مجھے آجکل فلو کے ساتھ ساتھ ایک اور بیماری ہو گئ ہے۔ فلو نے تو بے حال کر مارا ہے۔ لیکن اس دوسری بیماری نے شدید ذہنی ٹینشن دی ہے۔ ذہن تو آگے ہی بڑا کھسکا ہوا ہے۔ اب یہ نئی بیماری۔ اس کا نام ہے “میں فوبیا” قضیہ کچھ یوں ہے کہ ٹی وی یا کسی بھی رسالے میں صدر پاکستان کی تصویر یعنی still picture دیکھ کر بھی ایسے لگتا ہے جیسے یہ ابھی بول پڑے گی کہ میرے لئے سب سے پہلے میں ہوں پاکستان ہے۔ یہ تکرار اس قدر سن چکا ہوں کہ اب تو کبھی کبھی لگتا ہے کہ صدر امریکہ بھی کہہ ڈالیں گے کہ سب سے پہلے پاکستان۔
کسی صاحب کو علم ہے کہ اس کے لئے کونسی گولی کھانی ہو گی؟ یا پھر گولے سے کام چلے گا؟ سنا ہے صدر پاکستان گولی کھلانے اور کروانے کے بڑے ماہر ہیں۔ ابھی 15 نومبر کی بھی گولی کروا دی۔ ستم تو یہ ہو گا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے سبھی جسٹس صدر کے خلاف فیصلہ دے کر اسی طرح سرخرو ہو جائیں جیسے باقی سب ہوئے۔ جیو سر اٹھا کر
ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صحافیوں پر جو تشدد ہوا میں چاہ رہا تھا کہ حکومتی کوریج بند کر دی جائے۔ کسی وزیر اور صدر کی تصویر بالکل نہ لائی جائے۔ بہت ناگزیر ہو تو صرف آڈیو سے کام چلایا جائے۔ مکمل بائیکاٹ۔ صدر پاکستان نے خود ہی ساری کوریج بند کروا دی۔ شائد نیگرو پونٹے کے آفٹر شاکس سے بچنا چاہ رہے تھے۔
جیو کے گرافک اینڈ ویب ڈیزائینرز کو اگر ہیری پوٹر فلم دیکھنے یا پڑھنے کا اتفاق ہو تو اس میں اخبار ڈیلی پرافٹ کا خاکہ یاد ہے؟ میں بہت عرصے سے چاہتا تھا کہ ایسا اخبار یہاں بھی موجود ہو
جیو ساری ویڈیوز یو ٹیوب پر ہوسٹ کروا کر یا اپنے سرور پر ہوسٹ کروا کر ایسا ملٹی میڈیا اخبار بنا سکتا ہے جس کی ہر خبر کے ساتھ ویڈیو چل سکے۔
آپ یہ سب ائیر نہیں کر سکتے لیکن اپلوڈ تو کر سکتے ہیں نہ
جیو کو اب اپنا سیٹ اپ اٹھا کر امریکہ یا یورپ میں لے جانا چاہئے جہاں کم از کم حکومت پاکستان ایسا دباؤ نہیں ڈال سکے گی۔ ویسے تھوڑی تھوڑی خوشی نہیں ہوئی کہ چلو دنیا میں کوئی تو بےوقوف ہے جو حکومت پاکستان کے دباؤ میں آتا ہے۔ نہیں تو حکومت پاکستان ہی اکثر دباؤ میں آئی رہتی ہے۔
صدر پاکستان جناب جنرل پرویز مشرف، ملک کو اندھا بہرا کانا اور destabilize کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ سر سول وار شروع ہو چکی ہے۔ استعفیٰ دینے پر غور مت کریں دے دیں۔ براہ کرم ملک پر ایک اور جنرل مت لاد جانا۔ یقین مانئے اگر ملک جہاں ہیں جیسے ہیں کی بنیاد پر سیاستدانوں کے حوالے کر دیں بجائے یہ کہ کسی جرنل کو تحفہ دے جائیں قوم کچھ عرصے بعد آپ کے اس آخری احسان کی شکر گزار ہو گی۔
Popularity: 20% [?]
Popularity: 20% [?]
309 views
Related Posts
- Obsessed On March 8, 2007, 5 Comments
- I was always obsessed with camera and photography and seem like with my new toy there is no stop. I dont have time to gather peoples or sneak in to take classics. I try my best to take but now they kno me. so still no classic to share but usuall testing pictures. Nah its
- my camera On March 4, 2007, 1 Comments
- Ok so I wrote back in november that I want a camera. I wrote a few days back that I want one and I bought one. finally it was here. its a Panasonic DMC-FZ7 6MP Digital Camera with 12x Optical Image Stabilized Zoom (Black) I am loving it but havent got the chance to go somewhere
- if only google (any search engine) could hear me… On September 9, 2007, 3 Comments
- This is somethin I could say may show up as web 3.0 or may be it become a part of web 2.0. I don’t kno if any of this already in place or have already been working off. Only google might have the potetial to actually work on it. But perhaps I take google too seriously
- Xdrive On November 10, 2006, 1 Comments
- xdrive had been bought by aol and now its open to general public as the plan surfaced in september. xdrive gives you 5gb of free storage to store your data, pictures, music and videos for easy access. similiar services are yet to be announced from micrososft and google as livedrive and gdrive. AKPC_IDS += "643,";Popularity: 20% [?] Share and
- Ramadan Mubarik On September 12, 2007, 0 Comments
- رمضان مبارک ramadan mubarik سعيد رمضان * رمضان مبروح * all the Muslims around the globe a very happy Ramadan. May god bless us at least this Ramadan, specially Pakistan. Picture originally taken from here * Text was translated into Arabic while testing Windows Live Translator beta. AKPC_IDS += "643,";Popularity: 20% [?] Share and Enjoy:
- Windows Live Writer (beta) On January 1, 2007, 4 Comments
- مجھے نہیں معلوم دوسرے کس طرح بلاگ لکھتے ہیں۔ مثلاُ ویب سائیٹ سے ہی پوسٹ کر دیتے ہیں یا پہلے اس کو آف لائن لکھتے ہیں۔ جیسے ابوفارس کی میل سے پتہ چلا کہ ان کے ساتھ کیا سانحہ ہوا ہے یا میرا پاکستان کے کمنٹ سے پتہ چلا کہ ان کو تصویر اپلوڈ کرنے
- میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
- صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
- Piece of Me On January 23, 2008, 0 Comments
- I’m Miss American Dream since I was 17 Don’t matter if I step on the scene Or sneak away to the Philippines They still gon put pictures of my derrière in the magazine You want a piece of me? You want a piece of me…I’m Miss bad media karma Another day another drama Guess I can’t see the
- finally spring On April 2, 2007, 0 Comments
- Every body likes spring. specially after 4 months of winter. the trees have got their attractions and lots of flowers everywhere. last year we came to america in may. so the spring was almost over. as a result we planted tomatos. this time I wasnt in a mood of plantin vegetable specially if I aint gona live here long.
- Digital Camera On November 13, 2006, 0 Comments
- Well I am lookin for camera now a days and I want a real good camera but I dont have much money or in other words I am not allowed to spend huge money though its the only hobby I love the most and my whole family hate the most. so I think I better stick



























کلاشنکوف کی گولی ٹھیک رہے گی۔۔۔ساری بیماریاں ختم۔۔!!:p
ماوراء’s last blog post..حجاب کے لیے تھیم
یه تو بڑی بُری بیماری لگی ہے
شرفو فوبیا کہتے هیں اس کو
اس کا علاج بڑا مشکل هے هونا تو یه چاهیے که ایسے بندے کی تشریف پر لتر مارے جائں مگر مشکل یه هوتا ہے که اس بیماری کے مریض کی تشریف بہت اونچی اڑتی ہے
اگر کبهی کوئی اڑتان لتر یسی تشریف پر پڑ جائے تو یه تشریف نیچے بهی اسکتے هے
پهر اس پر لتروشن کرنے والے کو بهی مزه آئے گا اور دیکھنے والوں کو بهی حتی که سننے والوں کو بهی مزه آئے گا اور مریض کو بهی افاقه هو گا ـ
خاور’s last blog post..مشرف کے نام
سلام
ماورا: آپ کلاشنکوف محفل سے باہر ایکسپورٹ مت کریں بڑی سخت سزا ہے۔
خاور: ہاہااہا یہ بیمار کا علاج تھا یا بیماری کا