میں ہوتا تو میں یہ نہ کرتا۔
یہ جملہ سن کر یا کسی کی آنکھوں میں پڑھ کر میں ہمیشہ ہنس دیتا ہوں۔ بہت سی چیزیں آپ نہیں کرنا چاہتے لیکن کرنی پڑتی ہیں۔ کہنا بہت آسان ہوتا ہے اور کرنا بہت مشکل۔ خاص طور پر جب آپ تن تنہا ہوں تو باتیں صرف کتابوں میں اچھی لگتی ہیں۔
جو مجھے نہیں کرنا چاہئے تھا وہ اس لئے نہیں کیا کہ میں ایسا کرنا چاہتا تھا۔ مجھے کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ صرف اتنا دیکھ کر کہ جو میں نے کیا اور اس سب کو نہ جانتے ہوئے جو اس کی وجوہات تھیں افسوس کا اظہار کرنا یا ناراض ہونا کیا کرسے گا؟ صرف میں ہنس ہی سکوں گا۔
خفا اپنوں سے ہوا جاتا ہے بھی میرے لئے کتابی بات ہے۔ میں اب کافی آگے جا چکا ہوں پیچھے نہیں جا سکتا۔ کم از کم ابھی نہیں۔ چند سالوں بعد۔ پہاڑ سے لڑھکتا پتھر ہر لمحہ تیزی اور تباہی کی طاقت حاصل کرتا جاتا ہے۔ میں بھی کچھ ایسی مشکل میں ہوں رکنا چاہتا ہوں رک نہیں سکتا۔ اتنے کو کافی جانئے۔ شکریہ
Popularity: 18% [?]
Popularity: 18% [?]
377 views
Related Posts
- None Found



























مجھے ایک بہت پرانا شعر یاد آیا
ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں
کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہو جائے
پہاڑ سے لڑھکتے پتھر کو روکنے کی کوشش کرنے سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔ اسی لئے یہ میرا ماٹو ہے ۔ دیکھئے میرے ایک بلاگ کی سائیڈبار
http://iabhopal.wordpress.com
اس کے بعد پڑھئے میرے شعر “کیا ہوتا” کے متعلق
http://iftikharajmal.urdutech.com/?p=826
سلام
اجمل انکل بہت شکریہ۔۔ کوشش کرونگا عمل کر سکوں