مزید tidbits

پھر کچھ چھوٹی چھوٹی چیزیں جمع ہو گئی ہیں تو یہ رہی بلاگر tid-bits کی نئی قسط۔

 

راشد کامران کے بلاگ پر کمنٹ کریں تو یہ ایرر نظر آتا ہے لیکن تبصرہ پوسٹ ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام تبصرہ کرنے والوں کے نام کی جگہ سوالیہ نشان نظر آتے ہیں۔ یہ شائد نوٹ پیڈ کا ایرر ہے اگر نوٹ پیڈ میں یونیکوڈ ایڈیٹ کر کے محفوظ کریں تب بھی یہی کام ہوتا ہے۔

میں بہت کم جگہوں پر کمنٹ کرتا ہوں اور جہاں کرنے لگتا ہوں وہاں تبصرہ جات بند ہیں کا ٹیگ منہ چڑا رہا ہوتا ہے۔ شعیب صفدر وکیل ڈاٹ آرگ پر موو ہو گئے ہیں لہذا ان کے پرانے بلاگ پر تبصرے بند ہیں جبکہ نئے پر بھی شائد ڈیٹا بیس نے بیڑہ غرق کیا ہوا ہے۔ اپنے پی ایچ پی مائی ایڈمین میں آپریشنز میں ڈیٹا بیس کو لاطینی سے یونیکوڈ پر سیٹ کر دیں۔ اس کے بعد تمام ڈیٹا بیس کو ایکسپورٹ کر کے ڈاؤنلوڈ کریں۔ اس کو ایڈیٹ کر کے لاطین کو یونیکوڈ سے تبدیل کر دیں۔ دوبارہ امپورٹ کر دیں امید ہے اب سب کچھ ٹھیک ہو گا۔ تب بھی نہ ہو تو سارے ٹیبل ڈیلیٹ کر کے  ورڈ پریس دوبارہ انسٹال کر لیں۔ لیکن ڈیٹا بیس یہی رہنے دیں جس کو آپ نے آپریشنز میں جا کر لاطینی سے یونیکیوڈ کیا تھا۔

شاکر عزیز کا بلاگ میں ایک عرصے سے نہیں کھول پایا۔ ونڈوز وسٹا سے لے کر ایکس پی تک اور ڈیسک ٹاپ سے لے کر لیپ ٹاپ تک سب پر ٹرائی کر لیا۔ یہ مسئلہ محب کو در پیش نہیں لیکن کچھ اور لوگوں سے پوچھا تو ان کی طرف بھی یہی مسئلہ ہے۔ شاکر نے نہ جانے اس پر کیا کچھ کوڈ جمع کر دیا ہے۔

بعض دفعہ بلاگ ٹیمپلیٹ اردواتے وقت یا پھر بعد میں آپ کچھ کوڈ شامل کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہیڈر میں ڈالنے کی فرمائش ہوتی ہے۔ اس کو ہیڈر میں ڈالتے وقت ہیڈر کلوز سے پہلے ڈالیں۔ یعنی </header>  کے ٹیگ سے بالکل پہلے۔ اگر شروع میں ڈالیں گیں یعنی <header> کے بعد کہیں تو ہیڈر سرور کو اہم معلومات بھیجتے وقت اس سے conflict کر جائے گا اور آپ کے بلاگ کا بیک اینڈ فنکشن نہیں کرے گا۔

مووایبل ٹائپ اگر کوئی انسٹال کرنا چاہتا ہو تو اس کے لئے اس کو اپنی ہوسٹنگ درکار ہو گی یا پھر ایسا ہوسٹ جو cgi سپورٹ کرتا ہو۔ اگر آپ ایک ہوسٹ پر کافی سارے ڈومین ہوسٹ کرواتے ہیں تو صرف مین ڈومین کو cgi حاصل ہوتی ہے باقی کے فولڈرز میں CGI کام نہیں کرتا۔

میرے بلاگ پر بہت  عرصے سے کمنٹس کا فونٹ سائز زیر طنز تھا۔ جہانزیب نے مارچ اور مئی میں اچھی خاصی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئی۔ میں بھی ہر دو ماہ بعد کوشش کرتا رہا لیکن نا امیدی۔ ایک دوست بھی کہتا رہا کہ اسے ٹھیک کرو لیکن جب جب اس کو کہا کہ تم اس پر مدد کرو وہ غائب۔ یہ میری نااہلی اور نالائقی کا کھلا اعتراف تھا لہذا کل زکریا کی مدد سے بلاگ کا کمنٹ سائز ٹھیک کر لیا گیا۔ جہانزیب اور زکریا کا شکریہ نہیں تو لوگوں نے شکائیت کی ہے کہ ان کی جتنی بھی نظر کمزور ہوئی ہے وہ میرے بلاگ پر کمنٹس پڑھنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 

 

Popularity: 8% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 8% [?]

275 views

 

 

Related Posts

  • tidbits On April 19, 2007, 6 Comments
  • ہم tidbits کے نام سے ایک نئی کیٹگری بنانے لگے ہیں۔  اس میں ہم وہ تمام چھوٹی چھوٹی باتیں لکھیں گے جن پر پوری پوسٹ لکھنا ناممکن ہے لہذا ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو جمع کر کے ایک پوسٹ کی شکل میں شامل کر دیا جائے گا۔ اس کو کترن کا نام بھی دیا جا
  • poltical tidbits On May 3, 2007, 4 Comments
  • پاکستان میں آج کل بڑی ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے۔ صدر مشرف سب کو نگلتے نگلتے اب ایسی چیز حلق میں پھنسا بیٹھے ہیں جو نہ نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے مجھے یہ والا محاورہ ہمیشہ بھول جاتا ہے۔ اس ہاہا ہو کار میں بہت مزے مزے کے بیانات پڑھنے کو
  • blogging tidbits On August 27, 2007, 11 Comments
  •   پچھلے دنوں چند ایک نئے بلاگز اکھٹے بنے۔ یہ سب اپنے اپنے مزاج کے اعتبار سے اردو بلاگرز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔ چند ایک مشکلات جن کا یہ سامنا کر سکتے ہیں اور چند ایک ٹپس جو ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں یہاں پیش کردونگا۔ میں سارا دن قدیر
  • urdu bloggin plugin tidbits On December 31, 2007, 15 Comments
  • مجھے اپنی یہ تھیم بہت پسند تھی۔ اور میں نے اس کو بہت customize کیا ہے۔ بدقسمتی سے اس کی کچھ limitations ہیں جو مجھے سخت بری لگ رہی ہیں۔ لیکن ابھی تک اس سے کچھ بہتر تھیم نہیں مل سکی۔ بہت سے لوگوں کو 3 کالمی تھیمز نہیں پسند ہوتی اگر کسی کو ایسی


10 Responses to “مزید tidbits”

  1. 1 میرا پاکستان

    کامران صاحب اور شاکر صاحب کے بلاگز کے بارے میں آپ کی شکایت درست ھے

  2. 2 محمد شاکر عزیز

    بھائی جی میرا تو بلاگ ہ اللہ میاں کو پیارا ہوگیا ہے۔
    پرسوں فری ہوسٹ والوں نے میرا کھاتہ ڈیلیٹ کرڈالا۔ انشاءاللہ اب اپنی ہوسٹنگ لیتے ہیں پھر بلاگ سیٹ کریں گے اور آپ کے شکوے بھی دور ہوجائیں گے۔ یہ ایرر ورڈپریس کے نئے ورژن کی وجہ سے تھے ۔ مجھے تازہ ترین استعمال کرنے کی پرانی بیماری ہے چاہے جتنے اگلی “گل سک” بھی جائے۔
    وسلام

  3. 3 Urdu Blog

    خدا کے لیے اب ٹیکسٹ ایریا کا فونٹ سائز بھی بڑھا دو
    اور اردو پوسٹوں کا فونٹ اردو نسخ ایشیاٹائپ کر دو
    ٹاہوما کو پڑھنا ایک عذاب ہے

  4. 4 راشد کامران

    جناب توجہ دلاؤ نوٹس كا شكريہ :) كمنٹس كے مسائل دور كر ديے گئے ہيں۔۔ اولا ري ڈائيريكٹ كا مسئلہ تھا اور دوسرا كوكيز ميں يو آر ايل اينكوڈ اور يو آر ايل ڈيكوڈ كرنا بھول گيا تھا جس كي وجہ سے سواليہ نشان نظر آرہے تھے۔۔ آپ لوگوں كے تبصرے ہي لكھنے كا حوصلہ ديتے ہيں چناچہ اگلي دفعہ بلاگ پر تشريف لائيں تو اپنے براؤزر سے ايك نا ہنجار كوكي كو قتل كرنے كي زحمت كيجيے گا۔۔ شكريہ

  5. 5 Zack

    ایک اور کام کریں۔ مکمل ٹیکسٹ والی فیڈ فراہم کریں نہ کہ اقتباس والی۔ اس کے کافی فوائد ہیں۔

  6. 6 اجمل

    میرے بیٹے نے آپ کی مدد کی اور آپ کا تبصرہ والا معاملہ حل ہو گیا ۔ میں نے آپ کو ایک درخواست بھیجی تھی مگر ؟ ؟ ؟

  7. 7 اجمل

    آپ نے میری پہلی درخواست تو ردی کی ٹوکری میں پھینک دی تھی کیونکہ اس کا تعلق آپ کی ذات سے تھا ۔ میں نے اوپر چند دن قبل بھیجی جانے والی درخواست کا ذکر کیا ہے

  8. 8 محب علوی

    ماشاٗللہ یہاں پر تبصرہ بھی اردو میں نہیں یار اس کا تو کچھ کرو اور دوسرا یہ کہ اجمل صاحب کی فرمائش فوری پوری کرو ۔

  9. 9 بدتمیز

    سلام

    میرا پاکستان: ٓپ کا تبصرہ چھ بار دیکھ کر ہی تحریک پکڑتی تھی۔

    شاکر عزیز: چلو میرے عزیز اب کچھ کر لو۔

    قدیر احم رانا ملتانی: سوری ٹاہوما مجھے پسند ہے۔

    راشد کامران: ناہنجار کوکی کے قتل کا حکم جاری کر رہے ہیں۔ بالکل اکبر بادشاہ لگے۔ :D

    زکریا: بہت شکریہ، اسی وجہ سے ٹریفک کم ہو رہی تھی۔ یہ میں بہت عرصے سے نوٹ کیا ہوا تھا لیکن علم نہیں تھا کہ کیا وجہ ہے۔ اب اچھی طرح سمجھ لگ گئی ہے۔

    اجمل انکل: بہت ڈھیر سارا سوری، پہلے تو میں بہت بزی رہا۔ یہ پوسٹس بھی مں نے بہت جلدی جلبی میں لکھی ہوئی تھیں۔ ویسے بھی پوسٹ لکھنا اور ٹربل شوٹ کرنا اور بات ہے۔ پھر مجھے بھول گیا :(
    قدیر کو میل ملتے ساتھ ہی میں نے کہا تھا۔ آگے سے دانت نکل آئے فرمایا تمہیں سب پتہ ہوتا ہے۔ میرا یقین کریں آپ ایسے بچے کو جملے بنانے کا کہہ رہے ہیں جسے صرف الف بے پ آتی ہو۔ اس لئے قدیر محب وغیرہ اس کام میں مجھ سے بہت آگے ہیں۔ اگر وہ نہیں کر سکے تو میں تو تین سال لگا دونگا سیکھنے میں۔
    پھر بھی میں آج اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
    پہلے حکم کے بعد آپ نے ہی لوگوں کو حکم جاری کر دیا تھا کہ خبردار بہت بدتمیز ہے میرا نمبر نہ دے دینا۔ تو پھر میں بھی چپ ہو گیا کہ بات دب گئی ہے :D

    محب علوی: اب میں نے اردو پیڈ انٹیگریٹ کرنا تھا، شاکر کا بلاگ اسی لئے نہیں کھلتا کہ اس نے طریقہ لکھا ہوا تھا۔ اب وہ بالکل ہی گیا۔ کہیں اور لکھا ہوا ہے؟

  10. 10 محمد شاکر عزیز

    اردو ٹیک پر ہونا چاہیے اس کا طریقہ۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 1
    • Alexarank: 367965

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->