ایک ماہ بعد آج تین دن سے بارش ہو رہی ہے۔ کل بھی شائد بارش کا امکان ہے۔ ورجینیا میں اس سال drought رہا۔ یعنی اتنی بارش نہیں ہوئی جتنی ضرورت تھی۔ میں اکثر لکھا ہے کہ یہاں تین چار دن بعد تو بارش ہونا لازمی بات ہے۔ اس سال ذرا موسم تبدیل تھا۔ سائنسدان اس کو گلوبل وارمنگ سے جوڑتے ہیں۔
یہاں مصنوعی جھیلیں بنا کر ان میں پانی اکٹھا کیا جاتا ہے تا کہ آبادی کی ضرورت کے مطابق پانی میسر ہو۔ جیسے ابھی چند ماہ قبل ایک اسی جھیل بنانے کے لئے زمین خریدی اور اس پر مالکان سے گفت و شنید ہو رہی ہے جس کی ضرورت کم از کم بھی 30 سے 40 سال بعد ہو گی۔ میرے گھر سے نارتھ کی طرف چیسٹر کے لئے جو جھیل بنائی گئی تھی وہ اس وقت بنی تھی جب چیسٹر میں اس کی ضرورت تک نہ تھی اور اس کو دوسرے شہروں کے لئے آنے والے پانی سے پانی دیا جاتا تھا۔ آج یہ جھیل چیسٹر کو سرو کر رہی ہے۔
ورجینیا کے دریا یا ندیاں ساری مل ملا کر اٹلانٹک کی طرف نکل جاتی ہیں۔ کوئی ایک آدھ نیچے کیرولینا کے بارڈر کے ساتھ ہو تو ہو۔ لیکن جارجیا میں lake lanier کا پانی جاتا ہے نیچے الباما اور اس کے بعد فلوریڈا سے ہوتا ہوا خلیج آف میکسیکو میں۔
جہاں تک مجھے علم ہے یہاں پانی اور ڈیم سے متعلقہ کام آرمی کارپس کے انجنئیر کرتے ہیں۔ جارجیا نے پچھلے دنوں ان کو sue کر دیا یعنی عدالت میں مقدمہ کر دیا کہ یہ لوگ جارجیا کا پانی نیچے زیادہ بھیج رہے ہیں اس سے ان کو منع کیا جائے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں بھی اس کے لئے اپیل کر دی کہ علاقے کو فیڈرل diseaster ایریا قرار دے کر آرمی کارپس انجنئیرز کو اس جھیل سے پانی کی فراہمی کم کرنے کا حکم دیا جائے۔ گورنر نے ایک پریس کانفرنس اس جھیل کے کنارے کی جس میں لوگوں کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
یہ مسئلہ سب سے پہلے 90 میں پیدا ہوا۔ بعد میں یہ مقدمہ عدالت میں چلتا رہا۔ اب پھر drought کے نتیجے میں زندہ ہو گیا ہے۔ اس قدر شدید صورتحال ہے کہ ماہرین کے مطابق ان کو 18 انچ تک بارش کی ضرورت ہے جو کہ رین سیسٹم (کولڈ فرنٹ کے کینیڈا کی طرف سے آنے اور اس کے نتیجھے میں moisture آنا اور بارش کا ہونا) سے ناممکن ہے اور اس صورتحال سے نبٹنے کے لئے اس سارے علاقے کو tropical سیسٹم کی ضرورت ہے جس میں بے حد بارش ہوتی ہے۔ اور وہ بھی ایک نہیں بلکہ کم از کم بھی دو۔ (ایک سے عام طور پر 8 سے 10 انچ تک بارش ہوتی ہے)
ادھر الباما کے گورنر نے اس لیک سے بہنے والے پانی پر چلنے والے اٹامک انرجی پلانٹ کے باہر پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے جھگڑوں کا فیصلہ وائٹ ہاؤس نہیں عدالت کرے گی۔ اس پانی میں کمی کے بعد اس پلانٹ کا چلنا ناممکن ہے۔
کل یہ سب پڑھ کر مجھے پاکستان کی یاد آ گئی جہاں دریائے سندھ کے کنارے بیٹھ کر فیڈرل کو للکارا جاتا ہے کہ کہاں ہے پانی؟ فرق صرف اتنا ہے کہ امریکہ میں رائے عامہ ہموار کرنا ہوتا ہے اور پاکستان میں اپنا الو سیدھا کرنا۔
ادھر کولوریڈو میں طوفان بہت تباہی مچاہتے ہیں۔ ان طوفانوں میں سب سے تباہ کن اولے یعنی زالہ باری ہے۔ اس سے نمٹنے کے لئے ایک پروگرام وضع کیا جس کو سٹیٹ فنڈنگ بھی ملتی ہے جس کے لئے ایسے طوفانوں جن سے خطرہ ہو کہ یہ زالہ باری میں بدل سکتے ہیں کو بارش میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لئے طیاروں میں بیٹھ کر ان بادلوں میں گھس کر سپرے کیا جاتا ہے۔ ابھی تک یہ متنازعہ ہے اور اس کی گارنٹی نہیں کہ اس کے نتیجے میں کمی یا کم تباہی ہوتی ہے کہ نہیں۔
اس قسم کے سبھی پروگرام دوسری جنگ عظیم کے بعد وضع ہونے شروع ہوئے۔ آج کسی بھی قسم کا سائنسی پراجیکٹ دیکھیں یہ سب کے سب دوسری جنگ عظیم کے بعد شروع ہوئے تھے۔ ہم اتنے سالوں بعد بھی شخصیت پرستی میں دھنسے ہوئے ہیں۔ اور کسی طرف دھیان ہی نہیں جاتا۔ بے حسی کی انتہا ہے۔
اب گلوبل وارمنگ گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے۔ ایک عام پاکستانی کی طرح مجھے پکا یقین تھا کہ اگر یہ امریکہ کو تنگ نہیں کر رہی تو یہ اس کے خلاف کچھ نہیں کر گے۔ لسٹ میں موجود ان شہروں جن کو سمندر میں پانی کی سطح بلند ہونے سے خطرہ ہے میں سے ایک نیویارک ہے اور دوسرا لاس اینجلس، رہوڈ آئ لینڈ نے تو ابھی سے سمندر کی سطح بلند ہونے کے خلاف اقدامات شروع کر دئے ہیں۔
گلوبل وارمنگ ایک حقیقی خطرہ ہے جس کے خلاف اقدامات ہو رہے ہیں۔ لیکن اگر بہت دیر ہو چکی ہے (جیسے ہمارے جیسے ممالک کے لئے) تب بھی کچھ نہیں کیا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہمالیہ کے گلیشئیرز پگھلیں گیں تب بہت پانی آئے گا۔ اس سیلاب کے ایک کنارے پر صدر پاکستان اور دوسرے پر بینظیر بیٹھ کر کہیں گے دیکھو کتنا پانی ہے اور کہاں ہے گلوبل وارمنگ؟ اور دوسری کہے گی سیلاب آ گیا حکومت کچھ نہیں کرتی۔ لیکن اس کے بعد جب گلیشئیر نہیں ہو گا تو پانی بھی نہیں ہو گا اور تب کچھ لوگوں کو سمجھ لگے گی کہ ایٹم بم چلانے کے لئے نہیں ہوتا۔
موسم اب تبدیل ہو چکے ہیں۔ 1990 تک ستمبر میں اچھی خاصی ٹھنڈ ہو جاتی تھی۔ اب دسمبر تک نہیں ہوتی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کم از کم 13 ہزار سال قبل اس قدر گرمی ہوئی تھی جتنی اب ہے۔ الگور نے اس سلسلے میں ایک ڈاکیومینٹری فلم بنائی تھی۔ اس کا نام an inconvenient truth ہے۔ میں ابھی تک یہ دیکھ نہیں سکا لیکن کچھ ٹریلرز دیکھے جو کہ انتہائی شاکنگ ہیں۔ ویڈیو سائیٹس پر سرچ کر کے اس کے ٹریلر دیکھیں۔ خاص طور پر اس کی سائیٹ پر ہوم پیج پر کچھ تصاویر۔ فکشن پسند ہو تو the day after tomorrow دیکھ لیں۔
امریکہ میں پانی کی جنگ عدالتوں میں اور عوام میں بیداری پیدا کر کے لڑی جائے گی۔ پاکستان کے اندر یہ مچھلی منڈی اور باہر شائد میدان جنگ میں لڑی جائے۔ بیجا پانی مت استعمال کریں۔ کل کو اسی کو ترسنا ہے۔
Popularity: 12% [?]
Popularity: 12% [?]
295 views
Related Posts
- خبریں On September 1, 2008, 8 Comments
- میں جب پانچویں جماعت میں تھا تو ہفتہ میں ایک دن اسمبلی میں اخبار پڑھ کر سنایا کرتا تھا۔ باقی 5 دن اور بچوں کی باری ہوتی تھی۔ چلیں آج میں آپ کو اخبار پڑھ کر سناتا ہوں۔ میرے بچپن میں کبھی کبھی اسکول میں مسوں کو جوش چڑھتا تھا لہذا وہ اسمبلی کے بعد ایک
- Gustav On August 31, 2008, 0 Comments
- صدر بش صرف 29 فیصد حمایت کے ساتھ اس وقت پورے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ یعنی ان کو پولز کےمطابق عوام میں سے صرف 29 فیصد کی حمایت حاصل ہے۔ ہمارے ملک میں چاہے ہیوی مینڈیٹ ہو یا زرداری حکومت ختم کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔ consistency کی کمی کی وجہ سے ہمارے
- American Idiot by Green Day On December 1, 2006, 0 Comments
- Criticism is goin on, Guys “Dreamin” all the time about “Europe” or “America” should consider this too that how hard the criticism is here or rough it could be and how patiently the person being criticized accepts it. It’s really stupid to say oh if I don’t like it I won’t stand it. If you are
- Last Breath On July 28, 2007, 0 Comments
- Simply awesome. From those around ,I hear a Cry A mouthful sob,a Hopeless Sigh. I hear their Footsteps leaving slow, And then I know my Soul must Fly. A chilly wind begins to blow, Within my Soul from Head to Toe. And then ,Last Breath escapes my Lips, Its time to leave and I must go. So it’s true,(But it’s
- Windows Live Folders — opening soon! On August 1, 2007, 0 Comments
- Thanks for signing up for the Windows Live Folders waiting list. We’re sending you email to let you know that we’ll be expanding our beta on Wednesday starting at 10am PST!To sign up, simply click Get Started on our homepage, starting at 10am tomorrow: http://folders.live.comIf you have any questions, feel free to post them on
- Unappreciated On January 6, 2007, 0 Comments
- I’m feeling really unappreciated. You takin` my love for granted, babe. I don’t know how much more, I can take from you. You don’t do the things you use to do. You don’t even say I love you too. And lately I’ve been feeling, Feeling unappreciated. Woke up this morning and saw your face And you didn’t look the same as
- verizon dsl On February 10, 2007, 0 Comments
- Ok so you want verizon DSL? upto 768kbps and for 19.99/month. Well I got it and its really awsome with comparison to dial-up but verizon provides a really poor service so becareful and dont cancle your dialup subscription until after your dsl is up and rnning. So lets see what are the steps you have
- Runaway Love On January 19, 2007, 0 Comments
- A few days back I wrote somethin about african american’s culture. This song here reflects a major part of their population. I liked the song becoz while listening it really affects you and its kind of cruel what they are going through. Yeah, and it go a little something *scratch* like this Runaway



























امریکہ پر تو اللہ کا عذاب آنا ہے۔:p
اچھی فلم تھی۔ بہت پہلے دیکھی تھی اب تک بھول گئی۔The Day After Tomorrow
اور ہاں جس کے لیے کومنٹ کیا۔ پہلی کلاس میں ہم ز سے نہیں بلکہ ژ سے “ژالہ باری” پڑھا کرتے تھے۔:p
سلام
آنا ہے لیکن کب؟
ہاہاہا اچھا جی بہت شکریہ دراصل مجھے پتہ نہیں کس کمبینیشن سے یہ پرنٹ ہو گا۔
پاکستان پر آیا ہوا ہے نا۔۔۔اب اللہ کا اگلا ٹارگٹ امریکہ ہو گا۔انشااللہ :p