اردو ٹیک پر اردو سیارہ کی طرز پر ایک feed aggregator بنا دیا گیا ہے۔ اس کی تنصیب میں زکریا اجمل کی قدم قدم پر رہنمائی اور صبر و سکون سے نااہلی کو برداشت کرنے پر میں ان کا بہت شکرگزار ہوں۔
اس کا ایڈریس http://www.urdutech.net/venus ہے۔ ابتدائی کچھ عرصے میں اس میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔ اس کے قائم ہونے کے بڑے محرکات میں اردو سیارہ کی پالیسی سے معمولی اختلاف اور اردو کے رنگ کے لوڈ ٹائم کی دقت کا مسئلہ تھا۔ اس کے علاوہ اردو ہوم ڈاٹ کام بھی ختم ہو گیا ہے ورنہ ان کا ایگریگیٹر بھی ایسا ہی کام کرتا تھا۔
اردو سیارہ کی پالیسی کچھ تبدیل محسوس ہوئی لیکن اس پر ابھی کوئی آفیشل ورڈ نہیں ہے۔ تاہم اردو سیارہ کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے اور اگر وہ نئے بلاگز کو فورا شامل کرنے یا نہ کرنے کی بات پر نظر ثانی کر سکیں تو یقینی طور پر نئے بلاگرز کی حوصلہ افزائی کے لئے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ تام اس دوران وینس اس کمی کو کسی حد تک پورا کر سکتا ہے۔
اردو ٹیک پر ہی قدیر نے یہاں ایک اور فیڈ ایگریگیٹر بنایا تھا۔ اسی طرح اردو ہوم والوں نے شائد ورڈ پریس پلگ ان سے اپنا بلاگستان بنا رکھا تھا۔ میری قدیر، خاور اور پردیسی سے گزارش ہے کہ اگر وہ اپنے اپنے سافٹ وئیر کی انسٹالیشن کا تفصیلی ٹیوٹوریل لکھ کر مہیا کر سکیں۔
اردو ٹیک پر بلاگنگ سروس بھی شروع ہو چکی ہے۔ اس پر قدیر، ساجد اور محب کی محنت کے باعث کافی تھیمز جمع ہیں۔
اردو ٹیک بلاگز کے بارے میں دو باتیں بہت اہم ہیں۔ ایک کونٹینٹ صرف اردو میں ہوں۔ انگلش اور اردو کا ratio 3:1 سے کسی صورت زیادہ نہ ہو۔ یعنی صرف 25 فیصد پوسٹس انگلش میں ہونے کی اجازت ہے۔
دوسرے کسی بھی پوسٹ میں تین سے زیادہ امیجز شامل نہ کریں۔ ocassionally تصاویر پوسٹ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پوری پوری البمز شائع کرنے پر فائلز ڈیلیٹ کر دی جائیں گی۔
اردو ٹیک پر وکی کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔ لہذا آپ اردو میں کوئی آرٹیکل یا ٹیوٹوریل چاہیں تو شامل کر سکتے ہیں۔
اردو ٹیک کا آفیشل بلاگ بھی بنایا جا چکا ہے جس کے لئے ورڈ پریس کی جگہ مووایبل ٹائپ استعمال کیا گیا ہے۔ ورڈ پریس کو اردو بلاگرز نے بہت استعمال کر لیا۔ میرے خیال سے اب اردو بلاگرز نئے پلیٹ فارمز کی طرف توجہ کریں۔ میں نے جب 2003 میں بلاگنگ شروع کی تھی تب کچھ ہی عرصے میں کافی پلیٹ فارمز دیکھے تھے۔ مثال کے طور پر pivot. اگر اردو بلاگرز اب صرف ورڈ پریس پر پبلشنگ کرنے کے مزید پلیٹ فارمز کو بھی اردو بلاگنگ کے قابل بنانے پر کام کر سکیں تو بہتر ہو گا۔
یہاں پر یہ چارٹ کافی پرانا ہے لیکن دیکھا جا سکتا ہے کہ کتنے بلاگنگ پلیٹ فارم مہیا ہیں۔ اسی طرح یہاں پر ہوسٹڈ بلاگنگ پلیٹ فارمز کی چھوٹی سی لسٹ ہے۔ اردو بلاگر بیشک ورڈ پریس کو آفیشل ہی اپنا بلاگ بنائے رکھیں لیکن ان دوسرے پلیٹ فارمز کو بھی لوکلائز کرنے پر اگر توجہ دیں تو بلاگنگ کو کافی بوسٹ ملنے کی توقع ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اگر جملہ جیسے سافٹ وئیرز کے ذریعے بھی بلاگ بنانے کی کوشش کی جائے تو ڈویلپرز کے لئے زیادہ فائدہ مند ہو گی جہاں ان کو ایک چھوٹا سا فورم بھی میسر ہو گا۔
Popularity: 7% [?]
Popularity: 7% [?]
273 views
Related Posts
- testing On October 17, 2007, 2 Comments
- testing http://www.urdutech.net/venus AKPC_IDS += "559,";Popularity: 7% [?] Share and Enjoy:
- Pipes On February 17, 2007, 0 Comments
- This is interesting I just found while I was doing random browsing. I have absolutely no idea whats this all about but hope fully once I get somethin I will come up with an idea http://pipes.yahoo.com about pipes Pipes is an interactive feed aggregator and manipulator. Using Pipes, you can create feeds that are more
- blogging tidbits On August 27, 2007, 11 Comments
- پچھلے دنوں چند ایک نئے بلاگز اکھٹے بنے۔ یہ سب اپنے اپنے مزاج کے اعتبار سے اردو بلاگرز میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے۔ چند ایک مشکلات جن کا یہ سامنا کر سکتے ہیں اور چند ایک ٹپس جو ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ میں یہاں پیش کردونگا۔ میں سارا دن قدیر
- Venus test On August 31, 2009, 0 Comments
- T Venus test AKPC_IDS += "559,";Popularity: 7% [?] Share and Enjoy:
- میڈیا On August 26, 2007, 3 Comments
- مینتھول سگریٹ خاص طور پر کالی عورتوں کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا تھا۔ یہ افریقن عورت مجھ سے مخاطب تھی۔ ہم نے ریڈیو پر اس بارے میں ایک پروگرام کیا تھا اور ثابت کیا تھا۔ اس وقت کچھ سالوں قبل سے بہت اچھا ratio ہے۔ افریقن امریکن میں سگریٹ کا استعمال مسلسل کم
- Immigration Deal On May 20, 2007, 0 Comments
- جنوری یا فروری 2006 میں ایک شخص نے ابو کو کہا کہ آپ تو بے حد خوش قسمت ہیں کہ آپ کا کام ہو گیا۔ امریکہ میں کچھ عرصے میں امیگریشن بند ہو جانی ہے یا مزید سخت کر دی جانی ہے۔ یہ صاحب ان دنوں پی ایچ ڈی سٹارٹ کر رہے تھے۔ اللہ ان
- urdu bloggin plugin tidbits On December 31, 2007, 15 Comments
- مجھے اپنی یہ تھیم بہت پسند تھی۔ اور میں نے اس کو بہت customize کیا ہے۔ بدقسمتی سے اس کی کچھ limitations ہیں جو مجھے سخت بری لگ رہی ہیں۔ لیکن ابھی تک اس سے کچھ بہتر تھیم نہیں مل سکی۔ بہت سے لوگوں کو 3 کالمی تھیمز نہیں پسند ہوتی اگر کسی کو ایسی
- Halo 3 On December 6, 2006, 0 Comments
- Received an email containing information related to famous game Halo’s sequel Halo 3. Microsoft’s Bungie Studio is seeking gamers who could test out the new game and give real time feed back to enhance and refine the final product. A key part is the offering of multi player game aspect for the very first time through
- گوگل ایڈسینس On August 4, 2007, 16 Comments
- میرے چند دوستوں نے اردو سے انگلش کی طرف ہجرت کی۔ اب انگلش بلاگ بھی مذاق تھا اور اردو بلاگ بھی مذاق ہی تھا۔ خیر یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔ یہ کچھ عجیب سا ہے کہ ایک طرف آپ اردو اردو کریں اور پھر انگلش میں مشقیں کریں۔ اور انگلش کو برتر ماننے والے
- Windows Live Folders — opening soon! On August 1, 2007, 0 Comments
- Thanks for signing up for the Windows Live Folders waiting list. We’re sending you email to let you know that we’ll be expanding our beta on Wednesday starting at 10am PST!To sign up, simply click Get Started on our homepage, starting at 10am tomorrow: http://folders.live.comIf you have any questions, feel free to post them on



























Good Baat !
اسلام علیکم
آپ کو کس نے کہہ دیا کہ اردو ہوم ڈاٹ کوم ختم ہو گیا ہے، یہ ختم نہیں بلکہ ڈاٹ نٹ پر منتقل ہو گیا ہے۔
http://urduhome.net/weblog/
شکریہ بدتمیز سروسز کا تعارف کروانے کا۔ اور ہاں زرا سپیم بلاگز ڈیلیٹ کیجیے گا۔
موویبل ٹائپ کو اردوانے کا کام کئٰ سال پہلے عمیر سلام نے شروع کیا تھا۔ پھر موویبل ٹائپ کمرشل ہو گیا اور ایسے سارے کام رک گئے۔ اب نئی ورژن اوپن سورس ہو گئی ہے تو اس سلسلے میں کام ہو سکتا ہے۔ ویسے میں 3 سال سے موویبل ٹائپ پر اردو میں بلاگنگ کر رہا ہوں۔
سلام
پاکستانی: بہت شکریہ
ساجد اقبال: وہ ساتھ ساتھ کرتا رہتا ہوں۔ اب کافی کمی ہے۔ مزید کچھ سدباب کا طریقہ ہو تو بتاؤ۔
زکریا: عمیر سلام کا کوءی ویب اتا پتا؟ بلاگ یا ویب پیج؟ لیکن دوسرے اردو بلاگرز اس پر کام نہٰں کرتے۔ میں اتنے عرصے سے پیچھے پڑا ہوا تھا لیکن مجھے اس کی سمجھ نہیں لگتی تھی۔ اب دیکھتا ہوں کچھ اس کا۔ سب سے زیادہ اس کی تھیمز تنگ کرتی ہیں۔
عمیر سلام
موویبل ٹائپ کی تھیمز زیادہ مشکل نہیں مگر ان کا کوڈ ورڈپریس سے بہت مختلف ہے۔
اور اردوٹیک کے بلاگ پر کم از کم اوپنآئیڈی کے ساتھ تبصرہ کرنے کی اجازت تو دیں۔
شکریہ زکریا۔