Skip to content


بےوقوف میں


کچھ لوگ مجھے ذہین سمجھتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ مجھ جیسا کم عقل اور نالائق تو ڈھونڈنے سے نہ ملے۔ اتفاق کو میری ذہانت کا نام دے دیا جاتا ہے۔ میں کس قدر بےوقوف ہوں سوچا چند واقعات سے بتاتا چلوں آپ کسی غلط فہمی میں مارے نہ جائیں کہ بہر حال بےوقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہوتا ہے۔


کافی سالوں پہلے ایک دفعہ رات کو ابو کے دوست آئے۔ سردیوں کے دن تھے۔ امی کو بخار تھا تو میں نے کہا کیا ان کو اٹھانا خود ہی بنا دیتا ہوں۔ بس جناب کچن میں پہنچ گیا۔ چائے بنائی اور اندر پہنچا دی۔ جی نہیں نمک نہیں ڈالا تھا بس پتی نہیں چھانی تھی کپ کے نیچے تہہ جمی ہوئی تھی :D


انٹر میں ہم لوگ کہیں جا کر پڑھتے ہوتے تھے۔ ایک دن سب کو عصر کی نماز کا جنون چڑھا۔ گرمیوں کے دن تھے۔ ہم مسجد پہنچ گئے۔ اب وضو کیا بیٹھ گئے۔ مسجد میں لوگ بہت کم تھے۔ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے تھے میں اور میرا ایک دوست سمجھا کہ شائد نماز ہو چکی ہے۔ لہذا نیت کی اور شروع ہو گئے نماز پڑھنے۔ سلام پھیرا اور باقی تین دوستوں کو دیکھے بغیر باہر نکل گئے۔ جب باہر نکل رہے تھے تو لوگ مسجد میں داخل ہو رہے تھے اور ہمیں حیرانی سے دیکھ رہے تھے۔ پھر گلی میں بھی لوگ ملے جو مسجد کو جا رہے تھے خیر ہم واپس پہنچ گئے۔ بعد میں تینوں واپس آئے تو کہتے اوئے تم نے نماز کیوں نہیں پڑھی؟ تو ہمیں پتہ چلا کہ ہم کیا بےوقوفی مار آئے ہیں۔ :D تو یہ مسلمان کا حال ہے۔


بیچلرز میں ایک دفعہ غلطی سے دو تین چھٹیاں کر لیں۔ واپس گیا تو پتہ چلا اگلی کلاس میں electronics کی پریزینٹیشن ہے بیچ میں فرق صرف 15 منٹ کا ہوتا تھا۔ اب جلدی جلدی رٹے لگائے لیکن کمبخت ٹرانسفارمر یاد ہی نہ ہوں۔ ہمارے ساتھ ایک سینئیر تھا وہ کتاب کھول کھول کر ہم سب سے سوال پوچھ پوچھ کر سب کی پریزینٹیشن خراب کروا رہا تھا۔ میں نے سوچا یاد تو ہونی نہیں اسی سے منہ ماری کریں۔ بس گیا اور جا کر فگرز بنا کر اس سے سوال پوچھنے لگ گیا۔ اس کو نہیں آیا تو اس کو بتایا کہ یہ کیا ہے اور آگے؟ خود اپنی پریزینٹیشن بھول گیا :D بس مزے سے کہہ دیا آگے بھول گئی ہے۔ اور واپس۔ 10 میں سے صرف 7 مارکس ملے :(


ابھی رمضان میں ایک دن گاڑی چلاتے وقت میں نے دیکھا کہ high beam کا نشان روشن تھا۔ میں نے کہا یہ پہلے تو نہیں تھا۔ لیکن دیکھا کہاں تھا۔ ذہن میں dmv کی کتاب کا بالکل خیال نہیں آیا۔ یاد آیا تو پاکستان کہ وہاں یہ ہر گاڑی میں ہوتا تھا۔ بس دل کو تسلی دی کہ یہ روشنی آن ہونے کا نشان ہے۔


دو تین دن بعد رات کو کسی گاڑی نے اپنی لائٹ تیز کر کے کم کی۔ یہاں ڈرائیورز کے مخصوص اشارے ہیں۔ جیسے اگر کسی کھڑی گاڑی سے سفید کپڑا لٹک رہا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ گاڑی خراب ہو گئی ہے لیکن لاوارث نہیں جلد ہی یہاں سے لے جائی جائے گی۔ اگر کوئی اپنی ہیڈ لائٹس روشن کر کے بجھا دے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ احتیاط کروں جس طرف تم جا رہے ہو اس طرف cop یعنی پولیس والا ہے۔ اس طرح اس بندے نے لائٹ تیز کر کے کم کی تو یہ مجھے اشارہ دیا گیا تھا کہ تمہاری high beam ہے اس کو لو کر لو۔


اب میں ہوں تو بےوقوف بالکل سمجھ نہیں لگی لہذا دو تین دنوں بعد ایک دن رات کو یعنی پورے ہفتے بعد ایک پولیس والے انکل نے دیکھ لیا۔ روکا فرمایا۔ ہائی بیم پر تو گاڑی نہیں چلا سکتے۔ کیا تم پی کر آئے ہو میں نے کہا میں پیتا نہیں۔ مجھ کم عقل کو پھر بھی سمجھ نہیں لگی۔ فرمایا لائسنس اور رجسٹریشن دو۔ اس دوران دوسرے انکل ٹارچ سے گاڑی میں لائٹ مار کر چیک کرتے رہے۔ اگر شک ہو تو یہ لوگ آپ کو گاڑی سے اتار کر تلاشی بھی لے سکتے ہیں۔ میں نے اس کو لائسنس دیا تو کہتا رجسٹریشن رہنے دو پھر اپنی کار میں سے چیک کر کے آیا۔ کہتا ہائی بیم پر نہیں چلا سکتے اس کو لو کر لو۔ اب تک سمجھ لگ جانی ہو گی میں نے اس کو کیا کہا :D میں نے کہا مجھے تو نہیں پتہ کیسے کرتے ہیں اس نے ہائی سے لو کر کے دیکھائی اور گڈ بائے کہہ کر چلا گیا۔ وہ بھی کہتا ہو گا کیسے کیسے بےوقوف دنیا میں ہیں۔ :D


اس سب کے بعد بھی اگر آپ کی غلط فہمی برقرار ہے تو آپ کے حق میں دعائے خیر ہی کی جا سکتی ہے لیکن وہ بھی مجھ سے مت کروائیں :D


 

Popularity: 19% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Posted in میں ME.

309 views

2 Responses

Stay in touch with the conversation, subscribe to the RSS feed for comments on this post.

  1. خاور says

    اگر آپ کو لائٹوں کا ڈپر مارنا بهی نہیں آتا تو آپ کی لائسینس کیسے مل گیا امریکهمیں ؟؟
    امریکه کا بهی حال پاکستان والا هی لگتا ہے لائسنس لینے میں غالباً

    خاور’s last blog post..اللّه کا پیغام

  2. بدتمیز says

    خاور ڈپر مارنا اتنا ضروری نہیں ہوتا یہاں :D
    بس ٹکر نہ ماریں پھر ستے خیراں نے۔



Some HTML is OK

or, reply to this post via trackback.

CommentLuv Enabled