار اجمل بھوپال

  4. 4 راہبر(84)

    یہ تو لگتا ہے ایک سرد جنگ چھڑ گئی ہے دونوں کے درمیان۔۔۔۔۔
    ;)
    راہبر’s last blog post..غیر مستقل مزاجی

  5. 5 Qadeer Ahmad(64)

    اب میں ایشوریہ اور کترنیہ کیف کے علاوہ ڈریو بیری مور کی تصویریں بھی لگا دوں گا چار خانے بنا کے۔
    تم نے جو کرنا ہے کر لو

    Qadeer Ahmad’s last blog post..تعلیمِ اسلام ۔ قسط03 ۔ ہمارے نبی کی حکمت عملی کیا تھی

  6. 6 Qadeer Ahmad(64)

    تمہاری طرح بچوں کی تصویریں لگا دوں؟ تم بالکل بچوں کے شوقین لگتے ہو

    Qadeer Ahmad’s last blog post..تعلیمِ اسلام ۔ قسط03 ۔ ہمارے نبی کی حکمت عملی کیا تھی

  7. 7 بدتمیز(437)

    راہبر: نہیں سرد جنگ تو نہیں ہو رہی۔ سرد جنگ کچھ اور ہوتی ہے۔

    قدیر احمد رانا ملتانی: یہ تو تین ہوئی تو چار خانے کیوں بناؤ گے؟
    اور ہاں مجھے بچے بہت پسند ہیں۔ کیوں تمکو نہیں پسند؟

  8. 8 Qadeer Ahmad(64)

    چوتھی پریٹی کی

    Qadeer Ahmad’s last blog post..تعلیمِ اسلام ۔ قسط03 ۔ ہمارے نبی کی حکمت عملی کیا تھی

  1. 1 chattin with qado | بدتمیز

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: آپ نے کہاں‌ پڑھی یہ خبر؟ اسمائیلیز یہی ہیں۔
    • بدتمیز: کچھ بار گراں اتنے بھی بار گراں نہیں ہوتے :D
    • راشد کامران: کیا یاد دلادیا جناب ۔۔ میں‌ بھی ہر سال رمضان میں‌...
    • شگفتہ: سب سے پہلی خبر پر تو میں بھی بلاگ لکھنا تھا ، اب بچت ہو گئی...
    • بدتمیز: سوری اس کی لائسنس کی نہیں ہے۔ آپ اس کا فری روژن استعمال کر...
    • ڈفر: بڑی حقیقی تصویر کشی کی ہے افطاری اور بچوں کے رمضان کی۔ جو...
    • بدتمیز: راشد کامران: آنٹی سارہ جان مکین کے تابوت میں آخری کیل نہ...
    • ساجداقبال: تو یہ وجہ ہے امریکن ڈی ایس ایل کے معاملات میں جاپان...
    • محمد وارث: ‘باجی’ سارا والی خبر مزیدار ہے، میں نے انکی...
    • ڈفر: کیوں 8-6 میگا بٹ کے کنکشن کی بات کر کے پاکستانیوں کی دکھتی رگ...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 1,720 views
  • Honda Accord 2008 - 1,628 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,326 views
  • aitzaz ahsan interview - 999 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 881 views
  • Ramadan Mubarik - 880 views
  • جہیز - 847 views
  • میرا تعارف - 684 views
  • عورت کہیں جسے - 663 views
  • talk - 648 views
  • About - 630 views
  • jextr - 629 views
  • کارٹون - 609 views
  • Toyota Camry - 596 views
  • افسوس - 589 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 584 views
  • @live.com.pk - 573 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 555 views
  • Contact - 550 views
  • ڈومز ڈے - 530 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 579
    • Links to posts: 59
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1680
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (437) -راہبر (84) -اجمل (64)
    • Pagerank: 2
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->