ہم سب ایک ہیں
210 views Published November 16th, 2007 in پاکستان نامہ.ہم نواز بھائی کو کہے ہیں مشرف ہماری بات نہیں مانتے۔ ہم وردی اتارنے کا کہتے ہیں وہ شرمائے ہیں۔ ہم نواز بھائی کے پاس واپس جانا چاہے ہیں۔ بینظیر زرداری۔
ہم مشرف سے کہے ہیں۔ نگران حکومت ہماری پسند کی نہ بنی تو ہم مسترد کرے ہیں۔ بینظیر زرداری۔
ہم نگران حکومت مسترد کرے ہیں۔ اس میں ہم سے پوچھ کر بندے نہیں بھرے گئے ہیں۔ ہم شاہ نورانی کو پیغام بھیجے ہیں۔ ہم عمران خان کے پیچھے تو کب سے پڑے ہیں۔ اب ہم نے قاضی کو بھی فون کئے ہیں۔ بینظیر زرداری۔
ماس ٹرانزٹ ٹرین، ماس ٹرانزٹ ٹرین۔ پنجاب کو مسلم لیگ کا تحفہ ہو گی۔ اور بینظیر غدار ہے۔ ہم نے انڈر پاس بنائے۔ اور بینظیر ملک دشمن ہے۔ ہم نے پہلے سے بنتا ہوا ائیر پورٹ مکمل کیا اور بینظیر دختر مغرب ہے۔ ہم نے سڑکیں بنوائیں اور بینظر ڈاٹر آف ڈالر ہے۔
ہم کیمپس کے اندر اپنی سرگرمیاں کرتے ہیں۔ ہوسٹلز میں ہم اسلحہ چھپا کر اور بغیر کسی کورس میں داخلہ لئے 6٫6 سال سے “پڑے” ہوئے ہیں۔ ہمیں ڈنڈا دیا گیا ہے۔ اب ہم اس ڈنڈے کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم چائے کے ڈسپوزیبل کپس تک کو فحاشی اور مرد عورت کے میل جول سے جوڑ دیتے ہیں تو ہم عمران خان کو کیسے بخش سکتے ہیں۔ جمعیت دہشت گردی
میں نے استعفی پر بھی غور کیا۔ شر افگن کہتا ہے کہ نہیں بعد میں دینا۔ امریکہ کہتا ہے بات نہیں مانی میں نہیں بولتا۔ بینظیر زرداری ڈیل کر کے آئی اب امریکی بیک کے ساتھ اچھل کود کر رہی ہے۔ دونوں نے میرے ساتھ دھوکہ کیا۔ امریکہ کہتا ہے کہ اب بہت دیر ہو گئی حکومت بینطیر زرداری کو دے دو۔ میں زیادہ سے زیادہ جیو بند کر سکتا ہوں لہذا جیو بند کیا جا رہا ہے۔
بحیثیت قوم تباہی ہمارا مقدر ہے۔ وجہ؟ کسی بھی معاملے پر ہم سب “میں” میں پھنس چکے ہیں۔ صدر مشرف تو اس پر بدنامی کی حد تک مشہور ہیں۔ کسی بھی عام شخص کو دیکھ لیں وہ ہر معاملے کا ایکسپرٹ بنا ہوا ہو گا۔ جس نے ساری عمر کرکٹ تو دور کی بات گھروں میں کپڑے کوٹنے والے بلے تک کو ہاتھ نہ لگایا ہو وہ بھی تھڑے پر بیٹھا کہ رہا ہو گا نہیں یار تھوڑا باہر ہو کر بلا گھماتا تو سیدھا چھکا تھا۔
میں، آپ، حتی کہ صدر پاکستان سب سمجھتے ہیں کہ جو قابلیت ہم میں ہے کسی اور میں کہا۔ ہمارا ہر عمل جائز ہے۔ ایک بات جو مہذب اور “کافر”، “عذاب یافتہ” قوموں میں ہے کہ یہ کسی بھی بات کے پوچھے جانے پر سچ بولتے ہیں نہ کہ پوچھے جانے پر خود سے تجزئیے کر کے فیصلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جمعیت کی دہشت گردی ہو یا بینظیر زرداری یا صدر پاکستان ہم سب “ایک” ہیں۔ میں ایک گرداب ہے اور اس میں ہماری اکثریت پھنسی ہوئی ہے۔
Popularity: 44%
Popularity: 44%
210 views
Related Posts
- None Found
Random Posts







ایسا بھی ہوتا ہے کیا
عبدالقدوس’s last...
چلیں حضرت کہیں تو ہمارا اتحاد ہوا۔۔ کہیں ہو ہم سب ایک ہوئے
راشد کامران’s last blog post..سعودی شہزادے کی عیاشیاں
ایسے اتحاد کو دور کا ہی سلام زیادہ مناسب نہین؟
السلام علیکم
بدتمیز اتنا اچھا لکھا آپ نے ۔ بہت سے جملے بہت اچھے جملے ہیں۔
اس میں توکءی اور دوسرے نام اور عنوان بھی شامل ہوسکتے ہیں اگر آپ “پارٹ ٹو” لکھیں
اچھا ایک مشکل ہوتی ہے یہاں پڑھنے میں، اقتباسات کے درمیان ایک سطر کا وقفہ نہ ہونے سے۔ سب اقتباسات ایک دوسرے سے جڑے نظر آتے ہیں۔
سلام
اقتباسات؟ میں نے پوسٹ کی لائن سپیس بڑھائی تو تھی۔