رائے عامہ

رائے عامہ بنانا بھی ایک مزے کا کام ہے۔ پاکستان میں یہ عام طور پر وقت پڑنے پر بنایا جاتا ہے۔ اور جو نہ مانے اس پر کبھی صدر پاکستان راکٹ مارتے ہیں تو کبھی 12 مئی کی “چھٹی” دی جاتی ہے۔ رہی سہی کسر لال مسجد کو لال/پیلا کر کے یا اسلام آباد کے بعد سوات کو فتح کر کے پوری کی جاتی ہے۔ آخر میں عامہ یعنی عوام تو بچتی نہیں صرف رائے ہی رائے ہوتی ہیں۔

امریکہ میں یہ کام بڑے سہل انداز سے ہوتا ہے۔ ان کو انسانی نفسیات کا علم ہے۔ لہذا یہاں اچانک کوئی چیز نہیں لادی جاتی۔ پہلے میڈیا میں اس پر بحث کی جاتی ہے۔ لوگوں کو بریفنگ دی جاتی ہے۔ پھر کچھ عرصے تک یہ لوگوں کی اپنی صوابدید پر ہوتا ہے کہ وہ اس کو فالو کریں یا نہ کریں اس کے بعد کہیں جا کر یہ قانون بنتا ہے۔

گلوگل وارمنگ نے امریکہ کو کافی پریشان کر دیا ہے۔ میں نے کل الگور کی ڈاکیومینٹری فلم دیکھی۔ اس سے تین باتیں بہت واضح ہوئیں۔ الگور کے سامنے ہمارے تمام کے تمام لیڈر شرم سے انہیں جھیلوں میں ڈوب مرنے چاہئے جن کا الگور نے ذکر کیا۔

امریکہ کی پالیٹکس فنڈز پر چلتی ہیں لہذا اکثر سیاست دان اس خظرے کو تب محسوس نہ کر سکے۔ لہذا ہمارے لیڈران کو کچھ ہمت کرنی چاہئے امریکہ تک میں عقل کے اندھے موجود ہیں۔

الگور 2000 میں جیت چکا تھا۔ بعد میں دھاندلی کر کے یا کسی طرح سے اس کو چپ کروا کر صدر بش کو آگے لایا گیا۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ موٹر مکینک نے اپنی دوکان پر چھوٹا ایک رکھنا تھا لہذا اس نے دونوں کو بےایمانی کی صلاح دی جو راضی ہو گیا اس کو رکھ لیا اور دوسرے کو فارغ کر دیا۔

الگور کی اس ڈاکیومینٹری میں انہوں نے آئس ایج کے دورانئے وغیرہ بیان کئے۔ اس میں انہوں نے بتایا کہ کارب ڈائی آکسائیڈ کی ہوا میں emmision اس حد سے زیادہ نہیں ہوئی لیکن اب یہ اس سے کہیں زیادہ ہے تو مجھے اس سوال کا جواب نہیں ملا کہ اب تک آئس ایج کیوں برپا نہیں ہوا۔ اس کا مطلب کوئی اور فیکٹر بھی موجود ہوتا ہے۔ جس کو بیان نہیں کیا گیا۔ اب مجھے اس کے برعکس  convenient fiction دیکھنی پڑے گی کہ اس کے مخالفین جو ظاہری سی بات ہے آئل انڈسٹری یا فوسل فیول برننگ انڈسٹری نے فنڈ کی ہو گی کیا کہتی ہے۔

اس ڈاکیومینٹری کی قیمت ایمیزون پر 20 ڈالر ہے۔ میں چونکہ کسی قسم کی فلم نہیں خریدتا لہذا یہ بھی نہیں خریدی۔ شائد بعد میں خرید لوں۔ اگر کوئی ایسی جگہ پر ہے جو خرید نہیں سکتا لیکن اتنا اچھا کنکشن رکھتا ہے کہ دیکھ سکتا ہے اور دیکھنا چاہتا ہے تو ایک نصیحت ہے۔ گوگل اچھا ہے لیکن اتنا بھی اچھا نہیں۔

الگور کے شور شرابے سے زیادہ برازیل میں تیل کی قیمت نے امریکہ بہادر کو حیران کر دیا۔ میں سمجھتا تھا کہ امریکہ اور کینیڈا ہی کچھ اچھے ہیں باقی سارا امریکہ سیکنڈ یا تھرڈ ورلڈ میں آتا ہے۔ لیکن یہ غلط فہمی بالکل دور ہو گئی۔ برازیل میں ایتھانول نے جو کرشمے دیکھائے ہیں وہ امریکہ کو بھا گئے۔

امریکہ میں ایتھانول کارن سے بنائی جا رہی ہے۔ امریکہ میں اس قدر کارن استعمال ہوتا ہے جس کی حد نہیں۔ ہر چیز میں کارن یا اس کی کوئی چیز ڈالی ہوئی ہے۔ تمام کے تمام مشروبات میں چینی تو برسوں پہلے ختم کر دی گئی اس کی جگہ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ استعمال ہوتا ہے جس کی لاگت چینی سے کہیں کم ہے۔ اب یہ کارن استعمال ہونے لگا ہے ایتھانول بنانے میں۔ برازیل میں ایتھانول بنائی جاتی ہے گنے سے۔ برازیل کی ایتھانول امریکہ میں بنائی جانے والی ایتھانول سے کم قیمت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کارن کو پہلے شوگر میں تبدیل کرنا پڑتا ہے۔

اب مسئلہ ایک پنتھ دو کاج سے حل ہو رہا ہے۔ ایتھانول کے استعمال سے آئل کمپنیاں اچھی بن جائیں گیں کہ ہم ماحول دوست ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ابھی بھی یہ برازیل سے کہیں زیادہ دام پر بیچ رہی ہونگی۔ کیونکہ صدر کو جنگ کے لئے پیسہ چاہئے۔ گلوبل وارمنگ والے ان کے پیچھے نہیں پڑیں گیں کہ یہ تو پہلے ہی ایتھانول استعمال کر رہے ہیں۔

اب بات آئی رائے عامہ بنانے کی۔ الگور تو کہتے ہیں یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کم کرنی چاہئے۔ ان کی بات سمجھ لگے گی صرف پڑھے لکھے طبقے کو۔ عام آدمی کو گیس کی قیمت اور مائلیج سے سروکار ہے۔ اگر اس کی گاڑی کم مائلیج دے رہی ہے تو گلوبل وارمنگ جائے بھاڑ میں انہوں نے تو پوری مائلیج لینی ہے۔

اس وقت ایتھانول کا فیصلہ سٹی گورنمنٹس پر ہے۔ میرا شہر سارا کا سارا گورا ہے۔ یعنی یہ لوگ امریکی ہیں اور علقمند ہیں۔ لہذا یہاں ایتھانول ملا تیل ہے۔ hopewell میں 10 فیصد کی منظوری دی گئی کہ اچھا چلو دس فیصد شامل کر دو جب تک یہ قانون نہیں بن جاتا۔ (قانون بننے سے پہلے اس قدر تعداد میں ایتھانول پلانٹ لگنے چاہئے جو مقرر کردہ معیار شامل کرنے جتنی ایتھانول بنا سکیں ایسا ایک پلانٹ ہوپ ویل میں لگنے جا رہا ہے) petersburg سارے کا سارا افریقن امریکن کمیونٹی ہے لہذا یہاں کی سٹی کونسل میں بھی سارے افریقن امریکن ہیں تو بوجھیں یہاں کتنے فیصد ایتھانول ہو گی؟ صفر، زیرو، نشتہ، ان لوگوں کی طرف سے جو مرضی ہو ہم غریب تو ہمیں تو پوری گیس چاہئے۔ حالانکہ موسم کی شدت کا ان غریبوں پر ہی سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے۔ اسی لئے میں افریقن امریکن کے خلاف ہوں آخر کار پڑھے لکھے ہی سٹی کونسل میں بیٹھے ہیں۔

اب صورتحال یہ ہے کہ صرف wawa نے پیٹرزبرگ میں 10فیصد ایتھانول شامل کر رکھی ہے اور باقی گیس اسٹیشن اس بات کو اپنے ہر کسٹم کو جتا رہے ہیں کہ ہمارے پاس ایتھانول نہیں اس لئے ہماری گیس مہنگی ہے۔ 15 سینٹ کا فرق ہے جو کہ میرے خیال سے اتنا ہی بن جاتا ہے کہ ایتھانول ملی گیس میں کم مائلیج یا پھر دوسری کی قیمت زیادہ۔

اب جب قانون بن جائے گا تو سب جگہ یکساں طور پر یہ شامل کی جائے گی اور تب تک رائے عام ہموار ہو چکی ہو گی اور سب کو علم ہو گا کہ اب یہ ان کے بس سے باہر کی بات ہے۔

اگر پاکستان ہو تو میرا خیال ہے ہر پمپ پر ریت کی بوریاں لگا کر فوجی بیٹھا دئے جائیں گے اور پھر رائے عامہ ایسی ہموار ہو گی کہ بس۔ اس امید کے ساتھ کہ پاکستان میں بھی رائے عامہ انسانوں والے طریقے سے ہموار کی جائے میں ایتھانول ملی گیس سے اپنی گاڑی کا ٹینک فل کر لوں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے اب قیمت پمپ پر بھی بڑھ جانی ہے۔

 

 

Popularity: 21%

Popularity: 21%

192 views

 

 

Related Posts

  • ہوتا کہ نہیں ہوتا On October 21, 2007, 3 Comments
  • میں جس علاقے میں رہتا ہوں اس کو tri-cities کہتے ہیں۔ وجہ ہے کہ تین شہر بہت قریب قریب اور بالکل جڑے ہوئے ہیں۔ ان میں میرے شہر کا تو آپ کو علم ہے۔ اس کے پڑوس میں ہیں hopewell اور petersurg۔ اس علاقے میں کچھ عرصے سے بہت ترقیاتی کام ہو رہا ہے۔ اس
  • تصیح On December 24, 2006, 5 Comments
  • میری کچھ باتوں پر میرے دوست نے کہا کہ تم باہر کے ملکوں میں رہنے والے پاکستانیوں سے کچھ زیادہ نالاں ہو اور بلا وجہ بھی ہو ان کو اتنا کریڈٹ تو دو کہ وہ یہ سب کرتے شرماتے نہیں۔ اور جیسے ہیں ویسا ظاہر کرتے ہیں۔ باہر رہنے والے بہت اچھے ہیں۔ مجھے اعتراف ہے
  • فوج ۲ On April 28, 2007, 1 Comments
  • امریکی عوام واضح طور پر جنگ کے خلاف ہو چکی ہے۔ 6 سال کے طویل عرصے میں صدر بش کا اسٹیج کیا ہوا ڈرامہ اختتام پذیر ہے۔ اگر کوئی کہے کہ صدر بش اینڈ کمپنی بری طرح ناکام ہوئی ہے تو یہ اس کی بےوقوفی ہی ہو گی۔ صدر بش اپنے مقاصد میں کامیاب ہو
  • ٹیکس On March 22, 2008, 2 Comments
  • آجکل ٹیکس سیزن ہے۔ ہر سال جنوری سے لے کر 14 اپریل تک ٹیکس سیزن ہوتا ہے۔ سیزن کا سٹارٹ مصروف ہوتا ہے یا پھر اختتام۔ عام طور پر بڑی کمپنیاں بلو کالر جاب والوں کو دسمبر کے اختتام میں ہی w2 پکڑا دیتی ہیں۔ جبکہ وائیٹ کالر جاب والوں کو جنوری تک ملتا ہے۔
  • jextr On December 29, 2007, 1 Comments
  • What is jaxtr? Jaxtr links your phone to the web, so you can hear from callers worldwide while keeping your existing phone number private. Can I control who calls me? Yes. Jaxtr’s PrivacyShield™ automatically routes calls to voicemail. You can then easily control which friends you want to ring through to your phone. Do I need a headset? No,
  • Microsoft LifeCam VX-7000 On September 15, 2007, 0 Comments
  • I bought a Microsoft lifecam VX-3000 a few months back. It was the cheapest and I bought it coz I am really not into webcams and I had to buy it for family. I liked the Microsoft Lifecam NX-6000 but there were reports of shorter usb cable and compatibility issues with windows vista. just now
  • سن تو سہی On January 7, 2008, 0 Comments
  • خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہمیں اور کچھ دیا نہ دیا ایک ٹیپو سلطان ضرور دے دیا۔ ٹیپو سلطان کا لاکھ لاکھ شکر ہے وہ غداروں کا قلع قمع تو نہ کر سکا لیکن غداروں کو اپنا ایک قول دے گیا۔ اگر ٹیپو نہ ہوتا تو ہمارے سارے مرنے والے لیڈران اور چمچان

 

Random Posts


3 Responses to “رائے عامہ”

  1. 1 Zack(49)

    ایتھانول خاص طور پر کارن سے بنی کے بارے میں ذرا مطالعہ کریں کہ اسے بنانے میں کتنی انرجی خرچ ہوتی ہے۔ پھر بات کریں گے۔

  2. 2 Zack(49)

    ایتھانول خاص طور پر کارن سے بنی کے بارے میں ذرا مطالعہ کریں کہ اسے بنانے میں کتنی انرجی خرچ ہوتی ہے۔ پھر بات کریں گے۔

    اور ایتھانول کاربن ڈائی‌آکسائڈ کو کم نہیں کرتا مگر مونوآکسائڈ اور دوسری پولیوشن کم ہوتی ہے۔

  3. 3 bdtmz(1)

    سلام

    بہت بہتر

Leave a Reply







Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: آپ نے کہاں‌ پڑھی یہ خبر؟ اسمائیلیز یہی ہیں۔
    • بدتمیز: کچھ بار گراں اتنے بھی بار گراں نہیں ہوتے :D
    • راشد کامران: کیا یاد دلادیا جناب ۔۔ میں‌ بھی ہر سال رمضان میں‌...
    • شگفتہ: سب سے پہلی خبر پر تو میں بھی بلاگ لکھنا تھا ، اب بچت ہو گئی...
    • بدتمیز: سوری اس کی لائسنس کی نہیں ہے۔ آپ اس کا فری روژن استعمال کر...
    • ڈفر: بڑی حقیقی تصویر کشی کی ہے افطاری اور بچوں کے رمضان کی۔ جو...
    • بدتمیز: راشد کامران: آنٹی سارہ جان مکین کے تابوت میں آخری کیل نہ...
    • ساجداقبال: تو یہ وجہ ہے امریکن ڈی ایس ایل کے معاملات میں جاپان...
    • محمد وارث: ‘باجی’ سارا والی خبر مزیدار ہے، میں نے انکی...
    • ڈفر: کیوں 8-6 میگا بٹ کے کنکشن کی بات کر کے پاکستانیوں کی دکھتی رگ...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

  • Runaway Love - 1,720 views
  • Honda Accord 2008 - 1,628 views
  • urdu bloggin plugin tidbits - 1,326 views
  • aitzaz ahsan interview - 999 views
  • Ramadan Mubarik - 881 views
  • میں رہ گیا کنوارہ - 881 views
  • جہیز - 847 views
  • میرا تعارف - 684 views
  • عورت کہیں جسے - 663 views
  • talk - 648 views
  • About - 630 views
  • jextr - 629 views
  • کارٹون - 609 views
  • Toyota Camry - 596 views
  • افسوس - 589 views
  • میں پاگل میرا دل وی پاگل - 584 views
  • @live.com.pk - 573 views
  • ہم اس لئے گھورتے ہیں۔ - 555 views
  • Contact - 550 views
  • ڈومز ڈے - 530 views
    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 579
    • Links to posts: 59
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: جہیز (41) سب سے پہلے پاکستان (33) جامعہ حفصہ (20)
    • Comments: 1680
    • Comments per post: 2.90
    • Top3 commenters: -بدتمیز (437) -راہبر (84) -اجمل (64)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 0

     

    اردو بلاگرز

    Powered by SideRSS Plugin

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->