crazy

 


فلو، ساری رات کھانسی کے بعد آپ کا کیا حال ہو سکتا ہے؟ بہت برا۔ بس اسی برے کے ساتھ ساتھ میں سوچ رہا تھا کہ ricky hatton یا floyd mayweather کو اگر کھانسی ہو جائے تو وہ کیا کریں گیں؟ فائیٹ کینسل ہو تو سکتی نہیں تو پھر تو بندہ بہتر ہو کر بھی ہارتا ہی ہو گا؟


اس کے بعد میں اپنا فیورٹ کام یعنی کارٹون لگا کر بیٹھ گیا۔ کھانسی کے بارے میں میرا خیال ہے کہ یہ اس لئے زیادہ آتی ہے کہ آپ کے پاس دھیان بٹانے کو کچھ ہوتا نہیں۔ ٹی وی لگا کر بیٹھ جائیں یہ غائب۔ سونے لیٹیں تو کمبخت پھر حاظر۔ میں نے پچھلے ہفتہ دعویٰ کیا تھا کہ زکام سب سے برا ہوتا ہے۔ کھانسی نے سن لیا بس اس ہفتہ کا دعویٰ ہے کہ کھانسی سے بدتر شے کوئی نہیں۔


کھانس کھانس کر جب بہت برا حال ہو گیا تو مجھے ایک دم یاد آ گیا کہ میں نے ایک meme شروع کرنا تھا جس میں لوگوں سے پوچھا جائے کہ ان کا vision کیا ہو گا اگر وہ صدر بن جائیں؟ :D ابھی نئے سال کی ریزولیشن کا بھی شور مچ جانا ہے جس میں سبھی نے کامیابی کے اعلان کرنے ہیں اور میں نے پڑھ پڑھ کر اپنی ناکامی پر ماتم کرنا ہے۔


میں نے کسی کو کہا میں نے صدر پاکستان بننا ہے۔ اس نے آگے سے کہا کہ پھر تم بھاڑ میں جاؤ اتنے پاگلوں والے کام کرنے ہیں۔ بس مجھے فورا خیال آیا کہ وہ کونسے ایسے کام ہیں جو مجھے پسند ہیں لیکن آتے پاگل پن کے زمرے میں ہیں۔ :D لسٹ بناتے ہیں۔ پاگل پن اس لئے کہ یہ سبھی ناممکن ہیں۔


پہلی بات جو میرے دماغ کا بچپن سے خناس ہے وہ ایک بڑے 18 سے 22 پہیوں والے ٹرک کو چلانا ہے۔ :D طاقت کا ایک مظہر؟ پتہ نہیں لیکن چلانا ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ اب نیو سیکیورٹی رسکس کی وجہ سے cdl یعنی بڑے ٹرک چلانے کا لائسنس نہیں ملتا ہو گا لیکن ابھی میرے دو جاننے والوں نے لیا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک دفعہ چلانے کا شوق پورا کرنے کی خاطر کون $5k خرچ کرے؟


چلانا بھی ایک مخصوص والا ہے۔ وہ نہیں جس کا انجن سیٹ کے نیچے ہوتا ہے وہ والا جس کا آگے ہوتا ہے۔ یعنی sever والا۔


مردوں کو عورتیں، گنز، گیجیٹس کاریں اور تباہی پسند ہوتی ہیں۔ اگر کسی کو شبہ ہو تو میرا خیال ہے یہ اعتراض کسی خاتون کی ہی طرف سے آیا ہو گا۔ آہم آہم۔


اکثر خواتین مجھے سخت زہر لگتی ہیں۔ اکثر سے مراد جنہوں نے میری بدتمیزی کی سند پر مہر ثبت کی ہوئی ہے۔ :D اکثر اس لئے کہ بہرحال میں gay نہیں ہوں :p پاکستان خواتین میں کیا پسند ہے اس کو چھوڑ دیتے ہیں امریکہ میں میرے خیال سے سرخ بالوں اور بھاری آواز والی خواتین مجمع میں بھی نظر آ جاتی ہیں کہ یہ ہونگی مرد مار قسم کی۔ جیسے the 70s show  کی laura prepon یا پھر wwe کی lita۔ بلونڈ حسینائیں دور سے ہی پیاری لگتی ہیں پاس سے کچھ اور ہی ہوتی ہیں۔ ہاں اگر hillary duff کی طرح کسی نے بال سنہری ڈائی کئے ہوں تو اور بات ہے :D قسم لیں لیں جو میں دونوں میں سے کسی بھی قسم کے نزدیک گیا ہوں۔ ہمیشہ بیچ میں ٹیلیوژن سکرین آ جاتی ہے۔


گنز۔ بارہ بور کی ڈبل بیرل رائفل بھی کیا کمال شے ہوتی تھی۔ اب تو یہ ہوتی ہی نہیں۔ چھوٹے چھوٹے مہلک ہتھیار ہیں لیکن میرا دل تو اٹکا ہی اس پرانی رائفل پر ہوا ہے جو چلانے کے تو نہیں لیکن دیوار پر ٹانگنے کے ضرور کام آ سکتی ہے۔ اب تو طالبان تک انڈیا سے درآمد اسلحہ استعمال کر رہے ہیں نہیں تو ان میں سے ہی دو چار کو مار کر ان سے چھین لاتے۔ اس رائفل سے گولی آگے اور بندہ پیچھے جا پڑتا تھا۔


گجیٹس میں مجھے صرف وہی پسند ہیں جو فون کے ساتھ ہوں۔ اس کے بغیر نہیں لیکن ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کی فرمائیشیں ہمیشہ فضول ترین گیجٹس کے لئے ہوتی ہیں۔ کسی کو ipod کسی کو psp اسی لئے یہ مرد نہیں teens ہوتے ہیں :P جیسے ipod کی جگہ اچھا سا 6 سی ڈی پلئیر ساؤنڈ سسٹم اور psp کی جگہ ps3 لیا جا سکتا ہے۔ لیکن آج کی نینو میٹر دنیا میں میرا پرانا مزاج کچھ زیادہ میچ نہیں کرتا۔


کاریں۔ مجھے بھاری بھرکم کاریں پسند ہیں۔ suv ٹائپ۔ شیورلیٹ کی نئی avalanche ابھی تک کافی اچھی ہے۔ tahoe کیبن کے ساتھ ہے لیکن یہ گاڑیاں تیل بہت کھاتی ہیں۔ مڈ سائز میں مجھے کیمری پسند آئی اور لے لی۔ Toyota Avalon پر نظریں ہیں لیکن اس کا ڈیزائن کچھ خاص پسند نہیں۔ اس سے بہتر تو ہنڈا اکارڈ کا ڈیزائین ہے۔


تباہی۔ ہمم میں صدر پاکستان بن کر ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس، پارلیمنٹ کے باہر کھڑی قیمتی کاریں۔ بیشتر وزرا اور جرنیلوں کے گھر تباہ کرنا چاہونگا۔ لہذا نہ میں صدر بنوں گا نہ اس کی نوبت آئے گی :d ویسے need for speed کھیل کھیل کر دل چاہ رہا ہے کہ ایک v16 انجن والی گاڑی فل سپیڈ پر چلا کر کسی اونچی سی چٹان سے 1000 فٹ نیچے سپاٹ زمین پر گرائی جائے اور دیکھا جائے کیسا محسوس ہوتا ہے :D یہ اور بات ہے کہ احساس کچھ زیادہ دیر نہیں رہنا :D بندہ کسی چیز سے ٹکرا کر نہیں دیکھ سکتا نہیں تو آپکا ہی نہیں دوسرے کا بھی نقصان ہوتا ہے۔


ایک اور خناس ہے وہ اس نیلی زمین کو خلا سے دیکھنے کا ہے۔ لیکن اگر اتنا پیسہ ہو تو کوئی بےوقوف ہی خلا میں جائے میں کچھ اور نہ کر لوں :p جیسے ایک اسکول اور ہاسپٹل بنانا میرے شیخ چلی والے منصوبوں میں شامل ہے۔ ایک اور خناس برمودا ٹرائی اینگل پر فلائی فرمانا ہے۔ وہاں ڈائنو سار یا خلائی مخلوق ملے نہ ملے موت ضرور ملے گی :D لیکن پتہ تو چل ہی جائے گا نہ کہ وہاں ہے کیا؟


اگر کسی ایک سپر ہیرو کی طاقت آپ کو دی جا سکے تو آپ کیا منتخب کریں گیں؟ میں شائد دی ماسک کا ماسک لے لوں۔ نہیں تو انویزیبلٹی بھی اچھی چیز ہے یا پھر manimal سب کے سب ناممکنات میں۔


ایک اور خناس صحرا کے کنارے رہنے کا ہے۔ کنارے پر اس لئے کہ بہر حال بیچ میں جا کر مرنا نہیں :P صحرا میرے خیال سے سب سے زیادہ attractive ہوتا ہے۔


ایک اور مزے کی فضول حرکت جو میں کرتا ہوں وہ آجکل ٹمپریچر کم سے کم والا سیلسئیس اور زیادہ والے فارن ہائیٹ میں بتاتا ہوں لہذا لوگ کافی پریشان ہو جاتے ہیں۔ فورا پوچھتے ہیں منفی فارن ہائیٹ؟ :D


سب سے بڑا خناس مرنے کا ہے۔ یعنی مر کے دیکھا جائے۔ اب عاشق تو بندہ ہو نہیں سکتا کہ کسی خاتون کے چکر میں پڑے اور ان کے بھائیوں سے مرے۔ مرنے کا بعد کا منظر پڑھ کر بھی تسلی نہیں ہوتی :d اب مر کر دیکھ تو لیا لیکن سنا ہے بندہ پھر وہی پھنس جاتا ہے واپسی نہیں ہوتی لیکن میرا خیال ہے کہ مرنے کے بعد انسان لامحدود سٹیٹ میں داخل ہو جاتا ہے۔ ابھی تو تین چار حواسوں میں انسان قید ہے۔ پھر کچھ زیادہ آزادی مل جاتی ہے اگر میرے جیسے کام نہ کئے ہوں۔


اب میں کسی کو ٹیگ کیا کروں۔ بہت شرارت کروں تو سنجید بندوں کو ٹیگ کر دوں کہ آپ بھی لکھیں۔ لیکن ایک دفعہ میں نے بےوقوفی ماری کافی ڈھیر سارے بندوں کو ٹیگ کر دیا تو پتہ نہیں کس نے لکھا تھا کسے ٹیگ کروں کوئی بچا ہی نہیں؟ بس تب سے میں نے ٹیگ نہ کرنے کا عہد کیا ہوا لہذا پہلی دفعہ اس عہد کو قائم رکھتے ہیں۔ صدر بننے والے پر ٹیگ کرنے کا سوچوں گا۔ اگر کسی کو خود سے تحریک ہو تو لکھ ماریں کہ وہ کونی کریزی چیزیں ہیں جو آپ کو پسند ہیں یا کرنا چاہتے ہین۔


 


نوٹ: اگر اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد بدمزہ ہو گئے ہوں تو Brittney spears کا crazy سن لیں۔


 


 


 

Popularity: 15% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 15% [?]

351 views

 

 

Related Posts

  • ipod touch or zune 2nd generation On November 5, 2007, 1 Comments
  • ipod touch 16 gb   ipod touch 8 gb   new zune   thinking which to buy, again a gift I dont kno why teenagers are crazy abt this gadget AKPC_IDS += "648,";Popularity: 15% [?] Share and Enjoy:
  • ipod or zune ? On November 27, 2006, 0 Comments
  • I bought an ipod for my cousin back in june on his birthday. ipod is the best thing a music lover could have. its sleek design makes it awsome. I knew zune was coming but I couldnt convince him to wait for zune so we bought ipod now I think I should buy zune for my
  • گاڑی On July 11, 2007, 0 Comments
  • مجھے جمہوریت پسند نہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ بھنویں چڑھائیں اور سوچیں کہ اچھا اس لئے یہ صدر مشرف کی تھوڑی بہت حمایت کرتا ہے۔ میں صفائی پیش کردوں کہ مجھے وہ جمہوریت پسند نہیں جو کہ عام طور پر گھروں میں غیر ضروری طور پر پائی جاتی ہے۔ اس غیر ضروری جمہوریت کا
  • Honda Accord 2008 On November 14, 2007, 2 Comments
  • this past week I asked a few peoples very excitedly, “Did you see the new honda accord 2008″ and the response from every one was a sigh! every body thinks there is something wrong, I admit there is something wrong I will let you know the new design is simply killing. I never liked
  • برابری؟ On December 27, 2006, 11 Comments
  • Teen age میں اکثر لوگ احمق ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا teen age کبھی ختم ہوتا ہی نہیں اور کچھ میرے جیسے ہوتے ہیں جو ساری کی ساری عمر احمق رہتے ہیں۔ چاہے ٹین ہو یا ٹین ڈبا 2001،2002 میں جب میرے 3 چچا اپنی اپنی جائیداد میں اضافے کر رہے تھے تو گرمیوں میں چھٹیوں
  • Now P*** bot? On August 29, 2008, 0 Comments
  • نامعلوم وجوہات سے مجھے آجکل بہت سے لوگ میسینجر پر ایڈ کر رہے ہیں۔ جاپان، مڈل ایسٹ، یورپ۔ حتی کہ سخت ترین سپیم فلٹر سیٹنگ کے باوجود افریقہ کے ان ملٹی ملین  ڈالر کے وارثوں نے بھی مجھے ڈھونڈ لیا ہے جن کو ہمیشہ میری مدد چاہئے ہوتی ہے۔ کل ایک “چیز” نے مجھے ایڈ
  • whats next? On February 28, 2007, 0 Comments
  • I bought ViewSonic Q19WB Monitor a month ago. Now I wasnt allowed to buy anythin else. Then I bought windows vista. I didnt like the graphics at first when I used the beta and rcs but I liked the security features. it works perfect with the wide screen monitor. Now mom wud be fuming when she
  • جواب آں غزل On December 1, 2007, 9 Comments
  • زکریا نے اردو بلاگنگ کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھائے بہت معذرت کے ساتھ ان کے سوالات کے جواب میں مزید سوالات ہی ملے ہیں جواب کسی بھی دوست نے دینا پسند نہیں کیا۔ میرے خیال سے اردو کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی رکاوٹ اردو کے علمبردار ہی ہیں۔ مجھے زیادہ جگہوں کا تجربہ نہیں
  • براک اوبامہ ڈیموکریٹک امیدوار On June 3, 2008, 5 Comments
  • آج امریکہ کی تاریخ کا تاریخ ساز دن تھا۔ براک اوبامہ نے ڈیموکریٹک نامزدگی جیت لی ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار بننے کے لئے ان کو 2117 ووٹ درکار تھے جو آج کی پرائمریز میں اور سپر ڈیلیگیٹس کی طرف سے اوبامہ کو سپورٹ کی صورت میں حاصل ہوئے۔ obama claiming nomination ہیلری کلنٹن نے ابھی بھی پیچھے ہٹنے
  • That wrinkly white-haired guy :d On August 9, 2008, 2 Comments
  • That wrinkly white-haired guy  Crazy   جان مکین نے کچھ دنوں پہلے اوبامہ کو پیرس ہلٹن اور برٹنی سپئیرز سے کمپئر کیا۔ یہاں صدارتی امیدوا اپنے اشتہارات کو خود ریویو کرنے کے پابند ہوتے ہیں تاکہ اگر سو کیا جائے تو وہ یہ کہہ کر بچ نہ سکیں کہ مجھے تو پتہ نہیں تھا


5 Responses to “crazy”

  1. 1 خاور

    بہت اچهے
    آپ کی ساری باتوں کا جواب دیا جاسکتا ہے ـ
    مگر پہلے تو اپ کے فلو کے متعلق
    سرد ملکوں میں سال میں اوسط چار دفعه فلو ضرور هوتا ہے ـ
    اور اس لیے هوتا ہے که ہم آپنے ٹونے ٹوٹکے تو جانتے هی نہیں اور جس ملک میں رهتے هیں ان کے بهی نہیں جانتے ـ
    سب سے پہلے تو فلو سے بچنے کا طریقه یه ہے که آپ کا گلا گیلا رہنا چاهیے سردیوں میں ـ
    خاص طور پر جب آپ گرم کمرے سے باہر نکلیں تو ـ
    اور اگر فلو هو هی جائے تو جاپانی کہتے هیں که اگر آپ فلو کی دوائی لیں تو فلو ایک ہفتے میں ٹهیک هوجاتا ہے مگر اگر آپ دوائی نه لیں تو سات دن میں ٹهیک هوتا ہے ـ
    یعنی ایک ہفته لگے گا هی
    ـ
    میں پته کیا کرتا هوں ایک تو گلے میں بڑی بے دردی سے انگلی پهیرتا هوں اس سے کهانسی کم هوجاتی هے اور نیند بهی آجاتی ہے دوسرا
    مرچوں والا سالن ڈٹ کر کهاتا هوں ـ
    اگر هو سکے تو سبز مرچوں کو کچا هی کهاجاتا هوں اس کی گرمی معده تو خراب کرتی هی ہے مگر فلو کا اس سے بہتر علاج میں نهیں پایاـ
    باقی جو آپ نے کرنے کی خواہشیں کی هیں یه سارے هی متجسس طبیعت کے لوگ عمر کے کسی نه کسی حصے میں کرتے هیں ـ
    ہم بهی کیا کرتے تهے اور ایسے اور بهی بہت لوگ هیں ـ
    باقی فیر سہی

    خاور’s last blog post..فوج کے نام

  2. 2 میرا پاکستان

    کہانسی کا علاج یھ ھے کھ رات کو شھد یا کوئی میٹہی چیز منھ میں ڈالو اور ساتہ ھی کہانسی کا شربت تین دفعھ دن میں پیو تو کہانیس تب ٹہیک ھوتی ھے۔
    یھ سوچ سوچ کر وقت ضائع نھ کریں کھ یھ کرنا ھے اور وھ کرنا ھے بلکھ جو کرنا ھے اس کی پلاننگ کریں اور وھی کریں جو آپ سمجہتے ھیں کھ آپ کرسکتے ھیں۔ خدا آپ کو تمام کریزی خواھشات کی تکمیل کیلیے عزم عطا فرمائے

    میرا پاکستان’s last blog post..پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست

  3. 3 ماوراء

    بدتمیز انکل، اللہ آپ کے حال پر رحم کرے اور آپ کو سیدھی حرکتیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

    ان ساری خواہشوں میں کوئی ایک خواہش بھی کام کی ہوتی تو تب بھی کوئی بات تھی۔

    کھانسی کا علاج تو بتا دیا گیا ہے ورنہ دوسرا علاج میں بتا چکی ہوں کہ کلاشنکوف کی بس ایک گولی۔۔ساری بیماریاں ختم۔۔۔! اور اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ موت کا مزہ بھی چکھ لیں گے، ہو سکتا ہے ڈاکٹر بچانے میں کامیاب ہو جائیں یا ایک دن ایسا کرنا کہ بائیس پہیوں والے ٹرک کے سامنے کھڑے ہو جانا۔ ایک تو اس سے موت کا مزہ بھی چکھ لیں گے اور دوسرا یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ طاقتور کون ہے۔

    یہ صحرا کے بیچ میں جا کے کیوں نہیں رہنا؟ یہاں مرنے سے کیوں ڈر لگ رہا ہے؟

    نیلی زمین کو خلا سے دیکھنا ہے تو پتہ کب دیکھنا۔۔جب روح اوپر کوچ کر کے جا رہی ہو گی نا۔۔تو اوپر جاتے جاتے دیکھ لینا۔

    ایک شعر مجھے یاد آ رہا ہے لیکن ٹھیک سے یاد نہیں اور مل بھی نہیں رہا۔ جب ملا تو پوسٹ کروں گی۔

    ایک ناول بھی ہے، وہ بھی بعد میں بتاتی ہوں، اسے پڑھیں۔ اس میں آپ جیسا ایک بیوقوف لڑکا ہوتا ہے، وہ بھی پورے ناول میں مرنا مرنا لگایا رکھتا ہے۔اسے آپ پڑھنا، افاقہ ہو گا۔

    افضل صاحب نے ٹھیک کہا ہے کہ جو کرنا ہے اس کی پلاننگ کریں اور وہ کر دیں۔۔۔! بائیس پہیوں والا ٹرک چلانے کا عزم کریں تو ٹرک کو کسی دوسرے ٹرک کے ساتھ دے ماریں۔ :p

    ماوراء’s last blog post..باجو کی طرف سے امن کے لیے۔۔!!

  4. 4 بدتمیز(428)

    سلام

    خاور: جی یہ نصیحت مجھے پہلے ہی ۳ لوگ کر چکے ہیں۔ کہ بیٹا صبر کر تے ہفتہ ویٹ کر۔
    چلیں آپ کیا کرتے تھے تو آپ کو ٹیگ کر دوں؟ :D

    میرا پاکستان: کریزی خواہشات پوری کروا کر کیا کرنا ہے۔ صحیح اور سیدھی والی ہی ہو جائٰن کافی ہیں۔

    ماورا: یہ حمزہ کیسے ڈالتے ہیں؟
    کام کی نہیں ہیں اسی لئے تو کریزی ہیں۔
    صھرا کے بیچ گرمی کافی ہوتی ہے۔
    پھر ناول، ابھی تو پہے جو کہا تھا وہ بھولا پرا ہے۔
    نا جی دوسرے کے ساتھ مار کر دوسرے کا کیوں نقصان کرنا۔

  5. 5 ماوراء

    بدتمیز، آپ میرے نام کے ساتھ بے شک ہمزہ نہ لکھیں لیکن پلیز بس حمزہ کو ہمزہ لکھ دیا کریں:p
    یہاں شگفتہ کے بھتیجے حمزہ کی بات نہیں ہو رہی تھی:p

    نہیں کام کی خواہشوں کا بھی کریز ہو سکتا ہے۔

    جو موت سے نہیں ڈرتا اسے گرمی سے بھی نہیں ڈرنا چاہیے۔۔!!

    چلو،ناول کا نہیں بتاتی۔۔عیش کریں۔۔!!

    ماوراء’s last blog post..عقل داڑھ۔۔۔؟؟

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank:
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->