عید سعیدۃ

اگر

امت پر تیری عجب وقت آن پڑا ہے؀

کے شاعر کو ذرا سا بھی اندازہ ہوتا کہ کل کلاں کو اسی امت نے چھ چھ عیدیں منا ڈالنی ہے وہ یہ شعر اس وقت کے لئے بچا رکھتا۔ عید کا مسئلہ ایسے پیدا کیا جاتا ہے جیسے اس ایک مسئلے کہ سوا مسلمانوں کے پاس کوئی مسئلہ ہی نہ ہو۔ نہیں تو ہونے کو تو مسلمانوں کے پاس ایک چھوڑ کئی کئی مسئلے ہیں۔ اور جن کے پاس کوئی مسئلہ نہیں ان کا یہی مسئلہ ہے کہ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں۔

تاہم امت مسلمہ اب جاگنا شروع ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں یکجہتی کی کوشش خاندانی سطح پر شروع ہو رہی ہے۔

اب مسئلہ کچھ یوں ہے کہ ہمارے گھر والے ایک جگہ اکٹھے تو ہیں نہیں۔۔ چنانچہ ایک دوسرے کو فون کیا جا رہا ہے کہ کیا خیال ہے عید کل ہے یا پرسوں( کم از کم خاندان میں تو ایک عید پر اتفاق ہونا چاہئے ناں):

امریکہ پچھلے سال تک اس لعنت سے پاک تھا۔ (شائد) اس دفعہ عجیب عجیب خبریں موصول ہوئیں۔ سچ ہے مسلمان جہاں اکٹھے ہو جائیں وہاں ترقی کے بجائے تفرقہ میں حصہ ڈالنا شروع کر دیتے ہیں۔ کسی نے کہا نیویارک سے اس کے عزیز نے فون کیا کہ ان کی عید ہو گئی ہے۔ پھر کسی نے کہا واشنگٹن سے کسی نے فون پر بتایا کہ عید کا اعلان ہو گیا ہے۔ رچمنڈ کا اسلامی سینٹر کہتا کہ چونکہ ہم برائوں میں سر تا پا دھنسے ہوئے ہیں لہذا ایمان کی پختگی کے لئے ایک روزہ مزید ناگزیر ہے۔ ادھر کنٹیکی سے کسی امام صاحب نے فرما دیا عید ہے۔ ادھر جیو کہے کہ امریکی کی مشرقی ریاستوں میں چاند نظر نہیں آیا۔

پچھلے سال کا مجھے بھول گیا لیکن میرا خیال ہے کہ مجھے پچھلے دس سال سے ۲۹ روزوں کا رمضان نصیب نہیں ہوا۔ آخری دفعہ یہ حرکت زبردستی شائد 1997 میں ہوئی تھی جب تاریخی طور پر علما کو رات کے دس بجے کہیں جا کر چاند نظر آیا تھا۔ اس کے بعد سے 30 کے روزے ہی چلتے جا رہے ہیں۔ شائد بیچ میں کہیں 29 کا ہوا ہو۔

خاور نے کل مجھے مون فیز کی ایک سائیٹ بھیجی۔ جو مجھے سمجھ لگی اس کے مطابق تو آج عید ہو جانی چاہئے تھی۔ لیکن چونکہ مسلمان ہے تو کرتا ہے بازوئے شمشیر پر بھروسہ؀ اور شمشیر سے آگے  کی سوچنے سے عملا محروم ہے لہذا ننگی آنکھ سے ہی چاند دیکھنے پر زور ہے اور بہت ہو گیا تو دوربین جیسی معصوم چیز آنکھ سے لگا لی۔

بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی، جیسے کل ہی کی خبر تھی کہ 2005 میں سائنسدانوں کے اس اعلان کے 10 سال میں وہ گلوبل وارمنگ کے کریٹیکل پوائنٹ کو چھو لیں گے، کے بعد انہی سائنسدانوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ اس سال وہ حد حضرت انسان نے چھو لی ہے۔ یہ رپورٹ نومبر میں متوقع ہے اگر امریکی حکومت اس کو من و عن شائع ہونے دے تو۔ اس کے مطابق زمین کی سطح کے قریب بخارات کا زیادہ جمع ہونا بھی شامل ہے۔ اسی وجہ سے مسلمان چاند دیکھ نہیں پاتے جب تک وہ تین یا چار دنوں کا نہ ہو جائے۔ میں تو اس وقت کی تیاری میں ہوں جب فضائی آلودگی اس حد تک بڑھ جائے گی کہ صرف چودہویں کا ہی چاند نظر آّیا کرے گا (بشرطیکہ آپ نے کسی خاتون کو نہ چاند بنا رکھا ہو۔) اور اس کو دیکھ ہی مسلمان علما کی تسلی ہو سکے گی اور تب ہی اسلامی سال چلیں گیں۔

اللہ چاند کو اپنی حفظ و ایمان میں رکھے۔ آمین۔

اس وقت چاند کی موجودہ صورتحال (اس لنک پر ہر وقت چاند کی موجودہ صورت اپڈیٹ ہوتی جاتی ہے)

سو تمام مسلمانوں کو جن کو ہر دو طرح کا چاند نظر آ گیا ہے کو لاڈو سوپ بنانے والوں کی جانب سے عید کی خوشیاں مبارک۔ اگر آپ کی اپنی کوئی لاڈو ہے تو اس کو فون کر لیں اس سے  پہلے کہ ناراض ہو جائے۔

 

 

 

Popularity: 17% [?]

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
  • Reddit
  • RSS
  • StumbleUpon
  • Technorati
  • FriendFeed
  • LinkedIn
  • Live
  • MySpace
  • Twitter
  • Yahoo! Bookmarks
  • Yahoo! Buzz

Popularity: 17% [?]

256 views

 

 

Related Posts

    None Found


10 Responses to “عید سعیدۃ”

  1. 1 Zack

    ایک ہوتا ہے نیا چاند پیدا ہونا وہ کل صبح 5 بجے جی ایم ٹی کے مطابق ہو گیا تھا۔ مگر نیا چاند فورا نظر نہں آتا۔ کم از کم جس عمر کا چاند نظر آنے کا ورلڈ ریکارڈ ہے اس کی عمر ساڑھے 15 گھنٹے تھی۔

    جمعرات کو جنوبی بحر الکاہل کے علاوہ چاند نظر آنے کی کہیں توقع نہیں تھی۔ سعودیہ میں تو چاند سورج سے پہلے غروب ہو گیا۔ مگر اس کے باوجود کچھ لوگوں کو ہمیشہ چاند نظر آ جاتا ہے۔ معلوم نہیں کونسا اور کس کا چاند۔

    باقی یا تو عید چانددیکھ کر کی جائے یا کیلنڈر بنا لیا جائے۔ میں خود کیلنڈر کے حق میں ہوں مگر یہ عجیب و غریب دوہری پالیسی ٹھیک نہیں جس میں سعودی وقت سے پہلے چاند دیکھنے کا دعوٰی کرتے ہیں اور ہم مغرب کے مسلمانوں کا ستیاناس کہ یہاں کچھ لوگ چاند دیکھ کر عید کرتے ہیں اور کچھ سعودیہ کو فالو کرتے ہیں۔

    کچھ لنک میں نے اپنی عید کی پوسٹ میں شامل کئے ہیں وہ بھی دیکھ لیں۔

  2. 2 پاکستانی

    صحیح کہا زکریا نے، میرے پاس سعودی گورنمنٹ کا کیلنڈر ہے وہاں بھی 30 روزے ہیں۔۔۔ اس سب کے باوجود کیا کہا جا سکتا ہے، ان کی اپنی پالیسی ہے۔ بہرحال میری طرف سے آپ کو عید مبارک

  3. 3 Zack

    “امریکہ پچھلے سال تک اس لعنت سے پاک تھا”

    نہیں بلکہ پچھلے کچھ سالوں سے تو معاملات کچھ بہتر ہوئے ہیں۔ ایک وہ وقت بھی مجھے یاد ہے جب ہر مسجد کی علیحدہ عید ہوتی تھی۔

  4. 4 راشد کامران

    نہیں پچھلے سال بھی یہی ڈرامہ ہوا تھا، میں شکاگو میں تھا اور ہمارے اسلامک سینٹر نے تراویح وغیرہ پڑھا کے لوگوں کو روانہ کردیا اور صبح آدھا روزہ رکھنے کے بعد پتہ چلا کے جناب عید ہوگئی ہے۔۔ جسطرح کے حالات چل رہے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شعبان کے مہینے سے امت میں رمضان کا آغاز ہوا کرے گا اور شوال کی 15 تاریخ تک عید کا سلسلہ چلتا رہے گا۔۔ نہ کسی مسلمان کے بنائے ہوئے سسٹم پر بھروسہ نہ کسی کافر کی اختراع پر۔۔ پھر تو ہر محلے کی عید الگ ہی ہوا کرے گی

  5. 5 بدتمیز

    سلام

    زکریا: ہمیشہ جب جب آپ کا نام دیکھتا ہو شیور ہوتا ہوں کہ کچھ معلومات لکھ گءے ہونگے۔ بہت شکریہ۔ ٓپ کی معلومات کا مجھے بہت فاءدہ ہوتا ہے۔
    کل جب خاور نے لنک دیا تو میں نے سوچا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ سب جگہ ایک ہی وقت چاند نظر آءے۔ اب چاند خط استوا پر تو نہیں گھمتا ہو گا۔ ذرا ترچھا ہو گا۔
    تب میں ڈھونڈتا ہوا مون ساءٹنگ کی ساءٹ پر گیا تھا۔ وہاں کچھ معلومات تو تھی لیکن سر کے اوپر سے گزر گءی۔ کل ماموں ملے تو ان کو دیکھا کر سمجھوں گا۔
    اچھا یہ یہاں پہلے سے ہی تھا؟ خیر تفرقہ زیادہ عزیز ہے بجاءے ترقی کے۔

    پاکستانی: بہت شکریہ۔ ٓپ کو بھی عید مبارک

    راشد کامران: یہ تو بڑی کمال بات بتائی۔ میرا خیال تھا یہاں کے مسلمان کچھ تو صحیح ہونگے لیکن شائد ایسے امپورٹ ہو کر مساجد پر قبضہ کر لیتے ہیں۔

  6. 6 ماوراء

    آپ کو دس سال سے انتیس کا رمضان نصیب نہیں ہوا؟؟ :shock: یہ یاد رکھا ہوا تھا یا۔۔۔؟ :roll: میری کزن آج کہہ رہی تھی کہ تین سال سے تیس کا رمضان ہے۔ :? خیر جو بھی ہے۔

    شکر ہے عید ہو گئی۔ آپ کو عید بہت بہت مبارک ہو۔

  7. 7 Zack

    Also take a look at some lunar calculation software.

  8. 8 Sajid Iqbal

    مجھے جہانتک علم ہے سعودی عرب میں تو چاند نہیں دیکھتے بلکہ کیلنڈر کو فالو کیا جاتا ہے۔ واللہ اعلم

  9. 9 بدتمیز

    سلام

    ماورا: یاد رکھا ہوا تھا۔ پس ٓپ کی کزن نے میری بات کی تصدیق کر دی۔
    خیر مبارک اور عیدی؟

    زکریا: بہت شکریہ

    ساجد اقبال: اس بارے میں متضاد رائے ہیں۔ محفل پر لکھا تھا کہ کیلنڈر چھپ جاتا ہے لیکن چاند دیکھا جاتا ہے، بعد میں اس کو کیسے ٹھیک کرتے ہیں یہ تو ان کو بھی علم نہیں تھا۔

  10. 10 ماوراء

    وعلیکم السلام،
    ماشااللہ آپ کی یاداشت تو بڑی تیز ہے۔ یقین تو نہیں آ رہا ، لیکن آپ کہتے ہیں تو مان لیتی ہوں۔

    تصدیق کیسے? آپ نے 10 سال کہا اور اس نے 3 سال۔

    عیدی، کتنی لینی ہے? اشتہار بھی غائب ہیں، ورنہ انھی کے ذریعے بھجوا دیتی۔

Leave a Reply




CommentLuv Enabled



Free Clipart

Obama for 08

الٹی سیدھی

Asides

  • just a test post for the movie, 10,000 bc with sabre toothed cat and mamoth and evalot :P

    - #
  •  

    Recent Comments:

    • بدتمیز: گندم کی اسٹوریج کا مسئلہ؟
    • عبداللہ: :lol: :oops:
    • محمد ریاض شاہد: یار ادھر جو گندم پیدا ہو رہی ہے اس کے لئے سٹوریج...
    • عبداللہ: در حقیقت یہ ہوتے ہیں گھڑے کے مینڈک :oops:
    • عبداللہ: نہیں ہم امام مہدی اور حضرت عیسی کا انتظار کررہے!
    • اسماء پيرس: ہميں بيچوں کی کيا ضرورت ہمارے پاس گندے انڈوں کا سٹاک...
    • بدتمیز: فراست یہ میں نے پہلے پی پڑھ لیا تھا اور آخری لائن بہت...
    • فراست: http://www.slate.com/id/206422 7/
    • عمار ابنِ ضیاء: مسئلہ یہ نہیں‌ہے کہ میرے امی ابو میری کزنز لے کر...
    • بدتمیز: خاور: اسلام میں‌ بھی حکم نہیں ہے بلکہ وضاحت تھی اس حکم کی...

     

    Recent Trackbacks:

    Most Viewed

    • Users Online: 0
    • Registered Users: 2
    • Posts: 815
    • Links to posts: 82
    • Links per post: 0.10
    • Top3 commented posts: مہاجر (51) جہیز (42) بھگوڑا کون؟َ (35)
    • Comments: 2860
    • Comments per post: 3.51
    • Top3 commenters: -بدتمیز (659) -راشد کامران (104) -راہبر (87)
    • Pagerank: 0
    • Alexarank: 368124

     

    SideRSS Error: Something bad happened! Try again later.

    Subscribe

    Subscribe to my RSS Feeds

    -->