لاتوں کے بھوت

پاکستان میں صدر مشرف کے حالئہ اقدامات کے بعد غم و غصہ کی ایک شدید لہر دوڑ گئی ہے۔ صدر مشرف نے میڈیا کی آزادی جس کا انہوں نے اپنی تقریر میں بھی ذکر کیا واپس لے لی ہے۔ جیسے نافرمان بچے کو عاق کر دیا جاتا ہے۔


شدید اور وحشیانہ تشدد جو کہ دہشت گردوں پر نہیں بلکہ احتجاج کرنے والے civilians تھے کی تصاویر نے سب کو دم بخود کر دیا ہے۔ یہ تصاویر مغربی میڈیا دیکھ کر حیران ہو رہا ہے اور اسی کے دباؤ کا نتیجہ ہے اگر ان ملکوں کے عوام کو علم ہو جائے کہ ان کے صدر یا حکومت نے ایسی ظالمانہ حکومت کی سپورٹ جاری رکھی تھی تو ان کو ووٹوں کے لالے پڑ جائیں گیں۔


میرے بہت سے ساتھی غصے میں سخت الفاظ بول کر اپنا کیتھارسس کر لیتے ہیں۔ چند ایک تحمل مزاج کہتے ہیں کہ وہ باہر ہیں لہذا کچھ نہیں کر سکتے۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ لہذا میرا خیال ہے کہ حکومت چاہے فوجی یو یا جمہوری ہوتی لاتوں کی بھوت ہی ہے۔


اس ضمن میں انٹرنیٹ کو ہتھیار بنایا جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک نیشنل ویڈیو آرکائیو ہو۔ جہاں ہر کوئی رجسٹر ہو کر اس ظلم اور زیادتی کی ویڈیوز یا تصاویر پوسٹ کر سکے۔ ویڈیوز آپ کو پاپولر ویڈیو ہوسٹنگ ویب سائیٹس پر مل جائیں گیں۔ تصاویر بھی اسی طرح مفت سروسز پر محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ اس کے بعد اس کی اپڈیٹ مغربی میڈیا اخبارات کو فراہم کی جائے۔ اس مقصد کے لئے میں فی الحال ورڈپریس یا بہت بہتر کہ مووایبل ٹائپ کو استعمال کرنے کا سوچ رہا ہوں اگر کسی کو کسی بہتر سافٹ وئیر کا معلوم ہو تو بصد شوق۔


اس کے بعد آپ آنلائن پٹیشن بھی بنا سکتے ہیں جس میں سب لوگ اس کو ہر گروپ اور فورم سے یوزرز سے سائن کروا کر مغربی ممالک کے بڑے اخبارات کو فیکس ایمیل کر سکتے ہیں۔ فیکس کے لئے آنلائن فری سروسز سے بھیجے جانے کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے۔


حکومت پاکستان نے تمام چینلز بند کر رکھے ہیں جبکہ اب انٹرنیٹ پر کافی چینل مفت ملتے ہیں۔ اگر پاکستان میں کسی کے پاس تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت ہو تو وہ جوسٹ اور جمپ ٹی وی جیسی سائیٹس سے اس کو دیکھ سکتے ہیں۔


 


ہم ٹی وی


 


آج ٹی وی


 


اپنا چینل


 


انڈس نیوز


 


کشش


 


کوک ٹی وی


 


کے ٹی این


 


روشنی ٹی وی


 


رنگ ٹی وی


 


ٹی وی ون


 


بدقسمتی سے جیو ٹی وی فری نہیں رہا۔ لیکن اگر جیو اس بحران کے دوران میری بات سن سکتا ہے تو اس کو ایمرجنسی کے دوران فری کر دے۔


 


نوٹ ان تجاویز کو اگر آپ کسی بھی فورم پر اپنے نام سے پیش کرنا چاہتے ہیں تو بصد شوق لیکن کوشش کریں آمریت کے خاتمہ میں کچھ نہ کچھ کردار ضرور ادا کریں۔

Popularity: 10% [?]

Popularity: 10% [?]

224 views

 

 

Related Posts

  • میری نظر میں On November 10, 2007, 3 Comments
  • صدر؟ مملکت پاکستان جناب؟ جنرل؟ پرویز مشرف نے ایمرجنسی کے بعد قوم؟ سے خطاب فرمایا۔ اس خطاب کی اکثریت کو سمجھ نہیں لگ سکی۔ اس میں صدر کا قصور نہیں۔ اکثریت کو اردو نہیں آتی۔ آئیے میں کوشش کرتا ہوں مجھے جیسے صدر کے خطاب کی سمجھ لگی ویسے آپ کو بھی سمجھانے کی کوشش
  • صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی تقریر کا مکمل متن On November 8, 2007, 4 Comments
  • مغری میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے بہت تشویشناک رپورٹس پیش کی جا رہی ہیں جس کا صدر کو بالکل اندازہ نہیں۔ صدر کا انداز ایسے ہی ہے جیسے وہ سو کر اٹھے ہو کچھ سمجھنے میں عمر کے تقاضے کے تحت وقت لیتے ہوں۔ خاص طور پر صدر کے انگلش میں خطاب پر بہت

 

Random Posts


0 Responses to “لاتوں کے بھوت”

  1. No Comments

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • taha: magar baaz log bohat hi ziada ehsaan faramosh hotay hyn unhain yaad dilana hi parta hy un ki ziadtiyon se...
    • DuFFeR - ڈفر: احسان کی قیمت ہوتی ہی کب ہے؟ .-= DuFFeR – ڈفر´s last blog...
    • DuFFeR - ڈفر: نا یار میرے متعلق اپنی رائے مت بدلو میں نے تو سیدھا...
    • لالے کی جان: ھہ تہ بدتمیز لیکن باتیں کمال کی کرتے ھو۔ .-= لالے کی...
    • کنفیوز کامی: ٹھیک کیا اے پا جی :cool:
    • نبیل: اس مرتبہ نشانے پرکون ہے؟
    • بلوُ: احسان کی قیمت وصول کر لی جائے تو قیمت دینے والا بھی احسان...
    • میرا پاکستان: جعفر صاحب، پہلا ہی جواب کافی تھا لیکن ہو سکتا ہے آپ...
    • افتخار اجمل بھوپال: میرے خیال کے مطابق جو احسان صرف اللہ کی...
    • ریحان: واہ

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 748
    • Links to posts: 73
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (48) جہیز (42) سب سے پہلے پاکستان (33)
    • Comments: 2449
    • Comments per post: 3.27
    • Top3 commenters: -بدتمیز (596) -راہبر (87) -راشد کامران (77)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 392913

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->